واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > کفروشرک



کفروشرک کفروشرک


کفر و شرک کی ابتداء کی مختصر تاریخ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-08-09, 12:05 AM   #1
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کفر و شرک کی ابتداء کی مختصر تاریخ

کفر و شرک کی ابتداء کی مختصر تاریخ

کفر و شرک کی ابتداء کی مختصر تاریخ


مفسرین نے اس کے متعلق بیان کیا ہے کہ آدم علیہ السلام کی اولاد کے دو قبیلے یا دو طرح کی نسلیں تھیں ، ایک قبیلہ تو وہ تھا جو سر سبز وادیوں اور ہموار زمین میں رہتا تھا، جبکہ دوسرا قبیلہ پہاڑوں میں سکونت پزیر تھا،جو قبیلہ پہاڑوں میں رہتا تھا اس کے مرد بڑے خوبصورت تھے اور عورتیں بدصورت تھیں،جبکہ جو قبیلہ سرسبز وادیوں میں رہتا تھا اس کا حال برعکس تھا یعنی اس کی عورتیں ایسی حسین و جمیل تھیں کہ کوئی آدمی ان کے حسن کی وجہ سے انہیں غور سے نہیں دیکھ سکتا تھا ،اور مردوں کا حال اس کے برخلاف تھا یعنی اس قبیلہ کے مرد ایسے بدشکل اور بدصورت واقع ہوئے تھے کہ وہ حسین عورتیں ان کے ساتھ ان کی بدشکلی کی وجہ سے رہن سہن پسند نہیں کرتی تھیں


چنانچہ ابلیس نے اس عجیب فرق سے فائدہ اٹھایا، ابلیس کا ارادہ ہوا کہ کیوں نہ ان کا آپس میں اختلاط پیدہ کرکے ان کے اندر بے حیائی پھیلادی جائے،چنانچہ وہ ابلیس ہموار زمین میں بسنے والوں میں سے ایک شخص کے پاس مزدور کی شکل میں آیا،تاکہ اس کے باغ اور کھیت میں کام کرے،اس آدمی نے ابلیس کو مزدور رکھ لیا ،ایک دن ابلیس ایک باجا لےکر آیا جس سے ایسی آواز نکلتی تھی جیسی چرواہوں کے باجوں سے آواز نکلتی ھے،اور بلند آواز سے اس باجے کو بجانے لگا،تاکہ پہاڑوں پر رہنے والی قوم بھی اس کی آواز کو سن کر آپہنچے ،چنانچہ جب انہوں نے یہ آواز سنی تو فورًا آگئے،اور ایک مجمع لگالیا، پھر لوگوں نے ہرسال اس دن کو عید اور میلہ کا دن مقرر کرلیا،جس میں سرسبز وادیوں کی عورتیں بھی اپنے حسن و جمال کے ساتھ بن سنور کر آتیں،جنہیں پھر مرد حضرات دیکھتے،پہاڑوں پر رہنے والے لوگ بھی ان میں آکر شامل ہو گئے نتیجہ یہ ہوا کہ ایک بڑی بے حیائی ظہور پزیر ہوگئی اور ابلیس اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا،اس نے آسمان پر قسم جو اٹھائی تھی کہ صالحین مومنین کے سوا سب کو گمراہ کرکے چھوڑے گا،

قابیل کی اولاد زیادہ ہوئی ،گناہ اور نافرمانی کے کام بھی ظاہر ہونے لگے اور زمین میں فساد بڑھنے لگا،ابلیس اور اس کے کارندے اپنا کام کرتے رہے،لوگوں کو اللہ تعالٰی کی نافرمانی کی طرف دعوت دیتے رہے اور لوگ بلا جھجک ان کی دعوت کو قبول کرتے رہے،

حضرت آدم علیہ السلام اور نوح علیہ السلام کے درمیان کا عرصہ ایمان اور فساد سے بھرا ہوا تھا، جولوگ اس وقت نیک و صالح اور ایمان کی دولت سے سرفراز تھے ان میں سے چند کے نام یہ ہیں، یغوث ، ود ، یعوق ، سواع ، اور نسر ،
یہ قوم کے صلحاء اور مقتداء تھے ،لوگ ان کی پیروی کیا کرتے تھے،
کہا جاتا ھے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے" ود "کو شیث بھی کہا جاتا ھے اور تمام بھائیوں نے " ود" کو اپنا رئیس بنا رکھا تھا ، "ود" کے ہاں سواع،یعوق،یغوث اور نسر نامی بچے پیدہ ہوئے جیسا کہ پہلے زکر ہوا کہ "ود" بڑے صالح اور نیک آدمی تھے، اپنی قوم کے بڑے محبوب تھے، لہٰزہ جب ان کی وفات ہوئی تو لوگ ان کی قبر کے ارد گرد حلقہ بنا کر بیٹھ گئے،لوگوں کو انکی وفات پر بہت صدمہ تھا،اور تسلسل کے ساتھ ان کی قبر کی زیارت کو آنے لگے، ابلیس نے جب ان کی یہ حالت دیکھی کہ لوگ بڑی جزع فزع کے عالم میں مبتلا ہیں تو اس نے چاہا کہ کیوں نہ ان کی کمزوری سے فائدہ اٹھایا جائے، چنانچہ وہ انسانی صورت میں ان کے پاس آیا اور ان سے کہا "میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہیں اس شخص کی وفات پر بے حد صدمہ پہنچا ہے، اگر تم کہو تو میں ان جیسی صورت تمہیں بنادوں جو تمہاری مجلس میں رہے جسے دیکھ کر تم ان کو یاد کر لیا کرو؟۔

لوگوں نے کہا " ہاں ٹھیک ہے "۔
چنانچہ ابلیس نے " ود " جیسا ایک بت بنایا لوگوں نے اس بت کو اپنی مجلس میں رکھ لیا ، لوگ اس بت کو مقدس سمجھنے لگے،اور صبح شام اس کو یاد کرتے،جب ابلیس نے ان کی یہ حالت دیکھی اور ان کی گمراہی سے کچھ مطمئن ہوا تو اک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ان کے عقیدوں کو خراب کرنے کے لئے کہنے لگا"کیا تمہارے ہر گھر کے اندر اس طرح کی اک اک مورتی نہ بنادوں؟وہ مورتی جب ہر گھر میں ھوگی تو تم اسے دیکھ کر " ود " کو یاد کرلیا کرو گے اور ان کی پوجا کرلیا کرو گے؟"
لوگوں نے کہا "ھاں بلکل ٹھیک ہے۔" پھر شیطان لعین نے ہر گھر کے لئے ایک مورتی بنائی، لوگ ان مورتیوں‌اور بتوں کی طرف خوب متوجہ ہو گئے جو بظاہر ایک نیک اور صالح شخص " ود " کے نام سے منسوب تھے،

جب اگلی نسل آئی اور انہوں نے اپنے باپ دادا کو یہ کام کرتے دیکھا تو انہوں نے بھی ان کی تقلید میں ان مورتیوں کی پوجہ پاٹ کرنی شروع کر دی،نسل در نسل تسلسل کے ساتھ بت پرستی شروع ہو گئی،انہوں نے نیک اور صالح شخص "ود" کی اصل شخصیت کو یکسر فراموش کردیا،اب انہوں نے ان کو اک بت بنا لیا جس کی پوجہ کی جاتی تھی،گویا ابلیس کئ لئے ایک صالح اور نیک آدمی کے نام کو کفر اور بت پرستی کی شکل میں تبدیل کرنا ممکن ہوگیا،


چنانچہ یہ " ود " پہلے شخص ہیں جن کی اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر پوجا کی گئی، پہلا بت جس کی غیر اللہ کی صورت میں پوجا کی گئی وہ "ود"تھے،
ابلیس نے ان بتوں کے زریعے بہت سی امتوں کو راہ راست سے ہٹادیااور کئی قرون تک بت پرستی کا یہ سلسلہ جاری رہا حتٰی کہ اسلام سے پہلے کا دور جاہلیت آنپہنچا،
مفسرین کہتے ہیں کہ جو بت قوم نوح میں تھے وہی عرب کے اندر آپہنچے تھے، مثلًا
" ود" دومتہ الجندل میں بنی کلاب کا بت تھا،
"سواع" قبیلہ ھزیل کا بت تھا ،
"یغوث" قبیلہ مراد اور پھر جرف میں بنی غطیف کا بت تھا،
"یعوق " ہمدان کا بت تھا ،
اور " نسر " آل ذی کلاع کے قبیلہ حمیر کا بت تھا ،

یہ ہے کفر و شرک کی ابتداء کی ھسٹری اور وجوہات
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (02-01-10), آصف وسیم (23-09-10), حیدر Rehan (11-08-09), راجہ اکرام (02-01-10), عادل سہیل (12-09-09), عبداللہ حیدر (11-08-09)
پرانا 02-01-10, 12:32 AM   #2
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,401
کمائي: 20,634
شکریہ: 2,607
975 مراسلہ میں 2,112 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ

، یہ بات تو ماننے کے قابل ہے ایسا ہوا ہو گا لیکن کیا یہ باتیں تصدیق شدہ بھی ہیں کہ یہی ہوا تھا، میں نے بھی کچہ ایسی ہی ہسٹری سنی تھی،

بحرحال ،،
جزاک اللہ خیر،
محمدمبشرعلی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (02-01-10)
پرانا 02-01-10, 12:44 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ سہج بھائی
اللہ ہمیں جلی و خفی شرک سے اپنی پناہ میں رکھے۔۔ آمین
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (02-01-10), محمدمبشرعلی (02-01-10)
جواب

Tags
color, green, ہسٹری, پسند, قابل, قدم, ممکن, آدمی, ایمان, ایسی, ایسا, اللہ, اسلام, تصدیق, حال, حسن, حضرات, سنی, شخص, عید, عالم, صالحین, صبح, صدمہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مختصر تاریخ اسلام آباد گلاب خان اپکے کالم 0 19-02-11 07:04 AM
حج پر ایک مختصر نظر چاچا کمال عمرہ و حج 2 04-12-08 09:43 PM
مختصر مختصر---یورب سے مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 04:17 PM
غمِ مختصر میاں شاہد ذاکر دہلوی 0 22-04-08 11:04 AM
طلب تصدیق ,,,,نیر ندیم خرم شہزاد خرم اپکے کالم 0 19-12-07 09:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger