افغانستان کی باسکٹ بال ٹیم مارچ میں پاکستان آئے گی
افغانستان کی باسکٹ بال ٹیم مارچ میں پاکستان آئے گی
افغانستان کی باسکٹ بال ٹیم مارچ میں پاکستان آئے گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی باسکٹ بال سیریز مارچ میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ایمچر باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل (ر) نسیم بٹ نے لاہور سے ٹیلی فون پر ’جنگ‘ کو بتایا کہاس سیریز کا مقصد دونوں ملکوں کے کھیلوں کے تعلقات میں بہتری پیدا کرنا ہے اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو سیریز کے حوالے سے تمام پروگرام دے دیا گیا ہے اور اس کی منظوری کے بعد ٹیسٹ میچوں کے مقام کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی وزارت کھیل نے باسکٹ بال ٹیم کے دورہ پاکستان پر رضامندی ظاہر کردی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے وزارت کھیل اور پی ایس بی کو افغان ٹیم کے دورہ کے بارے میں صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے 20 کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس بی کی جانب سے منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 3 ٹیسٹ پشاور‘ لاہور اور کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اگر مہمان ٹیم کراچی میں کھیلنے پر رضامند نہ ہوئی تو میچ پنڈی منتقل کردیا جائے گا مگر ہماری اولین کوشش یہ ہوگی کہ کراچی میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے کراچی ایسوسی ایشن کو اگلے ماہ فروری میں قومی جونیئر چیمپئن شپ کی میزبانی کی پیشکش کی ہے‘ ان کے جواب کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان ہوگا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|