واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




وزڈن سال کے پانچ بہترین کھلاڑی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-04-08, 07:44 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,154
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default وزڈن سال کے پانچ بہترین کھلاڑی

وزڈن سال کے پانچ بہترین کھلاڑی


انگلینڈ کے بلے باز ائین بیل اور بائیں بازو سے گیند کرنے والے رین سائڈ باٹم سن دو ہزار سات میں اپنی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر وزڈن کے سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔
اوٹس گبسن کی جو ان دنوں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ڈرہم کاونٹی کی طرف سے اچھی کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شیونارائن چندرپال اور بھارت کے تیز رفتار بالر ظہیر خان کے نام بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے بلے باز ژاک کیلس کو دنیا کا نمایاں ترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

سائڈ باٹم نے بی بی سی فائیو لائیو کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارہ ماہ میں ان کے لیے کسی خواب کی طرح تھے اور ان میں سب کچھ ٹھیک رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کچھ عرصے تک انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہیں گے۔

ایلمینک کے مدیر سلڈ بیری نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا کہ سائڈ باٹم ایک سال پہلے تک کرکٹ کے کھلاڑیوں کی کسی گنتی میں نہیں تھے اور ایک سال کے اندر وہ سرفہرست آ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی بہترین کارکردگی ہے اور وہ انگلینڈ کی طرف سے پہلے بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے بالر ہوں گے جو سو وکٹیں حاصل کرنے کا ہدف عبور کریں گے۔

سائڈ باٹم جب تک نوٹنگھم شائر کی طرف سے گیند کرتے تھے تو ان کی رفتار اسی میل فی گھنٹہ تھی لیکن جب سے انہیں انگلینڈ کی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے لائن اور لینتھ پر گیند کی ہے۔

بیری نے ائین بیل کے بارے میں کہا کہ وہ بھی عظمت کی بلندیوں پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واروکشائر کی طرف سے کھیلنے والے ائین بیل نے گزشتہ سال بھارت کے خلاف نیٹ ویسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی پر اپنا مقام بنایا ہے۔

وزڈن کے سال کے بہتریں پانچ کھلاڑیوں میں ایک کھلاڑی کا نام اس کی زندگی میں صرف ایک مرتبہ ہی شامل کیا جا سکتا ہے لیکن ’لیڈنگ کرکٹ‘ یا دنیا کے نمایاں ترین کھلاڑی کا اعزاز جو سن دو ہزار چار میں شروع کیا گیا تھا کسی ایک کھلاڑی کو ایک سے زیادہ مرتبہ بھی دیا جا سکتا ہے۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-04-08, 02:14 PM   #2
Senior Member
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,017
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وزڈن سال کے پانچ بہترین کھلاڑی

عدنان بھایئی ۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب اچھی معلومات ہے۔شکریہ۔۔۔۔۔۔
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (12-04-08)
پرانا 11-04-08, 02:29 PM   #3
Senior Member
 
TapalDanaDar's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 583
کمائي: 3,606
شکریہ: 194
226 مراسلہ میں 384 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وزڈن سال کے پانچ بہترین کھلاڑی

قابل احترام بھائی
اچھی اور مفید معلومات شیئر کرنے کا بے حد شکریہ
ٹپال دانے دار
TapalDanaDar آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
TapalDanaDar کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (12-04-08)
جواب

Tags
images, بہترین, بھائی, خلاف, خان, رفتار, زندگی, سال, عدنان, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger