واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




پاکستان کمزور حریف نہیں، ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، کمبلے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-07, 09:16 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاکستان کمزور حریف نہیں، ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، کمبلے

پاکستان کمزور حریف نہیں، ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، کمبلے

پاکستان کمزور حریف نہیں، ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، کمبلے



بنگلور (نمائندہ خصوصی) بھارتی کپتان انیل کمبلے نے کہا ہے کہ بنگلور سے میں نے کرکٹ شروع کی یہاں ہونے والا ٹیسٹ میرے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ہم کوشش کریں گے کہ بنگلور ٹیسٹ جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کریں ۔وہ جمعے کو چنا سوامی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرر ہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر جب ٹاس کے لیے میدان میں اتروں گا تو یقینی طور میرے لیے یہ جذباتی لمحہ ہوگا میری خواہش ہے کہ ہم بنگلور کا ٹیسٹ جیت کر سیریز دو صفر سے جیتیں ۔ سچن اور دھونی کی فٹنس ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے جبکہ ہمارے فاسٹ بولر بھی تجربہ کار نہیں ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ فاسٹ بولر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ موسم میرے کنٹرول میں نہیں ہے لیکن پر امید ہوں کہ میچ میں ہمیں کامیابی ملے گا اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پاکستان یہاں دو ٹیسٹ جیتا ہوا ہے ریکارڈ کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتے ہیں ۔ ہم نے2005ء میں کول کتہ میں ٹیسٹ جیتا تھا اس بار میچ ڈرا رہا ریکارڈ وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں مجھے اپنی ٹیم کی کارکردگی کی فکر ہے ریکارڈ کی نہیں ۔انیل کمبلے نے کہا کہ بھارتی ٹیم تیسرے اسپنرز کو کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا ۔وکٹ پر زیادہ تر کور رہا ہے اس لیے میں نے اسے نہیں دیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے کیچ کرنا بے حداہم ہے ہاف چانس کو کیچ میں تبدیل کرنا ضروری ہے ۔انیل کمبلے نے کہا کہ نئی دہلی ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم سخت جاں حریف کے طور پر سامنے آئی ہے۔ہمیں یہ یقین کر لینا چاہیے کہ پاکستانی ٹیم کمزور نہیں ہے اور اسے ہرانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ابھی سے یہ کہنا مشکل ہے کہ ٹاس جیت کر میرا فیصلہ کیا ہوگا ۔ابھی اس بارے میں کچھ طے نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سچن کی جگہ یووراج کھیلیں گے اگر دھونی بھی نہ کھیلے تو دنیش کارتک وکٹ کیپنگ کریں گے ۔اس سوال کے جواب میں بھارتی ٹیم تین ہفتے میں تین ٹیسٹ کھیل رہی ہے انیل کمبلے نے کہا کہ یہ انٹر نیشنل کرکٹ کی ڈیمانڈ ہے۔ہم پاکستان سے میچ کھیلنے کے چار دن بعد آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے اس قسم کی صورتحال ہمارے لیے نہیں دنیا کی تمام ٹیموں کے لیے ہے ۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, موقع, جیت, جواب, خصوصی, صفر, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
القاعدہ قیادت کمزور ہوچکی، افغانستان میں فوجی کامیابی دیرپا نہیں، امریکی جائزہ رپورٹ گلاب خان خبریں 0 17-12-10 07:45 AM
’گو انڈیا گو ‘ کے نعرے، کشمیر یوں پر بھارتی ظلم جاری، من موہن سنگھ کا مذاکرات کرنے پر زور جاویداسد خبریں 1 15-09-10 02:11 PM
72گھنٹے اہم ہیں، کیانی، حقانی یا گیلانی کنعان میرا پاکستان 6 09-10-09 05:28 AM
جیو پر پابندی عائد کی، نہ دبئی حکام کو کوئی ہدایات جاری کی ہیں، شیری رحمن عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 09:11 PM
بھارت میں راہول گاندھی کو وزیراعظم بنانے کی تحریک زور پکڑ گئی، خلیجی اخبار عبدالقدوس خبریں 1 16-04-08 10:23 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger