واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص)




ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-06-10, 11:25 AM   #1
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم

ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم

ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت نبی الرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس ، عزت، آبرو ، کی لاج رکھنا ہر ہر مسلمان مرد و عورت کے ایمان کا حصہ اور لازمی جز ھے ، ایسا کہنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و عفت و حرمت ہماری جانب سے توجہ کی محتاج ھے (ناعوذبااللہ)، بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس بیان کرنا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں لکھنا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مراتب کی تعریف کرنا ہمارے ہی ایمان کو تقویت دیتا ھے ، ہماری روح تک ایمان سے ایسے تروتازہ ھوجاتی ھے جیسے معصوم سے بچے کو اس کی ماں شفیق نہلادھلا کر صاف کپڑے پہنادے، ویسے ہی اللہ تعالٰی ہماری خطاؤں کو ہمارے نامہ اعمال سے دھو کر اسے نکھار دیتا ھے، اور ایسا اسی وقت ھوتا ھے جب ہم مسلمان اپنے اللہ کے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان ویسے لائیں جیسا ہمیں اللہ نے اپسے کلام مبارک میں بتایا" وَأَرْسَلْنَاكَ لِلنَّاسِ رَسُولاً وَكَفَى بِاللّهِ شَهِيدًا"(4:79)اور (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ہم نے آپ کو لوگوں (کی ہدایت) کے لئے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے اور (اس بات کا) خدا ہی گواہ کافی ہے ۔سبحان اللہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی خود اللہ تعالٰی دے رہا ھے۔
لیکن جتنا افسوس کریں کم ھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو تمام عالمین کے لئے رحمت ہیں ان کی شان اقدس میں بھی دشمنان اسلام اپنی شرارتوں سے پیچھے نہیں ھٹتے، کہ کبھی وہ ایسی تحاریر لکھ مارتے ہیں جو مسلمانوں کے لئے باعث تکلیف ھوں اور کبھی نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا ناعوذبااللہ مزاق بنانے کی خاطر بدترین شیطانی ھرکت کرتے ھوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بناکر اخبارات میں شایع کردیتے ہیں اور اب تازہ ترین یہ واردات کی ھے کہ فیس بک نامی ویب سائٹ پر باقائدہ دعوت عام دے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بنانے کی تیاری کی گئی، جسکا جواب غیور مسلمانان عالم نے اپنے اپنے طور اور سمجھ کے مطابق دیا ۔
موجودہ پر فتن دور میں کچھ نا ھونے سے ایسے چھوٹے چھوٹے احتجاج بھی غنیمت نہیں تو گزارے لائک کہے جاسکتے ہیں ، لیکن دیکھنا یہ ھے کہ دین اسلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کس درجے کا ادب و احترام سکھاتا ھے ارشاد ربانی ھے "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَن تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ(49:2)اے اہل ایمان! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے اونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو (اس طرح) ان کے روبرو زور سے نہ بولا کرو (ایسا نہ ہو) کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو ۔۔۔۔۔۔بے شک یہاں مخاطب اہل ایمان ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں بنتا کہ غیر مسلموں کو کھلی چھوٹ ھو کہ وہ ہمارے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جیسا چاھیں بکتے ،لکھتے، اور چھاپتے بناتے رہیں۔ مزکوزہ آیت میں تو اللہ تعالٰی اہل ایمان کو خبردار فرمارہا ھے کہ ایمان کے ھوتے ھوئے بھی اگر کسی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بلند آواز سے مخاطب کیا یا (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اس آیت کے نازل ھونے کے بعد کے طرز عمل دیکھتے ھوئے ) محفل نبوت میں آواز کو بلند بھی کیا تو ان کے اعمال صالح زایع ھوجائیں گے۔ جب مسلمانوں کے ساتھ اللہ تعالٰی کا ایسا خطاب ھے تو جو منکر ربانیت و منکرین رسالت ہیں ان کے بارے میں رب ذلجلال کو کیسا جلال آتا ھوگا جب وہ اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرکے اپنے بغض و عداوت کا اظہار کرتے ھیں۔؟
اگر ہم احادیث صحیحہ کی روشنی میں جائزہ لیں کہ گستاخان_ رسالت کے ساتھ کیا سلوک کیا گیاتھا تو ہمیں یہ جاننے میں کوئی دشواری نہیں ھوگی کہ گستاخ_ رسول کی ایک ہی سزا ھے ،اور وہ ھے موت۔
لیکن موجودہ دو میں عالم کفر کی سرٹوڑ کوششوں سے ایسی سزا کی بات کرنے والوں کو بنیاد پرست، ریڈیکل ، انتہا پسند اور ناجانے کیا کیا کہا جاتا ھے ، اور نادان مسلمان بھی سزائے موت کی بات سن کر ،پڑھ کر اور "مہزب" کفار و مسلم کی بات سن کر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ اسلام تو امن و آشتی کا دین ہے ، اسلام تو معاف کردینے کا درس دیتا ھے ۔ وغیرہ ۔ لیکن انہیں یہ معلوم ہی نہیں شاید یا جان بوجھ کر آنکھیں اس مسئلے سے پھیری ھوئی ہیں کہ گستاخ رسول کو "معاف" کرنے کا حق کسی مسلمان ، مسلمان حاکم، یا مسلمان عدالت کو بھی نہیں ھے ،

اب سوال یہ پیدہ ھوتا ھے کہ شرارتی عناصر کو ایسے اقدامات سے کیسے روکا جائے جس کے زریعے وہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کی گستاخیاں کرتے ہیں ،؟ سب سے پہلے ہمیں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ہر معاملے میں پابندی کرنا ھوگی اور چاھے وہ معاملا مسلمانوں کا آپس میں ھو یا غیر مسلموں کے ساتھ ھو ، جب ہم خود سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی " نقل " کرنے والے بن جائیں گے تو گستاخ عناصر کو بھی مجبوراً محتات ھونا پڑے گا کہ ہر مسلمان عاشق رسول نظر آتا ھے اور یہ مستند ترین بات ھے کہ عاشق اپنے محب کے بارے میں کسی بھی منفی بات کو قبول نہیں کرتا ۔ اور ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم تو سب سے زیادہ حق دار ہیں کہ ہم مسلمان ان سے ہی عشق کریں ۔

حرمت رسول پر موت بھی قبول ھے
نہ ھو اطاعت رسول تو زندگی فضول ھے
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-06-10), یاسر عمران مرزا (03-06-10), ڈاکٹرنور (03-06-10), محمد عاصم (03-06-10), ام طلحہ (03-06-10), جلالپوری (03-06-10), شاہ جی 90 (03-06-10)
پرانا 03-06-10, 12:18 PM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین تحریر ہے۔ ساہج بھائی!! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ دین و دنیا کی ہر کامیابی عطا فرمائے۔آمین
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (03-06-10), محمد عاصم (03-06-10), شاہ جی 90 (03-06-10)
پرانا 03-06-10, 01:17 PM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,054
شکریہ: 8,654
3,902 مراسلہ میں 11,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ بھائی
اللہ تعالی آپ سے راضی ہو جائے۔ آمین۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
sahj (03-06-10), محمد عاصم (03-06-10), ام طلحہ (03-06-10), شاہ جی 90 (03-06-10)
پرانا 03-06-10, 05:31 PM   #4
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معذرت ۔۔۔
غلطی سے ہو گیا۔۔۔

Last edited by ڈاکٹرنور; 03-06-10 at 05:39 PM.
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (03-06-10)
پرانا 03-06-10, 05:58 PM   #5
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,168
شکریہ: 5,036
1,496 مراسلہ میں 5,780 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ حسین بھائی۔
ماشاءاللہ اچھی تحریر ہے۔
عاشق کی جگہ محبانِ رسول علیہ السلام لکھا کریں۔
عشق اور عاشق کوئی اچھے الفاظ نہیں ہیں۔
بُرا محسوس نہ کرنا بھائی، سمجھانا مہرا حق تھا۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (03-06-10)
پرانا 03-06-10, 06:00 PM   #6
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,168
شکریہ: 5,036
1,496 مراسلہ میں 5,780 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ حسین بھائی۔
ماشاءاللہ اچھی تحریر ہے۔
عاشق کی جگہ محبانِ رسول علیہ السلام لکھا کریں۔
عشق اور عاشق کوئی اچھے الفاظ نہیں ہیں۔
بُرا محسوس نہ کرنا بھائی، سمجھانا مہرا حق تھا۔
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-06-10, 06:22 PM   #7
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : asimmithu مراسلہ دیکھیں
جزاک اللہ حسین بھائی۔
ماشاءاللہ اچھی تحریر ہے۔
عاشق کی جگہ محبانِ رسول علیہ السلام لکھا کریں۔
عشق اور عاشق کوئی اچھے الفاظ نہیں ہیں۔
بُرا محسوس نہ کرنا بھائی، سمجھانا مہرا حق تھا۔
السلام علیکم
جزاک اللہ بھائی عاصم آپ نے بہت اچھی بات کی ھے ،
بھائی میرے مجھ جاہل کو تو الفاظ کا صحیح انتخاب کرنا بھی نہیں آتا اسی لئے ایسی خامیاں رہ جاتی ہیں، آپ دعا کریں کہ اللہ تعالٰی صحیح فہم دین عطاء فرمادے، اور اس سے بھی بڑھ کر اللہ تعالٰٰی قبول فرمالے،
آمین

والسلام
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (03-06-10), جلالپوری (03-06-10), شاہ جی 90 (03-06-10)
جواب

Tags
color, کوششوں, کلام, پاک, پسند, ویب, نظر, ماں, معلوم, ایمان, اللہ, احتجاج, اسلام, جواب, خبر, خدا, زندگی, عورت, عدالت, عشق, غیور, غنیمت, صاف, صالح, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈس ایبل لو ڈسک ایرر زارا کمپیوٹر کی بنیادی معلومات 0 28-01-11 12:05 PM
بوس تو پھر بوس ہوتا ہے۔ احمد بلال دلچسپ اور عجیب 4 05-01-11 05:23 PM
ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد عاصم پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 7 08-12-10 10:52 PM
ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ڈاکٹرنور پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 4 14-06-10 12:50 PM
:::کراچی سے 3/ ٹرینیں روانہ، اندرون سندھ کیلئے سروس بحال نہ ہوسکی::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 01:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger