واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




آخری ون ڈے میں راولپنڈی ایکسپریس کی شرکت پاکستان کیلئے رسک ہے،گریم اسمتھ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-07, 10:29 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default آخری ون ڈے میں راولپنڈی ایکسپریس کی شرکت پاکستان کیلئے رسک ہے،گریم اسمتھ

آخری ون ڈے میں راولپنڈی ایکسپریس کی شرکت پاکستان کیلئے رسک ہے،گریم اسمتھ

آخری ون ڈے میں راولپنڈی ایکسپریس کی شرکت پاکستان کیلئے رسک ہے،گریم اسمتھ

جنوبی افریقا کے کپتان گریم اسمتھ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان فیصلہ کن ون ڈے میچ میں فاسٹ بولر شعیب اختر کو کھلانے کا خطرہ مول لے رہا ہے۔ یہ ایک رسک ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کو قومی سلیکٹرز نے 13 ون ڈے میچوں کی پابندی کے بعد لاہور کے ون ڈے کے 16 کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔ گریم اسمتھ نے کہا کہ شعیب اختر نے گزشتہ مہینوں کے دوران کم کرکٹ کھیلی ہے چوں کہ انہیں میچ پریکٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ اس لئے شعیب کو کھلانا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔ ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہمارے خلاف نہیں ہونا چاہئے تھی۔ شعیب اختر نے ستمبر 2006ء میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔ گریم اسمتھ نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ انڈر پری پیرڈ ہے جس پر گیند ناہموار رہے گی۔ اس قسم کی وکٹ کو ون ڈے کی آئیڈیل وکٹ قرار نہیں دے سکتے۔ البتہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کے بعد سیریز میں کامیابی کیلئے پراعتماد ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ وکٹ انڈر پری پیڈ نہیں ہے بلکہ ہم ہوم ایڈوانٹیج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ شعیب اختر ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم انہیں مین بولر کے طور پر استعمال کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم آخری میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لیں گے خسارے میں جانے کے باوجود ٹیم نے شاندار انداز میں پروفیشنل انداز میں کم بیک کیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں جنوبی افریقن قائد نے کہا کہ ملتان کے میچ میں بڑے مارجن کی فتح سے ٹیم کے لئے لاہور کا میچ جیتنا مشکل نہیں ہو گا تاہم فیصلہ کن میچ میں کامیابی کے لئے ٹیم بھرپور کوشش کرے گی۔ اسمتھ نے کہا کہ شان پولاک کا فارم میں آنا ہمارے لئے سود مندہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ہمیں اس کا ایڈوانٹیج ملے گا۔آخری میچ میں ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ممکن ہیں۔ لاہور میں ہمیں ایڈجسٹ ہونے میں مشکل ہوگی تاہم ٹیم بھرپور تیاریوں سے میدان میں اترے گی اور فیصلہ کن میچ میں ہر کھلاڑی اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وکٹوں کا مزاج ایک جیسا نہیں ہے یہاں کی وکٹ سلو، اسپورٹنگ اور تیز ہیں جس پر کھلاڑیوں کو یکسوئی سے ایڈجسٹ ہونے میں کافی وقت لگتا ہے۔ انہوں نے پولاک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدید کرکٹ کے سب سے زیادہ باصلاحیت آل راؤنڈر ہیں جو صورت حال کی مناسبت سے کھیلنے کا فن خوب جانتے ہیں ۔کراچی میں نہ کھیلنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ٹیم کے فیصلے پر بورڈ جہاں بھی میچ رکھتاہے ۔دریں اثنا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف سیریز میں کامیابی سے پہلے جنوبی افریقا کو ہوم سیریز میں شکست دینگے۔ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، ملتان کی شکست سے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ لاہور میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں کامیابی حاصل کرکے سیریز جیتیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیریز میں ہم نے بہت سیکھا ہے جو ہمیں آئندہ دورئہ بھارت میں کام آئیگا۔ شعیب ملک نے کہا کہ لاہور میں ہم ایک میچ میں جنوبی افریقا کو شکست سے دوچار کرچکے ہیں، ہمیں نفسیاتی برتری یہ ہے کہ آخری بار اس گراؤنڈ پر ہم کامیاب ہوئے تھے۔ شعیب ملک نے کہا کہ میچ کیلئے مضبوط اور متوازن ٹیم میدان میں اتاریں گے تاکہ فتح حاصل کرکے ون ڈے سیریز جیتیں اور ٹیسٹ سیریز میں ہونے والی ناکامی کا بدلہ لیں۔ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور ملتان کی شکست کے باوجود ہم پرعزم ہیں کہ سیریز اپنے نام کر لیں گے۔ ہمارا اصل امتحان بھارت کیخلاف سیریز ہے ۔اوپننگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا مسئلہ حل کر لیا ہے، میچ میں اس کا عملی مظاہرہ نظر آئے گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فن, فارم, پاکستان, پاکستانی, نظر, ممکن, امتحان, جیت, حل, حال, خلاف, شاندار


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری گرفتار جاویداسد خبریں 1 09-12-10 10:41 PM
Peaceٹی وی کے ساتھ پاکستان میں کیا ہوا؟ جاویداسد عمومی بحث 64 09-12-10 05:32 AM
پنڈی ایکسپریس پھر پٹری سے اتر گئی جاویداسد خبریں 1 08-06-10 11:26 PM
راولپنڈی ایکسپریس نے ٹریک پر آتے ہی دہلی کو کچل دیا محمدعدنان کرکٹ 3 16-05-08 08:23 PM
آئی پی ایل میں‌شمولیت راولپنڈی ایکسپریس کو گرین سگنل مل گیا محمدعدنان کرکٹ 1 12-05-08 01:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger