واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > کفروشرک



کفروشرک کفروشرک


سنگین کفریات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-06-09, 03:10 PM  
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سنگین کفریات

اسلام کے منافی امور

یہ وہ چند خطرناک امور ہیں کہ جو شخص ان کا ارتکاب کرتا ہے یا ان میں سے کسی ایک کا ارتکاب کرتا ہے تو اسلام سے اسکا رشتہ ٹوٹ جاتاہے، (وہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے):

1

اللہ تعالٰی کی عبادت میں شرک کرنا، اللہ کا فرمان ہے: اسے اللہ قطعاً نہ بخشے گا کہ اس کے ساتھ شریک مقرر کیا جائے، ہاں شرک کے علاوہ گناہ ،جس کے چاہے معاف کردے۔ (النساء:۴۸)

2
جوشخص اللہ کے ساتھ کچھ اور شریک بنالے کہ انھیں سے دعا مانگے ان پر توکل و بھروسہ کرے،مدد مانگے ،مشکل کشا مانے تو ایسا شخص با اجماع امت کافر ہے۔
3
جو مشرکین کو کافر نہ سمجھے یا ان کے کفر میں شک کرے یا ان کے مذہب کو حق قرار دے تو ایسا شخص بھی کافر ہے۔

4
جو یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے علاوہ بھی کامل کسی اور کا طریقہ ہے، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے سے بہتر کسی اور کا فیصلہ ہے تو ایسا شخص بھی کافر ہے،
5
جو شخص اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم کو ناپسند کرے اگرچہ کہ وہ اس (تعلیم) پر عمل کرتا ہو، پھر بھی کافر قرار پائے گا، جیسا کہ فرمان الٰہی ہے: یہ اس لیے کہ وہ اللہ کی نازل کردہ چیز سے نا خوش ہوئے،چنانچہ اللہ نے بہی ان کے اعمال ضائع کر دیے۔

6
جو شخص شریعتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم، میں سے کسی بھی ایک حکم یا اس کے ثواب و عتاب کا مذاق اڑائے تو وہ بھی با اجماعِ امت کافر قرار پائے گا، جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے: کہہ دیجئیے، کیا تم اللہ ،اس کی آیتوں اور اس کے رسول کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے؟ تم بہانے نہ بناؤ، بلاشبہ تم ایمان کے بعد کافر ہو گئے۔ (التوبۃ:۶۶)

7
جادو، جو شخص جادو کرے یا اس پر رضامند ہو تو وہ کافر ہوگیا جیسا کہ فرمان الہی ہے: وہ دونوں(ہاروت اور ماروت) کسی شخص کو اس وقت تک جادو نہیں سکھاتے تھے جب تک یہ نہ کہ دیتے کہ ہم تو آزمائش ہیں تو کفر نہ کر۔ (البقرۃ:۱۰۲)

8
مشرکین کی مدد کرنا اور مسلمانوں کے خلاف ان سے تعاون کرنا، بدلیل فرمانِ الٰہی: اور جو شخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گا تو بھی انھیں میں سے ہوگا۔ (المائدہ:۵۱)

9
جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ بعض افراد کو شریعتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل نہ کرنے کی اجازت ہے تو وہ بھی کافر ہے جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے: جوشخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گا تو اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں سے ہوگا۔ (آل عمران:۸۵)
10
دین الٰہی سے اعراض کرنا کہ نہ تو اسے سیکھے اور نہ اس پر عمل ہی کرے۔ اس کی دلیل یہ فرمانِ الٰہی ہے: اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے وعظ کیا گیا،پھر بھی اس نے ان سے منہ پھیر لیا،یقین مانو کہ ہم بھی گناہ گاروں سے انتقام لینے والے ہیں۔ (السجدۃ:۲۲)
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

