|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
کمائي: 6,989
شکریہ: 50
82 مراسلہ میں 184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سری لنکا اور برطانیہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گالے میں کھیلا جانے والا حالیہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا ہے۔
میچ کے آخری روز جب دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر برطانیہ کا سکور دو سو اکاون رنز تھا تو بارش کی وجہ سے میچ ختم کرنا پڑا۔ جب میچ ختم کیا گیا تو برطانیہ کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے ابھی بھی ایک سو ستتر رنز کی ضرورت تھی۔ میچ کا مکمل سکور کارڈ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر چار سو ننانوے رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔ سری لنکا کی طرف سے مہیلا جے وردھنے نے دو سو تیرہ رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے تھے جبکہ چمندا واس نے نوے رنز بنائے تھے۔ جواب میں برطانیہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں اکیاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ واس نے اٹھائیس رنز دے کر چار برطانوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں بھی برطانیہ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن اوپننر الیسٹر کک نے ایک سو اٹھارہ رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے سکور کو باعزت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سری لنکا ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت گیا ہے۔ پوری سیریز میں سری لنکا کا پلا بھاری رہا۔ برطانوی بالرز سیریز میں سری لنکا کو صرف ایک مرتبہ مکمل آؤٹ کر سکے۔ |
|
|
|