| کفروشرک کفروشرک |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,549
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
:::::: ریا کاری :::::: ایک خوفناک عمل ::::::: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ، 23680 محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا ((((( ان أَخوَفَ ما أَخَافُ عَلَيكُمُ الشِّركُ الأَصغَرُ ::: مجھے تُم لوگوں پر جس چیز کا سب سے زیادہ خوف ہے وہ چھوٹا شِّرک ہے ))))) صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا """ وما الشِّركُ الأَصغَرُ يا رَسُولَ اللَّهِ ؟ ::: اے اللہ کے رسول چھوٹا شِّرک کیا ہے ؟ """ اِرشاد فرمایا ((((( الرِّيَاءُ يقول الله عز وجل لَهم يَوم القِيَامَةِ إذا جُزِىَ النَّاس بِأَعمَالِهِم اذهَبُوا إلى الَّذِينَ كُنتُم تراؤون في الدُّنيَا فَانظُرُوا هل تَجِدُونَ عِندَهُم جَزَاءً ::: دکھاوا ، قیامت والے دن جب لوگوں کو اُن کے کاموں کا بدلہ دیا جائے گا تو اللہ عز وجل (ریا کاری کرنے والوں سے ) کہے گا جن کو تُم لوگ دُنیا میں (اپنے نیک کام ) دکھایا کرتے تھے انہی کے پاس جاؤ اور دیکھو کہ کیا تُم ان لوگوں کے پاس کوئی بدلہ پاتے ہو ))))) مسند احمد/ حدیث 23786 ، معجم الطبرانی / حدیث 4301 ، صحیح الترغیب و الترھیب / حدیث ۳۲ ۔ ::::: ریا کاری کا معنیٰ ::::: کوئی نیک کام ، کوئی دینی کام ، اللہ کی رضا کے حصول کے لیے نہیں نلکہ لوگوں کو دکھانے کے لیے کی جائے ، اور اس میں صرف دُنیاوی غرض ہو ، خواہ کوئی مادی غرض ہو یا محض خود کو نیک کہلوانا ہو یا لوگوں میں خود کو نیک ظاہر کرنا ہو ، ::::: (1) :::::: شِّرک ایسی خوفناک اور خوفناک نتائج والا کام ہے جس میں ملوث ہوجانے کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم بھی اپنی امت کے لیے سب سے زیادہ خوف زدہ رہتے تھے ، ::::: (2) ::::: شِّرک کی ایک سے زیادۃ اقسام ہیں ، ::::: (3) ::::: ہر وہ کام جو اللہ کی رضا کے لیے نہ کیا جائے اس کا کوئی ثواب نہ ملے گا ، خواہ وہ کام عبادات محضہ کے زمرے میں ہی ہو ، یعنی نماز ، روزہ ،حج ،زکوۃ، جہاد ،وغیرہ میں سے ہی ہو ، ::::: (4) ::::: ہر وہ کام جس کو کرنے میں نیت اللہ کی رضا کا حصول نہ ہو ، یا بالفاظ دیگر وہ صرف اللہ کے لیے نہ کیا جائے بلکہ اللہ کے علاوہ کسی اور کو دکھانے کے لیے کیا جائے وہ کام """ شِّرک """ بن جاتا ہے ، ::::: (5) ::::: قیامت والے دن اللہ تعالیٰ ریا کاری کرنے والوں کو اُن لوگوں کی طرف ہی بھیجے گا جن کو دکھانے کے لیے وہ لوگ نیک کام کیا کرتے تھے ، یعنی اللہ تعالیٰ ریا کاروں کو اپنی رحمت سے دور کر دے گا اور ان کے وہ سب کام مردود ہوں گے ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم چھوٹے بڑے ہر شِّرک سے محفوظ رہ سکیں اور ہمارے سارے ظاہری اور باطنی اعمال اللہ کی رضا کے لیے ہوں ، و السلام علیکم۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ حدیث ایک بھائی نے پہلے بھی ایک تھریڈ کے طور پر ارسال کی ہے ، میںنے اس کی شرح کے ساتھ دوبارہ الگ سے ارسال کرنا مناسب خیال کرتے ہوئے ایک نئے دھاگے کی صورت میں ارسال کی ہے ، امید ہے انتظامیہ مواخذہ نہ کرے گی ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
|
|
|
| عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا | sahj (24-09-09) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
السلام علیکم بھائی عادل سہیل اللہ ہمیں ریاکاری اور شرک سے محفوظ فرمائے،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،آمین
اور اللہ آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,549
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, نماز, مواخذہ, اللہ, انتظامیہ, بھائی, حدیث, دیکھو, دعا, ریا،دکھاوا،خوفناک،انجام،, روزہ, عادل, عرض, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|