واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




ٹورنٹ کے متوالوں کیلئے خوشخبری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 24-07-08, 01:27 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ٹورنٹ کے متوالوں کیلئے خوشخبری

ٹورنٹ کے متوالوں کیلئے خوشخبری

السلام علیکم

اگر آپ ٹورنٹ سے کچھ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے نیٹ ورک پر ٹورنٹ بلاک ہے تو آپ کیا کریں گے؟

ہماری پسندیدہ امیج اپ لوڈنگ سروس imageshack.us نے اس کا ایک بہترین حل پیش کیا ہے جو کہ فی الحال ابھی بیٹا ورژن میں ہے۔ اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو ان کی سائیٹ پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا، اس کے بغیر آپ یہ سروس استعمال نہیں کرسکتے۔ اگر آپ نے پہلے ہی اپنی تصایر کی انتظام کاری کیلئے یہاں اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے تو آپ کا پرانا اکاؤنٹ بھی اس سروس کیلئے مؤثر ہے۔

اس سروس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے آپ کا مطلوبہ ڈیٹا آپ کی دی گئی ٹورنٹ فائل کی مدد سے یہ اپنے سرور پر اپ لوڈ کرلیتے ہیں جہاں سے آپ یہ ڈیٹا HTTP کے ذریعے اپنے پاس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ہے نا کتنے کام کی چیز!

اس وقت یہ 4 مختلف پیکج مہیا کررہے ہیں:
1۔ ماہانہ 100 جی بی ڈسک سائز اور 200 جی بی بینڈوڈتھ کیلئے ماہانہ 75 ڈالر
2۔ ماہانہ 25 جی بی ڈسک سائز اور 50 جی بی بینڈوڈتھ کیلئے ماہانہ 25 ڈالر
3۔ ماہانہ 10 جی بی ڈسک سائز اور 15 جی بی بینڈوڈتھ کیلئے ماہانہ 10 ڈالر
4۔ ماہانہ 5 جی بی ڈسک سائز اور 10 جی بی بینڈوڈتھ مفت

گو کہ ٹورنٹ کے حساب سے آخری پیکج کی ڈسک گنجائش اور بینڈوڈتھ کم ہے لیکن مفت ہاتھ آئے تو بُرا کیا ہے۔ اس سروس کو کیسے استعمال کیا جائے، ذیل میں اس پر ایک مختصر راہنما مضمون ملاحظہ فرمایئے۔

1۔ سب سے پہلے آپ کوئی ٹورنٹ فائل اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہو کر سرور پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ٹورنٹ فائل کسی ٹریکر سائیٹ سے بھی اپ لوڈ کی جاسکتی ہے اور اپنے کمپیوٹر سے بھی۔ دونوں میں سے کوئی بھی آپشن منتخب کریں اور GO کے بٹن پر کلک کردیں۔ خیال رہے کہ ڈاؤن لوڈ کئے جانے والے ڈیٹا کا سائز آپ کے پیکج کے حساب سے کم ہی ہونا چاہئے اور آپ کی ماہانہ بینڈودتھ بھی باقی ہونی چاہیئے۔

2۔ اگلی اسکرین پر آپ کو آپشن دئے جاتے ہیں کہ آیا اس ٹورنٹ میں موجود تمام فائل سرور پر اپ لوڈ کرنی ہیں یا صرف منتخب کردہ کرنی ہیں۔ مزید اس ٹورنٹ کی ڈاؤن لوڈنگ فوراً ہی شروع کردینی ہے یا ابھی صرف محفوظ کرنا ہے۔ آپ اپنے مطابق آپشن منتخب کرلیں اور CONTINUE پر کلک کردیں۔

2۔ اب آپ انتظار کیجئے تاکہ مطلوبہ ڈیٹا سرور پر اپ لوڈ ہوجائے۔ اس وقت میں کمی بیشی ہونا ٹورنٹ کے سیڈرز اور ان کی اپ لوڈ بینڈوڈتھ پر منحصر ہے۔ جب مطلوبہ ڈیٹا مکمل طور پر سرور پر اپ لوڈ ہوجائے تو آپ اپنی بینڈوڈتھ بچانے کیلئے (یا عادت کے مطابق :wink: ) اس ٹورنٹ کو اسکے کنٹرول پینل سے Stop کرسکتے ہیں۔

3۔ اب کنٹرول پینل سے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کردیں۔ اگلی اسکرین پر آپ کی فائل کو زپ کرنے کیلئے ایک بٹن مہیا کیا جاتا ہے۔ اگر آپ اس فائل کو بغیر زپ کئے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس بٹن کی بجائے اس کے دائیں جانب موجود لنک پر کلک کردیں۔ (اس لنک کا نام آپ کی ٹورنٹ فائل کے نام جیسا ہوگا۔) اگر فائل سائز زیادہ ہے یا اس ٹورنٹ میں ایک سے زائد فائل ہیں تو زپ کرنا بہتر ہے ورنہ آپ کو تمام فائلیں الگ الگ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گی۔ آپ کو جو آپشن بہتر لگے اس پر کلک کردیں۔

4۔ اگر آپ زپ کا آپشن منتخب کرتے ہیں تو اگلی اسکرین پر آپ کو زپ کرنے کی معلومات وقفے وقفے سے بتائی جائے گی اور جب فائل مکمل طور پر زپ ہوجائے گی تو اس کا ڈاؤن لوڈ لنک بن جائے گا۔ آپ اس پر کلک کردیں اور اپنے ڈاؤن لوڈ منیجر کی مدد سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

5۔ اگر آپ بغیر زپ کئے اس فائل کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو فائل کے نام سے جو لنک ہے اس پر کلک کردیں۔ اگلی اسکرین میں آپ کو ان تمام فائلوں کی لسٹ دکھائی دے گی جو کہ آپ کے ٹورنٹ سے سرور پر اپ لوڈ ہوئی ہیں اور یہ سب لنک کی صورت میں ہوں گی۔ آپ انہیں باری باری کلک کرکے اپنے ڈاؤن لوڈ منیجر کی مدد سے اپنے پاس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

6۔ جب کسی ٹورنٹ کی تمام فائلیں ڈاؤن لوڈ ہوجائیں تو بہتر ہے کہ محدود ڈسک سائز کو بچانے کیلئے انہیں ختم کردیا جائے۔ اس کام کیلئے واپس ٹورنٹ کی اسکرین پر آجائیے اور مطلوبہ ٹورنٹ کے کنٹرول پینل پر موجود REMOVE کے بٹن پر کلک کردیجئے۔ اگلی اسکرین میں یہ آپ سے تصدیق کرے گا کہ آیا اس ٹورنٹ کو ختم کرنا ہے کہ نہیں۔ آپ Yes, I am sure کے لنک پر کلک کردیں۔ اس طرح یہ فائل ختم ہوجائے گی اور آپ کی ڈسک سائز کا ایک حصہ فارغ ہوجائے گا۔

7۔ چند مزید باتیں:
الف۔ جب آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوتے ہیں تو آپ کو اوپر نیچے دو بارز نظر آتے ہیں۔ شروع میں ان کا رنگ سبز ہوتا ہے جو کہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کی ڈسک بالکل خالی ہے اور آپ نے بینڈوڈتھ بھی استعمال نہیں کی ہے۔ جیسے ہی آپ کوئی ٹورنٹ فائل اپ لوڈ کرتے ہیں تو فوراً ہی اس کا سائز معین کردیا جاتا ہے اور ڈسک سائز کی بار میں کچھ حصہ (فائل کے سائز کے مطابق) سُرخ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح جب آپ کی یہ فائل مکمل طور پر سرور پر ڈاؤن لوڈ ہوجاتی ہے تو بینڈوڈتھ بار کا بھی کچھ حصہ (استعمال شدہ بینڈوڈتھ کے مطابق) سرخ ہوجاتا ہے۔

ب۔ جب آپ کی مطلوبہ ٹورنٹ فائل سرور پر اپ لوڈ ہورہی ہوگی اس وقت وقفے وقفے سے آپ کو اس کے بارے میں بتایا جائے گا کہ ابوقت کیا کیفیت ہے۔ اس میں ڈاؤن لوڈ رفتار، اپ لوڈ رفتار اور فیصد ڈاؤن لوڈ ہوگا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ نہ صرف ڈاؤن لوڈ کردہ ڈیٹا بلکہ اپ لوڈ کردہ ڈیتا بھی آپ کی بینڈوڈتھ میں سے ہی شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں آپ اپنی مرضی سے اسے کنٹرول نہیں کرسکتے۔ :lol:

ج۔ ان دونوں بارز کے نیچے دو مزید آپشن ہوتے ہیں:
Notify me upon torrent completion پر چیک لگانے سے آپ کو ہر ٹورنٹ ڈاؤن لوڈ ہوجانے پر ای میل آتی ہے۔
kB/s HTTP download cap اس ٹیکسٹ باکس میں آپ وہ مقدار دے سکتے ہیں جس کے برابر یا اس سے کم رفتار سے ہی HTTP کے ذریعے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا۔
save settings کے بٹن پر کلک کرنے سے آپ کیلئے یہ سیٹنگز محفوظ ہوجاتی ہیں۔

لیجئے جناب آپ بھی اس سروس سے لطف اندوز ہوں۔ ارے ربط تو میں نے آپ کو بتایا ہی نہیں۔ یہ لیجئے ربط، اب اس سروس کو استعمال کیجئے اور اپنے تجربات یہاں شیئر کیجئے۔

امید ہے یہ چھوٹا سے مضمون پسند آئے گا۔ شکریہ۔

نوٹ: پرائیویٹ ٹریکرز کے ٹورنٹ اس سروس سے نہ ہی ڈاؤن لوڈ کریں تو بہتر ہے۔ اس میں آپ کا پرائیویٹ ٹریکر پر موجود اکاؤنٹ کی معلومات فاش ہونے کا خطرہ ہے جس سے آپ کا پرائیویٹ ٹریکر کا اکاؤنٹ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند بھی ہوسکتا ہے۔ شکریہ۔

بشکریہ:
کاشف رفیق کمپوٹنگ پی کے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

Last edited by عبدالقدوس; 24-07-08 at 02:54 PM.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
عمیر نعیم (25-07-08)
پرانا 25-07-08, 02:40 AM   #2
Senior Member
 
یحیٰی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,945
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ٹورنٹ کے متوالوں کیلئے خوشخبری

شکریہ
یحیٰی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
download, php, torrent, کمپیوٹر, پسندیدہ, نظر, مکمل, اسکرین, بہترین, حل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوئنٹی ، 20کرکٹ : شعیب اختر اور دو کھلاڑی نائٹ کلبوں میں Real_Light کرکٹ 6 16-10-08 08:54 PM
سلیکٹرز نے ٹورنٹو ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب مشاورت کے بغیر کیا۔ شعیب ملک champion_pakistani کرکٹ 0 16-10-08 07:26 PM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 06:38 PM
قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ، اسٹار کرکٹرز کی شرکت لازمی قرار champion_pakistani کرکٹ 2 14-09-08 06:50 AM
ٹوئینٹی ورلڈ کپ پاکستان 4بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے محمدعدنان کرکٹ 6 03-09-07 11:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger