| کمپیوٹر ہارڈ ویر معلومات کمپیوٹر ہارڈ ویر کی معلومات |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ سب سے پہلے میں آپ تمام سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں۔ وہ یے ہے کے اس مضمون کو پڑھتے ہوئے آپ کے ذہن میں کئی سوال پیدا ہونگے۔ مگر جیسے جیسے آپ پڑھتے جائینگے آپ کے سوال کے جواب ملتے جائینگے۔ دوسری گزارش یے ہے کے شاید میرے سمجھانے کا انداز بہتر نا ہو مگر آپ اس تھریڈ میں کچھ حاصل کرنے کی نیت اور ارادے سے پڑھیں، اور ایک نہیں دو دو ، تین تین مرتبے پڑھیں لیکن کوشش کریں کے جو بات میں نے سمجھانے کی کوشش کی ہے وہ بات آپ سمجھ جائیں۔ تیسری اور اہم گذارش یے ہے کے جو کچھ میں نے سمجھانے کی کوشش کی ہے ، آپ اس بات کو اپنے بچوں ، بھائی بہنوں ، دوست و رشتے داروں ، اور ساری قوم تک پہنچادیں تاکے اس بات کو سمجھ کر کے ‘ کس طرح بے جان مشین سے جانداروں سے بھی بہتر کام لیا جاسکتا ہے‘، اللہ کرے ہماری قوم کو بھی ٹیکنو لوجی میں شوق پیدا ہو اور وہ بھی دوسری قوموں کی طرح آگے آئے اور ہماری قوم کا بھی نام اونچاکرے۔ آمین۔۔۔ میں نے سی ڈی کے مطعلق بہت مختصر لکھا ہے ۔ صرف 10 فیصد ہوگا یا اس سے بھی کم ہوگا۔ساری بات اس تھریڈ میں لکھنا نا ممکن ہے۔ " سی ڈی کس طرح کام کرتی ہے۔" پہلا مرحلا اس بات کو سمجھنے کے لئے کے سی ڈی کس طرح کام کرتی ہے۔پہلے سی ڈی کی بناوٹ کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔ آپ کے قریب ہی سی ڈی ہوگی اگر نہیں تو ایک سی ڈی تلاش کر لیں اور غور سے دیکھیں۔ ایک طرف آرپار نظر آنے والی ٹرانسپیرینٹ پلاسٹک ہے۔ اور دوسری طرف لیبل تہے جس پر کمپنی نے یا آپ نے کچھ لکھا ہے۔دیکھنےمیں یے دو تہے نظر آتے ہیں مگر اصل میں یے پانچ تہے ہوتے ہیں۔ ایک۔۔۔۔۔۔۔ پلاسٹک کی وہ تہے جو سی ڈی میں سب سے موٹی اور وزندار ہوتی ہے۔ اس پلاسٹک کا استعمال اُس ڈاٹا اور ڑفلکٹر تہے کی حفاظت اور مدد کے لےء کیا جاتا ہے، جو بال سے بھی پتلی اور کمزور ہوتی ہے۔ یے پلاسٹک آرپار نظر آنے والی اسلئے ہوتی ہے۔ کیونکے ڈاٹا تہے اس پلاسٹک تہے کے پیچھے لگی ہوتی ہے جس پر آپ کا محفوظ کیا ہوا سارا ڈاٹا ہوتاہے۔ جس کو کمپیوٹر لیزر شعاع کی مدد سے لکھتا اور پڑھتا ہے۔ ڈاٹا اور ڑفلکٹر تہے کافی کمزور ہونےکی وجہ سے ان تہے کو پکڑے رکھنے کے لئے یے پلاسٹک تہے کا استعمال کیاجاتا ہے۔ اس پلاسٹک کے استعمال کے اور بھی مقاصد ہیں جن کا سمجھنا اتنا ضروری نہیں۔ دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پلاسٹک کی تہے پر ڈاٹا تہے لگایا جاتا ہے جس پر ٹراکس بنی ہوتی ہیں۔ دائرہ نما بہت باریک لکیرین بنی ہوتی ہیں جو اندر سے باہر کی طرف جاتی ہیں۔ اور ان لکیروں میں خانے بنے ہوتے ہیں۔ تصویر دیکھیں ۔یے تہے بھی تب تک ٹرانسپیرنٹ ہوتی ہے جب تک اس پر ڈاٹا لکھا نہیں جاتا۔ یہی وہ خاص تہے ہے جس پر آپ کے تمام ڈاٹا ،میوزک، ویڈیواور گرافکس محفوظ ہوتے ہیں۔ اور اسی لیر پر آپ کو زیادہ غور کرنی ہے۔ تین۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس پر رفلکٹر تہے لگائی جاتی ہے۔ رفلکٹر وہ چیز ہے کے جس پر اگر روشنی پڑتی ہے تو وہ چمکنے لگتا ہے یعنی اس پر گری ہوئی روشنی کو واپس لوٹا دیتا ہے۔ سی ڈی میں صرف یہی دو تہے کام کے ہوتے ہیں۔ باقی دو حفاظت اور ایک لکھنے کے لئے لیبل تہے ہوتی ہے۔ چار۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس رفلکٹر تہے پر ایک سخت مگر بیحد پتلی تہے لگائی جاتی ہے، جو لیبل اور رفلکٹر تہے کی دوسری طرف سے حفاظت کرتا ہے یعنی جسطرف لیبل تہے لگی ہوتی ہے۔ یے تہے لیبل تہے اور رفلکٹر تہے کے درمیان ہوتی ہے۔ تاکے اگر لیبل تہے پر کچھ لکھا جائے یا کچھ دھّکا لگے تو یے تہے ڈاٹا اور رفلکٹر تہے کی حفاظت کرے۔ یاد رہے کے یے تہے اتنی سخت نہیں ہوتی کے آپ کسی بھی نوکیلی قلم سے لیبل پر لکھیں اور وہ محفوظ رہے۔ پانچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری تہے جسے لیبل تہے کہتےہیں، جس پر سی ڈی کے معلومات لکھے ہوتے ہیں۔۔ یے تو ہوئی سی ڈی پر تفصیلی جائزہ۔ اب اصل بات کی طرف چلتے ہیں۔۔ دوسرا مرحلہ کمپیوٹر سی ڈی پر کس طرح لکھتا ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کے کمپیوٹر یعنی پروسیسر ہر کام اپنی زبان میں کرتا ہے ۔ یعنی مشین لانگویج میں جو بینیری نمبر کی شکل میں ہوتی ہے۔تصویر دیکھیں جب انسان کمپیوٹر کو کسی کام کا حکم دیتا ہے ، تو پروسیسر اًس کام کو اپنی زبان میں ۔۔۔۔۔۔۔ یعنی بینیری نمبرمیں بدل لیتا ہے ۔ پھر کام کرنے کے بعد جو نتیجا نکلتا ہے اس نتیجے کوانسان کی زبان میں بدل کر تصویر یا آواز کی شکل میں انسان کو دکھاتا یا سناتا ہے۔اور جب تک انسان کو دکھانا یا سنانا نہیں ہوتا تب تک نتیجے کو اپنی ہی زبان بینیری نمبر میں رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ نے کمپیوٹر کو حکم دیا کے اے بی سی ڈی ای یف ان حروف کو سی ڈی پر لکھو۔ اب پروسیسر ان حروف کو بینیری نمبر میں بدل کر سی ڈی رائٹر کی مدد سے سی ڈی پر لکھتا ہے۔ سی ڈی رائٹر اور سی ڈی ریڈر کا کام الگ الگ ہوتا ہے۔ لیکن ان دونو میں لیزر شعاع ہوتی ہے۔ جسے لیزر بیم کہتے ہیں۔ اب سی ڈی رائٹر اپنی شعاع سی ڈی کے سینے پر پھینکتی ہے ۔پلاسٹک کی تہےپر۔اور شعاع پلاسٹک کی پہلی تہے سے گزرتی ہوئی دوسری ڈاٹا تہے تک پہنچ جاتی ہے۔ اگر ایک لکھنا ہے تو سی ڈی رائٹر اپنی شعاع ہلکی پہینکتی ہے جس سے ڈاٹا لیر کو کچھ نقصان نہیں ہوتا ، اور اگر صفر لکھنا ہو تو سی ڈی رائٹر اپنی شعاع تیز پہینکتی ہے جس سے ڈاٹا لیر کا ایک خانہ جل جاتا ہے ۔ اور اسی کو سی ڈی برن یعنی سی ڈی جلانا کہتے ہیں۔ اسی طرح سارا ڈاٹا ایک اور صفر میں لکھا جاتا ہے۔ آپ ایک بلکل خالی سی ڈی اور اک ڈاٹا لکھی ہوئی سی ڈی لیں اور غور سے دیکھیں، خالی سی ڈی ڈاٹا لکھی ہوئی سی ڈی سے زیادہ چمکدار ہوتی ہے، صاف آئینے کی طرح، کیوں کے خالی سی ڈی کی ڈاٹا تہے ابھی جلا نہیں ہے اور آپ کی نظر رفلکٹر تہے سے ٹکرا رہی ہے۔ جب یے ڈاٹا تہے ضرورت کے مطابق جلادی جائےگی، پھر آپ کی نظر رفلکٹر تہے تک نہیں پہنچے گی۔ اب آپ کی وہ سی ڈی تیار ہے جس پر آپ نے اپنی ڈاٹا یعنی اے بی سی ڈی ای یف محفوز کیا تھا ، آپ یے سی ڈی کہیں بھی لےجا سکتے ہیں اور کسی بھی کمپیوٹر میں دیکھ سکتے ہیں۔ ایک بات یہاں یے یاد رکھنے کی ہے کے پروسیسر نے جو ڈاٹا سی ڈی پر محفوظ کیا ہے وہ بینیری نمبر میں ہے،کیوں کے وہ ابھی آپ کو دکھانا یا سنانا نہیں ہے۔ جب دکھانا یا سنانا ہوگا وہ آپ کی زبان میں بدل کر شو کریگا۔ تیسرا مرحلہ آپ نے ابھی جس سی ڈی پر ڈاٹا اے بی سی ڈی ای یف محفوظ کئے تھے وہ سی ڈی جب آپ دوبارہ سی ڈی روم یا رائیٹر میں ڈالیں گے۔ تو فوراً سی ڈی روم یا رائیٹر پروسیسر کواطلاع بھیجتا ہے اور پروسیسر اس سی ڈی کو پڑھنے کا حکم دیتا ہے۔ آگے ہے مزےدار بات۔۔۔۔ سی ڈی روم یا رائیٹر اپنی لیزر بیم سی ڈی کے سینے پر پھینکتا ہے۔ یے شعاع سی ڈی کی پہلی تہے پلاسٹک کی تہے سے گزرتی ہوئی ڈاٹا تہے تک پہنچ جاتی ہے ، اگر ڈاٹا تہے جلی ہوئی نہیں ہے تو یے شعاع ڈاٹا تہے سے آگے گزرتی ہے اور رٍفلکٹر سے ٹکراتی ہے، رٍفلکٹر اس شعاع کو واپس لوٹا دیتا ہے۔ یے شعاع جس راستے سے ہوتی ہوئی آئی تھی اسی راستے سے واپس گزرتی ہوئی پروسیسر تک پہنچ جاتی ہے۔ اور جیسے ہی شعاع پروسیسر تک پہنچتی ہے ، پروسیسر فوراّ لکھتا ہے ایک، اور اپنی میموری میں محفوز کرلیتا ہے۔ اور اگر ڈاٹا تہے جلی ہوی ہے تو شعاع رفلکٹر تک پہنچ نہیں پاتی اور وہیں ختم ہو جاتی ہے۔ جب شعاع واپس نہیں آتی تو پروسیسر اپنی میموری میں فوراّ لکھتا ہے صفر۔اسی طرح سارا ڈاٹا یعنی بینیری نمبر میموری میں دوبارہ جمع کرلیتا ہے جسطرح اس نےسی ڈی رایٹر کی طرف بھیجاتھا اور ہماری زبان میں بدل کر شو کرتا ہے۔ یاد رہے، شعاع کے انتظار کا ایک طے شدہ وقت ہوتاہے ، طے شدہ وقت تک اگر شعاع واپس آگئی تو کونٹ ہوگا ایک ورنا صفر۔ اور اگر کونٹنگ ایک ایک ایک ایک ایک ایک ہوئی تو اس کا مطلب یے ہوگا کے سی ڈی خالی ہے۔ کیونکے سی ڈی برن نہیں ہوئی ہے، اور شعاع لگاتار واپس آتی ہے۔ اور اگر صفر صفر صفر صفر صفر صفر ہوا تو یا سی ڈی روم خالی ہے یا سی ڈی کی حالت ایسی ہوئی ہے کے شعاع رفلکٹر تک پہنچ نہیں پا رہی ہے۔ اسطرح پروسیسر ایک اور صفر کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی ڈاٹا سی ڈی پر لکھتا اور پڑھتا ہے۔ اب آپ ان باتوں پر زیادہ غور کریں کے اگر آپ کی سی ڈی ریڈ نہیں ہورہی ہے تو ضرور سی ڈی روم کی شعاع رفلکٹر تک پہنچ نہیں پارہی۔ اس کے وجوہات۔۔ سی ڈی پر کسی بھی طرح کا میل یا گندگی لگی ہوگی۔ ہاتھ کا لگا پسینا بھی کافی اثر دکھاتا ہے۔ سی ڈی ٹیڑی یا ٹوٹی ہوگی۔ سی ڈی پر ہلکی یا گہری لکیریں ہونگی۔ سی ڈی پر لیبل کی طرف سے نقصان پہنچا ہوگا۔ یا سی ڈی روم پر اس جگا دھول جمی ہے جہاں سے لیزر شعاع نکلتی ہے یا سی ڈی روم سے شعاع بلکل بھی نکل نہیں رہی ہے یعنی سی ڈی روم خراب ہوگا۔ کئی باتیں آپ کے سوالات کے بعد سامنے آئینگی انشاءاللہ۔ اس لئے اگر کوئی سوال ہو یا کوئی بات سمجھ میں نا آئی ہو تو ضرور پوچھیں۔ جواب دینے کی پوری کوشش کرونگا ۔۔ ۔ اگر کسی نے کوئی رائے دینا ہو یا کوئی غلطی نظر آئی ہو تو فوراً اطلاع کریں ۔انشاءاللہ پہلا رسپونس دیا جائے گااور جلد از جلد ایڈٹ کیا جائے گا۔ دوستوں یے چھوٹی سی کوشش کامیاب رہی یا نہیں صرف آپ کے رپلائی یعنی جواب سے پتا چلیگا۔ اس لئے ضرور لکھیں۔ اسی کے ساتھ عدنان دانی کو اجازت دیجئے وسلام۔۔ |
|
|
|
| 14 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا | samina khalil (18-11-09), فرحان دانش (17-11-09), پاکستانی (23-11-09), یحیٰی (18-11-09), نیلم خان (17-11-09), محمد کاشف حبیب (17-11-09), wajee (17-11-09), yousafdummar (24-11-09), ایس اے نقوی (17-11-09), ابو عمار (17-11-09), رانا امر (17-11-09), راجہ اکرام (17-11-09), سحر (17-11-09), شاہ جی 90 (17-11-09) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,589
کمائي: 157,728
شکریہ: 8,078
