واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > کفروشرک



کفروشرک کفروشرک


فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-08, 01:11 AM  
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,740
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

گوہریہ مذہب بہت خطرناک فتنہ ہے اس کا بانی ریاض احمد گو ہر شاہی ہے گو ہر شاہی نے اس کا آغاز اپنی انجمن سر فرو شانِ اسلام کے نام سے کیا- علماء اسلام اس کو دین سے خارج قرار دیتے ہیں۔

اس فرقے کا طریقہ واردات اس لحاظ سے بہت پر اسرار اور خطر ناک ہے کہ نہ صرف اہلسنّت ہونے کا دعوٰی کرتے ہیں بلکہ اعلحٰضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضاخا ن صاحب علیہ الرحمہ کی اتباع اور عقیدت کا بھی دم بھرتا ہے فتنہ گو ہر یہ اہلسنّت کو بد نام کرنے اور نوجوانوں کو راہِ حق سے بہکانے کےلئے اہلسنّت کا لیبل لگا کر مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں ۔
گو ہر شاھی نے اپنی گمراہیت ان تینوں کتابوں میں تحریر کی ہیں جنکے نام ”روحانی سفر ،روشناس اور مینارہ نور“ وغیرہ ہیں اب آپکے سامنے ان کتب کی عبا رات ثبوت کیساتھ پیش کی جارہی ہیں ۔
گو ہر شاہی اور اسکے معتقدین کے عقائد و نظر یات::
عقیدہ :نماز، روزہ ،زکوٰ ۃ اورحج کو اسلام کے وقتی رکن کہا گیا ہے کہ روزانہ پانچ ہزار مرتبہ عوام ،پچیس ہزار مرتبہ امام اور بہتر ہزار مرتبہ اولیاءکرام کو ذکر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ہر درجہ کے ذکر کے بغیر نماز بے فائدہ ہے اگرچہ سجدوں سے کمر کیوں نہ ٹیڑھی ہوجائے ۔(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 3)
عقیدہ :پیرو مرشد ہونے کے لئے عجیب و غریب شرط قائم کی ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ سات دن میں ذاکر قلبی نہ بنا دے تو وہ مرشد نا قص ہے اور اس کی صحبت سے اپنی عمر عزیز بر باد کرنا ہے ۔
(بحوالہ : کتاب :روشناس صفحہ نمبر6)
عقیدہ :حضرت آدم علیہ السلام نفس کی شرارت سے اپنی ورا ثت یعنی جنت سے نکال کر عالم
نا موت جو جنات کا عالم تھا پھینکے گئے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ 8 )
عقیدہ :حضرت آدم علیہ السلام پر یوں بہتان باندھا ہے کہ آپ جب اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے نام کیساتھ لکھا دیکھا تو خیال ہوا کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں ۔جواب آیا کہ تمہاری اولاد میں سے ہوں گے ۔نفس نے اُکسایا کہ یہ تیری اولا دمیں ہوکر تجھ سے بڑھ جائیں گے یہ ”بے انصافی “ہے اس خیال کے بعد آپ کو دوبارہ سزاد ی گئی۔(معاذ اللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 9)
عقیدہ :قادیانیوں اور مرزا ئیوں کو مسلمان کہا ہے البتہ جھوٹے نبی کو مان کر اصلی نبی کی شفاعت سے محروم کہا ہے ۔(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر 10)
عقیدہ :اللہ تعالیٰ کا خیال ثابت کرکے اس کے علم کی نفی کی ہے ایک دن اللہ تعالیٰ کے دل میں خیال آیا کہ میں خود کو دیکھوں سامنے جو عکس پڑا تو ایک روح بن گئی اللہ اس پر عاشق اور وہ اللہ پر عاشق ہوگئی ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ نمبر20)
عقیدہ :حضرت آدم علیہ السلام کی شدید ترین گستاخی اور اخیر میں ان پر شیطانی خور ہونے کا الزام لگایا ہے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر 8 )
عقیدہ :ذکر کو نماز پر فضیلت دی ۔ذکر کا نیا طریقہ نکالا اور قرآنی آیت کے مفہوم کو بگاڑ کر اپنے باطل نظریہ پر استد لال کیا ہے ۔(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر17)
عقیدہ :جب تک حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کسی کو نصیب نہ ہو اسکا امتّی ہونا ثابت نہیں ۔
(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر24)
عقیدہ :قرآن مجید کی آیت کا جھوٹا حوالہ دیا گیا ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے باربار ”دع نفسک و تعالیٰ “فرمایا ہے حالانکہ پورے قرآن مجید میں کہیں بھی اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان وارد نہیں ہوا۔ (معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر29)
عقیدہ :علماءکی شان میں شدید ترین گستاخیاں کی گئی ہیں ایک آیت کہ جو کہ یہود سے متعلق ہے علماءو مشائخ پر چسپاں کیا ہے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر30,31) عقیدہ :حضرت خضر علیہ السلام اور ان کے علم کی تو ہین کی گئی ہے ۔
(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر35)
عقیدہ :انبیاءکرام علیہم السلام دیدار الہٰی کو تر ستے ہیں اور یہ (اولیاءاُمّت )دیدار میں رہتے ہیں ولی نبی کا نعم البدل ہے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر39)
گوہر شاہی اپنی کتاب روحانی سفر کے صفحہ نمبر 49تا50پر رقم طراز ہے ۔
عبارت :اتنے میں اس نے سگریٹ سلگایا اور چرس کی بو اطراف میں پھیل گئی اور مجھے اس نفرت ہونے لگی ۔رات کو الہا می صورت پیدا ہوئی یہ شخص (یعنی چرسی )ان ہزاروں عابدوں ،زاہدوں اور عالموں سے بہتر ہے جو ہر نشے سے پر ہیز کر کے عبادت میں ہوشیار ہیں لیکن بخل ،حسد اور تکبّر انکا شعار ہے اور (چرس کا )نشہ اسکی عبادت ہے ۔
(معاذ اللہ !بالکل ہی واضح طور پر نشہ کو صرف حلا ل ہی نہیں بلکہ عبادت ٹہرایا جا رہا ہے ۔)
ریاض گوہر شاہی کے نزدیک نماز اور درود شریف کی
کوئی خاص اہمیت معلوم نہیں ہوتی
جیسا کہ روحانی سفر ص 3پر اپنے بارے میں لکھتا ہے ۔
عبارت :اب گو لڑہ شریف صاحبزادہ معین الدین صاحب سے بیعت ہوا انہوں نے نمازکیساتھ ایک تسبیح درود شریف کی بتائی ۔میں نے کہا اس سے کیا ہوتا ہے کوئی ایسی عبادت ہو جو میں ہر وقت کر سکوں (یعنی (معاذاللہ )نماز اور درود شریف سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا )۔
گوہر شاہی نے جو روحانی منازل طے کئے ہیں ان میں عورتوں کا بھی بہت زیادہ دخل ہے ۔نہ شرم ،نہ حیا ۔ا سکے روحانی سفر میں ایک مستانی کا خصو صیت کیساتھ دخل ہے ۔
عبارت :میں دن کو کبھی کبھی اس عورت کے پاس چلا جاتا وہ بھی عجیب و غریب فقر کے قصّے سناتی اور کبھی کھانا بھی کھلا دیتی ۔(بحوالہ :روحانی سفر ص 34) عبارت :کہنے لگی آج رات کیسے آگئے ۔میں نے کہا پتہ نہیں اس نے سمجھا شاید آج کی اداو ¿ں سے مجھ پر قربان ہوگیا ہے اور میرے قریب ہو کر لیٹ گئی اور پھر سینے سے چمٹ گئی ۔(بحوالہ :کتاب : روحانی سفر ص 32)
کیا اس سے زیادہ دلیری کیساتھ کوئی دشمن اسلام دینِ متین کے چہرے کو مسخ کر سکتا ہے ۔کیا شریعت مطہرہ کی تنقیص کے لئے اس سے بھی زیادہ شرمناک پیرا یہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔کیا اپنے مذہب ،اپنے دین ،اپنے عقائد کا اسطرح سے خون کرنے والا یہ شخص مذہبی رہنما ہوسکتا ہے ؟
آج کل گوہر شاہی کے چیلوں نے ”مہدی فاؤنڈیشن “ کے نام سے کام کرنا شروع کردیا ہے یہ جماعت دوبارہ سرگرم ہورہی ہے اس کے کارکنان دنیا بھر میں ای میل اورخطوط کے ذریعہ خباثتیں پھیلارہے ہیں اس طرح گوہر شاہی کی فتنہ انگیز جماعت دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے ۔
مسلمانوں کو اس فتنے سے بچنا چاہیے ۔

Last edited by منتظمین; 19-11-08 at 02:46 PM. وجہ: سرفروش کی درخواست پر کچھ غیر مناسب الفاظ نکال دیے گئے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
19 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (23-11-08), bas_tera_intazar (01-04-09), Muhammad Ahsan (23-11-08), چیتا چالباز (20-11-08), میاں شاہد (23-09-09), مون لائیٹ آفریدی (27-11-08), مباح (05-05-09), مسافر (20-11-08), آصف وسیم (23-09-10), ام طلحہ (19-11-08), ابو زین (23-04-09), ابن آدم (31-05-09), ابن جلال (19-11-08), بےباک (10-02-12), باباجان (13-11-09), جیدی (20-11-08), سیپ (23-11-08), شاہد جمیل حفیظ (19-11-08), طارق راحیل (29-11-08)
پرانا 27-11-08, 03:50 AM   #136
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,250
کمائي: 25,753
شکریہ: 6,463
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش مراسلہ دیکھیں
حضرات، اس ویڈیو میں‌معروف عالم دین علامہ فیروز رحمانی حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالیٰ سے مختلف علماء کی جانب سے دئیے گئے، فتوؤں پر بات چیت کررہے ہیں، جوکہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ہم نے اتنے فتوؤں کے باوجود تمام مکتبہء فکر کے علماء و دانشوروں‌ کو ہمیشہ اعتماد میں لینے کی کوشش کی ہے اور سب سے رابطہ رکھا ہے کیونکہ ہم باہمی اخوت و بھائی چارہ کے قائل ہیں نہ کہ تشدد و فرقہ واریت کے۔
ٓپ کو بتایا جاچکا ہے کہ فتوے دینا یعنی قانون بنانا صرف اور صرف عوام کے منتخب نمائندوں کا حق ہے۔ یہ منتخب نمائندے ، عالم ، فاضل اور مفتی کی سند والے ٹیچرز یعنی عالموں سے یا بی اے ، ایم اے سند والے ٹیچروں سے مدد لے سکتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ مفتی عالم مفتی فاضل صرف اور صرف علم کی ٍڈگریاں ہیں۔ یہ ڈگریاں کسی کو قانون سازی کا حق نہیں دیتی ہیں۔ اس کے باوجود آپ باقی لوگوں پر زبردستی کے قوانین ٹھونسے جارہے ہیں۔ کچھ تو خیال کیجئے۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (27-11-08), عبدالقدوس (27-11-08)
پرانا 27-11-08, 04:04 AM   #137
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,740
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش مراسلہ دیکھیں
لاحول ولاقوۃ یا استغفراللہ میں کب کہا کہ گالی ہے؟ لیکن میرے بھائی ان کا استعمال ہوتا ہے کسی صحیح روایت یا حدیث کو سن کر سبحان اللہ یا ماشاء‌اللہ کہنا چاہیئے یا لاحول ولاقوۃ اور استغفراللہ؟
کسی صحیح روایت یا حدیث کو سن کر سبحان اللہ یا ماشاء‌اللہ کہنا چاہیئے

جو شیطانیت کی بات آپ کررہے ہو اس پر تو میرا حوصلہ ہے کہ میں صرف لاحول ولاقوۃ اور استغفراللہ بول رہاہوں‌ ورنہ آپ تو اس سے کہیں‌ زیادہ کے حقدار ہو

کسی ایک بات کا بھی جواب ابتک آپ نے طریقے کا دیا نہیں علاوہ
صرف ذاتیات پہ اترنے کے

کسی کو خانماں برباد کہہ دیا
تو کسی پر عنانیت و بولہبی کی اصطلاح ثبت کردی

دنیا میں سب جھوٹے اور ایک تم سچے
شروع میں تو تمہاری چکنی چپڑی باتیں سن کر میں بھی دھوکا کھا گیا کہ شاید اس بحث میں کوئی بات تمہاری سمجھ میں آجائے اور تم ھدایت کی طرف لوٹو مگر تمہارے رنگ ڈھنگ دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ تم ان لوگوں میں شامل ہو
صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَہُمْ لَا يَرْجِعُونَ [٢:١٨]
یہ بہرے، گونگے (اور) اندھے ہیں پس وہ (راہِ راست کی طرف) نہیں لوٹیں گے،

شروع میں تو تم نے کہا کہ
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش;
پس منظر میں‌صرف ایک ہی جذبہ ہونا چاہیئے اور وہ جذبہ محض دین کی خدمت کا جذبہ ہونا چاہیئے۔ اللہ ہم سب کو شیر و شکر ہونے کی توفیق عطا فرمائے!
اور
ہم اللہ کی وحدانیت، حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی ختم نبوت پر کامل ایمان رکھتے ہیں۔۔
مگر اب بلی تھیلی سے باہر آہی گئی
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش;
دین کافر فکر و تدبیر جہاد
دین ملا فی السبیل اللہ فساد
اور
میرے مرشد ایمان اللہ عظمت و معراج کی اُس بلندی پر فائز ہیں جس کا تمہیں یا تم جیسوں کو کبھی ادراک نہیں‌ہوسکتا ہے، اگرمصر ہو کہ ہم کیا مانتے ہیں‌تو بقول حضرت مولانا روم رحمتہ اللہ علیہ اتنا ہی کہوں گا کہ :
صورتِ‌ پیرِ‌کامل، صورتِ‌ ظلے الہٰ
یعنی دیدِ ‌پیر، دیدِ کبریا!۔
ان باتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے تمہارہ دین کیا ہے
اور تھارے ایک بھائی بند نے اس کا کس طرح اقرار کیا ہے اس کی ویڈیو اگلے مراسلے میں موجود ہے
http://pak.net/%D8%B9%D9%85%D9%88%D9...27/#post127023
چنانچہ تم سے بات کرنا ایک سعی لاحاصل ہے جسکا کوئی انجام نہیں
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا
جاہل سے بحث و مباحثہ نہ كرو-

منتظمین اگر چاہیں تو میری اس جسارت پر مجھے بین کردیں پر میں اپنا کام کئے جاؤنگامیرے علم میں اس فتنہ کے بارے میں جو بھی مواد حاصل ہوگا اسے یہاں پوسٹ ضرور کونگا

Last edited by فیصل ناصر; 27-11-08 at 04:20 AM. وجہ: املا کی غلطی
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (06-12-08), ابن آدم (31-05-09)
کمائي نے فیصل ناصر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
06-12-08 میاں شاہد دستیاب نہیں 150
پرانا 27-11-08, 04:11 AM   #138
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,740
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اس ویڈیو میں کیا کلمہ پڑھا جا رہا ہے
ذرا غور سے سنیں نعوذبااللہ
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 27-11-08, 05:07 PM   #139
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ندیم رفیع مراسلہ دیکھیں
بحث کرنے کے لیے ان کے پاس ہے ہی کچھ نہیں۔ حوالے دیتے ہیں تو مولانا رومی کے۔ کیا رومی صحابی تھے؟ کوئی بڑے سے بڑا ولی اللہ کسی صحابی کے گھوڑے کے پاوں کی دھول سے بھی کمتر ہے۔ دین میں حجت صرف اور صرف قران، حدیث اور سنت رسول ہے اور اصحابہ کا طریقہ کار۔ باقی سب کی نہ تو کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ضرورت ہے۔
بھائی، مسئلہ یہ ہے کہ یہاں کوئی قرآن و حدیث کی تو بات ہی نہیں کررہا ہے، ایک صاحب قرآن کا حوالہ دیتے ہیں تو پیسوں کی اہمیت جتانے کے لئے اور دوسرے صاحب محض لاحول پڑھنا اور استغفراللہ کرنا جانتے ہیں۔ اگر آپ لوگ کسی کی بات کو سمجھنا ہی نہیں چاہو گے تو اگلا کیا کریگا۔ جب میں ایک ٹریک پر چلنے کی کوشش کرتا ہوں، فیصل ناصر اور مسافر سے پرُ‌فتن لوگ توجہ بتانے کے لئے گھٹیا الزامات و بے بنیاد پروپیگنڈے شروع کردیتے ہیں۔ میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ آپ لوگ ایک ایک کرکے سوالات کرتے جائیں اور میں ان کے جوابات دیتا جاؤں گا لیکن یہاں تو عالم یہ ہے کہ ایک مچھلی بازار لگ رہا ہے۔
اگر طریقے سے چلیں، پہلے سب متفق ہوجائیں کہ ایک سوال لکھا جائیگا اور جب تک اس سوال کا اطمینان بخش جواب نہ مل جائے، آگے نہیں بڑھیں گے، تب ہی کچھ ممکن ہے۔ وگرنہ اس طرح تو کوئی فائدہ نہیں۔
آپ لوگ آپس میں طے کرلیں اور بتائیں کہ یہ طریقہ مناسب ہے؟
دوسرا منتظمین کی جانبداری بھی ایک اٹل حقیقت ہے، میں ایک لفظ بھی غلط لکھ دوں تو تنبیہ کرنے والوں کی قطار لگ جاتی ہیں لیکن فیصل ناصر اور مسافر سے لوگوں کی بدزبانی کا سرے سے نظر اندازکردیا جاتا ہے۔ کیا یہ جانبداری کا ثبوت نہیں؟
بہرحال مجھے آپ لوگوں‌کے جواب کا انتظار رہےگا!
والسلام
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 27-11-08, 05:11 PM   #140
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
جناب انہوں نے جھوٹ ہونے کی تردید نہیں کی صرف الزام قرار دیا ہے یعنی کہ آہو۔۔۔۔
ان کے دل میں بھی کچھ کچھ ہوتا ہے
اگر سنجیدگی سے پڑھا ہوتا تو شاید آپ کو تردید سمجھ میں آتی، میں نے واضح‌طور پر لکھا ہے کہ یہ بات محض تصوراتی و ذہنی اختراعات ہیں، انتہائی بے بنیاد وواہیات۔ کیا اس سے اس الزام کی تردید و نفی نہیں‌ہورہی؟
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 27-11-08, 05:27 PM   #141
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اس ویڈیو میں کیا کلمہ پڑھا جا رہا ہے
ذرا غور سے سنیں نعوذبااللہ
یہ کفر و شرک کے سوا کچھ بھی نہیں۔ نعوذبااللہ
اور یہ بات آپ سب کو سمجھنا چاہیئے کہ ہمارا نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن کے عقائد اُن کی ویب سائٹ Awaited Imam Mehdi (Messiah) Riaz Ahmed Gohar Shahi -=Gohar Shahi International=- پر موجود ہیں، تاہم آپ لوگوں کی معلومات کے لئے، کچھ بنیادی عقائد درج ذیل ہیں:
؀ ذات گوھر شاہی رب الارباب یعنی خداؤں کا خدا ہے۔نعوذبااللہ
؀ حضرت عیسیٰ علیہ سلام مرتبے میں‌حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم سے بڑے ہیں۔ نعوذبااللہ

آپ لوگ خدارا اس بات کو سمجھیں کہ اگر کوئی آپ کا نام استعمال کرتا ہے لیکن کام ایسا کرتا ہے کہ جس سے آپ کو نقصان پہنچے تو وہ آپ کا دوست ہوگا یا دشمن؟
اسی طرح نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن بھی نام تو حضور سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کا استعمال کرتی ہے لیکن درحقیقت وہ ایسے منفی و خودساختہ عقائد کو عوام میں لاتے ہیں کہ جس سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر مذہب کے افراد حضور سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ سے متنفر ہوجائیں۔
نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن دشمنان گوھر شاہی میں سے ایک ہے اور یہ حضور سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کے خلاف کی جانیوالی گھٹیا سازشوں میں سے ایک ہے۔

Last edited by میاں شاہد; 06-12-08 at 01:26 AM.
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 27-11-08, 05:32 PM   #142
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب:گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ندیم رفیع مراسلہ دیکھیں
بحث کرنے کے لیے ان کے پاس ہے ہی کچھ نہیں۔ حوالے دیتے ہیں تو مولانا رومی کے۔ کیا رومی صحابی تھے؟ کوئی بڑے سے بڑا ولی اللہ کسی صحابی کے گھوڑے کے پاوں کی دھول سے بھی کمتر ہے۔ دین میں حجت صرف اور صرف قران، حدیث اور سنت رسول ہے اور اصحابہ کا طریقہ کار۔ باقی سب کی نہ تو کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ضرورت ہے۔
محترم اگر ایسا ہوتا تو حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم کبھی نہ فرماتے کہ میری اُمت کے علماء(علماء حق) بنی اسرائیل کے نبیوں کی مانند ہیں اور میری اُمت کے ولی ایسے عظمت والے ہیں کہ بنی اسرائیل کے نبی بھی اُن پر رشک کرینگے۔
نوجوانوں میں اِسلام کی عظیم رُوحانی تعلیمات کو واضح کرنے کے لئے یہ بات اِنتہائی اہم ہے کہ سلاسلِ طریقت اور خانقاہی نظام کے اربابِ فکر و نظر اپنی اولاد کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اُن کی تربیت صحیح نہج پر کریں تاکہ اِسلام کا رُوحانی وِرثہ زمانے کی دست بُرد سے تباہ ہونے سے بچ جائے۔ اِس دورِ فتن میں بہت کم خانقاہیں اور رُوحانی خانوادے مادّیت کی یلغار سے محفوظ رہ گئے ہیں اور خال خال ہی ایسے رہ گئے ہیں جنہیں دیکھ کر اَسلاف کی یاد دِل و دماغ میں تازہ ہوجائے۔ اکثر یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ خانقاہوں کی رُوحانی بنیاد منہدم ہوگئی ہے اور اَسلاف کے قائم کردہ اُن رُوحانی مراکز پر محض ظواہر پرستی ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے۔ اَیسے ہی حالات کے پیشِ نظر حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا :

خانقاہوں میں کہیں لذّتِ اَسرار بھی ہے؟
مدرسوں میں کہیں رعنائیئِ اَفکار بھی ہے؟
قرآنِ مجید کا انداز اور اُسلوبِ بیان اپنے اندر حِکمت و موعظت کا پیرایہ لئے ہوئے ہے۔ اِسی موعظت بھرے انداز میں بعض اَوقات آیاتِ قرآنی کے براہِ راست مخاطب حضور سرورِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہوتی ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وساطت سے پوری اُمت کو حکم دینا ہوتا مقصود ہے۔ قرآن مجید کی درج ذیل آیتِ کریمہ میں اللہ ربّ العزّت نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اِرشاد فرمایا :

وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلاَ تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَلاَ تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَن ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًاO

(الکهف، 18 : 28 )

(اے میرے بندے!) تو اپنے آپ کو اُن لوگوں کی سنگت میں جمائے رکھا کر جو صبح و شام اپنے ربّ کو یاد کرتے ہیں، اُس کی رضا کے طلبگار رہتے ہیں، تیری (محبت اور توجہ کی) نگاہیں اُن سے نہ ہٹیں۔ کیا تو (اُن فقیروں سے دِھیان ہٹا کر) دُنیوی زندگی کی آرائش چاہتا ہے؟ اور تو اُس شخص کی اِطاعت بھی نہ کر جس کے دِل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دِیا ہے اور وہ اپنی ہوائے نفس کی پیروی کرتا ہے اور اُس کا حال حد سے گزر گیا ہےo

اِس اِرشادِ ربانی میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسط سے اُمتِ مسلمہ کے عام افراد کو یہ حکم دِیا جارہا ہے کہ وہ اُن لوگوں کی معیت اور صحبت اِختیار کریں اوراُن کی حلقہ بگوشی میں دِلجمعی کے ساتھ بیٹھے رہا کریں، جو صبح و شام اللہ کے ذِکر میں سرمست رہتے ہیں اور جن کی ہر گھڑی یادِالٰہی میں بسر ہوتی ہے۔ اُنہیں اُٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے کسی اور چیز کی طلب نہیں ہوتی، وہ ہر وقت اللہ کی رضا کے طلبگار رہتے ہیں۔ یہ بندگانِ خدا مست صرف اپنے مولا کی آرزو رکھتے ہیں اور اُسی کی آرزو میں جیتے ہیں اور اپنی جان جاںآفریں کے حوالے کردیتے ہیں۔ اﷲ کے ولیوں کی یہ شان ہے کہ جو لوگ اﷲ تعالیٰ کے ہونا چاہتے ہیں اُنہیں چاہئیے کہ سب سے پہلے وہ ان اولیاء اﷲ کی صحبت اِختیار کریں۔ چونکہ وہ خود اﷲ کے قریب ہیں اور اِس لئے اﷲ تعالیٰ نے عامۃ المسلمین کو اُن کے ساتھ جڑ جانے کا حکم فرمایا ہے۔ مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ نے یہی قرآنی نکتہ اپنے اِس خوبصورت شعر میں یوں بیان کیا ہے :

ہر کہ خواہی ہمنشینی با خدا
اُو نشیند صحبتے با اولیاء
ترجمہ : جو کوئی اللہ تعالی کی قربت چاہتا ہے اُسے چاہئے کہ وہ اللہ والوں کی صحبت اختیار کرے۔

Last edited by سرفروش; 27-11-08 at 06:08 PM.
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 27-11-08, 11:44 PM   #143
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,250
کمائي: 25,753
شکریہ: 6,463
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

جو بھی اللہ کی قربت چاہتا ہے اس کو چاہئیے کہ نماز پڑھے اور جو کوئی اللہ تعالی کے احکامات جاننا چاہتا ہے تو وہ قرآن پڑھے۔ انسانوں کی پرستش، کفر اور شرک ہے۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-11-08), میاں شاہد (06-12-08), ام طلحہ (01-12-08)
پرانا 28-11-08, 08:19 AM   #144
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,740
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

مندرجہ ذیل اقتباس جامعہ علوم اسلامیہ کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے
Name:  11-28-2008 8-04-37 AM.jpg
Views: 147
Size:  24.4 KB
عقائد ِگوہر شاہی اور اس کے معتقدین کے ساتھ نکاح کا حکم
مولوی شاہ فیصل برکی
عقائد ِگوہر شاہی
اور اس کے معتقدین کے ساتھ نکاح کا حکم!


کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
میری صاحبزادی کا جو رشتہ آیا ہے وہ ہمارے رشتے دار ہیں‘ لیکن ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ دین الٰہی یعنی گوہر شاہی کا جو مذہب ہے اس سے اس کا تعلق ہے‘ آپ سے گزارش ہے کہ آپ قرآن وسنت کی روشنی میں بتائیں کا ان سے رشتہ کرنا کیسا ہے؟ جبکہ ہم لوگ اہل سنت والجماعت سے منسلک ہیں‘ آپ کے جواب سے ہماری رہنمائی ہوجائے گی۔المستفتیہ ایک خاتون
الجواب باسمہ تعالیٰ

واضح رہے کہ انجمن سرفروشان اسلام کے بانی ریاض احمد گوہر شاہی دین اسلام کے خلاف دشمنانِ اسلام کی جد وجہد کے سلسلے کی ایک ایسی ہی کڑی ہے جس طرح کہ مسیلمہ کذاب یا اس راہِ ضلالت میں اس کے دیگر ہمسفر تھے۔ اس لئے آج کہنے والا اپنے کہنے میں حق بجانب ہے اور عین حقیقت ہے کہ گوہر شاہی کی جد وجہد بھی غلام احمد قادیانی کی جد وجہد کا تسلسل ہے۔ گوہر شاہی نے تصوف وسلوک کا لبادہ اوڑھ کر سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘ اس نے اپنی ناپاک زہریلی تعلیمات کے ذریعے اپنے آپ کو نبوت اور الوہیت کے درمیان ثابت کرنے کی کوشش کی‘ دنیا میں ظہور پذیر ہونے والے خود ساختہ جھوٹے نبیوں میں سے ہرایک نے اپنے مشن کو کرہٴ ارض تک ہی محدود رکھا‘ لیکن گوہرشاہی کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ اس نے اپنی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے صرف زمین پر ہی نہیں‘ بلکہ فضاء میں بھی حقائق ساختگی کی جھوٹی اور ناکام کوشش کی‘ اس نے اس سلسلے میں چاند کو بھی معاف نہیں کیا اور بے دریغ سیاہی استعمال کرتے ہوئے در ودیواروں پر بھی کھلے عام یہ لکھوانے سے نہ شرمایا کہ:” چاند میں جس کی صورت آئی‘ گوہر شاہی ‘ گوہر شاہی“ گوہرشاہی بالکل اسلام کے شجرہ طیبہ کی جڑوں کے لئے کسی زہریلے کیڑے سے کم نہیں تھا‘ اس نے مغربی سرمایہ اور سپوٹ کے ذریعے اپنے باطل عقائد کو امت مسلمہ کے درمیان پھیلانے شروع کردئے‘ اللہ جزائے خیر دے علمائے دین کو‘ جنہوں نے بروقت ہی اس ناسور اورفتنے کا تعاقب کیا۔
ذیل میں گوہرشاہی کے عقائد میں سے چند عقائد پیش کئے جاتے ہیں جن کو معمولی عقل کا مالک بھی پڑھ کر اور پھر گوہرشاہی کو اس ترازو پہ رکھ کر اس کے کفر اور اسلام کے بارے میں فیصلہ کرسکتا ہے‘ چنانچہ ملاحظہ ہو:
۱:․․․گوہرشاہی کے نزدیک اللہ تعالیٰ شہ رگ کے پاس ہوتے ہوئے بھی (نعوذ باللہ) انسانوں کے اعمال سے لاعلم ہیں‘ چنانچہ گوہر شاہی اس عقیدے کا اظہار اپنے ملحدانہ کلام میں کچھ یوں کرتاہے:
قریب ہے شہ رگ کے اسے کچھ پتہ نہیں
بے راز ہوئے محمد کاش تونے پایا وہ راستہ نہیں
(بحوالہ تریاق قلب ص:۱۸)
۲:․․․جب گوہرشاہی خدا کو لاعلم کہہ سکتا ہے تو ایسے ملعون کے لئے اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید میں تحریف کرنا بھی کوئی مشکل نہ ہوگا چنانچہ وہ کہتا ہے کہ:
”قرآن مجید میں بار بار آیا ہے کہ ”دع نفسک وتعال“ ترجمہ: ”نفس کو چھوڑ اور چلا آ“ (بحوالہ مینارہ نور طبع اول ۱۴۰۲ھ) حالانکہ قرآن کریم میں کہیں یہ الفاظ موجود نہیں “۔
۳:․․․․ جب وہ ایسی جھوٹی آیات اپنی طرف سے گھڑے گا تو اس سے کوئی حوالہ بھی طلب کرے گا‘ چنانچہ اس نے پہلے سے ہی اس کا بندو بست کردیا اور کہہ دیا کہ:
قرآن کے صرف ۳۰ پارے نہیں‘ بلکہ کل ۴۰ پارے ہیں چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ:
”یہ موجودہ قرآن پاک عوام الناس کے لئے ہے جس طرح ایک علم عوام کے لئے ہے جبکہ دوسرا علم خواص کے لئے ہے جو سینہ بسینہ عطاء ہوا اسی طرح قرآن پاک کے دس پارے اور ہیں․․․ الخ (بحوالہ حق کی آواز ص:۵۲)
۴:․․․ گوہرشاہی مخلوق کو خدا کے ذکر سے پھیر کر اپنے ذکر میں لگانے کے لئے کہتا ہے کہ:
” یہ قرآن مجید فرماتا ہے کہ اٹھتے بیٹھتے لیٹتے میرا ذکر کرو وہ پارے (یعنی وہ مزید دس پارے جو موجودہ قرآن کے علاوہ ہیں گوہرشاہی کے ہاں) کہتے ہیں کہ اپنا وقت ضائع نہ کرو‘ اسی کو دیکھ لینا اس کی یاد آئے تو․․․ (بحوالیہ آڈیوکسیٹ خصوصی خطاب نشتر پارک کراچی)“۔
۵:․․․ موجودہ قرآن مجید نے شراب کو حرام قرار دیا ‘ لیکن شاید کہ گوہرشاہی کو اپنے خصوصی ان دس پاروں میں جو صرف اس پر (شیطان کی طرف سے) نازل ہوئے ہیں۔ شراب کو حلال قرار دیا گیاہے‘ چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ حضرت ابوہریرہ  کے اس قول کی کہ مجھے حضور ا سے دو علم عطاء ہوئے ایک تم کو بتا دیا‘ دوسرا بتادوں تو تم مجھے قتل کردو‘ اس کی تشریح میں گوہر شاہی لکھتا ہے کہ:
” وہ دوسرا علم یہ ہے کہ شراب پیو‘ جہنم میں نہیں جاؤگے اور بغیر کلمہ پڑھے اللہ تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے“۔ (بحوالہ یاد گار لمحات ص:۹-۱۰)
۶:․․․ گوہرشاہی کو زمین پرتو آرام آیا نہیں‘ اس لئے اس کے نفس نے فضاء میں بھی پرواز کی وہ چاند ‘ سورج اور حجر اسود پر اپنی شبیہ کے متعلق لکھتاہے کہ:
” چاند سورج اور حجر اسود پر شبیہ اللہ کی نشانیاں ہیں‘ یہ من جانب اللہ ہے اور ان کو جھٹلانا گویا کہ اللہ کی بات سے نفی ہے“۔ (بحوالہ حق کی آواز ص:۲۶)
۷:․․․ دنیا کا اصول ہے کہ اپنے محسن کی مدح اور تعریف کی جاتی ہے‘ چونکہ گوہرشاہی بھی اس اصول سے مجبور ہوکر شیطان کی مدح سرائی کرتا ہے تاکہ اس کی طرف سے شیطان کے حق میں کمال ناسپاسی نہ ہو‘ چنانچہ وہ کہتاہے کہ:
” شیطان کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ لوگوں کو گناہ میں لگاتاہے‘ لیکن خود کبھی شامل نہیں ہوتا․․․ الخ۔ (بحوالہ یادگار لمحات ص:۴)
۸:․․․ جو شخص ہدایت من جانب اللہ سے محروم ہو اور اس کی ہدایت میں کلام خداوندی یعنی قرآن مجید اور فرامین رسول ا یعنی احادیث مبارکہ کارگر نہ ہو اور وہ ان سے ہدایت نہ لے سکے تو آخر وہ کہاں جائے گا؟ اس سوال کا جواب اگر گوہرشاہی خود دے تو زیادہ مناسب ہوگا کہ اس کا ہادی نہ خدا ہے اور نہ اس کے رسول ا کی تعلیمات‘ چنانچہ وہ خود لکھتا ہے کہ:
” ایک دن پتھریلی جگہ پیشاب کرہا تھا پیشاب کا پانی پتھروں پر جمع ہوگیا اور ویساہی سایہ مجھے پیشاب کے پانی میں ہنستا ہوا نظر آیا جس سایہ سے مجھے ہدایت ملی تھی“۔ (بحوالہ روحانی سفر ص:۲)
۹:․․․ پوری امت مسلمہ کے ہاں زکوٰة ڈھائی پر سینٹ ہے‘ لیکن گوہرشاہی مال وزر کی محبت میں اس قدر آگے بڑھا کہ اس نے اپنے مرید وں پر مزید پچانوے پرسینٹ زکوٰة عائد کردی اور مجموعی طور پر اس کے ہاں زکوٰة ساڑھے ستانوے پرسینٹ ہوگئی وہ کہتا ہے کہ یہ (موجودہ) قرآن کہتاہے کہ:
” زکوٰة دے ڈھائی پرسینٹ زکوٰة دے وہ یعنی وہ مزید دی پارے جن کا معتقد گوہرشاہی خود ہے کہتا ہے کہ ڈھائی پرسینٹ اپنے پاس رکھ‘ ساڑھے ستانوے پرسینٹ زکوٰة دے“۔ (بحوالہ آڈیوکسیٹ خصوصی خطاب نشتر پارک کراچی)
۱۰:․․․گوہرشاہی کو خطرہ ہے کہ اگر اس کا کوئی مرید حج پر چلاجائے اور حجر اسود پر اس کی تصویر نہ دیکھے تو اس کا جھوٹ کھل جائے گا ا سلئے وہ کہتا ہے کہ تم کعبہ کی طرف نہ جاؤ‘ بلکہ کعبہ تمہاری طرف آئے چنانچہ وہ کہتاہے کہ:
” اس کعبہ کو ابراہیم علیہ السلام نے گارے اور مٹی سے بنایاہے تجھے تو اللہ کے نور سے بنایا گیا ہے تو اس کعبہ کی طرف کیوں جاتاہے وہ کعبہ تیری طرف آئے نا“۔ (بحوالہ مذکورہ) یہ تمام حوالے دور جدید کا مسیلمہ کذاب گوہرشاہی نامی کتاب میں موجود ہیں ”تلک عشرة کاملة“
یہ گوہرشاہی کے سینکڑوں ہزاروں گمراہ کن اور ملحدانہ وزندقانہ عقائد میں سے چند عقیدے تھے جن کو دیکھ کر معمولی شعور کا مالک بھی گوہرشاہی کے کفر اور اسلام کا فیصلہ کرسکتاہے‘ یہی وجہ ہے کہ ان جیسے عقائد کی بناء پر گوہرشاہی کو مقتدر علمائے کرام اور مفتیان عظام نے دائرہ اسلام سے خارج ملحد اور زندیق قرار دیا ہے‘ اس بارے میں آج سے کافی عرصہ پہلے بھی دار الافتاء ختم نبوت‘ دار الافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی ‘ دار الافتاء دارالعلوم کراچی ‘ دار الافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی اور دیگر مستند اداروں سے فتوے صادر ہوچکے ہیں‘ لہذا انجمن سرفروشان اسلام کا بانی ریاض احمد گوہرشاہی اور اس کی جماعت کے متعلقین جو گوہرشاہی کے مذہب پر عمل پیرا ہیں‘ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور ان میں سے کسی کے ساتھ مسلمان مرد اور عورت کا نکاح جائز نہیں ہے‘ چنانچہ قرآن مجید میں ارشادی باری تعالیٰ ہے :
۱:․․․”ومن یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ“ (آل عمران:۸۵)
۲:․․․․”فحبطت اعمالہم فی الدنیا والآخرة“۔ (آل عمران:۲۲)
۳:․․․”فحبطت اعمالہم فلانقیم لہم یوم القیامة وزناً“۔(کہف:۱۰۵)
اور نبراس جوکہ شرح عقائد کی شرح ہے‘ اس میں ہے :
”ورد النصوص بان ینکر الاحکام التی دلت علیہا النصوص القطعیة الی غیر المحتملة للتاویل من الکتاب والسنة ای الحد التواتر․․․ کفر لکونہ تکذیبا صریحاً للہ ولرسولہ․․․ (نبراس ص:۵۶۶)
اور فتاویٰ شامی میں ہے:
”․․․فہو کافر لمخالفة القواطع المعلومة من الدین بالضرورة“ (فتاویٰ شامی ۳/۴۶)
گوہرشاہی اور اس کے متعقدین کے ساتھ نکاح ناجائز ہونے کے بارے میں فتاویٰ شامی میں ہے کہ:
”قال فی التنویر وشرحہ وحرم نکاح الوثنیة بالاجماع قال العلامة الشامی تحت قولہ وحرم نکاح الوثنیة ․․․ وفی الفتح ویدخل فی عبدة الاوثان عبدة الشمس والنجوم والصورة التی استحسنوا والمعطلة والزنادقة․․․ وفی شرح الوجیز وکل مذہب یکفر بہ معتقدہ ․․․ (فتاویٰ شامی ۳/۴۵)
فتاویٰ عالمگیری میں ہے :
”ولایجوز نکاح المجوسیات والوثنیات الی قولہ وکل مذہب یکفر بہ معتقدہ کذا فی فتح القدیر“۔ (فتاویٰ ہندیہ ۱/۲۸۱)
اور بحر الرائق میں ہے:
”وکل مذہب یکفر بہ معتقدہ فہو یحرم النکاح“۔ (البحر الرائق ۳/۱۰۲)
لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کے ساتھ کسی مسلمان لڑکی کا نکاح جائز نہیں ہے‘ اس سے اجتناب ضروری ہے۔
الجواب صحیح الجواب صحیح
محمد عبد المجید دین پوری محمد شفیق عارف
کتبہ
شاہ فیصل برکی
متخصص فی الفقہ الاسلامی
جامعہ علوم اسلامیہ
علامہ بنوری ٹاوٴن کراچی
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (11-12-08), میاں شاہد (06-12-08), مزمل فاروق (29-11-08), ام طلحہ (01-12-08), ابن آدم (31-05-09), عبدالقدوس (28-11-08)
کمائي نے فیصل ناصر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
06-12-08 میاں شاہد دستیاب نہیں 50
پرانا 28-11-08, 01:06 PM   #145
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,124
شکریہ: 1,693
1,080 مراسلہ میں 2,444 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ندیم رفیع مراسلہ دیکھیں
بحث کرنے کے لیے ان کے پاس ہے ہی کچھ نہیں۔ حوالے دیتے ہیں تو مولانا رومی کے۔ کیا رومی صحابی تھے؟ کوئی بڑے سے بڑا ولی اللہ کسی صحابی کے گھوڑے کے پاوں کی دھول سے بھی کمتر ہے۔ دین میں حجت صرف اور صرف قران، حدیث اور سنت رسول ہے اور اصحابہ کا طریقہ کار۔ باقی سب کی نہ تو کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ضرورت ہے۔
آپ نے بہت ہی بہترین بات کہی
اللہ آپ کو علم نافع عطا فرمائے
مسافر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
5 قاری/قارئین نے مسافر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-11-08), فاروق سرورخان (29-11-08), میاں شاہد (06-12-08), ام طلحہ (01-12-08), ابن آدم (31-05-09)
پرانا 28-11-08, 02:58 PM   #146
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
مندرجہ ذیل اقتباس جامعہ علوم اسلامیہ کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے
عقائد ِگوہر شاہی اور اس کے معتقدین کے ساتھ نکاح کا حکم
مولوی شاہ فیصل برکی
عقائد ِگوہر شاہی
اور اس کے معتقدین کے ساتھ نکاح کا حکم!
بے نماز سے عقد نکاح کا حکم ( نکاح کے وقت بے نماز تھا اوربعد میں پڑھنی شروع کردی )
جب ہم نے شادی کی تومیرا خاوند نماز نہيں پڑھتا تھا شادی کوتین برس ہوچکے ہیں ، اورشادی کے کچھ ہی عرصہ بعد میں نے اسے نماز پڑھنے پر راضي کرلیا تووہ پڑھنے لگا ، توکیا یہ شادی باطل ہے ۔۔۔ اس لیے کہ وہ شادی کے وقت بے نماز تھا ۔۔۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے ؟
الحمد للہ
شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ تعالی سے جب پوچھا گيا کہ جوپہلے نماز نہ پڑھے اورپھر اللہ تعالی اسے ھدایت سے نوازے تواس سے عقد نکاح کا حکم کیا ہے ؟
توان کا جواب تھا :
جب بیوی بھی خاوند کی طرح نماز نہ پڑھتی ہو تو پھر ان کا نکاح صحیح ہے ، اوراگر بیوی نمازی ہے توپھر عقدنکاح کی تجدید کرنی واجب ہے ، اس لیے کہ مسلمان عورت کا کافرمرد سےنکاح کرنا جائز نہيں اس لیے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
{ اورتم مشرکوں سے اس وقت نکاح نہ کرو جب تک وہ مومن نہیں ہوجاتے } ۔
اس آيت کا معنی یہ ہے کہ تم مسلمان عورتوں کا ان سے اس وقت تک نکاح نہ کرو جب تک کہ وہ اسلام قبول نہيں کرتے ۔
ایک دوسرے مقام پر اللہ تعالی کا فرمان ہے :
{ اگرتمہیں یہ علم ہوجائے کہ وہ عورتیں مومن ہیں تو پھر انہیں کفار کی طرف واپس نہ کرو ، وہ عورتیں ان کفار کےلیے اور اور نہ ہی وہ کفار ان عورتوں کے لیے حلال ہیں } الممتحنۃ ۔
واللہ اعلم .
|دیکھیں فتاوی اسلامیۃ ( 3 / 242 - 243 ) ۔

یہ بھی ایک فتوٰی ہے۔ اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 29-11-08, 03:36 AM   #147
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,250
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرفروش مراسلہ دیکھیں
یہ کفر و شرک کے سوا کچھ بھی نہیں۔ نعوذبااللہ
اور یہ بات آپ سب کو سمجھنا چاہیئے کہ ہمارا نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن کے عقائد اُن کی ویب سائٹ Awaited Imam Mehdi (Messiah) Riaz Ahmed Gohar Shahi -=Gohar Shahi International=- پر موجود ہیں، تاہم آپ لوگوں کی معلومات کے لئے، کچھ بنیادی عقائد درج ذیل ہیں:
؀ ذات گوھر شاہی رب الارباب یعنی خداؤں کا خدا ہے۔نعوذبااللہ
؀ حضرت عیسیٰ علیہ سلام مرتبے میں‌حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم سے بڑے ہیں۔ نعوذبااللہ

آپ لوگ خدارا اس بات کو سمجھیں کہ اگر کوئی آپ کا نام استعمال کرتا ہے لیکن کام ایسا کرتا ہے کہ جس سے آپ کو نقصان پہنچے تو وہ آپ کا دوست ہوگا یا دشمن؟
اسی طرح نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن بھی نام تو حضور سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کا استعمال کرتی ہے لیکن درحقیقت وہ ایسے منفی و خودساختہ عقائد کو عوام میں لاتے ہیں کہ جس سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر مذہب کے افراد حضور سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ سے متنفر ہوجائیں۔
نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن دشمنان گوھر شاہی میں سے ایک ہے اور یہ حضور سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ کے خلاف کی جانیوالی گھٹیا سازشوں میں سے ایک ہے۔
جناب سرفروش !

آپ کی اس تشریح سے تو لگتا ہے کہ آپ کے اس فرقے میں بھی دو گروہ بن چکے ہیں، اور بقول آپ کے ان کا گوہر شاہی کے نظریات سے کوئ تعلق نہیں۔ کیا اس بات کی گوہر شاہی کی طرف سے کوئ نشاندہی کی گئ ہے؟ یا کم از کم آپ کی جماعت کے کسی بڑے نے اس کی نشاندہی کی ہے، کسی اخبار میں لکھا گیا ہے کہ مہدی والے غلط ہیں؟

یہ ایک خبر ملاحظہ کریں

67 Pakistanis in Tihar who don’t want to return home- Hindustan Times

اس کے مطابق آپ کے فرقے کے 67 افراد نے پاکستان جانے سے انکار کردیا - یہ سب پاکستانی تھے اور انڈیا آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے حکومت انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پناہ دی جائے اور پاکستان ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ اس کیس کی پٹیشن کس نے فائل کی ہے، جی ہاں مہدی فاؤنڈیشن نے۔ اگر وہ لوگ غلط ہیں تو بھائ اپنے لوگوں سے کہیں ان سے مدد نہ مانگیں؟

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

Last edited by میاں شاہد; 06-12-08 at 01:32 AM.
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (01-12-08)
پرانا 29-11-08, 10:51 AM   #148
Senior Member
مقبول
 
سرفروش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Karachi
عمر: 34
مراسلات: 109
کمائي: 894
شکریہ: 13
13 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: گوہر شاہی کے عقائد و نظر یات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھرخلیل مراسلہ دیکھیں
جناب سرفروش !
آپ کی اس تشریح سے تو لگتا ہے کہ آپ کے اس فرقے میں بھی دو گروہ بن چکے ہیں، اور بقول آپ کے ان کا گوہر شاہی کے نظریات سے کوئ تعلق نہیں۔ کیا اس بات کی گوہر شاہی کی طرف سے کوئ نشاندہی کی گئ ہے؟ یا کم از کم آپ کی جماعت کے کسی بڑے نے اس کی نشاندہی کی ہے، کسی اخبار میں لکھا گیا ہے کہ مہدی والے غلط ہیں؟
یہ ایک خبر ملاحظہ کریں
67 Pakistanis in Tihar who don’t want to return home- Hindustan Times
اس کے مطابق آپ کے فرقے کے 67 افراد نے پاکستان جانے سے انکار کردیا - یہ سب پاکستانی تھے اور انڈیا آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے حکومت انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پناہ دی جائے اور پاکستان ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ اس کیس کی پٹیشن کس نے فائل کی ہے، جی ہاں مہدی فاؤنڈیشن نے۔ اگر وہ لوگ غلط ہیں تو بھائ اپنے لوگوں سے کہیں ان سے مدد نہ مانگیں؟
طاہر
محترم طاہر صاحب، نام نہاد مہدی فاؤنڈیشن ایک خود ساختہ گروہ ہے جوکہ 2002 میں یونس نامی ایک شخص‌نے لندن میں بنایا جبکہ حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ‌ 25 نومبر 2001 کو عالم غیبت میں‌تشریف لے جاچکے تھے۔ حضور قبلہء عالم سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ‌ کی بنائی ہوئی تنظیم صرف اور صرف انجمن سرفروشان اسلام ہے اور اس کے علاوہ کسی دوسری تنظیم یا گروہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ جس کی تنظیمی طور پر تردید ہر سطح پر کی جاچکی ہے۔ اس کے اطمینان و حوالہ کے لئے روزنامہ جنگ کی خبر کا تراشہ پیش خدمت ہے۔
Attached Images
  
سرفروش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 29-11-08, 12:17 PM   #149
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,250
کمائي: 25,753
شکریہ: 6,463
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

گوہر شاہی صاحب کی موت کے بعد بھی مریدی جاری ہے؟ کیا بات ہے صاحب۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-11-08), میاں شاہد (06-12-08), ام طلحہ (01-12-08)
پرانا 29-11-08, 12:40 PM   #150
Senior Member
 
مون لائیٹ آفریدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 326
کمائي: 3,012
شکریہ: 783
145 مراسلہ میں 297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مون لائیٹ آفریدی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: فتنہ گوہر شاہی کے باطل عقائد و نظر یات

اقتباس:
گوہر شاہی صاحب کی موت کے بعد بھی مریدی جاری ہے؟ کیا بات ہے صاحب۔
ویسے ہمارے علاقے کے کچھ ایسے لوگوں کا نظریہ بھی ایسا ہی کہ پیر جب زندہ ہوتا ہے تو اس کی مثال ایسی ہے جس طرح تلوار جو میان میں ہو اور جب پیر مر جائے تو جیسا کہ تلوار میان سے باہر آجائے ، یعنی اور بھی طاقت ور ہوجاتا ہے ۔
__________________
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
color, com, hazrat, images, pakistan, فورم, پاک, پاکستانی, یاجوج ماجوج, ویب, ڈاٹ, نظر, website, اکبر, اللہ, انگریزی زبان, اسلام, تصویر, جواب, خلاف, ظالم, عالم, صدقہ, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 2 (1 members and 1 guests)
بےباک
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger