| کمپیوٹر کی بنیادی معلومات کمپیوٹر کی بنیادی معلومات |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
السلام علیکم دوستوں،
آپ میں سے کتنے دوست ایسے ہیں جنہیں ہر چار پانچ ماہ کے بعد اپنی ونڈوز کو دوبارہ انسٹال کرنا پڑتا ہے؟ ونڈوز کو دوبارہ نئے سرے سے انسٹال کرنا شایدکئی لوگوں کے لئیے اتنا ناپسندیدہ نا ہو جتنا اُس میں دوبارہ سے اپنے پسندیدہ سافٹ وئیرز انسٹال کرنا اور دیگر چیزوں کی اپنی مرضی سے سیٹنگ کرنا۔ یہ بھی ممکن ہے کے کئی دوستوں کو ونڈوز انسٹال کرنا نا آتا ہو اور وہ اس کے لیئے اپنے قریبی کمپیوٹر شاپ والے کے محتاج ہوں اور اُنھیں کچھ پیسے بھی خرچ کرنا پڑتے ہوں اور ساتھ ہی ذہنی پریشانی بھی اُٹھانی پڑتی ہے۔ آئیے آج ہم اپنی ونڈوز ایکس پی کو "ری انسٹال" (Re-install) کرنا سیکھتے ہیں۔ پہلے تو یہ بات سمجھ لیں کے ونڈوز کے کرپٹ ہونے کی کئی وجوہات ہیں: .1 مختلف قسم کے سافٹ وئیرز اور ہارڈ وئیرزکو انسٹال کرنے اور پھر اَن انسٹال کرنے کی وجہ سے ہمارے سسٹم کی رجسٹری کرپٹ ہوجاتی ہے۔ .2 مُختلف قسم کی ویب سائیٹ (عموماً فحش سائیٹس) کو وزٹ کرنے کی وجہ سے ہمارے سسٹم میں کئی طرح کے اسپائی وئیرز، ٹروجن ہارسسز اور ایڈ وئیرز انسٹال ہوجاتے ہیں اور اکثر ہمارے سسٹم کو اَن اسٹیبل (Unstable) کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ .3 مختلف قسم کے فری اور ناکارہ (Buggy) سافٹ وئیر اور" پلگ ان" (Plugings) کمزور پروگرامنگ کی وجہ سے ہمارے سسٹم کو اَن اسٹیبل (Unstable) کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کے ونڈوز کو نئے سرے سے انسٹال کرنے (Fresh Installation) اور "ری انسٹال" (Re-install) کرنے میں کچھ بنیادی فرق ہے مثلاً: .1 فریش ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد ہارڈ وئیرز کے ڈرائیور دوبارہ انسٹال کرنے پڑتے ہیں اور بسا اوقات یہ آسان نہیں ہوتا (خصوصا پرانے سسٹم کے لیئے) .2 فریش ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد اپنے پسندیدہ سافٹ وئیرز دوبارہ انسٹال کرنے پڑتے ہیں۔ .3 فریش ونڈوز انسٹال کرنے کے بعداپنے سسٹم کی سیٹنگ دوبارہ کرنی پڑتی ہے اور یہ کوفت کا باعث بنتی ہے۔ جب کے ونڈوز کو "ری انسٹال" (Re-install) کرنے کے بعد مندجہ بالا پریشانیوں سے نجات مل جاتی ہے، یعنی آپ کے سافٹ وئیرز، ڈرائیورز، سیٹنگز وغیرہ ہر چیز اپنی جگہ پر رہتی ہے اور آپ کا سسٹم پھر سے جوان اور نیا ہو جاتا ہے اور تمام ایررز بھی دور ہوجاتے ہیں! اب آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف، ونڈوز کو "ری انسٹال" (Re-install) کرنے کے لیئے آپ کے پاس ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی ہونی چاھیئے۔ (آج کل مارکیٹ میں Windows XP SP3 کی سی ڈی مل رہی ہیں لیکن Windows XP SP2 والی سی ڈی عموماً ایرر فری ہوتی ہے) پہلا مرحلہ: اپنے سسٹم کے Bios Setup "بائیوز سیٹ اَپ" میں جائیے یعنیٰ اپنے کمپیوٹر کو اسٹارٹ کیجیئے اور Delete کا بٹن دبائیے (بعض کمپیوٹر میں آپ کو F1 کا بٹن دبانا پڑتا ہے)۔ آپ کے سامنے والی اسکرین مندرجہ ذیل یا ان جیسی کوئی ایک ہو سکتی ہے: اب زرا یہاں پر اپنے کمپیوٹر کی بورڈ پر بنے "ایروز کیز" (Arrows Keys) کی مدد سے "فرسٹ بوٹ ایبل ڈیوائس" (first bootable device) والا آپشن سلیکٹ کریں اور یہاں پر سی ڈی روم (CDRom) کو سلیکٹ کرلیں اور انٹر دبا کر اوکے کردیں۔ اب آپ اپنے سسٹم کے Bios Setup "بائیوز سیٹ اَپ" سے باہر آئیے اور اپنے سسٹم کو ری اسٹارٹ کریں (یاد رہے کے سسٹم ری اسٹارٹ کرنے سے پہلے آپ نے ونڈوز ایکس پی کی بوٹ ایبل سی ڈی اپنے سسٹم کے سی ڈی روم (CDRom) میں ڈال دی ہے) نوٹ: دوستوں یہ ٹیوٹوریل ابھی ادھورا ہے لہذا اس پر ابھی کسی بھی قسم کا تبصرہ نا کریں تاکہ اس کا تسلسل برقرار رہے، البتہ آپ شکرئیے کا بٹن دبا کر اپنی عارضی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ Last edited by shafresha; 03-10-09 at 08:17 PM. |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | asakpke (23-07-10), فیصل ناصر (14-02-10), یحیٰی (03-10-09), نورین خان (07-04-10), مجیب انڑ (14-02-10), محمدخلیل (02-10-09), محمدعدنان (03-10-09), مسافر (03-10-09), wajee (02-10-09), yousafdummar (14-02-10), ابوسعدقاسمی (30-12-09), رضی (03-10-09), عبداللہ آدم (17-06-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
دوسرا مرحلہ:
سسٹم ری اسٹارٹ کے بعد سسٹم سب سے پہلے سی ڈی روم کو چیک کریں گا اور اُسے وہاں ایک بوٹ ایبل ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی ملے گی اور یوں وہ آپ کی ہارڈ ڈسک کے بجائے سی ڈی سے سے بوٹ کرے گا۔ سب سے پہلے جو کالے رنگ کی اسکرین آپ کے سامنے آئے گی وہ کچھ اس طرح ہوگی اس اسکرین پر "Press any key to boot from CD." کی عبارت لکھی ہوئی ہوگی۔ اب آپ کیبورڈ پر بنے کسی بھی بٹن (مثلاً Enter/Space) کو دبا دیں۔ ٓآپ کی جانب سے کسی بھی "کی" کو دبانے کے بعد دوسری کالے رنگ کی اسکرین ا ٓپ کے سامنے آئے گی وہ کچھ اس طرح کی ہوگی اس اسکرین پر "Setup is inspecting your computer's hardware..." کی عبارت لکھی ہوئی ہوگی۔ دو یا تین منٹ (یہ عرصہ آپ کے سسٹم کے ہارڈ وئیرز اور اسپیڈ پر منحصر ہے) کے بعد ایک اور نئی نیلے رنگ کی اسکرین آپ کے سامنے آئے گی۔ اس نیلے رنگ کی اسکرین کے اوپر بائیں جانب "Windows Setup" لکھا ہوا ہوگا اور اسی سمت میں نیچے "Setup is starting Windows" لکھا ہوا ہوگا۔ کچھ دیر کے انتظار کے بعد (یہ عرصہ آپ کے سسٹم کے ہارڈ وئیرز اور اسپیڈ پر منحصر ہے) جب سیٹ اَپ آپ کے سسٹم میں موجود ہارڈ وئیر کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کرلے گا توایک اور نئی نیلے رنگ کی اسکرین آپ کے سامنے آئے گی۔ اس نیلے رنگ کی اسکرین کے اوپر بائیں جانب "Windows XP Professional Setup" لکھا ہوگا۔ اس اسکرین میں کچھ اس طرح کی عبارت لکھی ہوئی ہوگی۔ Welcome to Setup. * To set up Windows XP now, press ENTER * To repair a Windows XP installation using Recovery Console, press R * To quit Setup without installing Windows XP, press F3 اس مرحلے پر آپ بڑی احتیاط سے "ENTER" کا بٹن دبا دیں۔ نوٹ: دوستوں یہ ٹیوٹوریل ابھی ادھورا ہے لہذا اس پر ابھی کسی بھی قسم کا تبصرہ نا کریں تاکہ اس کا تسلسل برقرار رہے، البتہ آپ شکرئیے کا بٹن دبا کر اپنی عارضی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ Last edited by shafresha; 03-10-09 at 12:54 AM. |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
تیسرا مرحلہ:
آپ کی جانب سے سے "ENTER" کا بٹن دبا ئے جانے کے بعد ایک نئی نیلے رنگ کی اسکرین آپ کے سامنے آئے گی۔ اس نیلے رنگ کی اسکرین کے اوپر بائیں جانب "Windows XP Professional Setup" لکھا ہوا ہوگا اور اسی سمت میں نیچے "Searching for previous version of Microsoft Windows . . . ." لکھا ہوا ہوگا۔ دراصل اس مقام پر "سیٹ اَپ" (Setup) آپ کے کمپیوٹر میں موجود آپ کی انسٹالڈ ونڈوز کو تلاش کررہا ہے۔ تھوڑی دیر بعد ایک اور نیلے رنگ کی ایک اور ونڈوز ظاہر ہوگی۔ اس نیلے رنگ کی اسکرین کے اوپر بائیں جانب "Windows XPLicensing Agreement " لکھا ہوا ہوگا اور اسی سمت میں نیچے "F8= I agree ESC= I do not agree" لکھا ہوا ہوگا۔ یہ دراصل مائیکر سافٹ کمپنی کا لائسنس ایگریمنٹ (Licensing agreement) ہے ۔ یہاں آپ کو صرف احتیاط سے "F8" کا بٹن دبانا ہے۔ آپ کی جانب سے سے "F8" کا بٹن دبا ئے جانے کے بعد ایک اور نئی نیلے رنگ کی اسکرین آپ کے سامنے آئے گی۔ اس اسکرین پر مندرجہ ذیل عبارت لکھی ہوئی ہوگی: If one of the following Windows XP installation is damaged, Setup can try to repair it. Use the UP and DOWN ARROW keys to select an installation * To repair the selected XP installation, press R * To continue installing a fresh copy of Windows XP without repairing, press ESC اس عبارت کے نیچے وہ مقام (Path) ہوگا جہاں آپ کے کمپیوٹر میں ونڈوز انسٹالڈ ہوئی ہوئی ہے۔ انسٹالڈ ونڈوز کا پاتھ عموماً اس طرح لکھا ہوتا ہے۔ C:\WINDOWS "Microsoft Windows XP Professional" یہاں C:\WINDOWS سے مُراد آپ کے کمپیوٹر کی سی ڈرائیو (\:C) ہے۔ یہی ہے دراصل وہ مقام جہاں سے ونڈوز ایکس پی کی "ری انسٹالیشن" شروع ہوتی ہے۔ اب آپ اپنے کی بورڈ پر موجود " R" کی کی (Key) دبا دیں۔ آپ کی جانب سے سے "R" کا بٹن دبا ئے جانے کے بعد ایک اور نئی نیلے رنگ کی اسکرین آپ کے سامنے آئے گی۔ اس اسکرین پر مندرجہ ذیل عبارت لکھی ہوئی ہوگی: Please wait while Setup copies files To the Windows installation folders. This might take several minutes to complete. اور ساتھ ہی ایک پیلے کلر کی بار چلنا شروع ہوجائے گی۔ اس بار کے ساتھ ساتھ ہی اسکرین پر "%" کے سائن کے ساتھ کچھ نمبر چلتے رہیں گے (یہ دراصل سیٹ اَپ کے ضروری فائلز کے کاپی ہونے کو ظاہر کرتے ہیں)۔ نوٹ: دوستوں یہ ٹیوٹوریل ابھی ادھورا ہے لہذا اس پر ابھی کسی بھی قسم کا تبصرہ نا کریں تاکہ اس کا تسلسل برقرار رہے، البتہ آپ شکرئیے کا بٹن دبا کر اپنی عارضی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ Last edited by shafresha; 03-10-09 at 03:36 PM. |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (14-02-10), یاسر عمران مرزا (03-10-09), نورین خان (07-04-10), محمدعدنان (03-10-09), مسافر (05-12-09), عبداللہ آدم (17-06-10) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ ادھورا پورا کب ہوگا شاہد بھائی
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اپنے نئے ساتھیوںکی خدمت میں پیش ہے!
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| bios, bootable, color, computer, console, fresh, hardware, install, installation, installing, فری, کمپیوٹر, ویب, ونڈوز, ڈرائیو, ممکن, آج, اسکرین, بھائی, تلاش, سافٹ, شاہد, عارضی, عبارت, عرصہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Sin Moo Hapkido اسٹائل سیکھیں! | shafresha | کھیل اور کھلاڑی | 1 | 16-06-11 12:43 PM |
| یو ایس بی سے ونڈوز ایکس پی انسٹال کرنا | معظم | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 20 | 13-12-10 02:38 PM |
| ایک مشکل -------- وینڈوز 7 انسٹال کرنے کے بعد کورل ڈرا 9 انسٹال نہیں ہورہا | عبیداللہ عبید | کورل ڈرا | 4 | 16-07-10 07:13 PM |
| ونڈوز وستا تھری ڈی فلپ ایفیکٹ اب ونڈوز ایکس پی میں | حسن مغل | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 17 | 16-11-08 02:52 AM |
| ونڈوز ایکس پی کا کلاسیکی انٹر فیس | زبیر | مائیکروسوفٹ ونڈوز | 3 | 28-12-07 06:47 AM |