5,023 مراسلہ میں 19,305 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ذبردست عدنان بھائی
شکریہ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,623
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب عدنان بھائی بہت ہی اہم معلومات دی ہے ۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ!
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا | راجہ اکرام (17-11-09), شاہ جی 90 (17-11-09) |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,262
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ارے واہ عدنان بھائی
آپ تو بڑے کام کے آدمی ہیں ۔۔۔۔ بہت خوب بھائی اسی طرح محنت جاری رکھیں ۔۔۔۔ اللہ آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | شاہ جی 90 (17-11-09), عدنان دانی (17-11-09) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عدنان بھائی
بہت شکریہ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ سی ڈی کے کامکے بارے میں علم تو تھا لیکن اس قدر تفصیل سے اس کا پتا نہیں تھا اچھی شئیرنگ ہے |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا | راجہ اکرام (17-11-09), عدنان دانی (17-11-09) |
|
|
#7 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
راجہ بھائی میں تو اتنے کام کا آدمی بھی نہیں ہوں جتنا آپ سمجھتے ہے۔۔ بس آپ لوگوں سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔۔۔اللہ میرے اور آپ کے علم میں اضافہ فرمایئں۔۔۔آمین |
|
|
|
| عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا | شاہ جی 90 (21-11-09) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
عدنان بہت اچھی معلومات دی ہیں اور بہت محنت سے کام کیا ہے آپ نے۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا | شاہ جی 90 (21-11-09), عدنان دانی (17-11-09) |
|
|
#10 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,406
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست عدنان بھائ
بہت خوب |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا | شاہ جی 90 (21-11-09), عدنان دانی (18-11-09) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی شیرنگ ھے۔
//////////////// |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے The Great کا شکریہ ادا کیا | شاہ جی 90 (21-11-09), عدنان دانی (18-11-09) |
![]() |
| Tags |
| color, کوشش, کمپیوٹر, گذارش, پروسیسر, پسند, نظر, ممکن, اللہ, انسان, بھائی, بچوں, تلاش, تصویر, جواب, جلد, حکم, دوست, رشتے, عدنان, غور, غلطی, صفر, صاف, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سی ڈی کس طرح کام کرتی ہے | زارا | کمپیوٹر کی بنیادی معلومات | 1 | 21-01-11 05:33 PM |
| وی سی آر کی فلم کو سی ڈی میں کنورٹ کرنا | مسافر | Ask Experts ماہرین کی رائے | 15 | 14-11-09 08:36 PM |
| عازمین حج کو دی گئی طریقہ حج کی سی ڈی سے بھارتی فلم نکل آئی | محمدعدنان | خبریں | 3 | 02-11-08 02:39 PM |
| مغر ب کیخلاف جنگ کے لئے القاعدہ نے سیکڑوں سفید فام نو مسلم بھرتی کر لئے ،بر طانوی خفیہ ایجنسی | ابو کاشان | خبریں | 1 | 28-06-08 11:07 PM |
| لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 10:58 AM |