![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,557
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بنگلہ دیش انڈر19کرکٹ ٹیم نے سیریز جیت لی،پاکستان آخری ون ڈے ہار گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے انڈر 19 کرکٹرز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز 2-2 سے جیت لی۔ جمعہ کو نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس میں بنگلہ دیشی کرکٹرز نے 2 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ جونیئر سلیکشن کمپنی کی جانب سے احمد اقبال اور بعض اچھے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کا خمیازہ پاکستان کو سیریز میں ناکامی کی شکل میں بھگتنا پڑا۔نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان انڈر 19 کے 187 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان انڈر 19 کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان صلاح الدین نے 2 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ عمیر میر نے 37 ، محمد رمیز 34 اور عماد وسیم 20 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ سوا وردی شیو نے 40 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ دولار محمود اور روبیل حسین نے 2 ،2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 45.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ناصر حسین نے 40 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ سوا وردی شیو نے بیٹنگ کے شعبہ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 36 رنز بنائے۔ دولار محمود 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ عادل رضا نے 38 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرز آفتاب جیلانی اور روحیل الحق اور میچ ریفری امیر الدین تھے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| نظر, امیر, جیت, جواب, صلاح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاکستان سیریز جیت گیا | قاسم شاہ | خبریں | 0 | 03-02-11 02:52 PM |
| بنگلہ دیش سے سیریز قومی ٹیم کا اعلان | محمدعدنان | کرکٹ | 0 | 31-03-08 02:05 AM |
| بنگلورٹیسٹ:جارحانہ حکمت عملی،پاکستان ٹیم میں4فاسٹ بولراورایک اسپنر شامل | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 08-12-07 09:11 AM |
| پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میرٹ پر منتخب کی گئی،وینگسارکر | عبدالقدوس | کرکٹ | 0 | 29-10-07 11:18 AM |
| ون ڈے سیریز:فیصلہ کن معرکہ کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں | عبدالقدوس | کرکٹ | 0 | 28-10-07 10:22 AM |