واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




ہربھجن سنگھ پر عارضی پابندی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-04-08, 06:39 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,154
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ہربھجن سنگھ پر عارضی پابندی

ہربھجن سنگھ پر عارضی پابندی

انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز ٹیم کے کھلاڑی ہربھجن سنگھ کے کرکٹ کھیلنے پر آئی پی ایل بورڈ نے عارضی پابندی عائد کردی ہے اس لیے اب ہربھجن اتوار کے روز ممبئی میں حیدرآباد کی ٹیم کے ساتھ نہیں کھیل سکیں گے۔ ہربھجن پر موہالی میں میچ کے اختتام پر سری سانت کو تھپڑ مارنے کا الزام ہے۔
آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہربھجن کے خلاف آئی سی سی کے ضابطوں کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔مودی نے کہا کہ انہیں پنجاب ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے ہربھجن کے خلاف تحریری شکایت موصول ہوئی تھی اس کے علاوہ سونی ٹی وی کی جانب سے موصولہ ٹیپ موصول ہوا جس میں مذکورہ واقعہ دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فِلم کو دیکھنے کے بعد آئی پی ایل بورڈ کی میٹنگ طلب کی گئی اور اس بورڈ نے پابندی کا فیصلہ دیا۔ مودی کے مطابق پیر کے روز نئی دِلّی میں اس سلسلہ میں ایک میٹنگ ہو گی جہاں موہالی میچ کے ریفری فرخ انجنیئر سے رپورٹ طلب کی جائے گی کیونکہ اس وقت وہی میدان پر حاضر تھے۔

موہالی سے ممبئی کی ٹیم کی واپسی کے بعد ہربھجن کو میدان پر پریکٹس کرتے بھی نہیں دیکھا گیا۔ ٹیم کے کپتان سچن تندولکر ابھی تک فٹ قرار نہیں دیے گئے ہیں اس لیے اب تک تین میچوں میں ان کی جگہ ہربھجن کپتانی کر رہے تھے۔

اگر سچن میدان پر نہیں اترتے تو یہ ممبئی انڈینز کے لیے اور بھی مشکل ہو گا۔ٹیم کے کوچ لال چند راجپوت نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی صبح ایک میٹنگ طلب کی ہے۔

آئی پی ایل کے تحت جب ٹیموں کی نیلامی ہو رہی تھی اس وقت مکیش امبانی نے ممبئی ٹیم خریدی تھی اور یہ ٹیم سب سے مہنگی ٹیم تھی۔ممبئی انڈینز نے اب تک تین اپنے تینوں میچ ہارے ہیں۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
آئی سی سی, الزام, انتظامیہ, تحریری, خلاف, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger