|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مرلی دھرن نے کینڈی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کالنگوڈ کو آؤٹ کر کے شین وارن کا ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ (سات سو آٹھ) وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
مرلی کا گزشتہ روز ریکارڈ توڑنے کا خواب بارش کی وجہ سے پورا نہ ہو سکا۔ انگلینڈ کا سکور چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسی رن تھا جب خراب موسم کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ مرلی تھرن نے تیس رن دے کر چار وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن پیر کو میچے کے تیسرے دن پال کالنگوڈ کو بولڈ کر کے اپنے کیرئر کی سات سو نویں (709) وکٹ حاصل کر لی۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی طرف سے مائیکل وان اور این بیل کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے ایک سو سات رن کی شراکت ہوئی لیکن اس کے بعد پانچ وکٹیں صرف اٹھتر رن کے اضافے کے دوران گِر گئیں۔ مرلی نے وان، بیل ، پیٹرسن اور روی بوپارا کو پویلین میں بھیج کر نہ صرف انگلینڈ کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا بلکہ وارن کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ کینڈی مرلی کا ہوم گراؤنڈ ہے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر میدان میں موجود شائقین نے پٹاخوں اور تالیوں کی گونج میں ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ بشکریہ بی بی سی |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| خلاف, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہونٹوں کا دلکش میک اپ | سائرہ علی | فیشن اور بیوٹی ٹپس | 7 | 13-06-11 07:17 PM |
| جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! | ابو عمار | گپ شپ | 3 | 13-01-11 09:31 AM |
| سناٹوں کی چیخ - | ڈاکٹرنور | اپکے کالم | 1 | 07-08-09 11:32 AM |
| بسکٹوں کا شہر | مسافر | دلچسپ اور عجیب | 11 | 06-08-09 03:39 PM |
| بیجنگ اولمپکس کیلئے 1.85 ملین ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان | عبدالقدوس | کرکٹ | 0 | 29-10-07 11:19 AM |