واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




بنگلورٹیسٹ:جارحانہ حکمت عملی،پاکستان ٹیم میں4فاسٹ بولراورایک اسپنر شامل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-07, 09:11 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بنگلورٹیسٹ:جارحانہ حکمت عملی،پاکستان ٹیم میں4فاسٹ بولراورایک اسپنر شامل

بنگلورٹیسٹ:جارحانہ حکمت عملی،پاکستان ٹیم میں4فاسٹ بولراورایک اسپنر شامل

بنگلورٹیسٹ:جارحانہ حکمت عملی،پاکستان ٹیم میں4فاسٹ بولراورایک اسپنر شامل



بنگلور، بھارت (عبدالماجدبھٹی، نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابرکرنے کے لیے نئے جوش و ولولے کے ساتھ چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہفتے کو فیصلہ کن میچ کے لیے میدان میں اترے گی۔ بنگلورکا موسم، وکٹ، ریکارڈ اورحالات پاکستان کے حق میں ہیں جبکہ کولکتہ کی طرح اس بار بھارت کو دو اہم کھلاڑیوں سچن ٹنڈولکر اور مہندر سنگھ دھونی کے فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔ بھارت کے دوکھلاڑی یووراج سنگھ اور عرفان پٹھان ڈیڑھ سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ پاکستان نے آل راؤنڈر یاسر عرفات کو ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں کھلا کر پاکستان پانچ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے گا جن میں چار پیسر اور ایک اسپنر دانش کنیریا شامل ہیں۔ فیصل اقبال کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ٹیم کمبی نیشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی کپتان جارحانہ حکمت عملی اپنا کر میچ جیت کر سیریز برابرکرنا چاہتے ہیں۔ بھارت نے نئی دہلی ٹیسٹ چھ وکٹ سے جیتا تھا، اسے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے فائٹ بیک کرتے ہوئے کول کتہ میں دوسرا ٹیسٹ برابرکیا تھا۔ شعیب ملک کی کپتانی میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ یونس خان نے دوسر ا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں سنچری بناکر اہم کردار ادا کیا تھا۔ شعیب ملک تیسرا ٹیسٹ ٹخنے میں تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیلیں گے، انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بنگلور جہاں سال میں آٹھ نو ماہ شدید گرمی رہتی ہے،گزشتہ تین دن سے موسم سرد ہے اور بارش کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری رہا۔ محکمہٴ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دو تین روز میں موسم بتدریج بہتر ہوتا جائے گا۔ میچ سے ایک دن قبل بارش اور دھوپ میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ بارش سے آؤٹ فیلڈ پر اثر نہیں پڑا، تاہم وکٹ میں نمی ہے۔ موسم میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ بنگلور میں پاکستان ٹیم نے چار میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ اس بار ٹھنڈے موسم اور وکٹ میں موجود نمی سے پاکستانی فاسٹ بولروں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ بنگلورکی تاریخ بتاتی ہے کہ یہ گراؤنڈ پاکستان کا پسندیدہ گراؤنڈ ہے۔1987میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔2005 میں انضمام الحق کی پاکستان ٹیم نے بھارت کو 168رنز سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابرکردی تھی۔ دوسرے ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان کوگیارہ فٹ کھلاڑی منتخب کر نے میں مشکل آرہی تھی، اس بار بھارتی ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔ فاسٹ بولر ظہیر خان، مناف پٹیل، آر پی سنگھ اور سر ی سانتھ ان فٹ ہوکر میچ سے باہر ہوگئے اب اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور مہندر سنگھ دھونی بھی ان فٹ کھلاڑیوں میں شا مل ہوگئے ہیں۔ بھارت نے گوتم گھمبیرکو طلب کر لیا ہے۔کپتان انیل کمبلے نے کہا کہ ٹنڈولکرکول کتہ ٹیسٹ میں فیلڈ نگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں درد ختم کرنے والا انجکشن لگایا گیا ہے۔ ہفتے کو میچ سے قبل فٹنس کا جائزہ لے کر انہیں کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا، تاہم ان کی شرکت کے امکان کم ہیں، ان کی جگہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کر نے والے یووراج سنگھ کوکھلایا جائے گا۔ ساتھ ہی گوتم گھمبیرکو بلا کر بیٹنگ لائن کو استحکام دیا جائے گا کیوں کہ مہندر سنگھ دھونی بھی ان فٹ ہیں وہ ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے سات دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔کمبلے نے کہا کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ دھونی کھیلیں گے یا نہیں۔کمبلے نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ سر پر ہے اس لیے ہم کوئی خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہیں ہیں اگر دھونی کی فٹنس کے حوالے سے کوئی بھی شک و شبہ ہوا تو انہیں آرام دے کرگوتم گھمبیرکوکھلایا جائے گا جبکہ دنیش کارتک وکٹ کیپنگ کریں گے۔ ظہیر خان کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے بھارت کی فاسٹ بولنگ بے حد کمزورہوگئی ہے۔ عرفان پٹھان کے ساتھ کم تجربہ کار وی آر وی سنگھ اور اشانت شرما کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ روایتی طور پر ٹیم اسپنرز پر انحصارکرے گی۔ ہوم گراؤنڈ پر پہلی بارکپتانی کرنے والے کمبلے اور ہر بھجن سنگھ کی بولنگ میچ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ عرفان پٹھان18 ماہ بعد ٹیسٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیزکے خلاف گزشتہ سال جون میں کھیلا تھا اس کے بعد وہ بھارت کی ون ڈے اور ٹوئنٹی20 اسکواڈ کے رکن بن کر رہ گئے۔ وی آر وی سنگھ پانچ ٹیسٹ کھیل چکے ہیں انہیں اشانت پر تر جیح دی جائے گی۔ بھارت نے چنا سوامی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلنے کے بعد یہاں کوئی میچ نہیں کھیلا۔ یووراج سنگھ بھارت کے صف اول کے بیٹسمین ہیں انہوں نے بھی آخری ٹیسٹ 18ماہ قبل ویسٹ انڈیز میں کھیلا تھا۔ پاکستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ شعیب اختر فٹ ہوگئے ہیں اور میچ میں پوری رفتار سے بولنگ کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ نے نوجوان آل راؤنڈر یاسر عرفات کو ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاسر کا تعلق پنڈی سے ہے اورکینٹ کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کامیاب سیزن کھیل چکے ہیں۔ اس طرح پاکستان سے بلائے جانے والے راؤ افتخار انجم کوئی میچ کھیلے بغیر واپس لوٹیں گے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف 2005 میں بنگلور میں جو ٹیسٹ کھیلا تھا، اس ٹیم کے چھ کھلاڑی یونس خان، محمد یوسف، محمد سمیع، یاسر حمید، دانش کنیریا اورکامران اکمل موجودہ ٹیم میں بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی تاریخی جیت کے ہیرو یونس خان نے267 رنز بنائے تھے۔ دانش کنیریا نے پہلی اننگز میں127رنز دے کر پانچ وکٹ لینے کے ساتھ میچ میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سمیع نے میچ میں پانچ وکٹ حاصل کیے تھے۔ انضمام الحق نے اپنے ایک سوویں ٹیسٹ میں184رنز بنائے تھے۔ جمعے کی شام چنا سوامی اسٹیڈیم کی وکٹ سے گھاس صاف کردی گئی، تاہم اب بھی اس میں نمی اور باؤنس موجود ہے۔ شام کو وکٹ پر ہیوی رولر چلایا گیا۔ تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے گیارہ کھلاڑی یہ ہوسکتے ہیں، سلمان بٹ، یاسر حمید، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق،کامران اکمل (وکٹ کیپر)، سہیل تنویر، شعیب اختر، یاسرعرفات، محمد سمیع اور دانش کنیریا۔ ریزروکھلاڑیوں میں عبدالرحمن، راؤ افتخار انجم، شعیب ملک اور فیصل اقبال شامل ہیں۔ بھارت کی ٹیم ان کھلاڑیوں میں سے چنی جائے گی، انیل کمبلے(کپتان)، دنیش کارتک، وسیم جعفر، راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، یووراج سنگھ، ساروگنگولی، وی وی ایس لکشمن، مہندر سنگھ دھونی، ہر بھجن سنگھ،گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان، وی آر وی سنگھ، اشانت شرما، مرلی کارتک، میچ کے امپائرآسٹریلیا کے سائمن ٹوفل اور جنوبی افریقا کے روڈی کوئٹزن ہوں گے۔ میچ ریفری سری لنکا کے رانجن مدوگالے ہوں گے۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, پسندیدہ, موجودہ, مسائل, انتظامیہ, جیت, خلاف, خان, خبر, خصوصی, رفتار, سال, سری لنکا, عمران, عمران خان, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کلیئر جاویداسد خبریں 0 21-09-10 04:11 PM
پاکستانی کرکٹ ٹیم پھر آزمائش میں۔۔ 4کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ جاویداسد خبریں 6 15-09-10 10:38 PM
سری لنکا کیخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 18-02-09 08:21 PM
بنگلہ دیش انڈر19کرکٹ ٹیم نے سیریز جیت لی،پاکستان آخری ون ڈے ہار گیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 09:17 AM
بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیزیز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا champion_pakistani کرکٹ 4 17-11-07 03:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger