واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




بم دھماکوں نے ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر نہیں ڈالا،مکی آرتھر،ملتان ون ڈے زندگی اور موت کے مترادف ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-07, 09:56 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بم دھماکوں نے ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر نہیں ڈالا،مکی آرتھر،ملتان ون ڈے زندگی اور موت کے مترادف ہے

بم دھماکوں نے ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر نہیں ڈالا،مکی آرتھر،ملتان ون ڈے زندگی اور موت کے مترادف ہے

ملتان(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کراچی میں بے نظیر بھٹو کی ریلی پر ہونے والے بم دھماکے سے ہماری ٹیم کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔پاکستان ٹیم اچھا کھیل کر جیتی ہے۔وہ جمعرات کو ملتان اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔کراچی میں ہونے والے دھماکے کے بعد جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ ہماری نظر میں صحیح ہے۔کیوں کہ یہی درست طریقہ کار تھا کہ میچ لاہور کرایا جائے۔اتفاق سے لاہور کے پہلے ون ڈے کے بعد دھماکہ ہوا لیکن بم دھماکے کی وجہ سے ہماری کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ دھماکے کو ہماری شکست کاجواز نہیں بنایا جاسکتانہ ہی اس وجہ سے ہماری توجہ ہٹی ہے۔کیلس کی بیٹنگ فارم ہمارے لئے تشویش کی بات نہیں ہے۔وہ ٹیسٹ سیریز میں تین سنچریاں بنا چکے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ ون ڈے سیریز میں ہمارے لئے کارآمد اننگز کھیلیں گے۔مکی آرتھر نے کہا کہ اس وقت پوری ٹیم ون ڈے سیریز پر فوکس کئے ہوئے ہے۔اور ہم ملتان کا میچ جیت کر سیریز میں واپس آنا چاہتے ہیں۔یہ میچ ہمارے لئے زندگی اور موت کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ کی کارکردگی تشویش ناک حد تک خراب ہے۔پاکستان نے دونوں میچوں میں اچھی کارکردگی دکھا کر ہمیں آؤٹ کلاس کیا۔انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور بہتر پلان کے ساتھ میدان میں آئے۔انہوں نے کہا کہ رات کو اوس گرنے سے فیلڈنگ متاثر ہوسکتی ہے اگر پہلے بیٹنگ کا موقع ملے تو اس سے فرق پڑے گا۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی کنڈیشن کا بھرپور فائد اٹھایا اور وہ بہت اچھا کھیلے۔ماضی میں پاکستان کی وکٹیں اس قسم کی نہیں ہوتی تھیں ۔اس بار سلو اور ٹرننگ وکٹیں بنائی گئی ہیں۔جس سے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے۔اس سے قبل پاکستان کی وکٹیں بیٹنگ کے لئے آئیڈیل ہوتی تھیں اور اس پر بال برابر آتا تھا۔لیکن جو وکٹیں بنائی گئیں ہیں اس سے پاکستان ٹیم کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, کراچی, نظر, موقع, موت, بے نظیر, خصوصی, دھماکہ, زندگی, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہتھیاروں کے ثبوت کے بغیر بھی صدام کو ہٹانا درست تھا کنعان خبریں 4 10-07-11 12:48 PM
تھری جی ٹیکنولوجی، ٹیلیکوم سروسز کی جانب قدم زارا عمومی سائنس 5 17-03-11 12:16 PM
خودکش نےتھانہ لکی مروت اڑادیا ، چاربچوں سمیت انیس افراد جاں بحق جاویداسد خبریں 0 06-09-10 04:35 PM
ننھا سردار سکول میں تھا ۔ ٹیچر نے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 08:30 PM
حکومت کا انٹیلی جنس اداروں پر مکمل کنٹرول ہے، صدر کرزئی ثبوت دیں، مشترکہ ت عبدالقدوس خبریں 0 19-07-08 10:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger