واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت لی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-04-08, 07:06 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت لی

ٹرینیڈاڈ میں بارش سے متاثر ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی اور جب سری لنکا کا سکور تین وکٹ کے نقصان پر بیاسی تک پہنچا تو بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔

ایک گھنٹے کی تاخیر سے میچ دوبارہ شروع ہوا تو میچ سنتالیس اوور تک محدود کر دیا گیا تاہم اکتیسویں اوور میں دوبارہ بارش شروع ہو گئی۔ اس وقت سری لنکا نے پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو بارہ رہ بنائے تھے۔

بارش تھمنے کے بعد ڈک ورتھ لوئیس نظام کے تحت ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے پچیس اوور میں ایک سو پچیس رن بنانے کا ہدف ملا۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اٹھارہ کے مجموعی سکور پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

تاہم اس کے بعد پہلے ون ڈے کے ہیرو شیو نرائن چندر پال اور مارلن سیموئلز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف اکیسویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔چندر پال بیالیس گیندوں پر باون جبکہ سیموئلز انچاس گیندوں پر چّون رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں آخری بال پر ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے چھ رن درکار تھے اور شیو نرائن چندرپال نے چمندا واس کی فل ٹاس گیند میدان سے باہر پھینک کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ جمعرات کو سینٹ لوسیا میں کھیلا جائے گا۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
جیت, روزہ, سری لنکا, صفر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ویسٹ انڈیز اور سری نکا کا ون ڈے بارش سےمتاثر زارا کرکٹ 0 31-01-11 03:01 PM
جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی زارا کرکٹ 2 09-11-10 11:20 AM
ایک سردار جی ویسٹ انڈیز انڈیا The Great قہقہے ہی قہقے 0 30-08-09 02:36 PM
ایشز:انگلینڈ نے سیریز جیت لی۔ تفسیر حیدر کرکٹ 0 24-08-09 02:14 AM
بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا محمدعدنان کرکٹ 0 29-07-09 10:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger