ایلیٹ پینل میں تنزّلی اور ترقی کا طریقہ رائج کیا جائے، عارف عباسی
ایلیٹ پینل میں تنزّلی اور ترقی کا طریقہ رائج کیا جائے، عارف عباسی
ایلیٹ پینل میں تنزّلی اور ترقی کا طریقہ رائج کیا جائے، عارف عباسی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف علی خان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائروں کے لئے ترقی اور تنزّلی کا طریقہ کار دوبارہ متعارف نہیں کرائے گا امپائرنگ میں تنازعات سامنے آتے رہیں گے اور امپائرنگ میں بہتری دکھائی نہیں دے گی، وہ ہفتے کو اپنے دفتر میں نمائندہ جنگ سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دنیا میں پہلی بار نیوٹرل امپائر اور میچ ریفری متعارف کرانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان کی تجویز کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایلیٹ پینل متعارف کرایا اب ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کو غیرجانبدار امپائر سپروائز کرتے ہیں لیکن امپائروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے آئی سی سی کے پاس کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ عارف عباسی نے کہا کہ ایلیٹ پینل میں مخصوص امپائر ہیں ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے والا کوئی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے ٹیسٹ میں اسٹیوبکنر کی تقرری کی گئی جنہوں نے بعض متنازع فیصلے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی خراب کارکردگی دکھانے والے امپائروں کی تنزّلی نہیں کرے گا تو انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا معیار بہتر نہیں ہو سکتا۔ عارف عباسی نے جنوبی افریقا کے میچ ریفری مائیک پراکٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج تک کسی کھلاڑی کے خلاف ایکشن نہیں لیا اس کی وجہ ان کا محتاط رویہ اور ڈپلومیسی ہے حالانکہ میچ ریفری کو غیرجانبدار رہ کر بعض سخت فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|