Last edited by عبداللہ حیدر; 22-06-09 at 04:54 PM.
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
Arabian (02-07-09), shafresha (23-06-09), فیصل ناصر (22-06-09), کنعان (08-03-10), گلاب خان (12-11-10), نورالدین (05-03-10), ملک بھائی (06-03-10), منتظمین (03-03-10), مباح (10-08-09), محمدمبشرعلی (05-03-10), wajee (22-06-09), آصف وسیم (22-09-10), ابو عمار (23-06-09), اخترحسین (16-09-09), حیدر Rehan (03-03-10), حسنین ایوب (12-11-10), شریف (08-03-10), عادل سہیل (12-09-09), عبداللہ آدم (14-03-10)
پرانا 08-03-10, 06:37 PM   #16
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : navaid_khan مراسلہ دیکھیں
میرے دوست استعانت و استعمداد بغیر اللھ کے عقیدہ کع شرک سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن جب آپ یہ مان گئے کہ یہ عقیدہ نبی اکرم صلی اللھ علیہ وسلم سے رکھنا جائز ہے تو یہ شرک ہرگز نہ ہوا کیونکہ شرک کی تعریف یہ ہے کہ غیر اللھ میں اللھ کی صفت کو بہ عینہ جیسی اللھ عزوجل کی صفات ہیں یہ تسلیم کرنا شرک کہلاتا ہے اور نبی اکرم صلی اللھ علیہ وسلم تمام تر کمالات و فضائل کے باوجود غیر اللھ ہیں تو ان کے مزار مبارک سے توسل کرنا جائز ہے تو یقیناً یہ شرک نہ ہوا۔ اور اگر آپ یہ کہیں کہ استمداد بغیر اللھ کا عقیدہ شرک نہیں بلکہ حرام ہے تو بھی درست نہیں نیز آپ اس روایت سے نبی اکرم صلی اللھ علیہ وسلم کا استثنائ مراد لینا صحیح نہیں۔ کیونکہ دیگر خارجی دلائل سے یہ پتہ لگتا کہ اللھ کے نیک بندوں سے مدد ظلب کرنا (چاہے وہ مدد مافوق الاسباب ہو یا ماتحت الاسباب) چاہے وہ دنیا میں موجود ہوں یا قبر میں بالکا جائز ہے۔

جناب اس جائز کو قرآن و حدیث سے آپ ثابت کر سکتے ہیں ؟
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (18-03-10), عادل سہیل (09-03-10)
پرانا 08-03-10, 07:15 PM   #17
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 1,869
کمائي: 41,088
شکریہ: 10,636
1,419 مراسلہ میں 4,361 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post حوالہ درکار ہے۔

اقتباس:
لیکن مجازی طور پرکسی اہل اللھ کی قبر پر جاکر اس کا وسیلہ اللھ کی بارگاہ میں پیش کرنا قطعا ً جائز بلکہ بے شمار فیوض و برکات کا باعث ہے،

اقتباس:
کیونکہ دیگر خارجی دلائل سے یہ پتہ لگتا کہ اللھ کے نیک بندوں سے مدد ظلب کرنا (چاہے وہ مدد مافوق الاسباب ہو یا ماتحت الاسباب) چاہے وہ دنیا میں موجود ہوں یا قبر میں بالکا جائز ہے

اقتباس:
سجدہ کی وا اقسام ہیں 1سجدہ تعبدی ، 2سجدہ تعظیمی ۔ اول کفر و شرک دوئم حرام

جناب آپ نے جس روانی سے شرک کی حمایت کی اس سے دل تو نہیں مان رہا کہ آپ کو مسلمان توحید پرستوں کی طرح سلام کروں مگر پھر بھی اس امید کے ساتھ کے شاید آپ کے دل میں ایمان آئے گا مکمل طور پر تو آپ قرآن و صحیح حدیث کو ہی اپنا امام بنائیں گے۔۔ آپ کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہوں
بعد از سلام پوچھنا یہ تھا کہ آپ کے مراسلے میں کچھ باتیں بڑي روانی سے کہیں ہیں کہ گویا وہ ثابت شدہ اور صحیح ہیں حالاں کہ ایک مسلمان کے لیے دین میں سب سے بڑی سند قرآن و حدیث ہے
لہذ ا میں آپ کے مراسلے میں موجود مندرجہ بالا کشیدہ جملوں میں موجود اقتباسات کا ثبوت چاہتا ہوں
جیسے کہ" خارجی دلائل سے پتہ چلتا ہے" ۔۔۔۔ یہ خارجی دلائل کیا ہیں کیا قرآن حدیث کی کتابیں ہیں یا کسی دشمنان اسلام کی پھیلائی ہوئی بے پر کی افواہیں جو ہمیں قرآن و حدیث کی راہ سے ہٹانے کے لیے گھڑی گئیں ہیں کیوں کہ میں نے بھی قرآن و حدیث کا ایک طالب علم کی حیثیت سے مطالعہ کیا ہے میں نے ایسی کوئی خارجی دلائل کے بارے میں نہ پڑھا اور نہ سنا
البتہ جس زمانے میں میں آپ کے مسلک سے تعلق رکھتا تھا ان دنوں میں بھی ان جھوٹی باتوں کو بلا سند مان لیا کرتا تھا مگر روح کی کسی انجان گہرائی سے اک سوال ضرور اٹھتا ہوا دیکھتا تھا کہ کیایہ سب دین اسلام ہے؟؟؟؟ کہ دعوی تو قرآن حدیث پر عمل کرنے کا کیا جائے مگر اپنی فرقہ کی بنیاد خارجی دلائل پر تعمیر کیا جائے ۔۔ یہ کیسا دُو رُخا پن ہے۔۔ مگر اپنے سابقہ اور نام نہاد علماء کے رعب سے کچھ پوچھنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی۔۔ اور سوال دب جاتا تھا ۔۔؟؟
یقیناً آپ بھی سمجھ رہے ہوں گے کہ اک انسان حقائق کو کس طرح تلاش کرتا ہے اور اللہ کس طرح راہ دکھاتا ہے۔۔
فقط خیر اندیش
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

Last edited by نورالدین; 08-03-10 at 07:28 PM.
نورالدین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
sahj (08-03-10), آصف وسیم (22-09-10), عادل سہیل (09-03-10), عبداللہ آدم (14-03-10), عبداللہ حیدر (08-03-10)
پرانا 08-03-10, 07:42 PM   #18
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 427
کمائي: 9,115
شکریہ: 139
313 مراسلہ میں 771 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نوید قادری صاحب آپ نے لکھا ہے اہلسنت والجماعت کا عقیدہ۔ آپ کو یہ لکھا چاہیے تھا بریلوی جماعت کا عقیدہ
شریف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شریف کا شکریہ ادا کیا
sahj (10-03-10), نورالدین (09-03-10), عادل سہیل (09-03-10), عبداللہ آدم (12-11-10), عبداللہ حیدر (08-03-10)
پرانا 08-03-10, 10:27 PM   #19
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,079
کمائي: 110,115
شکریہ: 12,552
4,513 مراسلہ میں 15,386 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : navaid_khan مراسلہ دیکھیں
اسلام وعلیکم
میں کچھ ذاتی معملات میں پھنسا ہوا ہوں جلد آپ کی دیرینہ خواہش پورے ہوگی
منہ توڑ جوابات اور الزامی سوالات کی شکل میں انشاء اللہ۔
السلام علیکم بھائی

اللہ سبحان تعالی آپکی ذاتی مشکلات و مصیبتیں دور فرمائے اور آپ کے حال پر رحم کرے آمین۔

بڑی خوشی ہوئی آپ سے مل کے مگر ایک بات اچھی نہیں لگی جو میں نے ریڈ کلر میں مارک کی ھے۔ بھائی آپس میں ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا جاتا ھے، یہاں پر کوئی بھی کسی کا پابند نہیں ھے اس لئے منہ توڑ جواب کی ضرورت ہی نہیں۔ اگر آپ کو اچھا لگتا ھے تو جواب دیں نہیں تو نہ دیں کوئی زبردستی نہیں ہوتی مگر جو بات پیار سے کی جائے وہی اچھی ہوتی ھے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
sahj (10-03-10), فیصل ناصر (17-03-10), نورالدین (09-03-10), عادل سہیل (09-03-10), عبداللہ آدم (14-03-10), عبداللہ حیدر (08-03-10)
پرانا 14-03-10, 08:01 PM   #20
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,626
شکریہ: 22,614
4,758 مراسلہ میں 13,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کفار کا پھر کیا قصور تھا کہ وہ بھی یہی کہتے تھے کہ((یہ تو ہمارے سفارشی ہیں اللہ کی بارگاہ میں))۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنتے تھے مسلمان کھلانے والے ایسا ایسا عقیدہ بھی رکھتے ہیں آج عین الیقین ہو گیا ہے
انا للہ و انا الیہ راجعون
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
sahj (14-03-10), نورالدین (15-03-10)
پرانا 17-03-10, 12:50 AM   #21
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,626
شکریہ: 22,614
4,758 مراسلہ میں 13,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خواب اصول دین میں سے نہیں ہیں کہ وہ کسی مسئلے کی دلیل بن سکیں ۔البتہ جب رسول اﷲصلی اﷲعلےہ وسلم کو خواب میں آپ کی بشری صورت میں دیکھا جائے تو وہ خواب حق ہے ۔اس لئے کہ شیطان آپ(ص) کی صورت کی نقل نہیں اتارسکتا ۔اگر خواب میں بلال رضی اﷲ عنہ بن حارث ہی نے آپ کو دیکھا تھا تو وہ یقینا آپ کو پہچان گئے ہوں گے کیونکہ وہ صحابی رسول تھے اور ان کو خواب میں آپ کو دیکھنا حق اور درست ہے اور آپ نے جو بشارت خواب میں دی وہ سچی ہے ‘اور یہ خواب کا معاملہ ہے ‘اس کا قبر پرجانے اور حادثہ سے کوئی تعلق نہیں ۔رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا خواب میں بشارت دینا کسی دعا اور درخواست کا محتاج نہیں ۔لہٰذا اس واقعہ کا اس حادثہ اور مسئلہ سے کوئی تعلق نہیں ۔
اس روایت میں بلال رضی اﷲعنہ بن حارث کے نام کی تحقیق نہیں ہوسکی ۔دوسری روایات میں بلال کے بجائے” صرف ایک شخص “کا ذکر ہے اور وہ شخص مجہول اور نامعلوم ہے ۔اس لئے واقعہ اپنی روایت کے اعتبار سے بھی مشتبہ اور کمزور ہے ۔ اگر استسقاءکا طالب کوئی نامعلوم شخص تھا تب تو اس کودلیل بنانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔تنہا کسی صحابی کا اجتہاد جب وہ عام صحابہ سے ہٹ کر اجتہاد کرے قابل قبول نہیں تو کسی مجہول شخص کا کےا اعتبار ؟

حافظ ابن حجر (رح) نے فتح الباری میں یہ روایت اس طرح نقل کی ہے ۔
انہ جآءرجل الی قبر النبی صلی اﷲ علیہ وسلم فقال کذا وکذا o
اس روایت میں بلال بن حارث رضی اللہ عنہ کے بجائے ”رجل“ایک شخص کا ذکر ہے ۔نہ معلوم وہ کوئی دیہاتی تھا یا کون تھا ؟اورجب بالفرض بلال بن حارث بھی ہوتے تو ان کا یہ عمل قابل قبول نہ تھا توکسی دیہاتی مجہول شخص کاکیا شمار جو دین کے اصول وآداب سے بھی واقف نہیں ۔
سیف بن عمر الضبی نے ”فتوح“میں روایت کی ہے کہ خواب دیکھنے والے بلال بن حارث ہی ہیں ۔لیکن اس ”سیف“کا حال یہ ہے کہ وہ محدثین کے نزدیک مجہول ‘ضعیف ‘متروک‘زندیق‘ جیسے الفاظ سے یاد کئے جاتے ہیں ۔ان کی روایت کا کیا اعتبار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لہٰذا یہ پوری حدیث متن مفہوم اور سند کے اعتبار سے ناقابل حجت ہے ۔
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (17-03-10), آصف وسیم (22-09-10)
پرانا 12-11-10, 03:53 AM   #22
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 3,666
کمائي: 80,727
شکریہ: 918
2,433 مراسلہ میں 6,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
اللہ تعالٰی ہم سب کو کفر سے محفوظ فرمائے
آمین ثم آمین، ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ ہروقت اللہ سے توبہ استغفار کرتے رہیں۔ یا رات دن میں کم از کم 10 مرتبہ تو ضرور استغفار کرنا چاہیئے۔
__________________

اَلسَّلامُ عَلیکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَتُہ
گلاب خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-11-10), عبداللہ آدم (12-11-10)
جواب

Tags
color, پاک, قرآن, لوگ, ایمان, اللہ, اسلام, بھائی, تلاش, تعلیم, حکم, حدیث, خوش, خلاف, خان, خبر, دوست, دعا, شخص, ظالم, عہد, عبادت, صحیح, صحابہ, صحابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger