واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




موڈیم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-03-10, 01:25 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default موڈیم

موڈیم

دوستوں آج میں آپ کیلئے موڈیم کے بارے میں ایک معلوماتی اور کار آمد آرٹیکل لایا ہوں امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گا۔
تو شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو نہایت رحم والا ہے۔۔۔

موڈ یم:

موڈیم روایتی ٹیلی فون لائن کے ذریعے ڈیٹا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک بھیجنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ٹیلی فون لائن پر صرف Analog سگنلز بھیجے جا سکتے ہیں۔اسکے برعکس کمپیوٹر ڈیٹا کو ڈیجیٹل صورت میں بھیجتا ہے،اس عدم مطابقت کو دور کرنے کیلئے موڈیم کے ذریعے کمپیوٹر کا ڈیجیٹل ڈیٹا اینا لاگ سگنلز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اس عمل کو Modulation کہا جاتا ہے۔منزل مقصود پر پہنچ کر موڈیم کے ذریعے ان اینا لاگ سگنلز کو دوبارہ ڈیجیٹل حالت میں لایا جاتا ہے۔اس عمل کو DeModulation کہا جاتا ہے۔
موڈیم ( MoDem ) کا نام اصل میں ان دو نوں عوامل کے پہلے خروف سے اخذ کیا گیا ہے۔موڈیم کے ذریعے دور دراز کے کسی کمپیوٹر یا کسی نیٹ ورک سے منسلک ہوا جاسکتا ہے۔اس کے ذریعے ای میل کا تبادلہ اور محدود مقدار میں ڈیٹا کی ترسیل ہوسکتی ہے۔موڈیم چونکہ نیٹ ورکس کے براہ راست رابطے کیلئے نہیں بنایا گیااس لئے اس کی مدد سے رائیوٹر یا کسی اور ڈیوائس کے ذریعے نیٹ ورک منسلک ہوا جاسکتا ہے۔اینا لاگ موڈیم کو دو انٹر فیس ہوتے ہیں،کمپیوٹر سے رابطے کیلئے RS-232 سیرئیل ٹرانسمیشن انٹر فیس اور ٹیلی فون لائن کیلئے RJ-1 1 ٹیلی فون انٹر فیس۔ ذیادہ تر موڈیم اندرونی یا بیرونی ساخت کیلئے ہوتے ہیں۔اندرونی موڈیم کو کمپیوٹر کے اندر مدر بورڈ پر لگایا جاتا ہے۔یہ موڈیم کچھ عوامل کیلئے سی پی یو کی پراسیسنگ کی صلاحیت استعمال کرتے ہیں۔جبکہ موڈیم کی دوسری قسم بیرونی موڈیم ہوتی ہے۔یہ نسبتاََ مہنگے ہوتے ہیں۔انہیں کمپیوٹر سے باہر رکھا جاتا ہے۔اور سیرئل پورٹ کے ذریعے کمپیوٹر سے جوڑا جاتا ہے۔بہت سے لوگون نے اگر موڈیم کو مشترکہ طور پر استعمال کرنا ہو تو اسی صورت میں ایکسٹرنل موڈیم لگانا چاہئے۔اینا لاگ کے علاوہ ڈیجیٹل موڈیم بھی ہوتے ہیں،جیسا کہ ISDN
Integrated Services Digital Network
کے ساتھ ڈیجیٹل موڈیم استعمال کیا جاتا ہے۔اگر پہ ڈیجیٹل موڈیم میں سگنلز کوڈ یجیٹل سے اینالاگ یا اینالاگ سے ڈیجیٹل میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا،لیکن اس میں Modulation کی ایک اور قسم لائن کوڈنگ استعمال ہوتی ہے۔
امید ہے دوستوں آپ کو یہ چھوٹا سا آرٹیکل پسندآیا ہوگا۔۔۔ آپ کی آرا کا انتظار رہے گا۔۔۔
اسی کے ساتھ ہی عدنان دانی کو اجازت دیجئے ۔۔ وسلام۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-03-10), اجنبی انسان (02-03-10), بزم خیال (07-03-10), رفیع انجم (02-08-10), راجہ اکرام (02-03-10), رضی (02-03-10), شاہ جی 90 (02-03-10)
پرانا 02-03-10, 01:45 AM   #2
Senior Member
 
اجنبی انسان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 248
کمائي: 3,306
شکریہ: 942
184 مراسلہ میں 467 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ عدنان بھائی
اجنبی انسان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے اجنبی انسان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-03-10), ڈاکٹرنور (02-03-10), بزم خیال (07-03-10), راجہ اکرام (02-03-10), رضی (02-03-10), شاہ جی 90 (02-03-10)
پرانا 02-03-10, 10:35 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,184
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (07-03-10), رفیع انجم (02-08-10), شاہ جی 90 (02-03-10)
پرانا 02-03-10, 12:30 PM   #4
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ منتظمین بھائی ابھی کرتا ہوں۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (07-03-10), شاہ جی 90 (02-03-10)
پرانا 02-03-10, 12:46 PM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر اس تحریر کے آغاز میں لکھہ دیا جاتا کہ
یہ ہے ریڈیو پاک ۔ نیٹ
اور آپ اس وقت اہم تحقیق پر رپورٹ سن رہے ہیں عدنان دانی سے
اور آخر میں کچھہ یوں کہ
ریڈیو پاک ۔ نیٹ سے عدنان دانی کو اجازت دیجئیے
اللہ نگہبان
تو ہمارے خیال میں اس کا مزا دوبالا ہو سکتا تھا
ایک بہترین آرٹیکل کے لیئے میری جانب سے مبارک باد قبول کیجئیے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (07-03-10)
پرانا 02-03-10, 11:44 PM   #6
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
اگر اس تحریر کے آغاز میں لکھہ دیا جاتا کہ
یہ ہے ریڈیو پاک ۔ نیٹ
اور آپ اس وقت اہم تحقیق پر رپورٹ سن رہے ہیں عدنان دانی سے
اور آخر میں کچھہ یوں کہ
ریڈیو پاک ۔ نیٹ سے عدنان دانی کو اجازت دیجئیے
اللہ نگہبان
تو ہمارے خیال میں اس کا مزا دوبالا ہو سکتا تھا
ایک بہترین آرٹیکل کے لیئے میری جانب سے مبارک باد قبول کیجئیے


ہاہاہا شاہ جی ۔۔ کیا بات ہے
پسند کرنے کا شکریہ۔!!!
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (07-03-10), رفیع انجم (02-08-10)
جواب

Tags
color, digital, integrated, فیس, فون, ہوتے, کمپیوٹر, کار, کرتے, پہلے, پسند, نام, میل, مدد, آج, اللہ, انٹر, اجازت, استعمال, شروع, طور, عدنان, عدم, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سافٹ ویئر ڈویلپنگ عزیر Ask Experts ماہرین کی رائے 3 30-07-10 11:42 PM
پروفیشنل ویب سائِٹ ڈویلپر محمدخلیل گپ شپ 29 26-02-09 10:00 AM
موڈیم کنیکٹ بہت دیر سے ہوتا ہے wajee Ask Experts ماہرین کی رائے 1 06-02-09 10:35 PM
موڈیم کی آواز سے ۔۔۔۔۔ wajee کمپیوٹر کی بنیادی معلومات 4 10-01-09 11:53 PM
عائشہ بزنس وویمن محمدعدنان فلمی دنیا 1 04-05-08 04:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger