واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > کفروشرک

کفروشرک کفروشرک

فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-08, 01:11 AM  
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,740
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

گوہریہ مذہب بہت خطرناک فتنہ ہے اس کا بانی ریاض احمد گو ہر شاہی ہے گو ہر شاہی نے اس کا آغاز اپنی انجمن سر فرو شانِ اسلام کے نام سے کیا- علماء اسلام اس کو دین سے خارج قرار دیتے ہیں۔

اس فرقے کا طریقہ واردات اس لحاظ سے بہت پر اسرار اور خطر ناک ہے کہ نہ صرف اہلسنّت ہونے کا دعوٰی کرتے ہیں بلکہ اعلحٰضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضاخا ن صاحب علیہ الرحمہ کی اتباع اور عقیدت کا بھی دم بھرتا ہے فتنہ گو ہر یہ اہلسنّت کو بد نام کرنے اور نوجوانوں کو راہِ حق سے بہکانے کےلئے اہلسنّت کا لیبل لگا کر مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں ۔
گو ہر شاھی نے اپنی گمراہیت ان تینوں کتابوں میں تحریر کی ہیں جنکے نام ”روحانی سفر ،روشناس اور مینارہ نور“ وغیرہ ہیں اب آپکے سامنے ان کتب کی عبا رات ثبوت کیساتھ پیش کی جارہی ہیں ۔
گو ہر شاہی اور اسکے معتقدین کے عقائد و نظر یات::
عقیدہ :نماز، روزہ ،زکوٰ ۃ اورحج کو اسلام کے وقتی رکن کہا گیا ہے کہ روزانہ پانچ ہزار مرتبہ عوام ،پچیس ہزار مرتبہ امام اور بہتر ہزار مرتبہ اولیاءکرام کو ذکر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ہر درجہ کے ذکر کے بغیر نماز بے فائدہ ہے اگرچہ سجدوں سے کمر کیوں نہ ٹیڑھی ہوجائے ۔(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 3)
عقیدہ :پیرو مرشد ہونے کے لئے عجیب و غریب شرط قائم کی ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ سات دن میں ذاکر قلبی نہ بنا دے تو وہ مرشد نا قص ہے اور اس کی صحبت سے اپنی عمر عزیز بر باد کرنا ہے ۔
(بحوالہ : کتاب :روشناس صفحہ نمبر6)
عقیدہ :حضرت آدم علیہ السلام نفس کی شرارت سے اپنی ورا ثت یعنی جنت سے نکال کر عالم
نا موت جو جنات کا عالم تھا پھینکے گئے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ 8 )
عقیدہ :حضرت آدم علیہ السلام پر یوں بہتان باندھا ہے کہ آپ جب اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے نام کیساتھ لکھا دیکھا تو خیال ہوا کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں ۔جواب آیا کہ تمہاری اولاد میں سے ہوں گے ۔نفس نے اُکسایا کہ یہ تیری اولا دمیں ہوکر تجھ سے بڑھ جائیں گے یہ ”بے انصافی “ہے اس خیال کے بعد آپ کو دوبارہ سزاد ی گئی۔(معاذ اللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 9)
عقیدہ :قادیانیوں اور مرزا ئیوں کو مسلمان کہا ہے البتہ جھوٹے نبی کو مان کر اصلی نبی کی شفاعت سے محروم کہا ہے ۔(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 10)
عقیدہ :اللہ تعالیٰ کا خیال ثابت کرکے اس کے علم کی نفی کی ہے ایک دن اللہ تعالیٰ کے دل میں خیال آیا کہ میں خود کو دیکھوں سامنے جو عکس پڑا تو ایک روح بن گئی اللہ اس پر عاشق اور وہ اللہ پر عاشق ہوگئی ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر20)
عقیدہ :حضرت آدم علیہ السلام کی شدید ترین گستاخی اور اخیر میں ان پر شیطانی خور ہونے کا الزام لگایا ہے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر 8 )
عقیدہ :ذکر کو نماز پر فضیلت دی ۔ذکر کا نیا طریقہ نکالا اور قرآنی آیت کے مفہوم کو بگاڑ کر اپنے باطل نظریہ پر استد لال کیا ہے ۔(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر17)
عقیدہ :جب تک حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کسی کو نصیب نہ ہو اسکا امتّی ہونا ثابت نہیں ۔
(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر24)
عقیدہ :قرآن مجید کی آیت کا جھوٹا حوالہ دیا گیا ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے باربار ”دع نفسک و تعالیٰ “فرمایا ہے حالانکہ پورے قرآن مجید میں کہیں بھی اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان وارد نہیں ہوا۔ (معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر29)
عقیدہ :علماءکی شان میں شدید ترین گستاخیاں کی گئی ہیں ایک آیت کہ جو کہ یہود سے متعلق ہے علماءو مشائخ پر چسپاں کیا ہے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر30,31) عقیدہ :حضرت خضر علیہ السلام اور ان کے علم کی تو ہین کی گئی ہے ۔
(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر35)
عقیدہ :انبیاءکرام علیہم السلام دیدار الہٰی کو تر ستے ہیں اور یہ (اولیاءاُمّت )دیدار میں رہتے ہیں ولی نبی کا نعم البدل ہے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر39)
گوہر شاہی اپنی کتاب روحانی سفر کے صفحہ نمبر 49تا50پر رقم طراز ہے ۔
عبارت :اتنے میں اس نے سگریٹ سلگایا اور چرس کی بو اطراف میں پھیل گئی اور مجھے اس نفرت ہونے لگی ۔رات کو الہا می صورت پیدا ہوئی یہ شخص (یعنی چرسی )ان ہزاروں عابدوں ،زاہدوں اور عالموں سے بہتر ہے جو ہر نشے سے پر ہیز کر کے عبادت میں ہوشیار ہیں لیکن بخل ،حسد اور تکبّر انکا شعار ہے اور (چرس کا )نشہ اسکی عبادت ہے ۔
(معاذ اللہ !بالکل ہی واضح طور پر نشہ کو صرف حلا ل ہی نہیں بلکہ عبادت ٹہرایا جا رہا ہے ۔)
ریاض گوہر شاہی کے نزدیک نماز اور درود شریف کی
کوئی خاص اہمیت معلوم نہیں ہوتی
جیسا کہ روحانی سفر ص 3پر اپنے بارے میں لکھتا ہے ۔
عبارت :اب گو لڑہ شریف صاحبزادہ معین الدین صاحب سے بیعت ہوا انہوں نے نمازکیساتھ ایک تسبیح درود شریف کی بتائی ۔میں نے کہا اس سے کیا ہوتا ہے کوئی ایسی عبادت ہو جو میں ہر وقت کر سکوں (یعنی (معاذاللہ )نماز اور درود شریف سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا )۔
گوہر شاہی نے جو روحانی منازل طے کئے ہیں ان میں عورتوں کا بھی بہت زیادہ دخل ہے ۔نہ شرم ،نہ حیا ۔ا سکے روحانی سفر میں ایک مستانی کا خصو صیت کیساتھ دخل ہے ۔
عبارت :میں دن کو کبھی کبھی اس عورت کے پاس چلا جاتا وہ بھی عجیب و غریب فقر کے قصّے سناتی اور کبھی کھانا بھی کھلا دیتی ۔(بحوالہ :روحانی سفر ص 34) عبارت :کہنے لگی آج رات کیسے آگئے ۔میں نے کہا پتہ نہیں اس نے سمجھا شاید آج کی اداو ¿ں سے مجھ پر قربان ہوگیا ہے اور میرے قریب ہو کر لیٹ گئی اور پھر سینے سے چمٹ گئی ۔(بحوالہ :کتاب : روحانی سفر ص 32)
کیا اس سے زیادہ دلیری کیساتھ کوئی دشمن اسلام دینِ متین کے چہرے کو مسخ کر سکتا ہے ۔کیا شریعت مطہرہ کی تنقیص کے لئے اس سے بھی زیادہ شرمناک پیرا یہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔کیا اپنے مذہب ،اپنے دین ،اپنے عقائد کا اسطرح سے خون کرنے والا یہ شخص مذہبی رہنما ہوسکتا ہے ؟
آج کل گوہر شاہی کے چیلوں نے ”مہدی فاؤنڈیشن “ کے نام سے کام کرنا شروع کردیا ہے یہ جماعت دوبارہ سرگرم ہورہی ہے اس کے کارکنان دنیا بھر میں ای میل اورخطوط کے ذریعہ خباثتیں پھیلارہے ہیں اس طرح گوہر شاہی کی فتنہ انگیز جماعت دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے ۔
مسلمانوں کو اس فتنے سے بچنا چاہیے ۔

Last edited by منتظمین; 19-11-08 at 02:46 PM. وجہ: سرفروش کی درخواست پر کچھ غیر مناسب الفاظ نکال دیے گئے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
19 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (23-11-08), bas_tera_intazar (01-04-09), Muhammad Ahsan (23-11-08), چیتا چالباز (20-11-08), میاں شاہد (23-09-09), مون لائیٹ آفریدی (27-11-08), مباح (05-05-09), مسافر (20-11-08), آصف وسیم (23-09-10), ام طلحہ (19-11-08), ابو زین (23-04-09), ابن آدم (31-05-09), ابن جلال (19-11-08), بےباک (10-02-12), باباجان (13-11-09), جیدی (20-11-08), سیپ (23-11-08), شاہد جمیل حفیظ (19-11-08), طارق راحیل (29-11-08)
پرانا 20-11-08, 03:50 PM   #61
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
نیچے دی گئی تصویر ایک ویب سائٹ بنام mehdifoundation.com سے لی گئی ہیں
ان اقتباسات پر غور کریں
1 شفاعت بھی حجر اسود کا بوسہ لینے سے ہوتی ہے۔
لاحول ولاقوۃ
شفاعت صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت ہے

2 سجدہ بھی حجر اسود کو ہی کیا جاتا ہے۔
سجدہ اللہ کے سوا کس کو جائز ہے

3 قریب کھڑے مولی علی کرم اللہ نے فرمایا: اے عمر تو غلط کہتا ہے، میں خود حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ یہ پتھر حجر اسود فائدہ بھی پہنچا سکتا ہے اور نقصان بھی۔کیونکہ اس مقدس پتھر حجر اسود میں ٢ آنکھیں ٢ کان اور ایک زبان ہے جو عقیدت و محبت سے بوسہ لینے والوں کی یوم محشر میں شفاعت کرےگی اور گواہی دے گی۔
میں نے آجتک ایسا کوئی واقعہ نہیں پڑھا نہ سنا گھڑی ہوئی بات لگتی ہے اس پر مزید شاہد بھائی یا عادل سہیل بھائی وضاحت کرسکتے ہیں
منسلکہ فائل 13348
4 واضح ہو کہ ٢ آنکھوں ٢ کان اور ایک زبان سے مراد ایک چہرہ ہی ہے۔اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ حجر اسود میں ایک چہرہ موجود ہے جو کل انسانیت کی شفاعت کرتا ہے۔ظہور مہدی کے بعد یہ راز آشکارا ہوا کہ یہ چہرہ مقدس امام مہدی المنتظر سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی کا چہرہ مقدس ہے۔
استغفراللہ

اب آپ اس مضمون کو پڑھ سکتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کے سوالوں کی تشفی ہوئی ہوگی
ایک ضروری وضاحت:
حضورسیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ نے صرف اور صرف انجمن سرفروشان اسلام کی بنیاد رکھی تھی اوراس کے علاوہ کسی دوسرے گروہ یا نام نہاد تنظیم سے حضورسیدنا ریاض‌احمد گوھرشاہی یا انجمن سرفروشان اسلام کا قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔ مہدی فاؤنڈیشن ایک خود ساختہ گروہ ہے جوکہ حضورسیدنا ریاض‌احمد گوھرشاہی کا نام استعمال کررہا ہے لیکن اس کے تمام تر عقائد تعلیمات گوھر شاہی کے برعکس ہیں۔ ہماری ویب سائٹس Hazrat Syedna Riaz Ahmad Gohar Shahi :: Al-Markaz-e-Rohani Kotri Shareef http://pak.net/%D8%B9%D9%85%D9%88%D9...427/www..net، اور Official Website:; Anjuman Sarfroshan-e-Islam (R) Pakistan ہیں۔ اس کے علاوہ کسی دوسری ویب سائٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں‌ اور نہ ہی اس کے مواد کی ذمہ داری ہم پر ہے۔

Last edited by میاں شاہد; 20-11-08 at 04:28 PM. وجہ: جس تھریڈ میں بات ہو رہی ہے تمام مواد وہیں پیش کریں دوسرے لنک نہ لگائیں
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 20-11-08, 04:28 PM   #62
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,622
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

جس تھریڈ میں بات ہو رہی ہے تمام مواد وہیں پیش کریں دوسرے لنک نہ لگائیں
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 20-11-08, 04:48 PM   #63
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
جس تھریڈ میں بات ہو رہی ہے تمام مواد وہیں پیش کریں دوسرے لنک نہ لگائیں
یہ بات آپ نے مجھ سے کہی ہے؟
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
سرفروش کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (20-11-08)
پرانا 20-11-08, 06:26 PM   #64
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,790
کمائي: 2,338,966
شکریہ: 17,772
12,245 مراسلہ میں 28,449 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

سرفروش تصویر داخل کرنے کے لیے Go Advance میں جائیں اور منسلکہ فائل کی ترتیب میں جائیں
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
bas_tera_intazar (02-04-09), Real_Light (01-12-08)
پرانا 20-11-08, 07:26 PM   #65
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,622
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش مراسلہ دیکھیں
یہ بات آپ نے مجھ سے کہی ہے؟
یہ بات ہر اس رکن کے لئے ہے جو دوسری کسی بھی ویب کے لنک اور ایڈریس دے رہے ہیں
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
bas_tera_intazar (02-04-09)
پرانا 20-11-08, 07:56 PM   #66
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,183
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

جناب سرفروش صاحب، فیصل نے اس میں اپنی طرف سے تو کچھ نہیں لکھا وہ تو آپ کے ہی کتاب کے حوالے پیش کر رہے ہیں۔ اگر آپ ان کے بارے میں وضاحت کرنا چاہتے ہیں تو کریں۔
چیتا چالباز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
3 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
bas_tera_intazar (02-04-09), فیصل ناصر (20-11-08), ام طلحہ (21-11-08)
پرانا 20-11-08, 07:59 PM   #67
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سعود ناصر مراسلہ دیکھیں
جناب سرفروش صاحب، فیصل نے اس میں اپنی طرف سے تو کچھ نہیں لکھا وہ تو آپ کے ہی کتاب کے حوالے پیش کر رہے ہیں۔ اگر آپ ان کے بارے میں وضاحت کرنا چاہتے ہیں تو کریں۔
میرے محترم بھائی، میں اسی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ان کتابوں کی اصل تحریر میں بددیانتی کرکے فتوے صادر کئے گئے۔ جس کی ترتیب وار وضاحت کررہا ہوں۔ کچھ باتیں ہیں‌جوکہ مختلف اولیاء‌و مشائخ‌عظام سے ثابت ہیں‌، اُن کے حوالے بھی فراہم کررہاہوں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے!
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 20-11-08, 08:06 PM   #68
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,183
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

آپ ان صفحوں کو اسکین کر کے پیش کر سکتے ہیں۔
چیتا چالباز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
2 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-11-08), ام طلحہ (21-11-08)
پرانا 20-11-08, 08:07 PM   #69
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سعود ناصر مراسلہ دیکھیں
آپ ان صفحوں کو اسکین کر کے پیش کر سکتے ہیں۔
بالکل ممکن ہے لیکن وہی کتاب اگر آن لائن موجود ہے تو کیا اسکین کرکے پیش کرنا وقت کا ضیا نہ ہوگا؟
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 20-11-08, 08:14 PM   #70
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,622
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش مراسلہ دیکھیں
بالکل ممکن ہے لیکن وہی کتاب اگر آن لائن موجود ہے تو کیا اسکین کرکے پیش کرنا وقت کا ضیا نہ ہوگا؟
نہیں بھائی کچھ مجبوریوں کی بنا پر خاص طور پر جہاں‌ بحث و مباحثہ ہو رہا ہو تو وہاں ہم بیرونی لنک کی اجازت نہیں دیتے آپ کو دقت تو ہوگی مگر آپ ہمت کرکے سارا مواد یہاں‌اپلوڈ کریں‌تاکہ ہمیشہ سب کے کام آتا رہے

شکریہ
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 20-11-08, 08:16 PM   #71
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
نہیں بھائی کچھ مجبوریوں کی بنا پر خاص طور پر جہاں‌ بحث و مباحثہ ہو رہا ہو تو وہاں ہم بیرونی لنک کی اجازت نہیں دیتے آپ کو دقت تو ہوگی مگر آپ ہمت کرکے سارا مواد یہاں‌اپلوڈ کریں‌تاکہ ہمیشہ سب کے کام آتا رہے
شکریہ
جیسے آپ کی مرضی لیکن اب تک جو میں نے لنک دئیے ہیں وہ موجود رہیں گے یا مجھے نئے سرے سے ساری محنت کرنی پڑے گی؟
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 20-11-08, 08:43 PM   #72
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,622
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش مراسلہ دیکھیں
جیسے آپ کی مرضی لیکن اب تک جو میں نے لنک دئیے ہیں وہ موجود رہیں گے یا مجھے نئے سرے سے ساری محنت کرنی پڑے گی؟
لنک سارے ختم کردئے گئے ہیں‌آپ ون بائی ون تمام نکات یہاں شایع کردیں۔
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 21-11-08, 12:07 AM   #73
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,740
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش مراسلہ دیکھیں
ریاض احمد گوھر شاہی نے صرف اور صرف انجمن سرفروشان اسلام کی بنیاد رکھی تھی اوراس کے علاوہ کسی دوسرے گروہ یا نام نہاد تنظیم سے ریاض‌احمد گوھرشاہی یا انجمن سرفروشان اسلام کا قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔ مہدی فاؤنڈیشن ایک خود ساختہ گروہ ہے جوکہ ریاض‌احمد گوھرشاہی کا نام استعمال کررہا ہے لیکن اس کے تمام تر عقائد تعلیمات گوھر شاہی کے برعکس ہیں۔
اس کے علاوہ کسی دوسری ویب سائٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں‌ اور نہ ہی اس کے مواد کی ذمہ داری ہم پر ہے۔
اسکا مطلب ہے کہ آپ اس بات سے انکار کررہے ہیں کہ ریاض‌احمد گوھرشاہی کی تصویر حجر اسود پر موجود ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (21-11-08), ام طلحہ (21-11-08), ابن جلال (21-11-08)
پرانا 21-11-08, 12:27 AM   #74
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,740
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش مراسلہ دیکھیں
مہدی فاؤنڈیشن ایک خود ساختہ گروہ ہے جوکہ ریاض‌احمد گوھرشاہی کا نام استعمال کررہا ہے لیکن اس کے تمام تر عقائد تعلیمات گوھر شاہی کے برعکس ہیں۔
مہدی فاؤنڈیشن کا تو یہ بھی دعوٰی ہے کہ ریاض‌احمد گوھرشاہی نے حضرت عیٰسی سے ملاقات کی ہے
کیا آپکو انکار ہے

مہدی فاؤنڈیشن کا تو یہ بھی دعوٰی ہے کہ گوھرشاہی نے لاکھوں‌ مرتبہ اللہ کی زیارت کی ہے
کیا یہ بھی غلط ہے

مہدی فاؤنڈیشن کا تو یہ بھی دعوٰی ہے کہ گوھرشاہی امام مہدی ہے
تب تو یہ بات بھی غلط کہلائی

اسطرح تو مسئلہ ہی ختم

Last edited by فیصل ناصر; 21-11-08 at 12:54 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (21-11-08), ابن جلال (21-11-08)
پرانا 21-11-08, 12:37 AM   #75
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,740
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اس تصویر کے بارے میں کیا رائے ہے
مالک الملک تو اللہ کے پاک ناموں میں سے ایک نام ہے
کیا گوہر شاہی کا درجہ نعوذ باللہ اتنا بڑا ہوگیا کہ وہ مالک الملک کہلائے
Name:  11-20-2008 6-29-20 AM.jpg
Views: 140
Size:  101.2 KB
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
bas_tera_intazar (02-04-09), چیتا چالباز (21-11-08), ام طلحہ (21-11-08)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
color, com, hazrat, images, pakistan, فورم, پاک, پاکستانی, یاجوج ماجوج, ویب, ڈاٹ, نظر, website, اکبر, اللہ, انگریزی زبان, اسلام, تصویر, جواب, خلاف, ظالم, عالم, صدقہ, صدر, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 2 (1 members and 1 guests)
بےباک
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger