واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں > کمپیوٹر سیکورٹی



کمپیوٹر سیکورٹی کمپیوٹر سیکورٹی


انٹرنیٹ کی حفاظت کے لئے پیچ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-11-09, 11:04 PM   #1
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default انٹرنیٹ کی حفاظت کے لئے پیچ

انٹرنیٹ کی حفاظت کے لئے پیچ

Name:  web_security-150x150.jpg
Views: 76
Size:  6.1 KB

حال ہی میں سافٹ ویئر اور ہارڈویئر بنانے والے اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک سکیوریٹی پیچ جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد ڈومین نیم سسٹم میں موجود ایک انتہائی سنجیدہ نوعیت کے مسئلے پر قابو پانا تھا۔ کمپیوٹر کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جب مشترکہ طور پر ایک ہی مسئلے کے لئے کئی کمپنیوں نے سکیوریٹی پیچز جاری کئے ہوں۔
سافٹ ویئر اور ہارڈویئر بنانے والی کمپنیوں اور سکیوریٹی ماہرین کا خیال ہے کہ اس مشترکہ کوشش سے زیادہ تر سسٹم ڈومین نیم سسٹم میں دریافت ہونے والی نئی خرابی سے پاک ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ اس خرابی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کے ذریعے حملہ آور پورے انٹرنیٹ پر قابو پاسکتے ہیں۔
اس سال جنوری میں ڈین کیمن اسکائی نے ڈومین نیم سسٹم جسے انٹرنیٹ کے جثے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، ایک سنجیدہ نوعیت کی خرابی کا پتا چلایا۔ ڈومین نیم سسٹم ہی آپ کو مختلف ویب سائٹس براﺅز کرنے کے لئے ان کے سرور تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ جب آپ کسی ویب سائٹ کا یو آر ایل ویب براﺅزر میں لکھتے ہیں تو ویب براﺅزر آپ کے آئی ایس پی کے ڈی این ایس سرور سے درخواست کرتا ہے کہ اس یو آر ایل سے منصوب سرور کا آئی پی ایڈریس فراہم کیا جائے۔ اگر آئی پی ایڈریس مل جاتا ہے تو ویب براﺅزر اس آئی پی ایڈریس کی مدد سے اس سرور سے کنکٹ ہوکر آپ کو ویب سائٹ دکھاتا ہے۔ آر ایل ویب براﺅزر میں لکھ کر اینٹر کرتے ہیں تو آپ کابراﺅزر ڈی این ایس سرور سے آئی پی ایڈریس کے لئے درخواست کرتا ہے جو اسے 74.86.61.36مہیا کی جاتی ہے۔ یہی وہ سرور ہے جس پر کمپیوٹنگ فورمز ہوسٹ ہیں۔ اب آپ کا براﺅزر اس آئی پی کے ذریعے کمپیوٹنگ فورمز کے سرور سے کنکٹ ہوجاتا ہے۔
ڈین نے ڈو مین نیم سسٹم میں جس خرابی کا پتا چلایا تھا اس کے ذریعے حملہ آور اس پورے سسٹم کو قابو کرکے انٹرنیٹ ٹریفک کو کسی بھی سمت موڑ سکتا ہے۔ ڈین کے مطابق ” آپ کے پاس انٹرنیٹ تو ہوگا، لیکن یہ وہ انٹرنیٹ نہیں ہوگا جس کی آپ امید کررہے تھے“۔ ہوسکتا ہے صارف یاہو! کی ویب سائٹ کا ایڈریس لکھے اور کسی وائرس سے بھری ویب سائٹ کی طرف موڑ دیا جائے۔
اس خرابی کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔ اس کی وجہ اس مسئلے کی سنجیدگی بتایا جاتا ہے۔ ڈین نے اس کی دریافت کے فوراً بعد خاموشی سے ڈومین نیم سرور سے منسلک سافٹ ویئر اور ہارڈویئر بنانے والی بڑی کمپنیوں سے رابطہ کرکے اس خرابی سے آگاہ کیا۔ یہ ان سولہ محققین کی ٹیم میں بھی شامل تھے جنھوں نے اس سال مارچ میں مائیکروسافٹ کے ریڈ مونڈ کیمپس میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی تھی جس کا مقصد اس خرابی کی تفصیلات جاری کئے بغیر اسے حل کرنا تھا تاکہ جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہوجائے،اس کی تفصیلات سے فائدہ اٹھا کر کوئی حملہ آور انٹرنیٹ نظام کو متاثر نہ کرسکے۔
ان محققین نے بڑی کمپنیوں کے ساتھ کام کا آغاز کردیا تاکہ مشترکہ طور پر سکیوریٹی پیچ ریلیز کیا جائے۔ آج تک پیچز کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں جاری کرنے کے بعد ان کی مکمل تفصیلات بھی منظر عام پر لائی جاتی ہیں جنھیں ہیکرز عکسی انجینئرنگ کے ذریعے حملوں میں استعمال کرسکتے ہیں۔ محققین اور کمپنیوں نے اس کے برعکس اس مسئلے کے حل کے لئے ایسا راستہ اختیار کیا ہے جو اس مسئلے کی اصل حقیقت کو ظاہر نہیں ہونے دیتا۔
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیوریٹی کی کمپیوٹر ایمرجنسی ریڈینیس ٹیم کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چونکہ یہ خرابی ڈومین نیم سسٹم کے ڈیزائن میں ہے اس لئے اس سے مختلف اداروں کی تیار کردہ مصنوعات متاثر ہیں۔ جن میں مائیکروسافٹ، سسکو، سن مائیکروسسٹمز اور ریڈ ہیٹ نمایاں ہیں۔ یہ خرابی انٹرنیٹ سرفنگ کرنے والوں سے زیادہ سرورز کے لئے خطرناک ہے۔ لہٰذا یہ مصنوعات بنانے والے ادارے اس بات پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں کہ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز اور اداروں کے نیٹ ورکس کو جلد از جلد اس خرابی سے دور کیا جائے۔ گھریلو صارفین کی بڑی تعداد ان کے آپریٹنگ سسٹم میں موجود آٹو اپ ڈیٹ فیچر سے محفوظ بنا دی جائے گی۔
رِچ موگُل جو ایک سکیوریٹی اینلسٹ ہیں کے مطابق یہ ایسی چیز ہے جو ہر اس شخص کو متاثر کرسکتی ہے جو انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیشتر گھریلیو صارفین کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے خود کچھ نہیں کرنا پڑے گا۔ تاہم کاروباری اداروں کو اس بات کی یقین دہانی کرلینی چاہئے کہ ان کے نیٹ ورکس اس مسئلے سے پاک ہوچکے ہیں۔
ڈین نے اگرچہ اس مسئلے کی تفصیلات بتانے میں انتہائی احتیاط سے کام لیا ہے لیکن انہوں نے جو تھوڑی بہت تفصیلات بتائی ہیں ان کے مطابق جب کوئی ڈی این ایس سرور کسی درخواست کے جواب میں ویب سائٹ کا پتا بتا رہا ہوتا ہے اس وقت ایک کنفرمیشن کوڈ جو 1 تا 65000کے درمیان ہوتا ہے بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ یہ ٹرانزیکشن درست ہے۔ لیکن کچھ ناقابل بیان وجوہ کی بناءپر یہ پتا چلا ہے کہ 1 تا 65000 اعداد پر مبنی کنفرمیشن کوڈ کافی نہیں اور ہمیں مزید randomness کی ضرورت ہے۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-09), فاروق سرورخان (03-11-09), یحیٰی (04-11-09), wajee (03-11-09), حیدر شاہ (30-08-10), رضی (06-02-10)
پرانا 03-11-09, 08:16 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,623
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی اہم معلومات شیر کی ہے عدنان بھائی جاری رکھیں شکریہ
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-11-09, 08:36 PM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ وقاص بھائی۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-11-09, 11:23 PM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عدنان بھائی السلام علیکم،
شئیرنگ کا شکریہ!
یہ اگر یہ مواد کسی دوسری ویب سائیٹ سے لیا گیا ہے تو برائے کرم حوالہ ضرور دے دیجیئے گا!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (06-02-10)
پرانا 03-11-09, 11:26 PM   #5
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آئندہ حوالہ ضرور دونگا!

Last edited by shafresha; 03-11-09 at 11:28 PM. وجہ: چند حروف کی تصیح
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (03-11-09)
پرانا 04-11-09, 02:03 AM   #6
Senior Member
 
یحیٰی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,945
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت زبردست انفارمیشن ہے
یحیٰی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-11-09, 12:03 PM   #7
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ جاوید بھائی سدا مسکراتے رہو
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 05-11-09, 01:03 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,571
کمائي: 47,037
شکریہ: 97
1,025 مراسلہ میں 2,320 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ مضمون کسی اور سائٹ پر میری نظر سے گزر چکا ہے. کمپیوٹنگ فورمز پر اسی مضمون میں اس کا ذکر بھی ہے۔
محمدعمر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 05-11-09, 01:08 AM   #9
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکرئی بھائی۔۔۔۔لیکن میں نے اس فورم سے نہیں لیا
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فورمز, کوشش, کمپیوٹر, ٹریفک, پاک, یاہو, ویب, ڈیزائن, وائرس, مکمل, آج, انٹرنیٹ, بھائی, جواب, جلد, حل, دریافت, درخواست, راستہ, سافٹ, سال, شخص, عدنان, صارف, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سگریٹ پینا جرم ہے محمدعدنان شعبہ طب 2 04-09-11 03:36 AM
ممتاز قادری کی نشاندہی پر پیمرا افسر اور ایلیٹ فورس کے3 کمانڈوز گرفتار گلاب خان خبریں 14 09-01-11 01:34 AM
کیا ہی گریٹ پینٹر ہے محمدخلیل دلچسپ اور عجیب 2 15-11-10 07:26 PM
انٹرنیٹ پر اردو ترویج کے لئے کوشاں اعجاز عبید صاحب کے لئے دعائے صحت کی اپیل موجو آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 9 20-09-10 02:25 PM
فرض نماز میں امام مسجد کے پیچھے لیٹ شامل ہونے پر کیا کرنا چاہیے مسٹر رائٹ مذہبی مسائل اور ان کا حل 7 24-02-09 02:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger