واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > گرافکس اور اینیمیشنز > کورل ڈرا



کورل ڈرا کورل ڈرا CorelDraw


کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-06-08, 02:35 PM   #1
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,155
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

السلام علیکم!
آج ہم کورل ڈرا میں رنگزیا کڑے بنانا سیکھیں گے۔ سب سے پہلے کورل ڈرا میں ایک نئی فائل کھولیں۔
اور ٹول باکس میں Ellipse Toolکو منتخب کریں۔ Ctrl Keyپریس رکھتے ہوئے کسی بھی سائز کا ایک گول اور ہموار دائرہ کھینچیں۔ دائرے کو منتخب کر یں اور Ctrl Cپریس کر کے Ctrl Vپریس کریں۔ اس طرح دائیر ے کی ایک اور کاپی بن جائے گی۔اس کاپی کا سائز پہلے والی کاپی سے چھوٹا کر لیں۔ اب دونوں دائروں کو منتخب کر کے Ctrl Pپریس کریں۔ دونوں دائیرے عین وسط میں آ جائیں گے۔


دائروں کو سلیکٹ رکھتے ہوئے Arrange مینیو سے Combineکی کمانڈ دیں۔ دونوں دائیر ے یکجان ہو جائیں گے۔


کنٹرول باکس میں Outline کے سائیڈ مینیو سے No Outlineکے آپشن کو کلک کر کے Outlineختم کر دیں۔


اب دائیروں کو سلیکٹ رکھتے ہوئے Fill Toolکو منتخب کریں اور اس کے سائیڈ مینیو سے Fountain Fill Dialogue Boxکو کلک کریں ۔


سب سے پہلے بائیں اوپری کونے پر نظر ڈالیے۔ یہاں Typeکے خانے میں Radialکو منتخب کر دیں۔ اس کے بعدنیچے Color Blendکی طرف آئیں اور Custom کے آپشن کو کلک کریں۔ اس کے نیچے آپ کوچو کور باکس نظر آئے گا جس کے دونوں اوپری کناروں پر چھوٹے چھوٹے باکسز بنے ہوئے ہیں۔ آپ باری باری ان دونوں چھوٹے چھوٹے باکسز کو کلک کریں اور دائیں جانب کلر پیلٹ سے Orangeکلر پر کلک کر دیں۔ یوں بڑے باکس کی دونوں جانب Orangeکلر بھر جائے گا۔


یہاں تک تو بہت آسان تھا۔ اس سے آگے بھی کام کوئی زیادہ مشکل نہیں۔ بس تھوڑی سی توجہ اور حاضر دماغی کی ضرورت ہے۔ تو آئیے اللہ تبارک و تعالیٰ کا پاک نام لے کر شروع کرتے ہیں۔ دونوں چھوٹے چھوٹے باکسز کے عین وسط میں ڈبل کلک کریں ۔ آپ دیکھیں گے کہ ان کے درمیان ایک چھوٹا سا Down Arrowاور ایک Dotted Boxنمودار ہو چکا ہے۔


ہماری دلچسپی اور حیرانگی کا مرکز دراصل یہی ہے۔ آپ اس Down Arrowکو ڈبل کلک کیجئے۔ اس کا رنگ کالا ہو جائے گا۔دائیں جانب کلر پیلٹ سے Whiteکلر پر کلک کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ بڑے باکس کے عین وسط سے White Colorبتدریج دائیں بائیں پھیل گیا ہے۔


اگر دونوں چھوٹے باکسز کے درمیان کوئی اور Down Arrow ہے تو اس پر ڈبل کلک کر کے حذف کر دیں۔ اس کے عین اوپر Positionکا آپشن ہے جس کے سامنے Percentageکا خانہ بنا ہوا ہے۔ اس خانے میں جونسی بھی Percentageہے اُس کی جگہ40%لکھ دیں۔ اب Whiteکلر کا جو Down Arrowہے اُس کے دائیں اور بائیں جانب باری باری ڈبل کلک کریں۔ اس طرح دو Down Arrowsنمودار ہو جائیں گے۔ دونوں Arrows کو باری باری ڈبل کلک کرکے ایک بار پھر Orange Color بھر دیں۔


اپنے دائیں جانب اوپری کونے میں دیکھیں ! وہاں آپ کو اپنی تمام تر کارگزاری کا عکس نظر آئے گا۔ یعنی آپ کی تمام حرکات و سکنات وہاں Previewمیں نظر آئیں گی۔
اب ہم نے ان تینوں Down Arrowsکی Positionاور Percentageپرکام کرنا ہے۔آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے White Colorوالے Down Arrowکی پوزیشن %40 رکھی تھی۔ اس پر کلک کریں اور Position کے خانے میں اس کی Percentage دیکھیں۔ اور یہ یقین کریں کہ 40%ہی ہو۔ 40%کا یہ پوائنٹ ہمارے پراجیکٹ کا مرکزی نکتہ ہے۔ یہیں سے ہم نے سب کچھ کرنا ہے۔ اس مرکزی پوائنٹ کے دائیں جانب والے Down Arrowکو کلک کریں اور Percentage کے خانے میں اس کی Positionکو 50 %کر دیں ۔ اب اسی پوائنٹ کے بائیں جانب والے Down Arrowکو کلک کریں اور اس کی پوزیشن30 %پر سیٹ کر دیں۔ اس کے بعد کیا کرنا ہے! کسی کو معلوم ہے؟ اگر نہیں معلوم۔۔ تو جناب اب آپ نے OKکو کلک کرنا ہے اور اُس کے بعد آپ کے سامنے جو شکل نمودار ہوگی وہ ایک خوبصورت کڑے(Ring) کی ہوگی ۔یعنی سونے کا کڑا ۔

اپنے اس پراجیکٹ کوRings Golden کا نام دے کر .jpg یا .gif فایل فارمیٹ میں Save کر لیں۔



اگر کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو بلا جھجک پوچھ سکتے ہیں۔
اپنی دعائوں میں ضرور یاد رکھئے گا۔

اجازت چاہوں گا۔ اللہ نگہبان!
ذوالفقار احمد خان
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.

Last edited by Zullu230; 11-07-08 at 12:10 PM.
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
adnanghaffar (25-01-09), گلز (25-05-09), محمدعدنان (03-07-08), طارق راحیل (05-12-08), عبدالقدوس (02-07-08), عرفان حیدر (03-07-08)
کمائي نے Zullu230 کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
03-07-08 عرفان حیدر Very nice 50
پرانا 02-07-08, 03:57 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,126
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

بہت عمدہ بھائی جان چھا گئے ہو آپ تو
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (03-07-08)
پرانا 03-07-08, 12:34 AM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,154
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

بہت خوب بھائی جان
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (03-07-08), عبدالقدوس (03-07-08)
پرانا 03-07-08, 02:06 AM   #4
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,440
شکریہ: 268
77 مراسلہ میں 102 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

بہت عمدہ جناب،،،،،،،،،،،،، جزاک اللہ
گلز آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلز کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (03-07-08), عبدالقدوس (03-07-08)
پرانا 03-07-08, 10:24 AM   #5
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,155
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

قدوس بھائی، عدنان بھائی اور گلز بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔ پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔ آپ بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے باعث ہی آگے چل سکوں گا۔ ایکبار پھر شکریہ
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-07-08, 03:19 PM   #6
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,142
شکریہ: 889
720 مراسلہ میں 1,430 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

سلام،

بہترین اور نہایت اچھے انداز میں لکھا گیا ہے اور محترم مصنف صاحب داد کے مستحق ہیں۔

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (03-07-08)
پرانا 10-07-08, 12:20 PM   #7
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,155
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

عرفان صاحب یہ ایک ادنیٰ سی کوشش تھی۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ ان ٹیوٹوریلز میں مزید بہتری پیدا کر کے بین الاقوامی معیار کے مطابق پیش کروں۔
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (10-07-08)
پرانا 05-12-08, 11:46 PM   #8
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 10

ملیں تجھے نہ دکھ زندگی میں
پھول کی طرح تو نہکے خدا کرے
زندہ رہے نام ابد تک تیرا
عید کی خوشیاں مبارک تجھے خدا کرے
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (02-06-09)
پرانا 25-05-09, 01:37 PM   #9
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,440
شکریہ: 268
77 مراسلہ میں 102 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے جناب۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔۔۔
گلز آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
گلز کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (02-06-09)
جواب

Tags
color, golden, images, پاک, نظر, معلوم, اللہ, بھائی, خدا, زندگی, عدنان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 8 Zullu230 کورل ڈرا 12 14-08-09 04:58 PM
کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 7 Zullu230 کورل ڈرا 8 11-06-09 06:33 PM
کورل ڈرا کےٹیوٹوریلز کے لیے مشورہ Zullu230 کورل ڈرا 13 21-03-09 12:15 PM
کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 9 Zullu230 کورل ڈرا 11 05-12-08 11:47 PM
کورل ڈرا ٹیوٹوریل نمبر 11 Zullu230 کورل ڈرا 8 05-12-08 11:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger