| کمپیوٹر کی تاریخ سے اقتباس یہاں کمپیوٹر کی تاریخ سے روازنہ کی بنیاد پر اقتباس شامل کیا جائے گا |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
السلام علیکم دوستوں،
ٓآج کی اس تیزی سے بدلتی دُنیا میں تبدیلی لانے کا بڑا سبب وہ ایجادات ہیں جن کے استعمال کے تقریبا ہم سب ہی عادی ہوچکے ہیں۔ کسی بھی ایجاد کو استعمال کرتے ہوئے شاید ہی ہمیں اُس کے موجد کا خیال آیا ہو۔ حالانکہ کے یہ ہمارے محسن ہیں۔ آج آپ کے ساتھ کچھ ایسے ہی موجدوں کے بارے میں شئیر کروں گا جن کی ایجادات نے موجودہ زمانے میں تہلکہ مچا دیا۔ مارٹی کوپر (Copper) چھبیس دسمبر اُنیس سو اٹھائیس کو شکاگو میں پیدا ہوئے۔اس ذہین ترین انسان کو "بیل لیب" (Bell Labs) نامی کمپنی میں "چلینجرانجیئیر" کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ اُنیس سو تہتر میں "موٹرولا" نامی کمپنی میں کام کرتے ہوئے کوپر نے اپنی ایک ایجاد جسے اُس نے "ریڈیوٹیلی فون سسٹم" کا نام دیا تھا کی "پیٹنٹ" کی درخواست دی۔ کوپرکو موبائل فون سے کال کرنے والے دُنیا کا پہلے انسان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔کوپر کی یہ ایجاد آج مواصلات کی دُنیا کی اہم ترین ایجاد سمجھی جاتی ہے۔ دُنیا میں کسی بھی ایجاد کے سب سے ذیادہ تیزی سے انسانوں کے زیر استعمال ہونے کا اعزاز بھی "موبائل فون" ہی کے حصے میں آیا۔ کوپر کو "موبائل فون" جسے وہ "پورٹیبل سیل فون" کے نام سے پکارتا تھا، بنانے کا خیال "اسٹار ٹریک" نامی فلم دیکھنے کے بعد آیا جس میں "کپٹن کرک" اپنی "کمیونیکیشن ڈیوائس" کے زریعے اپنے ساتھیو ں سے بات کرتا ہے۔ کوپر آ ج کل "Array Comm" نامی کمپنی کا CEO ہے، یہ کمپنی کوپر ہی کی بنائی ہوئی ہے۔ س سلسلے کا دوسرا حصہ پڑھنے کے لیئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں: سائنس دان ہمارے محسن (دوسرا حصہ)
__________________
میںتمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوںگا! Last edited by shafresha; 12-01-10 at 02:23 PM. وجہ: لنک کا اضافہ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بہت خوب شاہد بھائی، زبردست سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
آج مورخہ 24 اپریل 2010 کو بی بی سی کی اُردو ویب سائیٹپر شائع ہونے والی ایک تحریر:
موبائل فون کا موجد موبائل فون کے خالق مارٹن کوپر مارٹن کوپر کوئی بہت معروف نام نہیں ہے لیکن دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی ان کی ایجاد سے آشنا ہے۔ فون ہاتھ میں لے کر گھومنے کا خیال ان ہی کے ذہن میں آیا تھا اور پھر موٹرولا کی ٹیم کے ساتھ انہوں نے انیس سو تہتر میں پہلا دستی ٹیلی فون بنایا جس کا وزن دو کلو تھا۔ نیویارک کی ایک سڑک پر جب انہوں نے اس دستی فون سے پہلی کال کی تھی اس وقت وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ یہ ایجاد اتنی مقبول اور اتنی عام ہو جائے گی۔ اب دنیا بھر میں ایسی صنعتوں کا جال بچھ گیا ہے جو موبائل فون کی مختلف ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر چل رہی ہیں۔ نیس سو تراسی تک ایک موبائل فون کی قیمت چار ہزار ڈالر تھی جو ڈالر کی آج کی قدر کے لحاظ سے دس ہزار ڈالر بنتے ہیں۔ کوپر نے کہا کہ ان کی ٹیم کو جو سے بڑا مسئلہ درپیش تھا وہ ہزار کی تعداد میں آلات کے حجم کو کم سے کم کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ صنعتی ڈیزائنزبنانے والوں نے یہ کام کر دکھایا اور جب تک وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے ان کے پاس صرف چند ڈالر بچے تھے۔ اس نئے فون کا دراصل ایک بڑا حصہ اس کی بیٹری پر مشتمل تھا اور اس کا وزن باقی فون کے مقابلے میں چار سے پانچ گنا زیادہ تھا۔ اس بیٹری کی زندگی صرف بیس منٹ تھی لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا کیونکہ فون کا وزن اتنا تھا کہ اسے کوئی اتنی دیر تک کان سے لگا کر بات نہیں کر سکتا تھا۔ فون بنانے کے بعد ایک بڑی مرحلہ یہ تھا کہ اس وقت گاڑیوں میں نصب فون کے لیے لگائے گئے نظام کو کسی طرح وسیع کیا جائے تاکہ وہ موبائل فون کا بوجھ بھی برداشت کر سکے۔ اس وقت نیا چیلنج یہ تھا کہ کس طرح ایک ایسا نیٹ ورک یا نظام بنایا جائے جو تین میگا ہرٹز یا پانچ ٹی وی چینلز کے برابر ایک قوس بنا ئے اور جو اس وقت کی ضرورت کے مطابق پوری دنیا کا احاطہ کرلے۔ مارٹن نے بی بی سی کے پروگرام کلک میں بتایا کہ پہلا موبائل فون بنانے پر موٹرولا کا تقریباً دس لاکھ ڈالر خرچا آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام انجینیئر جو اس فون پر کام کر رہے تھے انہیں حقیقتاً مقید رکھا گیا۔ ہم مذاق کرتے تھے کہ مستقبل میں جب کوئی پیدا ہو گا تو اسے ایک موبائل نمبر دیا جائے گا اور جس دن اس کے موبائل فون سے جواب آنا بند ہو گیا یہ سمجھا جائے گا کہ اس کا انتقال ہو گیا ہے' انیس سو تراسی تک ایک موبائل فون کی قیمت چار ہزار ڈالر تھی جو ڈالر کی آج کی قدر کے لحاظ سے دس ہزار ڈالر بنتے ہیں۔ کوپر نے کہا کہ ان کی ٹیم کو جو سے بڑا مسئلہ درپیش تھا وہ ہزار کی تعداد میں آلات کے حجم کو کم سے کم کرنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ صنعتی ڈیزائنزبنانے والوں نے یہ کام کر دکھایا اور جب تک وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے ان کے پاس صرف چند ڈالر بچے تھے۔ اس نئے فون کا دراصل ایک بڑا حصہ اس کی بیٹری پر مشتمل تھا اور اس کا وزن باقی فون کے مقابلے میں چار سے پانچ گنا زیادہ تھا۔ اس بیٹری کی زندگی صرف بیس منٹ تھی لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا کیونکہ فون کا وزن اتنا تھا کہ اسے کوئی اتنی دیر تک کان سے لگا کر بات نہیں کر سکتا تھا۔ فون بنانے کے بعد ایک بڑی مرحلہ یہ تھا کہ اس وقت گاڑیوں میں نصب فون کے لیے لگائے گئے نظام کو کسی طرح وسیع کیا جائے تاکہ وہ موبائل فون کا بوجھ بھی برداشت کر سکے۔ اس وقت نیا چیلنج یہ تھا کہ کس طرح ایک ایسا نیٹ ورک یا نظام بنایا جائے جو تین میگا ہرٹز یا پانچ ٹی وی چینلز کے برابر ایک قوس بنا ئے اور جو اس وقت کی ضرورت کے مطابق پوری دنیا کا احاطہ کرلے۔ نھوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کو امید تھی کہ ایک دن ہر کسی کے پاس اپنا دستی فون ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اندازہ نہیں تھا صرف پینتیس سال میں دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی کے پاس اپنا موبائل فون ہو گا۔ ابتدا میں دستی فون کو بنانے کا مقصد ڈاکٹرز اور ہسپتال کے عملے کے باہم رابطوں کو بہتر بنانا تھا۔ انھیں امید تھی کہ اس ایجاد سے لوگوں میں تحافظ اور آزادی کا احساس پیدا ہو گا لیکن چار دہائی قبل انھیں اس کے سماجی اثرات کا مکمل طور پر اداراک نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اس وقت یہ خیال نہیں تھا کہ فیس بک اور ٹویٹر بھی کبھی وجود میں آئیں گے۔ جدید دور کے موبائل فون نے اس صنعت میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اور اس کے استعمال کے نئے طریقے بھی نکل آئے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجیز کی بدولت اب صرف کال کرنے کے علاوہ پورٹایبل میڈیا پلیئر، ویب براؤزر اور کیمرہ بھی فون میں شامل ہو گیا ہے۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| color, labs, فون, ہے،, فلم, کرتے, پہلے, پیدا, موبائل, موجودہ, محسن, آیا, اپنے, السلام, انسان, استعمال, بڑا, حصہ, دُنیا, دیکھنے, درخواست, زمانے, سائنس, شکاگو, عادی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|