واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




موٹرولا نے وائی میکس کی فراہمی کے لئے وطین ٹیلی کام کمپنی سے معاہدہ کرلیاع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-01-08, 07:32 AM   #1
Member
اجنبی
 
instafotos's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 78
کمائي: 330
شکریہ: 2
24 مراسلہ میں 54 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default موٹرولا نے وائی میکس کی فراہمی کے لئے وطین ٹیلی کام کمپنی سے معاہدہ کرلیاع

موٹرولا نے وائی میکس کی فراہمی کے لئے وطین ٹیلی کام کمپنی سے معاہدہ کرلیاع

براڈ بینڈ اور وائرلیس کمیونیکشنز سمیت وائی میکس ٹیکنالوجی کی فراہمی میں دنیا کی واحد کمپنی موٹرولا اورٹیلی کام کے شعبے میںخدمات فراہم کرنے والی کمپنی وطین ٹیلی کام کے درمیان وائی میکس ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے ایک معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت موٹرولا وطین ٹیلی کام پاکستان کو اندرونی و بیرونی استعمال کے لئے 198,000وائی میکس CPEڈیوائسز فراہم کرے گا۔ اس بات کا اعلان موٹرولا کی جانب سے وائی میکس ٹیکنالوجی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر کیا گیا ۔ملک بھر میں وطین ٹیلی کام کا وائی میکس نیٹ ورک جو موٹرولا کے عالمی ایوارڈ اور مشترکہ 802.16e WiMAX کو استعمال کرتے ہوئے عمل کر رہا ہے۔

اسے CPE کی فراہمی سے ٹیلی کام کے شعبے میںتیزی سے ترقی کرتی ہوئی مقامی مارکیٹ میں صارفین کو IP پر آواز (VoIP) اور مناسب ریکارڈ جیسی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ CPE ڈیوائسز پاکستان میں صارفین کو وائر لیس سروسز اور بینک اور دیگراداروں کو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک VPN اور تیز تر انٹرنیٹ کی سہولیت مہیا کی جا سکے گی۔وطین ٹیلی کام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طارق ملک نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے کی معاشی ترقی میں اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وطین ٹیلی کام کو وائی میکس نیٹ ورک کی فراہمی ایک سنگ میل کے برابر ہے۔ موٹرولا کی ڈیوائسز اور 802.16e WiMAX نیٹ ورک کے باعث وطین ٹیلی کام پاکستان میں 802.16e WiMAX نیٹ ورک متعارف کروانے والی پہلی کمپنی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کی تیز رفتار ترقی اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے وطین ٹیلی کام کو سروس کی فراہمی کے ابتدائی سال میں موٹرولا کی جانب سے فراہم کردہ وائی میکس براڈ بینڈ سروسز کے کنکشن کی فراہمی کی تعداد بڑھ جائے گی۔موٹرولا ہوم اینڈنیٹ ورک موبیلیٹی کے نائب صدر سیلز برائے مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور پاکستان علی عامر نے کہا کہ وطین ٹیلی کام کا وائی میکس نیٹ ورک پاکستان میں موبائل فون انڈسٹری کے ایک نئے دور کی ابتداء ہے۔ CPE کی فراہمی ابتدائی معاہدہ کے بعد ملک کی سب سے بڑی کارپوریشن کے ذریعے وائرلیس سروسز اور وائی میکس ایکو سسٹم ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کیلئے موٹرولا وائی میکس نیٹ ورک کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موٹرولا کی WiMAX/IMS ڈیوائسز مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستانی خطے میں فراہمی کے بعد وطین ٹیلی کام کو موٹرولا کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور دیگر خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ نیٹ ورک کے قابل فعال ہوجانے کے بعد سے پاکستانی صارفین اور کاروباری حضرات کو ایک قابل اعتماد نیٹ ورک سروس فراہم کی جا سکے گی۔
instafotos آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
instafotos کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (01-02-08)
کمائي نے instafotos کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
01-02-08 منتظمین Very informative post 10
پرانا 03-04-08, 06:42 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: موٹرولا نے وائی میکس کی فراہمی کے لئے وطین ٹیلی کام کمپنی سے معاہدہ ک

اب اس کی سروس کیسی چل رہی ہے۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, موقع, موبائل, منتقل, ممکن, متعارف, انٹرنیٹ, حضرات, رفتار, سال, علی, صارفین, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 04:12 AM
روٹری کلب / روٹری انٹرنیشنل کے بارے میں ٹھوس مواد عبیداللہ عبید Ask Experts ماہرین کی رائے 16 27-01-11 07:57 AM
موٹروے پر آج صبح شدید دھند رہے گی گلاب خان خبریں 1 16-12-10 07:10 AM
موٹرسائیکل یا موٹر کار فیصلہ آپ نے کرنا ہے جاویداسد دلچسپ اور عجیب 3 26-07-10 02:16 PM
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 09:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger