واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




ناقابل تسخیر آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ ایک اننگز اور40 رنز سے جیت لیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-11-07, 10:58 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ناقابل تسخیر آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ ایک اننگز اور40 رنز سے جیت لیا

ناقابل تسخیر آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ ایک اننگز اور40 رنز سے جیت لیا

برسبین (جنگ نیوز)ناقابل تسخیر آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں اپنی مکمل برتری ثابت کرتے ہوئے سری لنکا کو ایک اننگز اور40 رنز سے شکست دے دی ، فاسٹ بولر بریٹ لی کی تباہ کن بولنگ کا مہمان بیٹسمینوں کے پاس کوئی جواب نہ تھا، انہوں نے چار کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، سری لنکا کے آخری پانچ بیٹسمین اسکور میں صرف 72 رنز کا اضافہ کرسکے۔ دوٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی ہر شعبے میں چھائے رہے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں4 وکٹ کے نقصان پر551 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی ۔ جواب میں سری لنکا پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں300رنز پر ڈھیر ہو گئی، اس طرح مہمان ٹیم دونوں اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانیوالاہدف حاصل نہ کرسکی ایک اننگز اور 40 رنز سے ہار گئی۔ کھیل کے پانچویں روز سری لنکا نے دوسری اننگز 218 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ آغاز کی تو بریٹ لی نے کسی بھی لنکن بیٹسمین کو وکٹ پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا ۔پوری 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ دوسری اننگز میں بریٹ لی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کا ٹاس سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں مہنگا پڑا۔ فل جیکس،مائیکل ہسی اور مائیکل کلارک کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے551 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلئیر کردی۔ اس مرتبہ وینڈورٹ ، کپتان جے وردھنے اور بارش نے کچھ دیر شکست کو ٹالنے کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش لاحاصل ثابت ہوئی ۔ بریٹ لی میچ میں 8 وکٹیں لیکر مین آف دی میچ قرار پائے ۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, مکمل, موقع, جیت, جواب, سری لنکا, شاندار, صفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا حیدر خبریں 6 02-01-10 11:48 AM
لٹل ماسٹرٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنالئے ابن جلال خبریں 0 17-10-08 04:25 PM
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا کے سفر پر گامزن Real_Light کرکٹ 2 06-06-08 07:41 PM
سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 4 وکٹ پر 282 رنز، 213 رنز کی برتری عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 06-01-08 08:43 AM
سلمان خان، مادام تساؤ میوزیم کیلئے بھاری اکثریت سے منتخب عبدالقدوس فلمی دنیا 0 29-10-07 10:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger