|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
گزشتہ دو دنوں میں یہ تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو چھ ٹیموں پر مشتمل آئی سی ایل کے اس ٹورنامنٹ میں مین آف دی میچ قرار پائے۔ ان سے پہلے انضمام الحق اور شبیر یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
توفیق عمر نے یہ سکور دہلی جیٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے حیدرآباد ہیروز کے خلاف بنایا۔ حیدرآباد ہیروز کے کپتان انضمام الحق ہیں اور اس میں پاکستان کے عبدالرزاق اور اظہر محمود بھی شامل ہیں۔ توفیق عمر کے 52 رنز ابھی تک اس ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ انفرادی سکور ہے۔ حیدرآباد ہیروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے جس میں جنوبی افریقہ کے نکی بویے کے 45، انضمام الحق کے 34 اور عبدالرزاق کے 29 ناٹ آؤٹ شامل ہیں۔ تاہم دہلی جیٹس نے توفیق عمر کے 52 اور عباس علی کے 44 رنز کی بدولت میچ کے 18 ویں اوور میں ہی ٹارگٹ حاصل کر لیا۔ دہلی جیٹس کے کپتان سری لنکاکے مارون اٹاپٹو ہیں جو اس میچ میں نہیں کھیل سکے اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت جے پی یادو نے کی۔
__________________
![]() |
|
|
|