واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > پشتو فورمز

دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-09-08, 10:56 PM   #1
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

یہاں پر آپ کو پشتو زبان کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی. نیز، پشتو کا فارسی، عربی، اُردو اور پنجابی زبانوں کے ساتھ تعلق کے بارے میں بھی بتایا جائے گا.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
rabab (11-04-10), محمد کاشف حبیب (05-10-08), ابن جلال (13-10-08)
پرانا 30-09-08, 11:11 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

پشتو ایک قدیم زبان ہے جس کے بارے میں گمان غالب ہے کہ جس حالت میں اِس کی ابتداء ہوئی تھی (اصل پشتو) اب نہیں رہی. اِس کی کئی وجوہات ہیں جن میں ایک تو اِس کے مادری زبان کے طور پر بولنے والوں یعنی افغانیوں یا پٹھانوں کی ابتداء کے بارے میں ابہام ہے. کہ یہ قوم کہاں سے آئی؟ دوسری وجوہات میں متعدد قوموں کے ساتھ اِن کے تعلقات ہیں. اور شاید اِسی وجہ سے پشتو زبان کے بے شمار لہجے ہیں. میرے خیال میں کسی زبان کی قدامت کا اندازہ اِس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اُس زبان کے کتنے لہجے ہیں. اُردو زبان کا اگر جائزہ لیں تو اس کے چار لہجے ہیں، اِس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ زبان زیادہ قدیم نہیں ہے. میری مادری زبان پشتو ہے اور جہاں تک میں نے دیکھا ہے کہ یہاں پر صرف صوبہ پختونخوا میں اِس کی بے شمار بولیا بولی جاتی ہیں. اگر دو علاقوں کے لہجے میں فرق نہیں تو اُن میں کچھ نہ کچھ الفاظ کا فرق ضرور ہوگا. میرا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے اور یہاں پر صوابی سے لے کر مردان، چارسدہ اور پھر پشاور کے لہجے میں خاصی یکسانیت پائی جاتی ہے. لیکن پھر بھی بے شمار الفاظ کا فرق موجود ہے. دوسری علاقوں کی پشتو تو دُور کی بات ہے. پاکستان میں جو اصل (کتابی) پشتو ہے اُسے ‘‘ یوسفزئی پشتو’’ کہتے ہیں. اِس میں فارسی، عربی، اُردو اور پنجابی کے بہت سے الفاظ ضم ہوچکے ہیں. افغانستان کی پشتو میں ایسا نہیں ہے. افغانستان اور پاکستان کی پشتو کو اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو قندھار کا لہجہ سب سے قدیم ہے. باقی تمام لہجے اِسی سے ماخوذ ہیں. چنانچہ، افغانستان میں اصل پشتو یہی قندھار کی پشتو ہے. پاکستان کی پشتو اِس سے قدرے مختلف ہے. یہاں میں آپ کو پاکستانی پشتو بالخصوص کتابی پشتو میں بھی آسان پشتو (جس میں اُردو، فارسی اور پنجابی کی طرح کے الفاظ موجود ہوں) کے بارے میں بتاؤں گا. اُمید ہے آپ کو میری یہ کاوِش پسند آئے گی.

Last edited by محبوب عالم; 30-09-08 at 11:14 PM.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
rabab (11-04-10), مون لائیٹ آفریدی (29-10-08), محمد کاشف حبیب (05-10-08), ابن جلال (13-10-08), سعود (15-04-09), عکس (05-10-08), عبدالقدوس (30-09-08)
پرانا 30-09-08, 11:28 PM   #3
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,802
کمائي: 2,339,089
شکریہ: 17,793
12,252 مراسلہ میں 28,471 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

محبوب عالم بھائی بڑی شدت سے انتظار رہے گا
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
rabab (12-04-10), ابن جلال (30-09-08)
پرانا 30-09-08, 11:48 PM   #4
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

بہت خوب، محبوب عال صاحب۔ میرا تعلق کوئٹہ سے ہیں اور یہاں کوئٹہ میں بھی پشتوبولنے والوں کے لہجے مختلف ہیں ۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
rabab (07-07-10)
پرانا 30-09-08, 11:56 PM   #5
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

پشتو رسم الخط
پشتو كو عربی رسم الخط میں لکھا جاتا ہے. ہاں البتہ، حروفِ تہجی میں فرق ہے. پشتو کے حروفِ تہجی اُردو ابجد سے ملتے جلتے ہیں. پشتو کے کُل چوالیس 44 حروفِ تہجّی ہیں. ملاحظہ فرمائیے:
ا ب پ ت ټ ث ج ځ چ څ ح خ د ډ ذ ر ړ ز ژ ږ س ش ښ ص ض ط ظ ع غ ف ق ک ګ ل م ن ڼ ہ/ھ/ۀ و ى ئ ي ې ۍ
تفصیل:
الف، ب، پ، ت، ث، ج، چ، خ، د، ذ، ر، ز، ژ، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ع، غ، ف، ق، ک، ل، م، ن، و : عربی، فارسی، اُردو کے ابجد کی طرح
ټ : اُردو کی ‘‘ ٹ ’’ کی مانند
ځ : یہ حرف ‘‘ ز ’’ کی آواز دیتا ہے. پشتو گرامر میں کسی جگہ ‘‘ ز ’’ اور کسی جگہ ‘‘ ځ ’’ استعمال کیا جاتا ہے. تاہم، اِس کے صحیح استعمال کے بارے میں صاحب علم افراد کو پتہ ہوتا ہے. لہٰذا، کم دانش رکھنے والے یا پشتو سے نامانوس افراد اِس کی جگہ ‘‘ز’’ استعمال کرسکتے ہیں.
څ : یہ حرف ‘‘س’’ کی آوازی دیتا ہے. پشتو گرامر میں کسی جگہ ‘‘س’’ اور کسی جگہ ‘‘څ’’ مستعمل ہیں. تاہم، پشتو رسم الخط سے نامانوس افراد اِس کی جگہ ‘‘س’’ استعمال کرسکتے ہیں.
ډ : اُردو کے ‘‘ڈ’’ کی مانند
ړ : اُردو کی ‘‘ڑ’’ کے مانند
ږ : اُردو اور فارسی کے ‘‘گ’’ کی مانند. پشتو میں حرف ‘‘گ’’ کو ‘‘ ګ ’’ لکھا جاتا ہے. اصل پشتو میں بعض جگہ ‘‘ ګ ’’ اور کسی جگہ ‘‘ ږ ’’ استعمال ہوتا ہے. تاہم، اگر اِس کی جگہ ‘‘ ګ ’’ استعمال کیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں.
ښ : اِسے ‘‘ خین ’’ کہاجاتا ہے. اور یہ بالکل ‘‘خ’’ کی آواز دیتا ہے. اِس کی جگہ ‘‘خ’’ استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں. لیکن یہ زیادہ تر جگہوں پر خاموش یعنی سائلنٹ ہوتا ہے. بہت قلیل الفاظ ایسے ہیں جہاں پر یہ ‘‘خ’’ کی طرح استعمال ہوتا ہے.
ګ : اُردو اور فارسی کے ‘‘گ’’ کی طرح
ڼ : یہ حرف ‘‘ نڑ ’’ (ن + ڑ) کی آواز دیتا ہے اور زیادہ تر افغانی پشتو میں استعمال کیا جاتا ہے. لہٰذا میں اِس کو نظر انداز کرنے کے حق میں ہوں.
ہ یا ھ : پشتو میں ‘‘ ہ ’’ کا استعمال اُردو اور فارسی سے بالکل مختلف ہے. اُردو میں اگر ہ لفظ کے آخر میں آئے تو بعض جگہوں پر یہ ‘‘ح’’ کی آواز دیتی ہے. جیسے : نقصاندِہ، آرام دِہ. جبکہ پشتو میں اِس کا استعمال عربی کی طرح ہے. لفظ کے آخر میں آنے سے یہ کوئی آواز نہیں دیتی بلکہ ‘‘زَبر’’ کا کردار ادا کرتی ہے. جیسے: ‘‘ دہ ’’ ایسے ہی ہے جیسے ‘‘ دَ ’’ (‘‘ دہ ’’ اور ‘‘ دَ ’’ پشتو میں الگ الگ معانی رکھتے ہیں). ‘‘ ھ ’’ اگر اُردو میں لفظ کے درمیان میں آئے تو یہ خاموش یعنی سائلنٹ ہوتی ہے جیسے: گھر، کھوٹی. جبکہ پشتو میں اِس کے برعکس ہے. ھ پشتو لفظ میں درمیان میں آنے سے ‘‘ ح ’’ کی آواز دیتی ہے. جیسے : جھان (پشتو میں ‘‘ ـہـ ’’ استعمال نہیں ہوتی جیسے اُردو میں ‘‘ جہان ’’).
ۀ : ہ + ء . یہ حرف ‘‘ ہ ’’ سے تھوڑا مختصر کرکے بولا جاتا ہے. جیسے دَ کو دا سے مختصر کرکے بولا جاتا ہے. مثلاً ‘‘ دہ ’’ اور ‘‘دۂ’’ (پشتو میں دہ اور دۂ کی الگ الگ معانی ہیں).
پشتو کے پانچ یا : پشتو میں پانچ یا استعمال ہوتے ہیں جو درج ذیل ہیں:
ی، ي، ې، ۍ، ﺉ
یا کی تفصیل:
ی : بصورتِ اُردو اور فارسی ‘‘ی’’
ي : اِس کا استعمال افغانی پشتو میں زیادہ ہے. لہٰذا میں اِس کو نظر انداز کرنے کے حق میں ہوں.
ې : ‘‘ے’’ کی مانند. اگر اِس کی جگہ ‘‘ے’’ استعمال کی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں.
ۍ : یہ زَبر اور ے کی مجموعی آواز دیتی ہے. جیسے اُردو میں لفظ ‘‘جَے’’ (ج پر زَبر ).
: اِس کی تفصیل بعد میں آئے گی.

Last edited by محبوب عالم; 01-10-08 at 04:54 AM.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
rabab (07-07-10), مون لائیٹ آفریدی (29-10-08), ابن جلال (01-10-08), سعود (15-04-09), عکس (05-10-08)
پرانا 30-09-08, 11:56 PM   #6
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

اختر مو مبارک شہ!
عید مبارک ہو !

Last edited by محبوب عالم; 01-10-08 at 12:02 AM.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
rabab (07-07-10), ابن جلال (01-10-08)
پرانا 01-10-08, 03:39 AM   #7
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

اقتباس:
ښ : اِسے ‘‘ خین ’’ کہاجاتا ہے. اور یہ بالکل ‘‘خ’’ کی آواز دیتا ہے. اِس کی جگہ ‘‘خ’’ استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں.
ښ: یہ شین ’’ش‘‘ کی مانند ہے جبکہ پشاوری لہجے میں محبوب صاحب نے بتادیا ہے ۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
rabab (07-07-10)
پرانا 01-10-08, 04:05 AM   #8
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
ښ: یہ شین ’’ش‘‘ کی مانند ہے جبکہ پشاوری لہجے میں محبوب صاحب نے بتادیا ہے ۔
جناب! اِسے اصل میں لہجے اور رسم الخط کا فرق کہاجاتا ہے. آپ اِسے ‘‘ش’’ بولتے ہیں کیونکہ آپ کا لہجہ ایسا ہے. چونکہ میں نے ادبی پشتو پڑھی ہے اِس لئے میرے علم میں ہے کہ یہ اصل میں ‘‘خ’’ کی آواز دیتا ہے. جیسے ‏‘‘ پښتو ‏’’ کو اصل میں ‘‘ پختو ’’ بولا جاتا ہے جب کہ آپ کے لہجے میں اِس کو ‘‘ پشتو ’’ کہتے ہیں. کیونکہ آپ ‘‘ ښ ’’ کو ‘‘ش’’ کی طرح ادا کرتے ہیں. جبکہ اصل کتابی پشتو میں ایسا نہیں ہے. اِس کی ایک اَور مثال ‘‘ پیښور ’’ ہے، جسے اصل میں ‘‘ پیخور’’ کہاجاتا ہے جبکہ آپ کے علاقوں/لہجوں میں اِس کی آواز ‘‘پیشور’’ کی طرح ہوتی ہے. اِسی بنیاد پر پشتو کو دو لہجوں کی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے: نرم لہجے اور سخت لہجے. وہ لہجے جس میں ‘‘ ښ ’’ کو ‘‘ش’’ بولا جاتا ہے اُنہیں نرم لہجے کہتے ہیں جیسے آپ کا لہجہ. سخت لہجے وہ ہیں جن میں ‘‘ ښ ’’ کو ‘‘ خ ’’ کی طرح بولا جاتا ہے، جیسے ہمارا لہجہ. نرم لہجے پشاور کے بعد آنے والے علاقوں جیسے خیبر سے شروع ہوکر بلوچستان کے تمام علاقوں میں بولے جاتے ہیں.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
rabab (07-07-10), مون لائیٹ آفریدی (29-10-08), محمد کاشف حبیب (05-10-08), ابن جلال (13-10-08)
پرانا 01-10-08, 04:18 AM   #9
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

اقتباس:
جناب! اِسے اصل میں لہجے اور رسم الخط کا فرق کہاجاتا ہے. آپ اِسے ‘‘ش’’ بولتے ہیں کیونکہ آپ کا لہجہ ایسا ہے. چونکہ میں نے ادبی پشتو پڑھی ہے اِس لئے میرے علم میں ہے کہ یہ اصل میں ‘‘خ’’ کی آواز دیتا ہے. جیسے ‏‘‘ پښتو ‏’’ کو اصل میں ‘‘ پختو ’’ بولا جاتا ہے جب کہ آپ کے لہجے میں اِس کو ‘‘ پشتو ’’ کہتے ہیں. کیونکہ آپ ‘‘ ښ ’’ کو ‘‘ش’’ کی طرح ادا کرتے ہیں. جبکہ اصل کتابی پشتو میں ایسا نہیں ہے. اِس کی ایک اَور مثال ‘‘ پیښور ’’ ہے، جسے اصل میں ‘‘ پیخور’’ کہاجاتا ہے جبکہ آپ کے علاقوں/لہجوں میں اِس کی آواز ‘‘پیشور’’ کی طرح ہوتی ہے. اِسی بنیاد پر پشتو کو دو لہجوں کی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے: نرم لہجے اور سخت لہجے. وہ لہجے جس میں ‘‘ ښ ’’ کو ‘‘ش’’ بولا جاتا ہے اُنہیں نرم لہجے کہتے ہیں جیسے آپ کا لہجہ. سخت لہجے وہ ہیں جن میں ‘‘ ښ ’’ کو ‘‘ خ ’’ کی طرح بولا جاتا ہے، جیسے ہمارا لہجہ. نرم لہجے پشاور کے بعد آنے والے علاقوں جیسے خیبر سے شروع ہوکر بلوچستان کے تمام علاقوں میں بولے جاتے ہیں.
میرے خیال سے اصل کتابی پشتو تو افغانی پشتو ہے جس میں ‘‘ ښ ’’ کو ‘‘ش’’ پڑھا جاتا ہے ۔

بلوچستان میں جسے آپ نرم لہجا کہہ رہے ہیں وہ تقریبا بالکل ہی نہیں بولا جاتا۔یہاں جتنے بھی پشتون ہیں وہ ښ ’’ کو ‘‘ش’’ کی طرح ادا کرتے ہیں
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
rabab (07-07-10)
پرانا 01-10-08, 04:48 AM   #10
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
میرے خیال سے اصل کتابی پشتو تو افغانی پشتو ہے جس میں ‘‘ ښ ’’ کو ‘‘ش’’ پڑھا جاتا ہے ۔

بلوچستان میں جسے آپ نرم لہجہ کہہ رہے ہیں وہ تقریبا بالکل ہی نہیں بولا جاتا۔یہاں جتنے بھی پشتون ہیں وہ ښ ’’ کو ‘‘ش’’ کی طرح ادا کرتے ہیں
زین بھائی! آپ میری بات سمجھ نہیں رہے. میں نے یہ نہیں کہا کہ کونسی پشتو اصلی ہے اور کونسی نہیں. خاکسار نے عرض کی کہ اِسے رسم الخط اور لہجہ میں فرق کہاجاتا ہے. جس طرح پاکستان میں نرم اور سخت لہجے ہیں اِسی طرح افغانستان میں بھی ہیں. اِس کی تفصیل میں میں نہیں جانا چاہتا. آپ چاہے اِسے ‘‘ش’’ کی طرح پڑھیں یا ‘‘خ’’ کی طرح، ہر جگہ ‏‘‘ښ‏’’ ہی لکھا جائے گا. اور جیسا میں نے عرض کیا کہ پشتو ادب میں یہ ‘‘خ’’ ہے اور یہ قاعداً ہے، یعنی اگر یہ ‘‘ش’’ کی طرح استعمال ہوتا تو پھر ‘‘ش’’ کی موجودگی میں اِس کی ضرورت ہی نہ تھی، اِسے حذف کردیتے پشتو حروفِ تہجی سے. شاید آپ کے ذہن میں سوال اُبھر رہا ہے کہ اگر اِسے ‘‘خ’’ کی طرح استعمال کیا جائے تو پھر ‘‘خ’’ موجود ہے اِس ‏‘‘ښ’’ کی کیا ضرورت، تو میں قواعد و ضوابط کی تفصیل میں جانے کی بجائے مختصراً یہ کہوں گا کہ ‘‘ښ‏’’ زیادہ تر الفاظ میں خاموش یعنی سائلنٹ ہوتا ہے جبکہ ‘‘خ’’ اور ‘‘ش’’ نہیں ہوتے. ‘‘ښ‏’’ بہت کم جگہوں پر ‘‘خ’’ کا آواز دیتا ہے. اب اگر آپ اِس کو ‘‘ش’’ کی طرح استعمال کریں گے تو اِس کی خاموش رہنے والی خصوصیت ختم ہوجاتی ہے. اِس کی ایک مثال ملاحظہ فرمائیے: ‘‘ په دے كښے لاړ شه ’’۔ اِس جملے کو اگر آپ اِس طرح لکھیں یا پڑھیں گے تو اِس کی معنی میں فرق آجاتا ہے: ‘‘ په دے كشے لاړ شه ’’. کیونکہ ‘‘ كښے ’’ میں ‘‘ښ’’ سائلنٹ ہے جبکہ ‘‘کشے’’ میں ‘‘ش’’ سائلنٹ نہیں ہے اور یہ لفظ کسی اور معنی میں استعمال ہوتا ہے.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
rabab (07-07-10), مون لائیٹ آفریدی (29-10-08), محمد کاشف حبیب (05-10-08), ابن جلال (01-10-08)
پرانا 01-10-08, 08:06 PM   #11
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

پشتو کے کچھ بنیادی الفاظ

مذکر/مؤنث واحد متکلم:

میں : زۀ
میرا : زما
مجھے/مجھ کو : ما ته
میں نے : ما
میرے : زما
میری : زما

مذکر/مؤنث واحد مخاطب:
تُم : تۀ
تیرا/تمہارا : ستا
تمہیں/تُم کو : تا ته
تُم نے : تا
تیرے/تمہارے : ستا
تیری/تمہاری : ستا

مذکر واحد غائب:
وُہ : هغه
اُس کا : دَ هغۀ
اُسے/اُس کو : هغۀ ته
اُس نے : هغۀ
اُسکے : دَ هغۀ
اُسکی : دَ هغۀ

مؤنث واحد غائب:
وُہ : هغه
اُس کا : دَ هغے
اُسے/اُس کو : هغے ته
اُس نے : هغے
اُسکے : دَ هغے
اُسکی : دَ هغے

جمع مخاطب:
آپ : تاسو
آپ کا : ستاسو
آپ کو : تاسو ته
آپ نے : تاسو
آپ کے : ستاسو
آپ کی : ستاسو

جمع غائب:
وُہ : هغوی
اُن کا : دَ هغوی
اُن کو : هغوی ته
اُنہوں نے : هغوی
اُن کے : دَ هغوی
اُن کی : دَ هغوی

یاددہانی:: اُردو میں ‘‘کا’’ یا ‘‘کی’’ مؤنث یا مذکر کی نسبت سے استعمال کئے جاتے ہیں. یعنی اگر اسم یا کوئی چیز مذکر ہو تو ‘‘کا’’ اور اگر مؤنث ہو تو ‘‘کی’’ استعمال ہوتا ہے. لیکن پشتو میں کا یا کی کیلئے صرف ایک حرف ‘‘ دَ ’’ (دال پر زَبر) استعمال ہوتا ہے اور اِس پر اسم کے مذکر یا مؤنث ہونے کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
rabab (07-07-10), مون لائیٹ آفریدی (29-10-08), محمد کاشف حبیب (05-10-08), ابن جلال (13-10-08), عکس (05-10-08)
پرانا 01-10-08, 08:06 PM   #12

پرانا 30-10-08, 06:12 PM   #13
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

چند افعال

فعل: تلل (ت اور ل بہ یک آواز. ل پر زَبر) تلَـل
معنی: جانا . چلنا

فعل: څښل ۔ (عام لہجہ میں: سکل؛ س اور ک بہ یک آواز. ک پر زَبر) څـ : س . ښ : خ
معنی: پینا

فعل: لیکل (ل پر زیر . ک پر زَبر) لِـیـکَـل (ک کی آواز زیادہ اُونچی نہ کی جائے)
معنی: لکھنا

فعل: لوستل (ل پر پیش . ت پر زَبر) لُـوستَـل (ت کی آواز زیادہ اُونچی نہ کی جائے)
معنی: پڑھنا

فعل: کښیناستل (عام لہجہ: کیناستل؛ ک پر زیر . س ساکن . ت پر زَبر) کِـینَـاستَـل (ک کی آواز زیادہ نیچی اور ت کی زیادہ اونچی نہ کی جائے)
معنی: بیٹھنا

فعل: کتل (ک اور ت پر زَبر) کَـتَـل
معنی: دیکھنا

فعل: ښكاریدل (ښ : خ ؛ خکاریدل) (خ اور ک بہ یک آواز . ر پر زیر . د پر زبر) خکارِیدَل
معنی: نظر آنا

Last edited by محبوب عالم; 30-10-08 at 06:15 PM.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
rabab (07-07-10), ابن جلال (30-10-08)
پرانا 30-10-08, 11:08 PM   #14
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

بہت عمدہ
ََََََََََََََََ
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
rabab (07-07-10)
پرانا 25-12-08, 02:28 AM   #15
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق

کچھ بنیادی جملے

یہاں آؤ / یہاں آجاؤ : دلتہ راشہ ( دلتہ : یہاں ، راشہ: آؤ / آ / آجاؤ )
یہاں آیا کرو : دلتہ رازہ ( رازہ : آیا کرو [موقع مناسبت سے])

وہاں جا / وہاں جاؤ : ھلتہ لاڑ شہ ( ھلتہ [عام لہجہ میں ‘‘ اَلتہ یعنی الف+ل+ت+ہ’’] : وہاں ، لاڑ شہ : جاؤ [مذکر واحد])
ھلتہ لاڑہ شہ ( لاڑہ شہ : جاؤ [مؤنث واحد] )
وہاں جایا کرو : ھلتہ زہ ( زہ : جایا کرو [مؤنث و مذکر واحد] ) (نوٹ: زہ اور زۂ میں فرق ہے)

بیٹھو (مذکر و مؤنث واحد) : کینہ (یاددہانی: ‘‘کینہ’’ کی آواز کچھ ایسی ہونی چاہئیے جیسے اُردو میں ‘‘ کہ نہ ’’ کی ہوتی ہے. اگر اِس کو ‘‘ کی نہ ’’ جیسے بولا جائے گا تو اِس سے مراد فارسی کا لفظ کِینہ ہوگا جس کا مطب ہے بیر یا حسد )

گھر جاؤ
: کور تہ لاڑشہ (گھر کو جاؤ) / کور تہ زہ
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا گیا
rabab (07-07-10)
جواب

Tags
color, کوئٹہ, گمان, پاکستان, پاکستانی, پسند, قواعد, نظر, مکمل, موقع, بھائی, جواب, ضوابط, عالم, صوابی, صوبہ, صحیح, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پښتو لیكلو كښے ګرانی؟ - پشتو لکھنے میں دشواری؟ محبوب عالم پشتو فورمز 2 07-01-12 07:07 PM
حکومت تو عوام کی دعائیں لگ گئ تو ---------- Haya 786 گپ شپ 7 25-02-11 11:42 AM
پښتو ژبه ھارون اعظم پشتو فورمز 5 18-11-10 07:30 PM
ميں تو نفرت ہوں تو محبت کا سمندر ہے Wahid Mahmood شعر و شاعری 1 12-03-10 12:10 AM
پښتو شاعری محبوب عالم پشتو فورمز 3 13-04-09 07:46 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger