واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں




انٹرنیٹ سنسرشپ میں اضافہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-07, 07:26 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,127
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default انٹرنیٹ سنسرشپ میں اضافہ

انٹرنیٹ سنسرشپ میں اضافہ

ٹورنٹو، ہاورڈ لاء سکول، آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں کے محققین پر مشتمل ادارے اوپن نیٹ انیشیٹو (او این آئی) کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر ریاستی سنسرشپ بڑھ رہی ہے۔

تحقیق کے دوران انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ایک سو بیس اداروں کی مدد سے کام کرنے والی ہزاروں ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ جائزے میں شامل پینتالیس میں سے پچیس ممالک میں انٹرنیٹ پر چھپنے والے مواد کی چھانٹی کی جا رہی ہے۔

جائزے کے مطابق جن ممالک میں انٹرنیٹ مواد کی چھانٹی یا سنسرشپ کی جا رہی ہے ان میں بھارت، پاکستان، چین، ایران، شام، لیبیا، اردن، مراکش، سعودی عرب، برما اور کئی وسط ایشیائی اور خلیجی ریاستیں شامل ہیں۔

سال دو ہزار دو میں ریاستی سرپرستی میں انٹرنیٹ سنسرشپ بمشکل چند ریاستوں میں کی جا رہی تھی۔ ہاورڈ کے جان پیلفرے کا کہنا ہے کہ پانچ سالوں میں اس طرح کی سنسرشپ کرنے والی ریاستوں کی تعداد دو سے پچیس ہو گئی ہے۔جائزے میں ایسے ممالک کو شامل کیا گیا جہاں ایسی سنسرشپ کا اندازہ لگانا آسان تھا اور ’جہاں حکومتوں کی آن لائن سنسرشپ کے بارے میں جاننا بھی مطلوب تھا‘۔

سروے کے مطابق پاکستان، برما، ایران، سعودی عرب، شام، تیونس، متحدہ عرب امارات اور یمن میں وسیع پیمانے پر انٹرنیٹ سنسرشپ کی جا رہی ہے۔

او این آئی کے مطابق انٹرنیٹ مواد کی چھانٹی یا سنسرشپ کی تین ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں سیاست اور اقتدار، سکیورٹی تحفظات اور سماجی اخلاقیات۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ انٹرنیٹ سنسرشپ اختیار کرنے والی ریاستوں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافے سے دنیا کے مختلف کونوں میں بسنے والے افراد کے درمیان روابط اور معلومات کا تبادلہ متاثر ہو سکتا ہے۔

جان پیلفرے کے مطابق زیادہ تر سنسرشپ بغیر بتائے کی جاتی ہے اور اس صورتحال کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں جا کر کوئی بھی شہری ریاست سے پوچھ سکے کہ سنسرشپ کیوں، کیسے اور کس طرح کے مواد کی کی جا رہی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
ویب, انٹرنیٹ, سیاست, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں محسن بٹ Ask Experts ماہرین کی رائے 21 02-03-10 04:53 PM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 04:43 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger