29-09-08, 08:30 AM
|
#1
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,745
شکریہ: 1,293
978 مراسلہ میں 1,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یوسف لاہور کو قومی ٹوئنٹی 20 چیمپئن بنانے کے لئے پرعزم
یوسف لاہور کو قومی ٹوئنٹی 20 چیمپئن بنانے کے لئے پرعزم
اسٹار بیٹسمین محمد یوسف نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور کو کامیابی دلوا کر بھارت میں ہونے والی چیمپئنز لیگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ آر بی ایس ٹوئنٹی 20 کی فاتح ٹیم بھارت میں ہونے والی چیمپئنز لیگ میں حصہ لے گی۔ 3 دسمبر سے ہونے والے ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی حق دار ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے میچ ممبئی، بنگلور اور مدراس میں ہوں گے۔ محمد یوسف ٹورنٹو کی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین نے کہا کہ رمضان کے باوجود میں ٹریننگ اور پریکٹس کر رہا ہوں اور پریکٹس میچوں میں بھی حصہ لے رہا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میری قیادت میں لاہور کی ٹیم قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ جیتے۔ لاہور کی ٹیم آن پیپر بے حد مضبوط ہے، مجھے امید ہے کہ ہم چیمپئن بن کر بھارت جائیں گے۔ واضح رہے کہ انڈین کرکٹ لیگ کے تنازع کی وجہ سے محمد یوسف انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ محمد یوسف نے کہا کہ سلمان بٹ، کامران بٹ، ناصر جمشید، احمد شہزاد، وہاب ریاض، عمران علی ، جنید ضیاء اور عمر اکمل جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی میں لاہور لائنز کامیابی کیلئے فیوریٹ ہے۔ لاہور کے کھلاڑی نہ صرف پریکٹس کر رہے ہیں بلکہ پریکٹس میچوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ آر بی ایس ٹوئنٹی 20 کی ونر ٹیم چیمپئنز لیگ میں شرکت کے علاوہ ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم کی حق دار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹورنامنٹ کے بعد میرا ہدف ٹورنٹو کا ٹورنامنٹ ہے، اگر مجھے موقع ملتا ہے تو میں اپنے آپ کو ٹوئنٹی 20 کرکٹ کیلئے منواؤں گا کیونکہ میرے بارے میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ میں 20 اوورز کی کرکٹ کا کھلاڑی نہیں ہوں۔ مجھے جب بھی موقع ملا میں منواؤں گا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کے ساتھ ساتھ میں 20 اوورز کی کرکٹ کھیلنے کا بھی اہل ہوں۔
|
|
|