واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ:ہمارے بولردنیا کی بڑی سے بڑی بیٹنگ لائن تباہ کر سکتے ہیں ،شعیب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-07, 09:54 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ:ہمارے بولردنیا کی بڑی سے بڑی بیٹنگ لائن تباہ کر سکتے ہیں ،شعیب

ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ:ہمارے بولردنیا کی بڑی سے بڑی بیٹنگ لائن تباہ کر سکتے ہیں ،شعیب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20 میں پاکستان بہ آسانی آخری چار ٹیموں میں جگہ حاصل کرسکتا ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی بولنگ کا کردار اہم ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو فتح حاصل کرنے کیلئے اپنے صف اول کے بولروں سے میچ وننگ کارکردگی درکار ہے۔11/سے 24/ستمبر تک جنوبی افریقا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت12ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان 12ستمبرکو اسکاٹ لینڈ اور14ستمبرکو بھارت سے مقابلہ کرے گا۔ سیمی فائنل 22 ستمبر اور فائنل 24 ستمبرکو کھیلاجائے گا۔ ہفتے کو مقامی ہوٹل میں نمائندہ جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین بولروں کے علاوہ صف اول کے آل راؤنڈر ہیں۔ متوازن ٹیم کی موجودگی میں پاکستان کو سیمی فائنل تک ضرور رسائی حاصل کرنا چاہیے لیکن پاکستان کی کارکردگی میں اس کے فاسٹ بولروں کا کردار اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس شعیب اختر، محمد آصف، عمرگل اور راؤ افتخار انجم جیسے اچھے بولرز موجود ہیں جو دنیا کی بڑی سے بڑی بیٹنگ لائن کو تباہ کرسکتے ہیں۔ 20/اوورزکی کرکٹ مار دھاڑ سے بھرپور کرکٹ ہے، اس طرزکی کرکٹ میں اگر بولر حریف ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کردیں یا حریف ٹیم کو بڑا اسکور کرنے نہ دیں تو پھر اس ٹیم کی جیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ پاکستان کے پاس شاہد آفریدی،کامران اکمل، عبدالرزاق جیسے ورلڈکلاس آل راؤنڈرز موجود ہیں اتنی بڑی تعداد میں آل راؤنڈرز دنیا کی کسی اور ٹیم میں نہیں ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ لاہورکے کیمپ کے دوران ہم نے جنوبی افریقا جیسی باؤنسی وکٹوں پر ٹریننگ کی، تاہم کراچی کی نئی تیار ہونے والی وکٹ قدرے سلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اوپنرز اچھی فارم میں ہیں، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں عمران نذیرکی کارکردگی بے حد اہم ہوگی، سلمان بٹ نے پریکٹس میچوں کے دوران بڑی اچھی بیٹنگ کی ہے۔ نمبر تین پر یونس خان کی واپسی سے بیٹنگ لائن بے حد مضبوط ہوگی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-08-07, 12:52 PM   #2
Senior Member
 
پاکستانی لڑکی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,464
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ:ہمارے بولردنیا کی بڑی سے بڑی بیٹنگ لائن تباہ کر سکتے ہیں ،شعیب

اللہ کرے!
پاکستانی لڑکی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-08-07, 02:26 PM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ:ہمارے بولردنیا کی بڑی سے بڑی بیٹنگ لائن تباہ کر سکتے ہیں ،شعیب

شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, کراچی, پاکستانی, مقابلہ, آئی سی سی, اللہ, بہترین, جیت, جواب, خان, عمران, صف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوئنٹی ، 20کرکٹ : شعیب اختر اور دو کھلاڑی نائٹ کلبوں میں Real_Light کرکٹ 6 16-10-08 08:54 PM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 06:38 PM
ٹوئنٹی 20کرکٹ: یوسف کی قسمت کا فیصلہ شعیب ملک کے ہاتھ میں خرم شہزاد خرم کرکٹ 23 23-08-07 04:42 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger