واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں

ہیکنگ کے خلاف ایف بی آئی کی مہم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-07, 07:23 AM   #1
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ہیکنگ کے خلاف ایف بی آئی کی مہم

ہیکنگ کے خلاف ایف بی آئی کی مہم

امریکی تفتیشی بیورو ایف بی آئی کمپیوٹروں کی ’ہیکنگ‘ کے خلاف اپنی مہم میں دس لاکھ ایسے لوگوں سے رابطہ کر رہی ہے جو ’سائبر کرمنلز‘ کا شکار بنے ہیں۔

(ہیکنگ وہ عمل ہے جس کے ذریعہ سائبر کرمنلز یا جرائم کے لیے کمپیوٹروں کا استعمال کرنے والے لوگ آپ کو خبر ہوئے بغیر ہی آپ کا کمپیوٹر اپنی کرتوتوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اور یہ کام کسی بھی جگہ سے کیا جاسکتا ہے، آپ کے کمپیوٹر کے قریب ہونا ضروری نہیں۔)

یہ کارروائی ایف بی آئی کی پہلے سے جاری اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت کمپیوٹروں کے ذریعہ کئے جانے والے جرائم کے لیے عام لوگوں کے کمپیوٹروں کا ان کی مرضی کے بغیر استعمال روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایف بی آئی نے کمپیوٹروں کے ایسے نیٹورکوں کا پتہ لگایا ہے جنہیں لوگوں کے پاس ورڈ چرانے اور ویب سائٹس کو مسخ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایجنسی کے مطابق اس طرح کے نیٹورک قومی سلامتی کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔

اس مہم کے تحت اب تک دس لاکھ سے زیادہ ایسے کمپیورٹوں کا پتہ لگایا جاچکا ہے جو غیر قانونی کاموں میں ملوث کسی نہ کسی نیٹورک کا حصہ ہیں۔

ایجنسی کے مطابق وہ ان کمپیوٹروں کے مالکان سے رابطہ کر رہی ہے جن کے کمپوٹر جرائم کے لیے استعمال کئے گئے ہیں تاکہ ہیکرز کے طریقہ کار کے بارے میں بہتر معلومات حاصل کی جاسکے۔

ایف بی آئی کی سائبر ڈویژن کے نائب سربراہ جیمز فنچ کہتے ہیں کہ زیادہ تر لوگوں کو تو اس بات کا علم تک نہیں ہوتا کہ ان کا کمپیوٹر کوئی اور بھی استعمال کر رہا ہے یا ان ذاتی اور حساس معلومات تک کسی اور کو بھی رسائی حاصل ہے۔
زیادہ تر لوگ اس جال میں کوئی ایسی ای میل کھول کر پھنستے ہیں جس میں کوئی وائرس ہوتا ہے جو آپکی ذاتی معلومات ای میل بھیجنے والے شخص تک پہنچا سکتا ہے۔

بہت سے جرائم پیشہ لوگ ویب سائٹس کی ہو بہو نقل انٹرنیٹ پر پوسٹ کردیتے ہیں اور جب آپ ان ویب سائٹس کو غیر دانستہ طور پر استعمال کرتے ہیں، اتو انہیں آپ کا پاس ورڈ حاصل ہوجاتا ہے۔ اس طرح کے جرائم کے لیے عام طور بینکوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ایف بی آئی کی مہم کے تحت اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ان میں سے ایک شخص رابرٹ ایلن سولاوے ہیں، جنہیں تمام جرائم کا مرتکب پائے جانے کی صورت میں پینسٹھ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

ایجنسی نے اپیل کی ہے کہ کمپیوٹر مالکان وائرسوں سے تحفظ کے لیے اچھے سافٹ ویر استعمال کریں۔

ماہرین کےمطابق یہ پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کا کمپیوٹر ناجائز طور پر استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اگر آپ کا کمپیوٹر بہت سست ہو گیا ہے، یا آپ کے علم کے بغیر آپ کا کمپیوٹر دوسرے کمپیوٹروں کو میل بھیج رہا ہے تو آپ کو ہوشیار ہو جانا چاہیے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-08-07, 10:44 PM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,484
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی خبر ہے ویسے بھی اب ہیکنگ کافی کم ہو چکی ہے
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-09-07, 08:22 AM   #3
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویسے میں‌نے سنا ہے کہ امریکہ میں ہیکنگ کی اجازت ہے لیکن کریکنگ کی اجازت نہیں ہے اور اس سلسلے میں یاہو کا ہر سال پروگرام بھی منقعد ہوتا ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-09-07, 02:23 PM   #4
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,484
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

درست فرمایا ہے آپ نے کریکنگ پر بہت زیادہ پابندی ہے ، ہیکنگ کی بھی ایک حد تک اجازت ہے ، لیکن بات جب بنک تک آتی ہے تو ہیکنگ پر بہت زیادہ پابندی ہے
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-09-07, 09:17 AM   #5
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لیکن میرے خیال سے بنک والا معاملہ ہیکنگ میں نہیں بلکہ کریکنگ میں آتا ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-09-07, 12:32 PM   #6
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی انفارمیشن دی ہے جناب نے
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-09-07, 05:36 AM   #7
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,484
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
لیکن میرے خیال سے بنک والا معاملہ ہیکنگ میں نہیں بلکہ کریکنگ میں آتا ہے
نہیں‌وہ بھی ہکینگ ہی ہوتی ہے جیسا کہ Atmکو ہیک کیا جاتا ہے نا کہ کریک
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 05-10-07, 12:17 PM   #8
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہیکنگ کے خلاف ایف بی آئی کی مہم

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیر مراسلہ دیکھیں
نہیں‌وہ بھی ہکینگ ہی ہوتی ہے جیسا کہ Atmکو ہیک کیا جاتا ہے نا کہ کریک
کسی پاسورڈ کو کریک کیا جاتا ہے میرے تو خیال یہ ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پوسٹ, پاسورڈ, یاہو, ویب, وائرس, ورڈ, قید, انٹرنیٹ, امریکہ, جواب, خلاف, خبر, سافٹ, سال, شخص, عبدالقدوس

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger