واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




ویب ہوسٹنگ گائیڈ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-10, 02:09 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ویب ہوسٹنگ گائیڈ

ویب ہوسٹنگ گائیڈ

ویب ہوسٹنگ خریدنا ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے۔ خصوصاً ان لوگوں کیلئے جنہیں ویب ہوسٹنگ خریدنے کا پہلے سے کوئی تجربہ نہ ہو۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ انجانے میں ایسا ہوسٹنگ پیکیج خرید لیتے ہیں جو یا تو ان کی ضروریات کے لحاظ سے ناکافی ہوتا ہے یا پھر غیر معیاری ہوتا ہے اور بعد میں پریشانی کا باعث ہوتاہے۔ دنیابھر میں ایسی ہزاروں ہوسٹنگ کمپنیاں موجود ہیں جو دعوے تو بہت بڑے کرتی ہیں لیکن ان کی فراہم کردہ سروس انتہائی غیر معیاری ہوتی ہے۔ میں ایک ایسی پاکستانی ویب ہوسٹنگ کمپنی کے بارے میں بھی جانتا ہوں جو 2200 روپے سالانہ پر نہ صرف یہ کہ مفت ٹاپ لیول ڈومین نیم بلکہ 5 جی بی کا ڈسک اسپیس اور 10 جی بی کی بینڈ وڈتھ فراہم کرتی ہے۔ لیکن درحقیقت اس کمپنی کے تمام تر دعوے یکسر غلط ہیں۔
لوگوں کی اسی پریشانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ مضمون شائع کیا جارہا ہے جس میں آپ کو ان بنیادی باتوں کے بارے میں بتایا جائے گا جو ویب ہوسٹنگ خریدتے وقت دھیان میں رکھنی چاہئے۔
پہلے تو آپ یہ جان لیجئے کہ ویب ہوسٹنگ کی دو اہم اقسام ہیں۔
ایک شیئرڈ ہوسٹنگ اور دوسری ڈیڈی کیٹڈ (Dedicated) سرور ہوسٹنگ
شیئرڈ ہوسٹنگ میں ویب سرور ایک ہی ہوتا ہے لیکن اسے سینکڑوں مختلف لوگ استعمال کررہے ہوتے ہیں۔ یعنی ایک ہی ویب سرور پر سینکڑوں دوسری ویب سائٹس بھی چل رہی ہوتی ہیں۔ ہوسٹنگ کی یہی قسم سب سے زیادہ زیرِ استعمال ہے کیونکہ یہ بے حد سستی ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں بیشتر ویب سائٹس اس وقت شیئرڈ ہوسٹنگ پر ہی ہوسٹ کی گئی ہیں۔ ایک عام یا درمیانی نوعیت کی ویب سائٹ کے لئے شیئرڈ ہوسٹنگ ہی بہترین ہوتی ہے۔
ڈیڈی کیٹڈ ہوسٹنگ میں ایک سرور پر عام طور پر صرف ایک ہی ویب سائٹ ہوسٹ ہوتی ہے۔ ہوسٹنگ کی یہ قسم بہت مہنگی ہوتی ہے اور صرف انتہائی بڑی ویب سائٹس جنہیں کارپوریٹ ویب سائٹس کہاں جاتا ہے، کیلئے درکار ہوتی ہے۔ یاہو! ، اوریکل، مائیکروسافٹ، ریڈ ہیٹ وغیرہ کی ویب سائٹس کارپوریٹ ویب سائٹس کی چند مثالیں ہیں۔
ویب ہوسٹنگ سے متعلق دیگر اہم باتیں مندرجہ ذیل ہیں۔

ڈسک اسپیس

ڈسک اسپیس سے مراد وہ اسپیس ہے جو سرور کی ہارڈڈسک میں آپ کو اپنی فائلیں محفوظ کرنے کے لئے فراہم کیا جاتا ہے۔ آپ کی ویب سائٹ جتنی بڑی ہوگی اتنا ہی زیادہ ڈسک اسپیس آپ کو درکار ہوگا۔ اگر آپ کی ویب سائٹ صرف چند ویب پیجز پر مشتمل ہے تو 10 تا 50 ایم بی کا ڈسک اسپیس آپ کیلئے کافی ہوگا۔ تاہم وہ ویب سائٹس جن میں ویب پیجز کی تعداد زیادہ ہو، میڈیا فائلز کا باکثرت استعمال کیا گیا ہو یا مختلف فائلیں ڈاﺅن لوڈنگ کے لئے پیش کی گئی ہوں، زیادہ ڈسک اسپیس کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ جاننے کیلئے کہ آپ کو اپنی ویب سائٹ کے لئے کتنا ڈسک اسپیس درکار ہوگا، مندرجہ ذیل سادہ لیکن آزمودہ ٹپ آزمائیں:
اپنی ساری ویب سائٹ معہ تمام فائلیں، کاپی کرکے ایک خالی فولڈر میں پیسٹ کردیجئے۔ اب اُس فولڈر پر رائٹ کلک کرکے پراپرٹیز سلیکٹ کیجئے۔ فولڈر کی پراپرٹیز ایپلٹ میں آپ کو اس فولڈر کا سائز (Size) کلوبائٹس یا میگا بائٹس میں بتایا جارہا ہوگا۔ فرض کیجئے کہ اس فولڈر کا سائز 10 ایم بی ہے تو آپ کو سرور پر 10 ایم بی سے زیادہ ڈسک اسپیس درکار ہوگا۔
یاد رہے کہ جتنا زیادہ ڈسک اسپیس آپ خریدیں گی، اتنے ہی زیادہ پیسے آپ کو ادا کرنے ہونگے۔

بینڈ وڈتھ یا ڈیٹا ٹرانسفر

ڈسک اسپیس کے بعد سب سے اہم یہی ہے۔ خصوصاً جب آپ کو امید ہو کہ آپ کی ویب سائٹ کو ہزاروں یا لاکھوں کی تعداد میں دیکھا جائے گا۔
جب بھی کوئی وزیٹر آپ کی ویب سائٹ ملاحظہ کرتا ہے تو وہ آپ کو فراہم کی گئی بینڈوڈتھ کا کچھ حصہ استعمال کرتا ہے۔ آسان زبان میں یوں سمجھئے کہ بینڈ وڈتھ سرور سے کلائنٹ(Client) کے کمپیوٹر تک منتقل ہونے والے ڈیٹا کی مقدار کو کہتے ہیں۔
بینڈ وڈتھ کو میگا بائٹ اور گیگا بائٹ میںناپا جاتا ہے۔ یہ معلوم کرنے کیلئے کہ آپ کو ماہانہ کتنی بینڈ وڈتھ کی ضرورت ہوگی، مندرجہ ذیل سادہ طریقہ اختیار کیجئی:
فرض کیجئے کہ آپ کے ہر ویب پیج کا اوسط سائز بشمول تمام تصاویر اور فائلز 30 کلو بائٹ ہے۔ جبکہ ہر ماہ ایک لاکھ بار آپ کی ویب سائٹ کے مختلف ویب پیج ملاحظہ کئے جائیں گے۔ اس طرح اگر حساب لگایا جائے تو ماہانہ 3000000 کلو بائٹ (تقریباً 3 گیگا بائٹ) کا ڈیٹا ٹرانسفر ہوگا۔ یعنی آپ کو کم از کم درکار بینڈ وڈتھ 3 گیگا بائٹ ہے۔
کچھ کمپنیاں اَن لمیٹڈ بینڈ وڈتھ فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ ایسی کمپنیوں کی باتوں پر بالکل بھی کان نہ دھریں کیوں کہ اَن لمیٹڈ بینڈ وڈتھ نام کی کوئی شے موجود نہیں ہے۔
جب آپ کوئی ہوسٹنگ خریدتے ہیں تو آپ کو ایک محدود ماہانہ بینڈ وڈتھ فراہم کی جاتی ہے۔ اگر آپ اُس مقدار سے زیادہ بینڈ وڈتھ استعمال کرتے ہیں تو فی گیگا بائٹ یا میگا بائٹ آپ کو مزید رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔ جیسے ہی آپ کی ماہانہ بینڈ وڈتھ کی مقدار پوری ہوجاتی ہی، ہوسٹنگ کمپنی ایک ای میل کے ذریعے آپ کو اِس بات سے مطلع کرتی ہے اور آپ کو کچھ وقت دیا جاتا ہے تاکہ آپ رقم ادا کرکے مزید بینڈ وڈتھ خرید سکیں۔ کچھ کمپنیاں ایسی بھی ہیں جو بینڈ وڈتھ کے ختم ہوتے ہی آپ کی ویب سائٹ بند کردیتی ہیں۔ آپ کو ایسی کمپنیوں سے ہوسٹنگ نہیں خریدنی چاہئے۔

سرور اپ ٹائم

سرور اپ ٹائم سے مراد یہ ہے کہ ویب سرور ایک دن میں یا ایک ماہ میںکتنی دیر تک UP رہتا ہے۔ جبکہ سرور ڈاﺅن ٹائم سے مراد وہ وقت ہے جتنی دیر کوئی ویب سرور Down رہتا ہے۔ عام طور پر ہوسٹنگ کمپنیاں آپ کو اس بات کی گارنٹی دیتی ہیںکہ ان کے سرور کا اپ ٹائم 99.9% یا 99.5% ہے۔ کسی بھی ہوسٹنگ کمپنی کے لئے یہ ممکن نہیںہے کہ وہ 100% سرور اپ ٹائم فراہم کرسکے۔ آپ کسی بھی ایسی ہوسٹنگ کمپنی سے ہوسٹنگ نہ خریدیں جس کا سرور اپ ٹائم 99.5% سے کم ہو۔
فرض کیجئے کہ کسی سرور کا اپ ٹائم 99% ہے تو وہ سرور ایک ماہ میں 18 گھنٹے کیلئے دستیاب نہیں ہوگا۔ لہٰذا آپ کو ہوسٹنگ خریدتے وقت سرور اپ ٹائم کے بارے میں ضرور دریافت کرنا چاہئے۔

آپریٹنگ سسٹم

بیشتر ویب سرورز پر اس وقت لینکس یا یونکس آپریٹنگ سسٹم چل رہے ہیں۔ یہ دونوں آپریٹنگ سسٹم انتہائی سستے ہونے کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔ تاہم یہ آپریٹنگ سسٹم استعمال میں مشکل ہیں۔ لہٰذا اگر آپ کو لینکس یا یونکس کا کوئی تحربہ نہیں تو زیادہ بہتر یہی ہوگا کہ آپ ونڈوز ہوسٹنگ خریدیئے یعنی وہ ہوسٹنگ جس میں سرور پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہو۔
اسی طرح اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر ASP ، ASP.net، MS ACCESS یا MS SQL Server استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو لازماً ونڈوز ہوسٹنگ خریدنی پڑے گی۔
ایک اور اہم بات کہ ونڈوز ہوسٹنگ، لینکس ہوسٹنگ کے مقابلے میں بہت مہنگی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا بذات خود مہنگا ہونا ہے۔ لینکس اور یونکس چونکہ تقریباً مفت ہیں اس لئے ان کی ہوسٹنگ بھی بہت سستی ہوتی ہے۔

اسپیڈ

ویب سرور ہائی اسپیڈ کنکشنز کے ذریعے انٹرنیٹ سے جڑے ہوتے ہیں جیسے T3 کنکشن جو 43 میگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرتا ہے۔ شیئرڈ ہوسٹنگ خریدتے وقت سرور کے انٹرنیٹ کنکشن کے بارے میں ضرور دریافت کرنا چاہئے۔ صرف اسی ویب سرور پر ہوسٹنگ خریدئے جو کم از کم T3 کنکشن استعمال کررہا ہو۔ کچھ بہت اچھی ہوسٹنگ کمپنیاں OC-1 تا OC-24 تک کنکشن استعمال کرتی ہیں جو کئی گیگا بائٹ ڈیٹا ایک سیکنڈ میں ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔
اگر سرور کا کنکشن سست رفتار ہوگا تو ویب سائٹ کی ڈاﺅن لوڈنگ سست ہوجائے گی اور وزیٹر کو انتظار کرنا پڑے گا۔

سپورٹ

اگر آپ ہوسٹنگ پہلی بار خرید رہے ہیں تو ہوسٹنگ کمپنی سے سپورٹ کے بارے میں دریافت کرنا آپ کی پہلی ترجیح ہونا چاہئے۔ اچھی ہوسٹنگ کمپنیاں دن کے چوبیس گھنٹی، ہفتے کے 7دن اور سال کے 365 دن، آپ کو ہر قسم سپورٹ بذریعہ ای میل اور ٹیلی فون فراہم کرتی ہیں۔ ہوسٹنگ خریدنے سے پہلے یہ ضرور معلوم کرلیجئے کہ کسی سوال کا جواب کتنی دیر میں فراہم کیا جاتا ہے۔

ڈیویلپمنٹ فیچرز

ڈائنامک ویب سائٹ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کم از کم ایک سرور سائیڈ اسکرپٹنگ لینگویج استعمال کریں۔ اسکرپٹنگ لینگویجز میں اے ایس پی، اے ایس پی ڈاٹ نیٹ، جے ایس پی، کولڈ فیوژن اور پی ایچ پی نمایاں ہیں۔ آج کل پی ایچ پی سب سے زیادہ استعمال ہورہی ہے کیوںکہ اس کی سپورٹ سرور پر بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہے اور اس کے پروگرامر بھی بہ آسانی دستیاب ہوجاتے ہیں۔ لیکن ضروری نہیں کہ اگر سب پی ایچ پی استعمال کررہے ہیں تو آپ بھی پی ایچ پی استعمال کرنا شروع کردیں۔ کیوں کہ ہو سکتا ہے جو ضروریات آپ کی ہوں، انہیں پی ایچ پی کے بجائے اے ایس پی زیادہ بہتر انداز میں پورا کرسکے۔ مثلاً اگر معاملہ مائیکروسافٹ ایکسس کے ڈیٹا بیس کو استعمال کرنے کا ہو تو اے ایس پی سب سے بہتر ہے۔ اسی طرح اگر سرور ہر رن ٹائم میں تصاویر بنانی ہوں تو اس معاملے میں پی ایچ پی سب سے بہترین ہے۔ ایرر ہینڈلنگ کے معاملے میں جے ایس پی کا مقابلہ کوئی دوسری لینگویج نہیں کرسکتی اور آسانی میںکولڈ فیوژن کا کوئی ثانی نہیں۔
جے ایس پی کا استعمال عام ویب سائٹ پر کم ہی کیا جاتا ہے۔ کیوںکہ اس کا استعمال کافی مشکل ہے اور سرور پر اسکی سپورٹ بھی مہنگی ہے۔ یہی معاملہ کولڈ فیوژن کا ہے جو استعمال میں تو آسان ہے لیکن اس کی سپورٹ جے ایس پی سے بھی زیادہ مہنگی ہے۔
یاد رہے کہ اے ایس پی اور اے ایس پی ڈاٹ نیٹ کی سپورٹ صرف ونڈوز ہوسٹنگ پر ہی دستیاب ہوتی ہے۔ اگر آپ پی ایچ پی یا جے ایس پی کے استعمال کے خواہش مند ہیں تو بہتر ہوگا کہ آپ لینکس ہوسٹنگ خریدیں۔ تاہم یہ دونوں ونڈوز ہوسٹنگ پر بھی دستیاب ہیں۔

ڈیٹا بیس

ایک ڈائنامک اور انٹرایکٹیو ویب سائٹ بنانے کیلئے آپ کو ڈیٹا بیس کی بھی ضرورت پڑے گی۔ ویب ہوسٹنگ کمپنیاں مختلف ڈیٹا بیس کو سپورٹ کرتی ہیں جن میں مائیکروسافٹ ایکسس، مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور، مائی ایس کیو ایل،پوسٹ گریس اور اوریکل نمایاں ہیں۔ عام ویب سائٹس کیلئے ایم ایس ایکسس یا مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ بہت بڑی ویب سائٹس جیسے amazone.com وغیرہ کے لئے ایس کیو ایل سرور اور اوریکل ڈیٹا بیس استعمال کئے جاتے ہیں۔
ایکسس اور مائی ایس کیو ایل کی سپورٹ کی حامل ہوسٹنگ سستی ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں اوریکل اور ایس کیو ایل سرور کی ہوسٹنگ بہت مہنگی ہوتی ہے۔
عام طور پر ہوسٹنگ خریدنے پر کم از کم ایک ڈیٹا بیس جو مائی ایس کیو ایل یا ایکسس ہوتا ہی، فراہم کیا جاتا ہے اور آپ کو مزید ڈیٹا بیس خریدنے
کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ای میل

جب آپ ہوسٹنگ خریدتے ہیں تو آپ کو چند ای میل اکاﺅنٹس فراہم کئے جاتے ہیں۔ ای میل اکاﺅنٹس کی تعداد کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ نے کتنی رقم ادا کی ہے۔ عام طور پر 10 تا 20 ای میل اکاﺅنٹس ہوسٹنگ کے ساتھ فراہم کئے جاتے ہیں جو کہ ایک عام ویب سائٹ کے لئے کافی ہیں۔ اگر زیادہ ای میل اکاﺅنٹ درکار ہوں تو آپ مزید رقم ادا کرکے وہ بھی خرید سکتے ہیں۔
آپ کی ہوسٹنگ کمپنی کے پاس اپنا SMTP سرور بھی ہونا چاہئے جو ای میل بھیجنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ای میل سے متعلق دیگر اہم سروسز IMAP، Email Aliases، Forwarding، Auto Responder اور Web Based Email شامل ہیں۔ ان کے بارے میں بھی اپنی ہوسٹنگ کمپنی سے ضرور معلومات حاصل کرلیجئے۔

اپ گریڈ

یہ سب سے اہمیت کی حامل بات ہے۔ آپ ہوسٹنگ پروائڈر سے لازماً یہ بات دریافت کریں کہ اگر آپ اپنی ضروریات کے لحاظ سے مزید نئی سروسز حاصل کرنا چاہیں تو کیا یہ ممکن ہوگا۔ ہر اچھی ہوسٹنگ کمپنی آپ کو اپ گریڈنگ کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ تاہم یہ بات اہم ہے کہ اپ گریڈنگ کا طریقہ کار کیا ہوگا اور یہ کتنی جلدی ممکن ہوگی۔

پوشیدہ چارجز

کچھ ہوسٹنگ کمپنیاں آپ کو ہوسٹنگ خریدتے وقت اخراجات کچھ بتاتی ہے اور بعد میں جب آپ ہوسٹنگ خرید لیتے ہیں تو آپ سے مزید رقم طلب کرتی ہیں۔ اس لئے ہوسٹنگ خریدنے سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ بعد آپ سے مزید کسی رقم کا مطالبہ نہیں کیا جائیگا۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), ھارون اعظم (08-03-10), یاسر عمران مرزا (09-01-10), یحیٰی (14-01-10), نورالدین (10-03-10), منتظمین (14-01-10), محمد ارشد مُغل (17-03-10), محمدخلیل (10-01-10), معظم (22-01-10), wajee (15-01-10), دین محمد وطن پال (13-05-10), راجہ اکرام (15-01-10), رضی (09-01-10), شاہ جی 90 (21-01-11)
کمائي نے عدنان دانی کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
19-01-11 محمدخلیل بہت ہی اچھی معلومات ہیں بھائی 100
15-01-10 wajee Great 150
09-01-10 رضی nice info 150
پرانا 09-01-10, 09:27 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,461
کمائي: 21,794
شکریہ: 770
1,037 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خوب بہت خوب۔
اللہ علم وعمل میں مزید اضافہ فرمائے
عبیداللہ عبید آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), راجہ اکرام (15-01-10), شاہ جی 90 (21-01-11)
پرانا 09-01-10, 09:47 AM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ عبید بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), راجہ اکرام (15-01-10), شاہ جی 90 (21-01-11), عبیداللہ عبید (14-01-11)
پرانا 09-01-10, 08:13 PM   #4
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,053
شکریہ: 8,654
3,902 مراسلہ میں 11,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا زبردست اور عمدہ معلوماتی تحریر ہے، بھائی جان بہت بہت مبارک باد قبول کیجیے اس کے لیے
میں اسے سرورق کے لیے تجویزکرتا ہوں، شکریہ
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), منتظمین (14-01-10), راجہ اکرام (15-01-10), رضی (29-10-11), شاہ جی 90 (21-01-11), عدنان دانی (10-01-10)
پرانا 10-01-10, 02:48 PM   #5
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یاسر بھائی بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), راجہ اکرام (15-01-10), شاہ جی 90 (21-01-11)
پرانا 14-01-10, 07:45 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,461
کمائي: 21,794
شکریہ: 770
1,037 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تحریر تو آپ کی بڑی زبردست ہے لیکن کیاہی اچھا ہوتااگر آپ تھوڑی سی یہ وضاحت بھی کردیتے کہ ایک اردوویب سائٹ کے لیے کون سی ویب ہوسٹنگ کی ضرورت ہوگی؟

ذرااس مسئلے پر روشنی ڈالیں نیز یہ بتائیں کہ فرنٹ پیج میں ایک پیج بنانے کے بعد پھر بھی یہ سرور لینگویجز سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ؟
عبیداللہ عبید آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), یاسر عمران مرزا (19-01-11), نورالدین (10-03-10), راجہ اکرام (15-01-10), شاہ جی 90 (21-01-11)
پرانا 14-01-10, 11:59 PM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیےپیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), یاسر عمران مرزا (19-01-11), راجہ اکرام (15-01-10), شاہ جی 90 (21-01-11)
پرانا 15-01-10, 10:37 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,622
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبیداللہ عبید مراسلہ دیکھیں
تحریر تو آپ کی بڑی زبردست ہے لیکن کیاہی اچھا ہوتااگر آپ تھوڑی سی یہ وضاحت بھی کردیتے کہ ایک اردوویب سائٹ کے لیے کون سی ویب ہوسٹنگ کی ضرورت ہوگی؟

ذرااس مسئلے پر روشنی ڈالیں نیز یہ بتائیں کہ فرنٹ پیج میں ایک پیج بنانے کے بعد پھر بھی یہ سرور لینگویجز سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ؟
سرور لینگویج سےآپ اپنی سائٹ کو ڈائنمک بنا سکتے ہو جب فرنٹ پیجز کی سائٹ صرف اسٹیٹک ہو گی .
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), یاسر عمران مرزا (19-01-11), نورالدین (10-03-10), شاہ جی 90 (21-01-11), عدنان دانی (15-01-10)
پرانا 15-01-10, 11:19 AM   #9
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ وقاص بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), شاہ جی 90 (21-01-11)
پرانا 22-01-10, 04:15 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,461
کمائي: 21,794
شکریہ: 770
1,037 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ " اسٹیٹک " کی کچھ وضاحت ہوجائے
عبیداللہ عبید آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), شاہ جی 90 (21-01-11)
پرانا 22-01-10, 06:21 PM   #11
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,460
کمائي: 64,552
شکریہ: 2,889
1,796 مراسلہ میں 4,495 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبیداللہ عبید مراسلہ دیکھیں
تحریر تو آپ کی بڑی زبردست ہے لیکن کیاہی اچھا ہوتااگر آپ تھوڑی سی یہ وضاحت بھی کردیتے کہ ایک اردوویب سائٹ کے لیے کون سی ویب ہوسٹنگ کی ضرورت ہوگی؟

ذرااس مسئلے پر روشنی ڈالیں نیز یہ بتائیں کہ فرنٹ پیج میں ایک پیج بنانے کے بعد پھر بھی یہ سرور لینگویجز سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ؟
السلام علیکم !

فرنٹ پیج کے لیے بھی فرنٹ پیج ایکسٹنشن سپورٹ درکار ہوتی ہے ، جس کا ہوسٹنگ کمپنی سے کنفرم کر لینا چاہیئے۔

والسلام
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), یاسر عمران مرزا (19-01-11), نورالدین (10-03-10), رضی (29-10-11), شاہ جی 90 (21-01-11)
پرانا 10-03-10, 09:45 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 304
کمائي: 5,774
شکریہ: 433
149 مراسلہ میں 264 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدنان بھائی یہ آپ کی اپنی لکھی ہوئی تو نہیں ہے ؟؟؟
سورس کا حوالہ تو دیں ۔
جہاں تک مجھے یاد ہے امانت علی گوہر کی پوسٹ ہے
ہادی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ہادی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), یاسر عمران مرزا (19-01-11), نورالدین (10-03-10), شاہ جی 90 (21-01-11)
پرانا 10-03-10, 12:22 PM   #13
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی یہ میرا اپنا لکھا ہوا تو نہیں ہے۔ یہ کسی ویب سایٹ سے لیا تھا
اب نام یاد نہیں۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (19-01-11), نورالدین (10-03-10), شاہ جی 90 (21-01-11)
پرانا 10-03-10, 12:24 PM   #14
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی یہ میرا اپنا لکھا ہوا تو نہیں ہے۔ یہ کسی ویب سایٹ سے لیا تھا
اب نام یاد نہیں۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (21-01-11)
پرانا 10-03-10, 03:46 PM   #15
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,460
کمائي: 64,552
شکریہ: 2,889
1,796 مراسلہ میں 4,495 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبیداللہ عبید مراسلہ دیکھیں
یہ " اسٹیٹک " کی کچھ وضاحت ہوجائے
السلام علیکم!

آج اس سوال پر نظر پڑی تو سوچا اپنے علم کے مطابق اس کا جواب دے دوں۔

اسٹیٹک ویب سائٹ ایسی ویب سائٹ ہوتی ہے جو کہ ہر آنے والے استعمال کنندہ کو ایک ہی طرح کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس میں رہنمائی کے لیے لنک موجود ہوتے ہیں جو مختلف صفحات کو آپس میں جوڑتے ہیں۔ اس طرح‌کی ویب سائٹ پر موجود مواد زیادہ تر انہی صفحات پر مشتمل ہوتا ہے جنہیں اس ویب سائٹ کو بناتے وقت بنایا گیا۔ بعد ازاں ان کو تبدیل یا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
جبکہ اس کے برعکس ڈائنامک ویب سائٹ ایسی ویب سائٹس ہیں جن پر موجود معلومات تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ ہر استعمال کنندہ کی درخواست کے مطابق خودکار نظام معلومات فراہم کرتا ہے۔

امید ہے کہ فرق واضح ہو گیا ہو گا۔۔ مزید کوئی سوال ہو تو بلا تکلف دریافت کیجئے۔

والسلام
معظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (19-01-11), نورالدین (10-03-10), رضی (29-10-11), شاہ جی 90 (21-01-11), عبیداللہ عبید (14-01-11)
جواب

Tags
com, email, فرض, کلک, کمپیوٹر, پی ایچ پی, پاکستانی, یاہو, ویب, ونڈوز, ڈاٹ, نظر, مفت, مقابلہ, منتقل, ممکن, معلوم, آج, انٹرنیٹ, بہترین, تصاویر, جواب, دریافت, رفتار, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
7IT Dimensions ویب اور ڈومین ہوسٹنگ آفرز پاکستانی Buy, Sell or Trade 17 07-01-11 05:43 PM
اگست کے پرُ مسرت موقع پر پاک نیٹ کے ارکین کے لیے فری ویب ہوسٹنگ عبدالقدوس خاص آفرز اور اعلانات 21 13-05-10 08:11 PM
پاکستان کی سب سستی ویب ہوسٹنگ کمپنی اکرم خٹک ویب سائٹس کا جائزہ 2 19-03-10 12:43 AM
ویب سا ئیٹ پروفشنل کمپنی سے بنوائیں ، ویب ہوسٹنگ اور ڈومین ۔۔۔۔۔۔ محمد عامر ریاض آپکے کاروباری اشتہارات 23 20-04-09 02:22 AM
مفت 100 MB ویب ہوسٹنگ بمعہ مفت سب ڈومین lordforkland آپکے کاروباری اشتہارات 7 23-02-09 05:12 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger