![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امپائرز کا فیصلہ اٹل نہیں،کھلاڑیوں کو تین اپیلوں کا حق دے دیا گیا
دبئی (جنگ نیوز) کرکٹ میں متنازعہ فیصلوں کو کم کرنے کے لئے آئی سی سی نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کھلاڑی کو ٹی وی امپائرز سے رجوع کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیاہے جس پر آزمائشی طور پر عملدرآمد پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے ہو گا۔ آئی سی سی کے فیصلے کے مطابق ون ڈے میچز کے دوران اگر کسی کھلاڑی کو فیلڈ امپائر کے فیصلے پر اعتراض ہو تو اننگز کے دوران تین مرتبہ ٹی وی امپائرز سے اپیل کر سکتا ہے، اس قانون پر آزمائشی طور پر عملدرآمد پاکستان میں ستمبر میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں کیا جائے گا ٹی وی امپائر ری پلے کی مدد سے حتمی فیصلہ دے گا جبکہ اسے Hawkeye اور Snikometer کے استعمال کا اختیار نہیں ہوگا۔دوسرے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ گورننگ باڈی نے اس فیصلے سے قراردیا ہے کہ امپائرز کا فیصلہ حتمی اور اٹل نہیں،کھلاڑی ایک دو نہیں بلکہ تین بار اس پر اعتراض کرسکتاہے،اور ممکن ہے کہ فیصلہ اپنے حق میں بھی حاصل کرلے۔ کھلاڑیوں کو اپیل کا اختیار دینے کی یہ تجویز 2005 ء میں میلکم اسپیڈ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ ڈیوڈ رچرڈسن نے دی تھی جس کو کرکٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی میں منظور کر لیا گیا تھا لیکن آئی سی سی کے فل ممبران کے اجلاس میں اس کی منظوری نہیں مل سکی تھی، پانچ ووٹ اس قانون کی مخالفت اور پانچ حمایت میں تھے، فل ممبران کے اجلاس میں پاکستان اور آسٹریلیا نے اس کی مخالفت کی تھی، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو میلکم اسپیڈ کے مطابق یہ قانون ٹیسٹ کرکٹ کے لئے نہیں جبکہ گزشتہ سال انگلش کاوٴنٹی کرکٹ میں اس کو پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا تھا۔ دوسری جانب آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ میچز کے دوران امپائرنگ کے فرائض چونکہ الیٹ پینل میں شامل دنیا کے بہترین امپائرز کرتے ہیں اس لیے ان سے غلطیاں سرزد ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں، لہٰذا ٹیسٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کو یہ حق نہیں دیا جائے گا۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, قدم, نیوز, ممکن, متعارف, آئی سی سی, انگلش, بہترین, سال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| فیصلوں کا احترام نہیں کیا جار ہا،حکومت چاہتی ہے تو عدالتیں بند کر دیتے ہیں،چیف جسٹس | جاویداسد | خبریں | 0 | 18-09-10 03:15 PM |
| اوآئی سی ممالک بھارت کو تیل دینا بند کردیں،گیلانی کا مطالبہ | ابن جلال | خبریں | 0 | 11-10-08 03:51 PM |
| تین کھیلوں میں وائلڈ کارڈ انٹری | محمدعدنان | کھیل اور کھلاڑی | 1 | 14-05-08 08:54 AM |
| :::جھیل پارک کے تین کناروں پر ملٹی اسٹوری پارکنگ پلازا بنانے کا منصوبہ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 03-01-08 01:31 PM |
| نوازشریف تنہا فیصلے نہ کریں،جماعت اسلامی کو انتخاب لڑنے پر آمادہ کررہے ہیں،فضل الرحمن | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-12-07 09:42 AM |