واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص)




ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-11-09, 03:48 PM   #1
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا افضل البشر بعد الانبیاء سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں-

آپ کی والدہ محترمہ کا نام سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا ہے ۔

ہجرت سے تین سال قبل ماہ شوال المکرم میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے نکاح فرمایا اور ایک ہجری میں رخصتی ہوئی اس وقت آپ کی عمر مبارک 9 سال تھی-


آپ کے علاوہ کسی اور بے بیاہی سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح نہیں فرمایا ۔۔

آپ کی کئی خصوصیات اور فضائل ہیں جن میں یہ ہے کہ آپ بستر نبوت پر ہوتیں اس حالت میں بھی نزول وحی ہوتا۔آپ کی برأت اورپاکدامنی پر وحی نازل ہوئی ۔

صحیح بخاری ومسلم میں حدیث مبارک ہے :
حَدَّثَنِى أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رضى الله عنها زَوْجَ النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم : يَا عَائِشَ هَذَا جِبْرِيلُ يُقْرِئُكِ السَّلاَمَ قُلْتُ وَعَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ . قَالَتْ وَهْوَ يَرَى مَا لاَ نَرَى .

ترجمہ :حضرت ابوسلمہ بن عبد الرحمن رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ائے عائشہ! یہ جبریل ہیں، تمہیں سلام کہتے ہیں ‘ تو میں نے جواب دیا کہ ان پر سلام اور اللہ کی رحمت ہو- اورآپ نے ارشاد فرمایا حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم وہ دیکھتے ہیں جو ہم نہیں دیکھ سکتے ۔
(صحیح بخاری ،کتاب الأدب، باب من دعا صاحبه فنقص من اسمه حرفا، حدیث نمبر: 6201- صحیح مسلم ، باب فى فضل عائشة رضى الله تعالى عنها. ،حدیث نمبر: 6457 )

ام المؤمنین رضی اللہ عنہا کا علمی مقام :

تقریباً دوہزار دوسو دس (2210) احادیث شریفہ آپ سے مروی ہیں-

جامع ترمذی شریف میں روایت ہے:
عَنْ أَبِى مُوسَى قَالَ مَا أَشْكَلَ عَلَيْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَدِيثٌ قَطُّ فَسَأَلْنَا عَائِشَةَ إِلاَّ وَجَدْنَا عِنْدَهَا مِنْهُ عِلْمًا. قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.

ترجمہ: حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،آپ فرماتے ہیں کہ ہم اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب بھی کسی حدیث شریف سے متعلق (استنباط مسائل میں) مشکل ہوتی تو ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھتے،اور آپ کے پاس اس کا علم پاتے –

(جامع ترمذی، باب فضل عائشة رضى الله عنها. حدیث نمبر: 4257)


ونیز جامع ترمذی شریف میں مروی ہے :
عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَفْصَحَ مِنْ عَائِشَةَ-
ترجمہ: حضرت موسیٰ ابن طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ کسی کو فصیح و بلیغ نہ دیکھا۔
(جامع ترمذی، باب فضل عائشة رضى الله عنها. حدیث نمبر: 425

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،آپ فرماتی ہیں: جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا میں نے مشرق و مغرب کا ہر حصہ دیکھ لیا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل کسی کو نہیں پایا اور کسی خاندان کو بنی ہاشم سے بڑھ کر فضیلت والا نہ پایا۔
(معجم طبرانی ، بیہقی)


وصال مبارک:
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال مبارک کے وقت آپ کی عمر شریف اٹھارہ 18 سال تھی، آپ کا وصال شب سہ شنبہ سات رمضان المبارک اٹھاون 58 ہجری میں ہوا۔ نماز جنازہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے پڑھائی اور جنت البقیع میں تدفین عمل میں آئی ۔
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (18-11-09)
جواب

Tags
color, magenta, نماز, مسائل, اللہ, المبارک, جواب, حدیث, دعا, رمضان, سال, علمی, عائشہ, صاحبزادی, صدیقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تفسیرتفسیر احسن البیان پروف ریڈ ورژن اردو ان پیج فارمیٹ‌میں ! جان جی ترجمہ و تفسیر 10 21-04-09 09:30 AM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
تاریخِ سیرت میں ’’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کا امتیازی مقام محمدعدنان پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 6 03-10-07 11:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger