واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




چوتھا ون ڈے،کامران اکمل پوری طرح آؤٹ نہیں ہوئے ،احسن حمید ،سر فراز کو احتیاطاً طلب کیا گیا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-11-07, 10:57 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default چوتھا ون ڈے،کامران اکمل پوری طرح آؤٹ نہیں ہوئے ،احسن حمید ،سر فراز کو احتیاطاً طلب کیا گیا ہے

چوتھا ون ڈے،کامران اکمل پوری طرح آؤٹ نہیں ہوئے ،احسن حمید ،سر فراز کو احتیاطاً طلب کیا گیا ہے

گوالیار،بھارت(عبدالماجدبھ ی،نمائندہ خصوصی)پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو ایک سے سبقت حاصل ہے ۔ چوتھا میچ گوالیار میں کھیلا جائے گا۔میچ میں پاکستانی ٹیم کیلیے وکٹ کیپنگ کے فرائض کون انجام دے گا۔ یہ بات معمہ بنتی جارہی ہے ۔ شعیب ملک کانپور ون ڈے کے بعد کامران اکمل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں، وہ پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں، جبکہ دوسری جانب پاکستان سے نوجوان وکٹ کیپر سرفرازاحمد کو بھی طلب کرلیا گیا، وہ بدھ کو بھارت پہنچیں گے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر احسن حمید ملک نے کہا کہ کامران اکمل چوتھے ون ڈے کے اسکواڈ سے مکمل طور پر آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کے بائیں ہاتھ کی انگلی کا علاج جاری ہے اور اگر وہ فٹ ہوگئے تو گوالیار کے میچ میں شرکت کریں گے ۔ سرفراز احمد کو حفظ ماتقدم کے طور پر طلب کیا گیا ہے۔ ایک تجویز ہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل کامران کو آرام دے کر ان کی جگہ یاسر حمید یا یونس خان سے وکٹ کیپنگ کرائی جائے ۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لئے سیریز میں واپس آنے کے لئے یہ آخری موقع ہے ۔ ہم دونوں میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہتے ہیں ۔ پاکستان ٹیم جیت کے لئے آخری دم تک مقابلہ کرے گی لیکن جیت کی ضمانت کوئی نہیں دے سکتا ۔ میں اور میرے کھلاڑی لڑیں گے ۔ کان پور میں میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم یوپی کے دارالحکومت لکھنئو میں قیام پذیر ہے ۔ پیر کو پاکستانی کھلاڑیوں نے لکھنئوکے سہارا سٹی میں دوگھنٹے پریکٹس کی جبکہ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں پول اور جم سیشن میں حصہ لیا ۔ پاکستان کی طرح بھارتی کھلاڑیوں نے بھی سہارا سٹی میں پریکٹس کی ۔ بعدازاں پاکستانی ٹیم کے تھنک ٹینک نے لکھنئو میں میٹنگ میں حصہ لیا ۔جس میں کپتان شعیب ملک ، نائب کپتان یونس خان ، کوچ جیف لاسن اور منیجر طلعت علی نے شرکت کی ۔ احسن حمید ملک نے کہا کہ شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کپتان نے بات کی جبکہ تھنک ٹینک کی میٹنگ میں چوتھے ون ڈے کے لئے حکمت عملی بنائی گئی ۔ شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان اگلے دونوں میچ جیت کر سیریز جیتنا چاہتا ہے ۔ ہمیں جیت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی ۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں منگل کو خصوصی فلائٹ سے لکھنئو سے گوالیار پہنچیں گی ۔ بھارت نے ایک روزہ سیریز میں برتری حاصل کی ہوئی ہے اس لئے سیریز میں مقامی شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ منگل کو بھارت کے صف اوّل کے اخبارات نے جیت کی خبر کو لیڈ اسٹوری کے طور پر شائع کیا ہے اور یووراج سنگھ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ پاکستانی ٹیم گوالیار کے میچ سے قبل بدھ کو یہاں پریکٹس کرے گی ۔ پاکستان ٹیم میچ سے قبل اپنی حکمت عملی بنا کر ٹیم کو حتمی شکل دے گی۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی اس میچ کو جیت کر سیریز پر نظریں جمائے ہوئے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ گوالیار میں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو کسی بھی طرح کمزور حریف تصور نہیں کرتے۔ یہ ٹیم کسی وقت بھی اپ سیٹ کرسکتی ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فراز, پاکستانی, مکمل, موقع, مقابلہ, جیت, خان, خبر, خصوصی, روزہ, علی, علاج, صف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دنیا بھرکی ایک چوتھائی خودکشیاں چین میں ہوتی ہیں رپورٹ جاویداسد خبریں 1 17-09-10 02:24 AM
نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:46 AM
انٹرنیشنل کرائسزگروپ کی رپورٹ ارضی حقائق سے واقف نہ ہونے کی آئینہ دار ہے،سرکاری ترجمان خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:38 AM
بے نظیر کی حکومتوں میں تفتیش کیلئے کبھی غیرملکی ایجنسیوں کو نہیں بلایا گیا,,,,رپورٹ :…انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:43 AM
بے نظیر کی حکومتوں میں تفتیش کیلئے کبھی غیرملکی ایجنسیوں کو نہیں بلایا گیا,,,,رپورٹ عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger