|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
اسلام علیکم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حسن و جمال کے بارے میں ایک شعر پڑھا کرتی تھیں جس کا ترجمہ ہے کہ زلیخا کو ملامت کرنے والی عورتیں اگر اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن و جمال دیکھ لیتی تو بجائے انگلیاں کاٹنے کے دلوں کو کاٹ لیتی سبحان اللہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام مخلوق سے زیادہ حسین و جمیل بنایا Last edited by بنت آدم; 01-04-10 at 10:55 PM. |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے بنت آدم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
آپ صلی اللہ علیہ وسلم دور سے سراپا وقار اور بارعب دکھائی دیتے اور قریب سے دلنشین قد انوار اعتدال کے ساتھ دراز تھا جسم اقدس کی ساخت سر تا پا حسن اعتدال کا مرقع تھی جسم اطہر کا رنگ سرخی مائل سفید تھا جس میں ہلکا سا سنہرا پن تھا سر اقدس اعتدال کے ساتھ بڑا تھا پیشانی مبارک کشادہ فراخ اور چمکدار تھی ایسا لگتا تھا جیسے نور کی شعاعیں پھوٹ رہی ہوں
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے بنت آدم کا شکریہ ادا کیا | Kamran_Tabasum (02-04-10), کنعان (01-04-10), محمد عاصم (01-05-10), محمدمبشرعلی (02-04-10), محمدخلیل (01-04-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
گیسو مبارک گھنے گہرے سیاہ ہلکے سے خمدار اور کانوں کی لو تک تھے سر اقدس میں کنگھی فرماتے تو سر اقدس کے درمیان میں اسطرح خوبصورت مانگ نکلتی جس طرح سفید ریت میں ہوا کے ساتھ خوبصورت سا راستہ بن جائے ابرو مبارک کمان کی طرح خمیدہ لمبے گہرے سیاہ اور باریک تھے آنکھیں انتہائی خوبصورت کشادہ سیاہ سرمگیں اور پر کشش تھیں
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے بنت آدم کا شکریہ ادا کیا | Kamran_Tabasum (02-04-10), کنعان (01-04-10), محمد عاصم (01-05-10), محمدمبشرعلی (02-04-10), محمدخلیل (01-04-10) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
آنکھوں کے سفید حصے میں سرخ ڈورے تھے مقدس پلکیں بھی گھنی سیاہ اور دراز تھیں
رخسار مبارک سرخی مائل سفید نرم دلکش اور چمکدار تھے دہن مبارک حسن مناسبت میں فراخ تھا آواز مبارک نہایت میٹھی عمدہ اور حسین تھی |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے بنت آدم کا شکریہ ادا کیا | Kamran_Tabasum (02-04-10), کنعان (01-04-10), محمد عاصم (01-05-10), محمدمبشرعلی (02-04-10), محمدخلیل (01-04-10) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
| محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا | Kamran_Tabasum (02-04-10) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,355
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماشاءاللہ
............................................. |
|
|
|
| فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا | Kamran_Tabasum (02-04-10) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
جزاک اللہ خیر -------
|
|
|
|
| محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا | Kamran_Tabasum (02-04-10) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,088
کمائي: 13,372
شکریہ: 12,431
974 مراسلہ میں 2,846 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سبحان اللہ بنت آدم اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
اور لہجہ مسحور کس تھا لب مبارک میں خوبصورت سرخی مائل نزاکت و لطافت میں اپنی مثال آپ تھے دندان مبارک باریک آبدار اولوں کی طرح سفید اور چمکدار تھے مقدس دانتوں کا جڑاؤ موتیوں کی جھڑی لگ جاتی گفتگو شہد کی طرح میٹھی تھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے زندگی بھر قہقہہ نہیں لگایا بلکہ جب مسکراتے تو تبسم فرماتے اور یہاں موجود جس شخص کو یہ شرف حاصل ہوا ہے وہ یقینا اس کو سچ مانے گا کہ واقعی زیارت کے دوران
اگر اس نے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تبسم فرماتے ہی دیکھا ہے اور وہ تبسم بھی ایسا کہ اس پاک ہستی کو دیکھتے رہنے کی خواہش الگ خیر بڑھتی ہوں تحریر کی جانب دندان مبارک بجلی کی طرح چمکتے ریش مبارک گھنی سیاہ اور خوش منظر تھی مقدس چہرے میں کتابی گولائی تھی گردن مبارک لمبی بلند اور چاندی کی صراحی کی مانند تھی سفیدی اور چمک میں یوں محسوس ہوتی جیسے نور کا فوارہ ہو دوش مبارک مضبوط بڑے اور چاندی کے ڈلوں کی طرح تھے پشت مبارک کشادہ اور چاندی کی ڈلی صورت دکھائی دیتی تھی ریڑھ مبارک کی ہڈی طویل تھی مبارک کمر اعتدال کے ساتھ پتلی تھی مبارک شانوں کے درمیان کبوتری کے انڈے کی مانند مہر نبوت تھی جو سراپا نور ہونے کے ساتھ ساتھ خوشبو کا مرکز بھی تھی اور پشت اور کاندھوں کے حسن کو دوبالا کرتی تھی بغلین مبارک نہایت پاکیزہ صاف اور خوشبودار تھیں مبارک بغلوں کا رنگ بھی سفید تھا جسم اطہر کا پسینہ نہایت ہی خوشبودار تھا مقدس بازو نہایت خوبصورت اور موذونیت کے ساتھ طویل تھے کلائی مبارک پر بال تھے دست اقدس ریشم سے بڑھ کر نرم برف سے زیادہ ٹھنڈے اور کستوری سے بڑھ کر خوشبودار تھے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جس سے مصافحہ کذتے وہ دن بھر اپنے ہاتھوں سے دن بھر خوشبو پاتا جس کے سر پر دست اقدس رکھ دیتے وہ خوشبو میں دوسروں سے ممتاز ہو جاتا جسکے چہرے پر دست اقدس پھیر دیتے وہ روشن ہو جاتا مبارک ہتھیلیاں کشادہ تھیں مبارک ہاتھوں کی انگلیاں خوبصورتی کے ساتھ لمبی تھیں جیسے چاندی کی ڈلیاں سینہ اقدس کشادہ فراخ اعتدال کے ساتھ چوڑا شکم اقدس کے برابر اور اپنی چمک و دمک میں چودھویں کا چاند محسوس ہوتا شکم مبارک سینہ اقدس بڑھا ہوا نہ تھا بلکہ یوں لگتا تھا جیسے کاغد تہہ بہ تہہ رکھے ہوے ہیں اطراف شکم نہایت سفید اور خوبصورت تھا |
|
|
|
| بنت آدم کا شکریہ ادا کیا گیا | محمد عاصم (01-05-10) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
سینہ اقدس سے بالوں کی ایک خوبصورت لکیر ناف تک تھی جو خوشمنا اور تروتازہ شاخ کی طرح تھی اس کے علاوہ سینہ اور بطن بالوں سے خالی تھا کاندھوں اور سینہ اقدس سے اوپر والے حصے پر بال تھے
قلب انور اللہ تعالی کی خصوصی تجلیات و انوار اور علم و معارف کا مرکز تھا یہ دل صرف حالت بیداری ہی میں نہیں حالت نیند میں بھی بیدار رہتا تھا خون اقدس میں عجیب قسم کی مسحور کن مہک تھی زانوۓ مقدس حسن و جمال کا مرقع تھے پنڈلیاں مبارک نرم باریک نہایت ہی چمک دار اور خوبصورت تھیں جیسے کھجور کا تازہ خوشہ قدم شریف نرم اور پر گوشت تھے انکے تلوے قدرے گہرے تھے پاؤں مبارک کی انگلیاں تناسب کے ساتھ لمبی تھیں مبارک ایڑیاں حسن و جمال اور لطافت میں اس قدر خوبصورت تھیں کہ کسی خوبصورت شخص کا رخسار بھی انکا مقابلہ نہ کر سکتا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ حصہ جسے ریاض الجنتہ کہا جاتا تھا مدینے کا پرانا نام یثرب تھا جس کا مطلب تھا بیماریوں کی بستی جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہجرت کر کے مدینتہ الرسول ہے یعنی شفا کا مرکز خاک مدینہ میں ایک خاص مہک ہے جو کستوری اور عنبر میں نہیں بلکہ یہ عجائبات میں سے ہے آج چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود مدینہ طیبہ کی سر زمین اور آب و ہوا اسی راحب جاں خوشبو سے معطر ہے حضرت علی سے روایت ہے کہ رسالب ماب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تدفین کے بعد حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا قبر انوار صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضر ہوئیں اور ایک شعر پڑھا کہ جس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تربت مبارکہ کی خاک کی خوشبو کو سونگھ لیا اسے اس کے بعد دنیا میں کسی خوشبو کی ضرورت نہیں رہتی سبحان اللہ یہ میری شئیرنگ کا آخری حصہ تھا امید ہے پسندیدہ ٹھہرا ہو گا انشااللہ اب زیارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ریلیٹیڈ میری شئیرنگ ہوگی دعاؤں کی طالب مس افریشم بھٹی |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, right, size, کاٹنے, والی, وسلم, مصطفی, اپنے, اللہ, انگلیاں, بجائے, تھیں, تمام, ترجمہ, تعالی, جمال, حسین, حسن, حضرت, دیکھ, دلوں, زیادہ, شعر, عورتیں, عائشہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ::::::: اپنے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مدد کیجیے ::::::: | عادل سہیل | عقیدہ رسالت | 16 | 23-08-11 01:39 AM |
| بھروسہ | فیصل ناصر | قہقہے ہی قہقے | 10 | 28-04-11 06:39 PM |
| ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم,,,,لاؤڈ اسپیکر…ڈاکٹرعامرلیاقت حسین | آبی ٹوکول | عمومی بحث | 2 | 31-03-11 08:11 PM |
| حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام | چیتا چالباز | اخلاق و آداب | 6 | 19-10-10 05:41 PM |
| سب سے بڑے قائد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم | عبداللہ حیدر | عقیدہ رسالت | 6 | 11-03-09 12:35 AM |