|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تمام دوستوں ،بھائیوں اور بہنوں کو عدنان دانی کا سلام:
دوستوں اس دفعہ میں آپ کیلئے ایک نہایت عمدہ اور کار آمد آڑٹیکل لایا ہوں،اور امید کرتا ہوں آپ اس سے مستفید ہونگے ۔ یہ آرٹیکل بائنری سسٹم کے بارے میں ہے ،اس آرٹیکل میں ،میں آپ کو بائنری سسٹم کے متعلق وہ تمام معلومات فراہم کروں گا جو مجھے یاد ہے،یہ آرٹیکل ذرا لمبا ہے ،لیکن بورنگ بھی نہیں ہے ۔تو شروع کرتے ہے اس ذات کے نام سے جن کے قبضے میں ہماری جانیں ہے۔ Decimal System یا اساس دس کا نظام: کمپیوٹر سے متعلقہ عوامل کے سوا ہر کہیں ریاضیاتی نظام کا بڑا نظام اعشاری یعنی Decimal System ہے۔اور اسے اسا س دس کے نظام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس نظام میں کسی ایک ہندسے کی پوزیشن سے اس ہندسے کی طاقت کو ظاہر کیا جاتا ہے،کہ وہ اس نظام میں کونسے نمبر پر آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اعشاری نظام میں دس علامات میں سے کسی ایک کی طاقت کو ظاہر کرنے کیلئے ہم 0,1,2,3,4,5,6,7, 8and 9 کا استعمال کرتے ہیں۔اور یہ اسکی ان نمبرز کے درمیان مو جودگی کوظاہر کرتی ہے۔ بائنری سسٹم، اسا س دو کا نظام: اعشاری نظام کے برعکس صرف دو اعداد 0,1 کے ذریعے کسی نمبر کو بائنری سسٹم میں ظاہر کیا جاتا ہے ۔بائنری سسٹم کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔پہلے 20 نمبرز کو بائنری سسٹم میں کچھ اسطرح لکھا جاتا ہے۔ 000011 : 1 ---------- 0101 1: 1 000121 : 2 ---------- 0110 0 : 0 000131 : 3 ---------- 0110 1 : 1 001041 : 4 ---------- 0111 0 : 0 001051 : 5 ---------- 0111 1 : 1 001161 : 6 ---------- 1000 0 : 0 001171 : 7 ---------- 1000 1 : 1 010081 : 8 ---------- 1001 0 : 0 010091 : 9 ---------- 1001 1 : 1 010102 : 10 ---------- 1010 0 : 0 کسی بھی بائنری نمبر کے انتہائی دائیں جانب والی بِٹ کو اہمیت والی بِٹ کو ( LSB ) Least Significant Bit کہا جاتا ہے۔ اور اسی طرح انتہائی بائیں جانب والی بِٹ کو اہمیت والی بِٹ (MSB ) Most Significant Bit کہا جاتا ہے۔ مثلاََ 00001 میں ہمارے پاس LSB) 1) ہے اور (MSB ) 0 ہے۔ ڈیجیٹل سسٹمز میں استعمال ہونے والی اصطلاحات: 4Bits = Nibble 8Byte = Bite 1 6Bits = Word 3 2Bits = Double Word 6 4Bits = Quard Word or Paragraph ڈیسیمل سے بائنری میں تبدیل کرنا: ڈیسیمل سے بائنری میں تبدیل کرنا بہت آسان ہے،صرف ڈیسیمل قیمت کو دو پر تقسیم کرے اور جو باقی بچے اسے لکھ لے ۔یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک اسے مزید دو پر تقسیم کرنا ممکن یہ ہو۔مثال کے طور پر ہم 519 ڈیسیمل قیمت لیتے ہے۔ 2= 259÷519 باقی 1 2= 12 9÷ 259باقی 1 2= 6 4÷12 9 باقی 1 2= 3 2÷6 4 باقی 0 2= 16÷3 2 باقی 0 2= 8÷1 6 باقی 0 2= 4÷ 8 باقی 0 2= 2÷ 4 باقی 0 2= 1÷ 2 باقی 0 2= 0.5÷ 1 باقی1 اب جو قیمت آپ کے پاس بچی ہے ان کے نیچے سے شروع کرتے ہوئے اوپر تک بائیں سے دائیں جانب لکھ لے ۔نتیجتاََ آپ کے پاس یہ قیمت آجائے گی جو بائنری سسٹم میں 519 کی نوٹیشن ہے۔ 100000011 1= 519 ۔ ڈیسیمل نمبرز کو بائنری نمبرز میں تبدیل کرنے کیلئے ایک اور طریقہ بھی اپنایا جاتا ہے،مگر یہ طریقہ کار پہلے والے طریقہ کار سے مختلف ہے۔ تبدیل کرنے کیلئے دو کی سب سے بڑی طاقت معلوم کی جائے جو دئے گئے نمبر سے تجاوز نہ کرے اور بائنری نمبر میں متعلقہ پوزیشن پر 1 رکھا جائے۔مثال کے طور پر ڈیسیمل نمبرز 51 9 میں 2 کی سب سے بڑی طاقت 9 ہوگی۔ 2^ 9= 512 پس دائیں جانب سے گنتے ہوئے 9 صفروں کے بعد دسویوں عدد کی جگہ 1 لکھ دیں۔ 1000000000 اب باقی 51 2 کو 51 9 میں تفریق کرے تو باقی 7 بچے گا۔ 51 9- 51 2= 7 7 میں 2 کی سب سے بڑی طاقت 2 ہی ہوگی۔ = 4 ^ 2 2 اس لئے دائیں جانب سے تیسری صفر کو ایک سے تبدیل کیا جائے ۔ 1000000100 7 میں سے 4 تفریق کرنے کے بعد 3 بچے گا۔ 7- 4= 3 3 میں 2 کی سب سے بڑی طاقت ایک آتی ہے ۔ 2^ 1= 2 اس کئے دائیں جانب سے دوسری صفر کی جگہ بھی 1لگایا جائے۔ 1000000110 3 میں سے 2 کو تفریق کرنے سے 1 آتا ہے۔ 3- 2= 1 چونکہ 2^ 0= 1 اسلئے پہلی صفر کو بھی ایک سے تبدیل کردیا جائے ۔ 1000000111 اسی لئے بائنری سسٹم میں اسے یوں لکھا جائے گا 51 9= 1000000111 آئیے اب اس کی پڑتال کرتے ہیں۔ ( 0x 2^ 3) + ( 0x 2^ 4) + ( 1x 2^ 0) + ( 1x 2^ 1) + ( 1x 2^ 2) + ( 0x 2^ 5) + ( 0x 2^ 6) + ( 0x 2^ 7) + ( 0x 2^ + ( 1x 2^ 9) = 519( 1x 1) + ( 1x 2) + ( 1x 4) +0+0+0+0+0+ 0( 1x51 2) = 519 1+ 2+ 4+ 51 2= 519 بائنری سے ڈیسیمل میں تبدیل کرنا: بائنری سے ڈیسیمل میں تبدیل کرنا بھی آسان ہے۔اسے مندرجہ ذیل طریقے سے تبدیل کیاجا سکتا ہے۔ مثلاََ اگر ہمیں 10101101 کو ڈیسیمل میں تبدیل کرنا ہو تو اسے مندرجہ ذیل فارمولے سے تبدیل کرنا پڑے گا۔ 12 1 2 4 8 61 23 46 8 1 0 1 1 0 1 0 1 جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے یہاں 1,2,4,8,16,32,64,128ان نمبروں ( دو کی طاقتوں ) کو الٹی ترتیب میں رکھا ہے ۔اور پھر بائنری قیمت کو اس کے نیچے لکھا ہے،اب اسے تبدیل کرنے کیلئے آپ اسے اوپر والے لائن سے صرف وہ نمبر کے جس کے نیچے والی لائن میں 1 ہو۔اور پھر اس قیمتوں کو جمع کردے۔اگر کسی کو سمجھ نہ آیا ہو تو مندرجہ ذیل طریقہ کارکو غور سے دیکھئے۔۔ 173 = 128+32+8+4+1 یا پھر اسے مندرجہذیل طریقے سے بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی بائنری نمبر کو ڈیسیمل سسٹم میں تبدیل کرنے کیلئے اسکی اعداد کو دو کی متعلقہ طاقت سے ضرب دے کر جمع کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر 10101101 کو حل کرنے کیلئے سب سے پہلے اس کی اعداد کو گنیں گے،اور گنتی زیرو 0 سے شروع ہوگی۔ پھر دائیں سے بائیں ہر عدد کی دو کی طاقت میں ایک کا اضافہ کرتے چلے جائیں گے۔ اہم بات: ( 2^ 0 کو دو کی طاقت صفر شمار کیا جائے گا ) ( 0x 2^1) + ( 1x 2^2) + ( 1x 2^3) + ( 0x 2^4) + ( 1x 2^5) + ( 1x 2^0) + ( 0x 2^6) + ( 1x 2^7) + ( 1x 2^0) = 17 3 ریاضیاتی عمل بائنری سسمٹم میں بالکل سادہ ہے ،اس کی بنیادی قوانین یہ ہے۔ 1x 1= 1and 1+ 1= 10 صفر اس میں وہی کردار ادا کرتا ہے جو کہ ڈیسیمل سسٹم میں 1+ 0= 1and 1x 0= 0 جمع ،تفریق ،ضرب اسی طریقے سے کی جائے گی جیسے ڈیسیمل سسٹم میں کی جاتی ہے۔ بائنری اور ڈیسیمل نمبرز میں پہچان : بعض اوقات ان نمبرز میں یہ تفریق کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ نمبر بائنری نمبر سے تعلق رکھتا ہے یا ڈیسیمل سے۔مثلاََ اگر 101 ہو تو اس خالت میں اس پیچیدگی سے بچنے کیلئے نمبرز کے ساتھ متعلقہ نظام کو بھی بیان کیا جاتا ہے،اگر بائنری سسٹم سے ہو تو اسے یوں لکھا جائے گا 1012 اور اگر ڈیسیمل سسٹم سے ہے تو اسے بیان کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہوگا، 10110 ۔ ڈیسیمل نمبرز کو بائنری سسٹم میں تبدیل کرنا ایک دلچسپ کھیل ہے۔کیونکہ صرف دو اعدادیا حالتوں ( On or Off , 1and 0) میں تبدیلی کی جاتی ہے۔بائنری سسٹم کمپیوٹر اور ڈیجیٹل ڈیوایسز کی بنیاد ہے ۔ " On " پوزیشن 1 کو ظاہر کرتی ہے۔ اور " Off " پوزیشن صفر کو ظاہر کرتی ہے۔یا پھر مزید آسانی کیلئے آپ یہ سمجھ لیں کہ تمام ڈیجیٹل ڈیوایسز میں ڈیٹا ولٹیج کی شکل میں مخفوظ ہوتا ہے۔ Low Voltage کو 0 اور High Voltage کو 1 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ ڈیجیٹل سٹوریج ڈیوایسز میں بٹس کا استعمال: Magnetic Storage Devices ہارڈ ڈسک ،فلاپی،زپ۔ٹیپ وغیرہ،میں میڈیا کا Magnatized علاقہ بائنری نمبرز کی نمائندگی کرتا ہے۔ Magnatized علاقہ 1 کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔جبکہ Magnatization کی غیر موجودگی 0 کو ظاہر کرتا ہے۔ فلپ فلاپس الیکٹرانک ڈیوایسز Fllip-Flops Electronic Devices جن میں دو الگ ولٹیج آوٹ پٹ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔اور یہ ایک خالت سے دوسری ․خالت میں تبدیل ہونے کی صلاخیت رکھتے ہیں۔تو اس میں بھی بائنری سسٹم کا استعمال ہی کیا جاتا ہے۔دو ولٹیج دو اعداد کا کام کرتے ہیں۔ آپٹیکل اور میگنیٹو آپٹیکل سٹوریج ڈیوایسز میں روشنی کی انعکاس کی دو الگ سطحوں یا سمتوں کے ذریعے 0 اور 1 نمائندگی کی جاتی ہے۔ بِٹ BIT : بٹ Bit بائنری اعداد ، ( Binary Digit ) کا مخفف ہے۔اس سے مراد اعداد کی دنیا میں معلومات کی سب سے بڑی چھوٹی اکائی کو لیا جاتا ہے۔ایک بِٹ 0 اور 1میں سے کسی ایک پر مشتمل ہوتا ہے۔جس کے ذریعے اس کی on or off کی خالت بیان کی جاتی ہے۔اسے غلط اور صحیح True or fales یا یاں اور ناں yes or No سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔بِٹ ان اینٹوں کی مانند ہوتے ہیں جن کے ذریعے کمپیوٹرز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوایسزمیں انفارمیشن پروسیسنگ کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔بِٹ کی اصطلاح ایک امریکی ماہرِ شماریات اور کمپیوٹر کے ابتدائی سائنسدان John Tukey نے متعارف کروائی۔جو کی بائنری ڈیجٹ کی اصطلاح کی محتصر صورت ہے۔ بِٹس کے مجموعے کو عام طور پر بڑی اکائیوں بائٹس میں پایا جاتا ہے۔ بائٹ Byte : کمپیوٹر سائنس میں معلومات کو ناپنے کیلئے بٹس پر مشتمل اکائی کو بائٹ کیا جاتا ہے۔ایک بائٹ آٹھ بٹس کے برابر ہوتی ہے۔بائٹ کی طاقت کم سے کم 00000000 ( ڈیسیمل سسٹم میں 0 ) اور ذیادہ سے ذیادہ 11111111 ( یسیمل سسٹم میں 255 تک ہوتی ہے ) ۔اس کا مطلب ہے کہ ایک بائٹ 0 سے 255 بٹس کے 256 صورتوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔بائٹس کے ایک سے آٹھ بائٹس کواکھٹا کرکے گروپس بنائے جاتے ہیں۔جنہیں الفاظ کہا جاتا ہے۔الفاظ کا سایز سینٹرل پروسیسینگ یونٹ ( C.P.U ) کی بِٹ پروسیسنگ صلاحیت پر منحصر ہوتا ہے۔مثال کے طور پر ایک 32-Bit پروسیسر چار بائٹس 32-Bits پر مشتمل الفاظ تک کو استعمال کرسکتا ہے۔بائٹ کی اصطلاح پہلی بار 1956 میں ایک جرمن نژاد امریکی ماہر کمپیوٹر Werner Buchholz نے لفظ بِٹ میں پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے استعمال کی ۔انہوں نے کہا کی ایک بائٹ بٹس کا ایسا مجموعہ ہوتا ہے ،جس کے ذریعے کسی خرف کو Encode کیا جاتا ہے۔اسی سال یعنی 1956 میں آٹھ بٹس کی بائٹ دریافت ہوئی۔اور جلدی ہی کمپیوٹر کی صنعت میں ایک معیار کے طو ر پر اپنا کی گئی۔کمپیوٹر کی درجہ بندی اسی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔کہ وہ ایک وقت میں کتنے بِٹس کو پروسیس کرسکتے ہیں۔اور ساتھ ساتھ اپنی بڑی میموری RAM میں کتنے بِٹس استعمال کرکے کسی ایڈرس کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔کمپیوٹر گرافکس میں پکسلز کی نشاندہی کرنے کیلئے بِٹس کی تعداد میں بیان کیا جاتا ہے۔مونوکروم امیجز میں ہر پکسل ایک بِٹ سے بنتا ہے۔ True Color Images میں ہر پکسل کم از کم 2 4Bits سے بنتا ہے۔ایک بائٹ میں بٹس کی محصوص ترتیب معلومات کی ایک اکائی کو چھپائے ہوتی ہے۔جیسا کہ کی بورڈ کا کوئی کریکٹر ایک بائٹ خاص طور ہر اک خرف یا شکل کی نمائندگی کرتا ہے۔ سافٹ وئیر ڈیزائنرز کمپیوٹر اور سافٹ وئیر کو استعمال کر کے بائٹس کو ایک ایسے پیچیدہ طریقے سے یکجا کرتے ہیں کہ اسکی بدولت کوئی ٹیکسٹ فائل یا بائنری فائل کی صورت میں قابل سمجھ مواد بن سکے۔بٹس اور بائٹس تمام قابل ِ سمجھ معلومات اور پروگرامز کو کمپیوٹرپر ظاہر کرنے کیلئے بنیادی حیثیت کے حامل ہے۔ ڈیٹا کی پیمائش کا شمار: بائٹ ڈیٹا کی مقدار کو ناپنے کی بڑی اکائی ہے۔ڈیٹا کی مقدار عام طور پر درج ذیل پیمانوں سے ناپا جاتا ہے۔ 0or 1= bit 8bits = 1byte 102 4Bytes = 1KB) Kilo Byte ) 102 4KB = 1MB) Mega Byte ) 102 4MB = 1GB) Giga Byte ) 102 4GB = 1TB) Tera Byte ) ایک عام فلاپی ڈسک عام طور پر 1.4 4MB تک ڈیٹا محفوظ کرسکتی ہے۔جو کہ تقریباََ 1,400,000 کی بورڈ کریکٹر کے برابر ہے محفوظ کرنے کی اس صلاحیت پر صرف ایک ڈسک پر آپ 70 0 صفحات اور ہر صفحے ہر 2000 کریکٹرز کا ایک ڈاکومٹ بناسکتے ہے۔ Digitizing: کمپیوٹنگ میں ڈیجیٹل کا لفظ بائنری کے مترادف ہوتا ہے۔کیونکہ کمپیوٹر کو جاننے والے اکثر لوگ معلومات کو بائنری اعداد ( بِٹس ) میں تبدیل کرکے کام کرتے ہیں۔ایک بٹ کی دو قیمتیں ہوسکتی ہے دو بٹس کی چار اور آٹھ بٹس کی 256 ۔۔۔ دو اعداد کے درمیان جو قیمت آتی ہے اسے دو میں سے کم یا ذیادہ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔کیونکہ ڈیجیٹل پیشکش میں ایک قیمت کو کوڈڈ نمبر کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ اسی لئے پیش کی جانے والی قیمتوں کی تعداد بہت لمبی چوڑی ہو سکتی ہے۔اسی لئے قیمتوں کی ممکنہ تعداد استعمال شدہ بٹس کے ذریعے محدود کی جاتی ہے۔Digitizing سے مراد یہ ہے کہ کسی Analog مثلاََ ڈرائنگ لاینز یا آواز کے سنگلز کو 0 اور 1 کے مشتمل اکائیوں تبدیل کرنا۔مثال کے طور پر ایک ڈرائنگ یا ایک فوٹو گرااف کو سکینر کی مدد سے ڈیجیٹا ئزڈ کیا جاسکتا ہے۔جو لائنز اور شیڈنگ کو 1 اور 0 کے مرکب میں تبدیل کردیتا ہے۔ایسے آلات کو اینالاگ ٹو ڈیجیٹل کنورٹر یا ADC بھی کہا جاتا ہے۔ ہاں تو دوستوں کچھ سمجھ میں آیا یا میں ایسے ہی بین بجاتا رہا۔۔۔ امید ہے آپ کو سمجھ آگیا ہوگا۔۔۔ اسے آپ آرٹیکل بھی کہہ سکتے ہے اور ٹیٹوریل بھی۔تحریر تو کافی لمبا تھا ۔۔لیکن پڑھنے اور سمجھنے میں آسان ے صرف لکھنے میں بہت لمبا تحریر تھا۔۔۔ امید ہے آپ کو عدنان دانی کی یہ کاوش ضرور پسند آئی ہوگی۔اب اپنے بھائی عدنان دانی کو اجازت دیجئے۔۔وسلام۔ Last edited by عدنان دانی; 07-04-10 at 04:17 PM. |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عدنان بھائی بہت عمدہ کمپیوٹرساسیکھنے کے خواہش مند حضرات کے لیئے بہت ہی مفید آرٹیکل۔
زبردست |
|
|
|
| رضی کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (24-02-10) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
عدنان بہت محنت سے آپ نے یہ سب لکھا ہے۔ اس تحریر کو ایک مرتبہ پھر سے دیکھ لیں، کئی جگہوں پر نمبرز اپنی جگہ پر نہیں ہیں جن سے مطلب کچھ اور بھی بن سکتا ہے اور کسی کا کنسپٹ بھی غلط ہوسکتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ اپنے تھریڈ میں اسمائلی بھی بند کرلیں ورنہ یہ کسی لفظ کو سمائلی میں بدل دیتا ہے۔
|
|
|
|
| ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (24-02-10) |
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,189
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,061 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
درستگی کے بعد سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
|
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | عدنان دانی (07-04-10) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں نے جب سکول میں بائنر ی سسٹم پڑھا ۔ غالبا فورتھ میں تو ۔۔۔
صرف امتحان میں پاس ہو نے کی حد تک اسے سمجھا ۔۔۔ لیکن جب 1999 میں کمپوٹر کے ایک ڈپلومہ کورس میں داخلہ لیا اور بائنری سسٹم کو دوبارہ پڑھا تو بہت سے راز عیاں ہوئے۔۔۔۔ میں تو اب تک جو سمجھا ہوں ۔۔ وہ یہی ہے کہ پوری دنیا کا نظام کے پیچھے بائنری سسٹم ہے یا تو صفر ہے یا ایک ہے اور کچھ نہیں۔۔ بہت شکریہ عدنان دانی۔۔۔ بہت اچھی کا وش ہے۔۔
__________________
آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو(حضرت علی) Visit My Blog http://www.homeopathypakistan.blogspot.com |
|
|
|
| ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا | عدنان دانی (24-02-10) |
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ میں نے ان پیج میں لکھا تھا ۔۔ اور یونی کوڈ کنورٹر سے
کنورٹ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ میں دیکھتا ہوں کہ ان میں کہا کہا نمبر الٹ ہوگئے ہیں۔ تصحیح کے بعد سرورق کیلئے پیش کردوں گا۔ شکریہ |
|
|
|
| عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا | ابو عمار (24-02-10) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
السلام علیکم
عدنان بھائی بہت اچھا مضمون لکھا ھے آپ نے بہت انفارمیٹیو ھے۔ کچھ غلطیاں بھی ہیں جو کہ ٹائیپنک کی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے ابتداء میں جو پہلے 20 نمبرز کو بائنری سسٹم میں لکھے ہیں وہ بہت کنفیوزنگ ھے خود مجھے پانچ چھ بار پڑھنے کے بعد سمجھ میں آئے ہیں۔ مہربانی فرما کر اسے تھوڑا وضاحت سے لکھیں تاکہ ایک عام قاری اکتا نہ جائے دیکھ کر ہی۔ باقی آپ کی محنت قابل تعریف ہے۔ اسی طرح لکھتے رہیے۔
__________________
گر تم نماز نہیں پڑھتے تو یہ مت سوچو کہ تم نماز کیوں نہیں پڑھ پا رہے ہو۔ بلکہ یہ سوچو کہ تم نے ایسا کونسا گناہ کیا ہے کہ خدا تمہیں اپنے سامنےکھڑا دیکھنا بھی پسند نہیں کر رہا۔ ۔۔ ۔ ۔
|
|
|
|
| نورین خان کا شکریہ ادا کیا گیا | عدنان دانی (07-04-10) |
|
|
#10 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, images, mega, system, فوٹو, پہچان, پروسیسنگ, پروسیسر, پسند, لوگ, ممکن, متعارف, تحریر, حل, دریافت, سال, سائنس, عدنان, غور, غلط, صفحات, صلاحیت, صنعت, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سسٹم کنفگریشن چیک کرنا | زارا | کمپیوٹر ہارڈ ویر معلومات | 10 | 14-12-10 12:08 PM |
| وقت کم ہے اور مجھے سسٹم خریدنا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ | یحیٰی | Ask Experts ماہرین کی رائے | 37 | 29-11-10 07:51 AM |
| میرا سسٹم ! | فیصل ناصر | گپ شپ | 47 | 26-12-09 12:19 PM |
| سسٹم انفارمیشن | wajee | آئیں کمپیوٹر سیکھیں | 6 | 17-11-09 11:09 AM |
| اپنے سسٹم کو انرجی ٍڈرنک پلائیے | شازل | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 1 | 05-02-09 12:03 PM |