|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کے خلاف حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے جبکہ انڈین کرکٹ لیگ نے محمد یوسف کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے معاہدہ ختم کرنے کے بعد آئی سی ایل کو ایڈوانس کی رقم واپس کر دی تھی۔
واضح رہے کہ ممبئی کی ثالثی عدالت نے آئی سی ایل سے معاہدہ توڑ کر آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کرنے پر محمد یوسف کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا ہے اور اس مقدمے کی سماعت کی اگلی تاریخ اکیس دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت حسین نغمی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے جس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکم امتناعی کی نقل کا انتظار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس ضمن میں بی سی سی آئی کے چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر رتناکر شیٹھی سے رابطہ ہوا ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر للیت مودی سے بھی بات کی جا رہی ہے جنہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ آئی سی ایل کی جانب سے ممکنہ عدالتی کارروائی پر انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل ) محمد یوسف کی مدد کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس نکتے پر بھی غور کر رہا ہے کہ کیا ثالثی عدالت کو حکم امتناعی جاری کرنے کا اختیار ہے یا نہیں؟ جب اس سلسلے میں انڈین کرکٹ لیگ کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اشیش کول سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب اس طرح کے معاہدے ہوتے ہیں تو وہ باقاعدہ عدالت میں رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور یہ طے ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان اگر نااتفاقی ہوئی تو وہ کسی مقرر کردہ ثالث سے رجوع کریں گے اور اس کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ آئی سی ایل کے کنٹریکٹ کا دائرہ اختیار ممبئی ہے۔ اشیش کول نے بتایا کہ چونکہ یہ معاملہ براہ راست آئی سی ایل اور محمد یوسف کے درمیان ہے لہذا حکم امتناعی کی کاپی بھی انہی کے پتے پر بھیج دی گئی ہوگی یا ان کے وکیل کو روانہ کی گئی ہوگی۔ اس معاملے میں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا براہ راست کردار نہیں دیکھتے۔ محمد یوسف کی پی سی بی اور آئی پی ایل سے کیا انڈراسٹینڈنگ ہوئی ہوگی وہ ان کا آپس کا معاملہ ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد یوسف نے آئی سی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کے بعد مبینہ طور پر ایڈوانس کی رقم واپس کردی تھی لیکن آئی سی ایل نے اس کی تردید کی ہے۔ اشیش کول کا کہنا ہے کہ رقم کی واپسی مسئلہ نہیں ہے۔ آئی سی ایل نے معاہدہ توڑنے پر ثالثی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے توسط سے آئی سی ایل کے خلاف جوابی مقدمہ لاہور کی عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔ اس مقدمے میں سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کو بھی فریق بنایا گیا ہے جن کی فرم کے توسط سے پاکستانی کرکٹرز نے آئی سی ایل سے معاہدے کیے تھے۔ اس مقدمے کی سماعت کی تاریخ بائیس جنوری مقرر کی گئی ہے۔ محمد یوسف نے جو ان دنوں حج کرنے گئے ہیں اس معاملے کو ختم کرنے کے لیے سابق کپتان انضمام الحق سے بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔
__________________
![]() |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, حکم, خلاف, خان, درخواست, عدالت, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| محمد یوسف پر پابندی | سید راحیل علی | کرکٹ | 3 | 07-11-08 09:46 AM |
| یوسف رضا گیلانی اور ایشوریا رائے !!! | قیصرجی | مزاحیہ ادب | 2 | 06-04-08 03:56 PM |
| یوسف رضا گیلانی اور ایشوریا رائے !!! | قیصرجی | عمومی بحث | 0 | 04-04-08 09:20 PM |
| انتخابات کی ساکھ کا مسئلہ,,,,محمد خالد یوسف | خرم شہزاد خرم | اپکے کالم | 0 | 19-12-07 09:18 AM |
| بھارت کے خلاف محمد یوسف کے ایک ہزار رنز مکمل | محمدعدنان | کرکٹ | 2 | 07-11-07 05:44 PM |