واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




آصف اور عمر گل کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 11:07 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,147
شکریہ: 17,797
12,254 مراسلہ میں 28,476 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default آصف اور عمر گل کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

آصف اور عمر گل کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

آصف اور عمر گل کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولروں محمد آصف اور عمر گل کو انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم دونوں فاسٹ بولروں کے نقصان کے ازالے کے حوالے سے پالیسی طے کی جانا باقی ہے۔ محمد آصف کو انگلش کاونٹی سرے نے2008ء کے سیز ن کے لیے معاہدے کی پیشکش کی ہے جبکہ ووسٹر شائر نے عمرگل کو معاہدے کی پیشکش کی ہے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کا کہنا ہے کہ آصف اور عمرگل نے ہمیں اطلاع دے دی ہے، تاہم دونوں کے معاہدے کے حوالے سے بورڈ نے اپنی پالیسی طے کرنا ہے،کیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ کھلاڑی زیادہ کرکٹ کھیل کر فٹنس مسائل سے دوچار ہوں، پھر پاکستان ٹیم کی مصروفیات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے دونوں صف اول کے فاسٹ بولر انجری کا شکار رہے ہیں اس لیے بورڈ ان کو کاوٴنٹی کرکٹ کی اجازت دے کر ان کے مستقبل کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لیناچاہتا۔ سر ے کا کہنا ہے کہ ان کی آصف کے ساتھ بات چیت مکمل ہو چکی ہے جبکہ ووسٹر شائرنے کہا کہ عمر گل سے معاہدہ کرنے سے قبل پاکستا ن کرکٹ بورڈ سے اجازت لی جائے گی۔ ہمیں علم ہے کہ پی سی بی اجازت نہیں دے گا، تاہم ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رسمی اجازت طلب کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق فاسٹ بولروں کو انجری سے بچانے کے لیے پی سی بی انہیں انگلش کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔گزشتہ سال بورڈ نے آصف اور عمر گل کو ایک، ایک لاکھ ڈالرز(60لاکھ روپے) دے کر ان کے نقصان کا ازالہ کیا تھا۔ پی سی بی نے اس سال بھی گزشتہ سال والی پالیسی اپنائی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان احسن حمید ملک نے کہا کہ ابھی فاسٹ بولروں کو کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے اور ان کے نقصان کے ازالے کے حوالے سے پالیسی طے ہونا باقی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سیزن میں دانش کنیریا کو کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی، تاہم مسلسل کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ہوم سیریز میں وہ تھکاوٹ کا شکار رہے۔ آئندہ سیزن میں یاسر عرفات، رانا نوید الحسن اور مشتاق احمد بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ یاسر عرفات کے علاوہ کسی کھلاڑی کا پی سی بی سے معاہدہ نہیں

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
مکمل, مسائل, انگلش, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی ٹی اے نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس کی اجازت دیدی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:21 AM
پارٹی نے اجازت دی تو صدر پرویز سے رابطے کا سوچا جائے گا،آصف زرداری عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:31 AM
الیکشن:دولت مشترکہ کے مبصرین کوپاکستان آنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 03:58 PM
الیکشن:دولت مشترکہ کے مبصرین کوپاکستان آنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 09:46 AM
صارفین کی اجازت کے بغیر پی ٹی سی ایل کوئی پیکج نافذ نہ کرے، پی ٹی اے عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 12:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger