واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




پانچواں ون ڈے:شعیب اخترپر کم بیک میچ میں مکمل انحصار کا فیصلہ،آصف اور عمر گل کو آرام دیا جائے گا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-07, 10:28 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پانچواں ون ڈے:شعیب اخترپر کم بیک میچ میں مکمل انحصار کا فیصلہ،آصف اور عمر گل کو آرام دیا جائے گا

پانچواں ون ڈے:شعیب اخترپر کم بیک میچ میں مکمل انحصار کا فیصلہ،آصف اور عمر گل کو آرام دیا جائے گا

پانچواں ون ڈے:شعیب اخترپر کم بیک میچ میں مکمل انحصار کا فیصلہ،آصف اور عمر گل کو آرام دیا جائے گا

جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر نئی اوپننگ جوڑی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار قرعہ فال کامران اکمل کے ساتھ عمران نذیرکے نام نکلا ہے۔ شاہد آفریدی مڈل آرڈر میں بیٹنگ کریں گے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے کم بیک انٹرنیشنل میچ میں شعیب اختر پر مکمل انحصار کرتے ہوئے ان پر بھاری ذمہ داری عائد کردی ہے اور دو فاسٹ بولرز محمد آصف اور عمرگل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کا ساتھ لیفٹ آرم پیسر سہیل تنویر دیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچواں ون ڈے پیرکو قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ ون ڈے سیریز دو، دو سے برابر ہے۔ پاکستان کی کامیابی کی صورت میں پاکستان پہلی بار جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتے گا۔ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان نے چار میچوں میں تین مختلف جوڑیاں آزمائیں۔ فیصل آباد کے ون ڈے میں شاہد آفریدی اور یاسر حمید نے42 رنز کا سب سے بڑا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔ پہلے ون ڈے میں عمران نذیر اور محمد حفیظ نے18، دوسرے میچ میں عمران نذیر اورکامران اکمل نے ایک اور چوتھے میچ میں شاہد آفریدی اور یاسر حمید نے دو رنزکا اوپننگ اسٹینڈ دیا تھا۔ اس طرح لاہور کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹ کیپر کامران اکمل کے ساتھ عمران نذیر اننگز کا آغاز کریں گے۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عمران نذیر نے پہلے ون ڈے میں 16 اوردوسرے میچ میں دو رنز بنائے تھے۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد نے اتوار کو نمائندہ جنگ کو بتایا کہ یاسر حمید کو ڈراپ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولروں عمرگل اور محمد آصف کو آرام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دورے سے قبل ہم مختلف تجربات کرکے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔ یاسر حمید نے آسٹریلیا اے کے خلاف اہم سیریز میں دو ون ڈے سنچریاں بنائی تھیں۔ بدقسمتی سے وہ دونوں میچوں میں آف کلر دکھائی دیئے اس لیے انہیں ڈراپ کیا گیا ہے۔ عمرگل اور محمد آصف ہمارے اہم کھلاڑی ہیں۔ دونوں بولروں کو آرام دیا گیا ہے کیوں کہ بھارت کے دورے میں دونوں کا کردار اہم ہوگا۔ لاہور کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں عمرگل کی جگہ شعیب اختر اور محمد آصف کی جگہ سہیل تنویر کھیلیں گے۔ شعیب اختر تقریباً 14ماہ بعد پاکستان کی طرف سے کوئی میچ کھیل رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے فیصل آباد میں میچ وننگ آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی تھی، انہیں مڈل آرڈر میں آزمایا جائے گا۔ لاہورکے ون ڈے کے لیے پاکستان کی گیارہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی: عمران نذیر، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، شعیب ملک، شاہد آفریدی، مصباح الحق، سہیل تنویر، شعیب اختر، عبدالرحمن اور راؤ افتخار انجم۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, مکمل, خلاف, عمران, صلاح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیصل ناصر بھائی کے لئے عید گفٹ نیلم خان عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 6 02-10-10 02:58 PM
فیصل ناصر بھائ کے لئے عید گفٹ نیلم خان عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 17 22-09-09 01:38 PM
شعیب پر پابندی کا فیصلہ معطل محمدعدنان کرکٹ 0 04-05-08 04:02 PM
ٹوئنٹی 20کرکٹ: یوسف کی قسمت کا فیصلہ شعیب ملک کے ہاتھ میں خرم شہزاد خرم کرکٹ 23 23-08-07 04:42 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger