![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قائد اعظم ٹرافی:عمر اکمل کی ڈبل سنچری،حسن رضا کے158رنز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نواں راؤنڈ جمعہ سے مختلف شہروں میں شروع ہوگیا ہے۔ پہلے روز بیٹسمینوں کا پلہ بھاری نظر آیا کراچی کے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں سوئی نادرن گیس کے عمر اکمل نے کراچی بلیوز کے خلاف ڈبل سنچری 215 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر حبیب بنک نے سوئی سدرن گیس کے خلاف 9 وکٹوں پر 334 رنز بنائے۔ نیٹ کرکٹر حسن رضا 158 رنز پر کھیل رہے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افسر نواز اور وجہہ الدین کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کراچی وہائٹس نے واپڈا کے خلاف کھیل کے اختتام پر 83 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز اسکور کئے۔ افسر نواز 85 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جس میں 13 چوکے شامل ہیں۔ وجہہ الدین 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 2 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔ تنویر احمد 38 ، اسد شفیق نے 22 رنز کا اضافہ کیا۔ کاشف رضا، ذیشان نادر اور بلال خلجی نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ یو بی ایل گراؤنڈ پر حسن رضا کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت حبیب بینک نے سوئی سدرن گیس کے خلاف 83 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنالئے۔ حسن رضا نے 13 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 158 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 4 چوکوں کی مدد سے 33 اور ساجد شاہ نے 37 رنز اسکور کئے۔سوئی سدرن گیس کی جانب سے فاسٹ بولر سہیل خان نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ منصور احمد نے 101 رنز دیکر 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے جانے والے میچ میں نیشنل بینک نے حیدرآباد کے خلاف پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔ اننگ کی خاص بات فواد عالم کی ناقابل شکست سنچری تھی۔ جنہوں نے 10 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس میں 9چوکے شامل تھے۔ قیصر عباس 70اور عمران نذیر 30 رنز کا اضافہ کرسکے۔ فرحان ایوب نے 2 اور کاشف پرویز اور کاشف بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گروپ بی میں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کے آر ایل اور اسلام آباد کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں اظہر علی اور سعید انور کی شاندار سنچریوں کی وجہ سے کے آر یل نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 3 وکوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ اظہر علی 123 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جس میں 14 چوکے شامل تھے جبکہ سعید انور 144 رنز کی عمدہ اننگ کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے انہوں نے 15 چوکے اور 2 چھکے مارے۔ گروپ اے کے ایک اور میچ میں جو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے لاہور راوی نے ملتان کے خلاف پہلے دن کھیل کے ختم ہونے پر 4 وکٹیں گنوا کر 295 رنز بنائے۔ اننگ کی خاص بات علی حیدر کی ناقابل شکست سنچری تھی جنہوں نے 16 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے۔ جبکہ اشرف علی نے بھی شاندار سنچری اسکور کی اور وہ 111 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ ملتان کی جانب سے عنصر جاوید نے 43 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| نظر, اسلام, خلاف, خان, شاندار, علی, عمران, عالم |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اندھیر نگری،از : محی الدین نواب چاہئیے | ابوسعد | کتاب گھر | 7 | 06-10-11 09:58 PM |
| آغاسراج درانی،دوسری مرتبہ جیل جانا زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 26-02-08 03:28 AM |
| ایران پر حملہ امریکا کی سنگین غلطی ہوگی،حسن نصراللہ | ابو کاشان | خبریں | 0 | 16-01-08 10:30 AM |
| صورتحال بہتر ہوتے ہی ایمرجنسی اٹھالی جائے گی،اسمبلیوں کی مدت میں توسیع مشاورت سے ہوگی،شوکت عزیز | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 05-11-07 08:48 AM |
| سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 28-10-07 08:27 AM |