واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > پشتو فورمز




آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 4.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 10-07-08, 09:48 PM  
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,830
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ



میرا نام محمد کاشف حبیب ہے = مانوم دا محمد کاشف حبیب

کیا حال ہے = سنگے چال دے

آپ نے روٹی کھائی؟ = تہ مڑی خوڑلہ دہ

کہاں جانا ہے = چیرتا ز‏ی
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے محمد کاشف حبیب کا شکریہ ادا کیا
bas_tera_intazar (29-01-09), ghanmi (16-11-09), Muhammad Ahsan (24-01-09), گلز (28-10-08), مون لائیٹ آفریدی (12-07-08), الو (06-11-08), ابن جلال (22-09-08), رمیض راجہ (13-04-11), علی....Ali (30-05-09)
پرانا 28-09-08, 09:56 AM   #61
Senior Member
 
مون لائیٹ آفریدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 326
کمائي: 3,012
شکریہ: 783
145 مراسلہ میں 297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مون لائیٹ آفریدی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

محبوب عالم رورا ۔۔۔۔۔۔۔۔ زه ستا ډيره شکريه ادا کوؤم ، چه تاسو سره ده پښتو په لړ کښے ډير خه معلومات دي۔
ان شاءالله زه طمع لرم چه په دے حجره کے به په ګنړ شميرکسان ګډون کوئ ۔
__________________
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-09-08, 10:15 AM   #62
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: pakistan,lhr
مراسلات: 11
کمائي: 63
شکریہ: 18
6 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Thumbs up جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

برائے مھربانی ان الفاظ کا ترجمہ کر دیں
کا،کی،کے،وہ،یہ،تم،تم (صیخہ جمع )،تمھارے،اُِس،اب،جب،تب،کب کہاں،کیوں،کوئی،کیا، کدھر،جدھر،اِدھر،اَدھر،ھے، ھوں،ھیں،تھا،تھے،آؤ،جاؤ،لا ؤ،لانا،لینا،دیا،میں(in)،جو، کو،میں،ھم،ھمارے،ان،انکا،ا نکے،بیھٹنا،اٹھنا،جاگنا،سو نا،
صبح بخیر
۔کیا ھو رھا ھے؟
۔کیا آپ ناشتہ کر چکے ھیں؟
آپ کہاں جا رہے ھیں؟
آپ کب واپس آئیں گے؟
good evening
good night
اللہ حافظ

کوئی Vocabulary کی site بتادیں۔
عکس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-09-08, 11:20 AM   #63
Senior Member
 
مون لائیٹ آفریدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 326
کمائي: 3,012
شکریہ: 783
145 مراسلہ میں 297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مون لائیٹ آفریدی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

الفاظ : پښتوترجمه
کا، ده (مذکر)
کی، ده (مونث)
کے، ده (جمع کے ليے )
وہ، هغه ( واحد جمع )
یہ ، دا
تم، ته (واحد)
تمھارے، ستا۔ ستاسو
اُِس،هغه
اب، اوس
جب، چه کله
تب، هله
کب ۔ کله
کہاں، کوؤم ځائي ۔
کیوں،ولے
کوئی، څوک
کیا ۔ څه
کدھر،چرته۔ کوؤم ځائي
جدھر،هرچرته ۔ هرځائي
اِدھر،دلته
اُدھر،هلته
ھے، دے (واحد)
ھوں، يم (واحد)
ھیں، دي (جمع)
تھا، وؤ (واحد)مذکر
تهي۔ وا۔ (واحد) مونث
تھے، وؤ(جمع) مذکر
آؤ، راشه
جاؤ، لاړشه
لا ؤ، راوړه
لانا، راوړل
لینا، اخستل
دیا، وريے کړل
میں(in)، په کښے (په کے )۔ کي آواز کيساته
جو، چه څوک
کو، له
میں، ځه
ھم، مونږ
ھمارے، ځمونږ
ان، ده
انکا، ده هغه (مذکر) واحد
انکي، ده هغے (مونث) واحد
ا نکے، ده هغوئي (مذکر) جمع
بیھٹنا، کيناستل
اٹھنا، پاسيدل
جاگنا،پاسيدل
سو نا، اؤده کيدل
صبح بخیر۔ (پشتو مين صبح بخير نهين هوتا هے ۔) البته اس طرح که سکتے هين۔ په خير راغلے ۔
۔کیا ھو رھا ھے؟ څه دي ؟ څه چل دے؟
۔کیا آپ ناشتہ کر چکے ھیں؟ تاسو ناشته کړے دا؟
آپ کہاں جا رہے ھیں؟ تاسو چرته روان يئي ؟ تاسو کوؤم ځائي ته روان يئي
آپ کب واپس آئیں گے؟ تاسو به کله بيرته راځئي ؟
good night۔ شپه مو په خير ۔
اللہ حافظ ۔ ده الله په امان ۔


میں نے جو کچھ لکھا اس میں غلطی کا امکان موجود ہے ۔ جس بھائی کو بھی نظر آئے ۔ تصحیح کردیں ۔ شکریہ ۔

Last edited by مون لائیٹ آفریدی; 28-09-08 at 11:30 AM.
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مون لائیٹ آفریدی کا شکریہ ادا کیا گیا
عکس (30-09-08)
پرانا 28-09-08, 10:06 PM   #64
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,341
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

کا: دَ ؛ اِس کا: دَ دۂ (مذکر)، دَ دے (مؤنث) (پشتو میں کا پہلے اور اِس بعد میں آتا ہے)
کی: دَ (مونث)؛ اُردو میں ‘‘کی’’ اور ‘‘کا’’ بلحاظِ مفعول استعمال کیا جاتا ہے یعنی اگر مفعول مؤنث ہو تو ‘‘کی’’ اور اگر مذکر ہو تو ‘‘کا’’ لکھاجاتا ہے. جیسے اِس کی کتاب (مؤنث)، اِس کا گھر؛ جبکہ پشتو میں ‘‘کی’’ اور ‘‘کے’’ کیلئے صرف ایک حرف ‘‘ دَ ’’ (زبر کے ساتھ) استعمال ہوتا ہے اور اِس پر مفعول کا اثر نہیں ہوتا. جیسے اِس کی کتاب کیلئے دَ دۂ کتاب اور اِس کا گھر کیلئے دَ دۂ کور. دونوں جملوں میں ‘‘ دَ ’’ میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی. اِن جملوں کی لفظی معانی یہ ہیں: دَ (کا،کی، کی) دۂ (یہ، اِس؛ مذکر واحد) کور (گھر).
کے : دَ (جمع مذکر/مؤنث)؛ اِن کی کتاب، دَ دوی کتاب؛ اِن کا گھر، دَ دوی کور.
لفظی معانی: دَ (کا،کی، کی) دوی (یہ لوگ / اِن؛ جمع مذکر/مؤنث). ‘‘ دوی ’’ (دال اور واؤ کو ایک آواز میں بولا جاتا ہے یعنی د پر کوئی اعراب نہیں اور واؤ پر زیر ہے). ‘‘دوی’’ کو عام لہجے میں مختصر کرکے ‘‘دِی’’ بولا جاتا ہے. اگر کوئی ‘‘دِی’’ کہے گا تو اُس کا مطلب ‘‘دوی’’ سے ہی ہوگا.
وُہ: هغه ( واحد مذکر/مؤنث ). وہ اسلم ہے، هغه اسلم دے؛ وہ نادیہ ہے، هغه نادیه ده۔
جملوں کی لفظی معانی: هغه (واحد مذکر/مؤنث)، دے (ہے؛ مذکر واحد)؛ دہ (ہے؛ مؤنث واحد). هغه كو لہجۂ عام میں اکثر ‘‘ اغه ’’ بولا جاتا ہے یعنی ‘‘هـ’’ کی بجائے ‘‘الف’’ استعمال کیا جاتا ہے.
یہ : دا (مذکر / مؤنث واحد). یہ اسلم ہے؛ دا اسلم دے. یہ نادیہ ہے؛ دا نادیه دہ.
تاہم، کچھ علاقوں کا لہجہ کچھ ایسا ہے کہ وہ مذکر کیلئے بھی ‘‘ده’’ (ہے) استعمال کرتے ہیں. جیسے ‘‘دا اسلم دے’’ کو وہ ‘‘دا اسلم دہ’’ کہیں گے.
یاددہانی: بعض اوقات پشتو گرامر میں مذکر واحد کیلئے ‘‘دا’’ کی جگہ ‘‘دے’’ بھی آجاتا ہے جیسے: یہ گیا، دے لاړو (‘‘دے’’ بجائے ‘‘دا’’ اور ‏‘‘لاړو‏’’ یعنی: گیا)
جبکہ مؤنث واحد کیلئے ہر وقت ‘‘دا’’ ہی استعمال ہوتا ہے.
یاددہانی: بعض علاقوں یا قبیلوں یا خیلوں، جیسے آفریدی، مذکر واحد کیلئے صرف ‘‘دا’’ ہی استعمال کرتے ہیں. جیسے مذکورہ بالا جملہ میں ‘‘دے لاړو‏’’ میں وُہ ‘‘دے’’ کی جگہ ‘‘دا’’ ہی استعمال کریں گے. یعنی ‘‘دا لاړو‏’’۔ تاہم، اصل پشتو میں یہ موقع مناسبت سے تبدیل ہوتا ہے.

تم : تۀ (واحد مخاطب؛ مذکر/مؤنث). تم اسلم ہو، تۀ اسلم ئے؛ تم نادہہ ہو، تۀ نادیه ئے۔..... [ ئے : ہو (مذکر / مؤنث واحد مخاطب)
تمھارے: ستا (مخاطب واحد مذکر/مؤنث)؛ آپکے: ستاسو (مخاطب جمع)
مثالیں: تمہارا گھر، ستا کور؛ تمہاری کتاب، ستا کتاب.
نوٹ: ‘‘س’’ پر کوئی زَبر یا زیر نہیں ہے. یہ ‘‘ت’’ کے ساتھ یک آواز بولا جاتا ہے جبکہ ‘‘ت’’ پر زَبر ہے. یعنی ‘‘ ستَـا ’’.
آپ کے: آپ کے گھر، (چونکہ گھر سے مراد جمع ہے لہٰذا ‘‘کور’’ کو جمع کرکے ‘‘کورونہ’’ بولا جائے گا) ستاسو کورونه؛ آپ کی کتابیں، ستاسو کتابونه.
نوٹ: واحد اسم کو جمع میں کرنے کے دوران اسم کے جنس کو مدّنظر رکھا جاتا ہے. جیسے مذکورہ بالا جملہ میں ‘‘کور’’ چونکہ مذکر ہے اِس لئے اِس کو ‘‘کورونه’’ بطورِ جمع لکھا جائے گا. اِسی طرح پشتو میں ‘‘کتاب’’ بھی مذکر ہے اِس لئے اِس کی جمع ‘‘کتابونه’’ ہوگی)
.
مؤنث اسموں کی جمع: راستہ، لار؛ راستے، لارﯤ (‏‘‘ﯤ’’ بطورِ ‘‘ے’’)، زمین، زمکہ؛ زمینیں، زمکے.
اِس : دۀ (مذکر واحد)؛ دے (واحد مؤنث). مدد کیلئے درج بالا ‘‘کا’’ کی مثالیں ملاحظہ فرمائیے.
اب : اُس (‘‘الف’’ پر ‘‘ زَبر ’’). اَب گیا، اُس لاړو؛ اَب گئی، اُس لاړه۔ [ لاړو : گیا (مذکر واحد)؛ لاړه : گئی (مؤنث واحد) ]
جب: چے کله / کله چے.
تب: هله (‘‘هـ’’ کی جگہ لہجۂ عام میں ‘‘الف’’ استعمال کیا جاتا ہے یعنی ‘‘اَله’’)
کب : کله. مثالیں: کب جاؤگے؟، كله به ځے؟ (‘‘ځ’’ بصورت ‘‘ ز ’’).
مترادفات: ‘‘به’’ اصل میں عربی زبان کا لفظ ہے جو کہ مستقبل کی طرف اشارہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے. جیسے اُردو میں ‘‘گا/گی’’ استعمال کئیے جاتے ہیں. ‘‘به ځے’’ کا مطلب ہے ‘‘جاؤگے’’ (مخاطب مذکر واحد). صرف ‘‘ځے؟’’ سوالیہ اِصطلاح ہے (برائے مخاطب مذکر/مؤنث واحد) جس کا مطلب ہیں: ‘‘جارہے ہو؟’’ یا ‘‘جانا چاہتے ہو؟’’. ایک اَور مثال: کب جاؤں گا؟، كله به ځم؟ / میں کب جاؤں گا؟، زۀ به كله ځم؟
کہاں: چرته۔ مثالیں: کہاں جارہے ہو؟ ، چرته ځے؟ (پشتو میں عربی کی طرح فعل حال جاری اور فعل حال مطلق میں فرق واضح نہیں ہوتا. بلکہ حالات کے مطابق دیکھنا پڑتا ہے کہ آیا کام ہورہا ہے یا ہوتا ہے.) ایک اَور مثال: کہاں جارہا ہوں؟، چرته ځم؟ (‘‘م’’ کا مطلب واحد متکلم کا اپنی طرف اِشارہ ہے، جیسے ‘‘خورم’’ یعنی کھاتا ہوں یا کھارہا ہوں، ‘‘لیکم’’ یعنی لکھتا ہوں یا لکھ رہا ہوں). ہمارے ہاں جو پشتو بولی جاتی ہے اُس میں استمرار یعنی یہ مکمل طور پر واضح کرنے کیلئے کہ کام ہورہا ہے (فعل حال جاری) اِس کیلئے ایک جملہ ‘‘لګیا یم’’ کام کے بعد یا پہلے بولا جاتا ہے. جیسے مذکورہ بالا جملہ میں: ځم (جارہا ہوں یا جاتا ہوں) میں فعل حال جاری کو واضح کرنے کیلئے ‘‘لګیا یم’’ استعمال کرکے اِس طرح بولا جائے گا: لګیا یم، لیكم / لیكم، لګیا یم۔ [‏‘‘لګیا یم‏’’ کا مطلب ہے ‘‘ لگا ہوا ہوں’’ یعنی میں ابھی کررہا ہوں).
کیوں : وَلے (سوالیہ). کیوں جاتے ہو یا کیوں جارہے ہو؟، ولے ځے؟ ۔ کیوں جارہا ہوں یا کیوں جاتا ہوں؟ ، ولے ځم؟ ۔
کوئی : څوک (‘‘کون’’ کیلئے بھی مستعمل). کوئی ہے؟ ، څوك شته؟ [‏‘‘څ’’ بصورتِ ‘‘س’’]. ‘‘شته’’ یعنی ‘‘ہے’’ (مذکر/مؤنث، واحد/جمع)
کیا : څۀ (سوالیہ). ‘‘ۂ’’ کو ‘‘ہ’’ سے تھوڑا مختصر کرکے بولا جاتا ہے.
کدھر : چرته (سوالیہ). چونکہ اُردو میں ‘‘کدھر’’ اور ‘‘کہاں’’ کی ایک ہی معنی ہے. لہٰذا پشتو میں اِن دونوں کیلئے صرف ‘‘چرته‏’’ ہی استعمال کیا جاتا ہے. مدد کیلئے درج بالا ‘‘کہاں’’ کی مثالیں ملاحظہ فرمائیے.
جدھر : چرته .
اِدھر : دلته . مثالیں: اِدھر آؤ ، دلته راشه۔ (راشه: آ، آؤ، آجاؤ؛ مذکر/مؤنث واحد).
اُدھر : هلته . مثالیں: اُدھر جاؤ ، هلته لاړشه۔ (لاړشه: مذکر واحد)؛ (لاړه شه: مؤنث واحد).
ہے : دے (واحد مذکر) (‘‘دہ’’ واحد مؤنث)
ھوں: يم (واحد متکلم) میں اسلم ہوں، زۀ اسلم یم۔
ھیں : دی (جمع) یہ گھر ہیں، دا كورونه دی۔
تھا: وو (واحد مذکر) وُہ اسلم تھا، هغه اسلم وُو۔
تهی : وَہ (واحد مؤنث) وُہ نادیہ تھی، هغه نادیه وه۔
تھے : وُو (جمع مذکر) یہاں واحد مذکر کیلئے ‘‘وو’’ میں تھوڑی شدّدت ڈالی جاتی ہے یعنی وہاں ‘‘وو’’ میں دونوں واؤ پر کوئی زبر زیر پیش نہیں ہے جبکہ یہاں جمع کے صیغے میں پہلے واؤ پر پیش ہے.
آؤ : راشه . مدد کیلئے درج بالا ‘‘اِدھر’’ کی مثالیں دیکھئے.
جاؤ: لاړشه . مدد کیلئے درج بالا ‘‘اُدھر’’ کی مثالیں دیکھئے.
لاؤ : راؤړه (واحد مذکر/مؤنث) . روٹی لاؤ، روټۍ راؤړه۔ [‏ ‘‘روټۍ’’ بصورت ‘‘روټَے‏’’ (‘‘ټ‏’’ پر زَبر)
لانا : راؤړل
لینا : اَخِستَل . لے لو ، واخله (مذکر / مؤنث واحد مخاطب). لے لیا، واخستلو / واخستو.
میں(in) : کښے (کے) . گھر میں، كور كښے (‏‘‘ښ‏’’ بصورت ‘‘خ’’ مگر یہاں مخفی ہے).
جو : کوم (عموماً یہ ‘‘کم’’ بولا جاتا ہے).
کو : ته ۔ سكول کو جاؤ، سکول ته لاړشه / سکول ته ځه.
میں : ځۀ / زۀ ۔ میں اسلم ہوں، زۀ اسلم یم۔
ھم : مونږہ / مونږ (مونګ / مونگ) . ہم سکول جاتے ہیں، مونږ سكول ته ځو۔ (‘‘ځو’’ مطلب ‘‘ہم جاتے ہیں’’ یا ‘‘ ہم جارہے ہیں’’).

ھمارا / همارے : ځمونږ / زمونږ / زمونږه (زمونګ / زمونګه / زمونگ / زمونگہ) . ہمارا سکول، ځمونږ سكول / ځمونږه سكول۔ (اُردو میں مفعول کی صیغہ کو دیکھ کر ‘‘ہمارا’’ یا ‘‘ہمارے’’ استعمال کیا جاتا ہے جبکہ پشتو میں یہ اِن دونوں کیلئے صرف ‘‘زمونگ’’ ہی استعمال ہوتا ہے یعنی مفعول کے صیغے کا اِس پر کوئی اثر نہیں ہوتا. جیسے: ‘‘زمونگ سکول’’ میں سکول واحد ہے جبکہ جمع کیلئے یہ ‘‘زمونگ سکولونہ’’ ہوگا). (سکول مذکر ہے اِس لئے اِس کی جمع سکولونه ہوگی).
اُن (جمع، اِشارہ) : هغوی (لہجۂ عام میں یہ ‘‘اغوی’’ یعنی ‘‘هـ’’ کی جگہ ‘‘الف’’ استعمال کیا جاتا ہے). اُن کو، هغوی ته۔
اُن کا : دَ هغوی (جمع). اُن کے گھر، دَ هغوی كورونه۔ اُن کا گھر، دَ هغوی كور۔
اُن کی : اِس کا تذکرہ پہلے ہوچکا کہ اُردو میں ‘‘کا یا کی’’ کا استعال بلحاظِ مفعول کیا جاتا ہے. یعنی اگر مفعول مذکر ہو تو ‘‘کا’’ اور مؤنث ہو تو ‘‘کی’’ استعمال کیا جاتا ہے. جیسے: اُردو میں کتاب مؤنث ہے تو ‘‘اُن کی کتاب’’. گھر مذکر ہے تو ‘‘اُن کا گھر’’. جبکہ پشتو میں صرف ‘‘دَ’’ استعمال کیا جاتا ہے مفعول کا اِس پر کوئی اثر نہیں ہوتا.
اُن کے : دَ هغوی . اُن کے گھر، دَ هغوی كورونه۔
بیھٹنا : کيناستل . بیٹھو!، کینه۔ بیٹھ گیا، كیناستو ۔ بیٹھ گئی، كیناسته ۔
اُٹھنا : پاسيدل . اُٹھو ، پاسه (واحد مذكر/مؤنث)۔ اُٹھ گیا، پاسیدو . اُٹھ گئی، پاسیدہ.
جاگنا : وِیخیدل / راوِیخیدل (واؤ زیر کے ساتھ) ۔ جاگو ، راوِیخ شه / وِیخ شه (مذکر واحد)۔ وِیخه شه / راوِیخه شه (واحد مؤنث)
سونا / سوجانا : اُودۂ کيدل . (اُودۀ : سویا ہوا ؛ اِسمِ صفت) (کیدل: ہونا، ہوجانا). سوجاؤ ، اُودۀ شه (مذکر واحد). اُودہ شه (واحد مؤنث).
صبح بخیر : (پشتو ميں صبح بخير نہیں هوتا، صبح بخیر ہی استعمال کرسکتے ہیں).
کیا ھو رھا ھے؟ / کیا ہوتا ہے؟ : څۀ كیږی؟ (كیږی: ہوتا ہے یا ہورہا ہے) اِس کو مختصراً ‘‘څۀ دی؟‏’’ بولا جاتا ہے یعنی ‘‘کیا ہے؟’’. جیسے انگریزی میں What's Up? کہتے ہیں.
آپ کہاں جا رہے ھیں؟ : تاسو چرته ځۍ؟ [تاسو: آپ؛ چرته: کہاں؟ کدھر؟؛ ځۍ: آپ جاتے ہیں یا آپ جارہے ہیں]
آپ کب واپس آئیں گے؟ تاسو به کله بيرته راځۍ؟ / تاسو به كله واپس راځۍ؟ [تاسو: آپ؛ به: گا / گی / گے؛ کله: کب / جب؛ بیرته : واپس؛ راځۍ: آپ آتے ہیں یا آپ آرہے ہیں).
شب بخیر : شپه مو په خير / شپه مو پخیر / شپه پخیر
اللہ حافظ : دَ الله په امان / دَ خدائے په امان۔

Last edited by محبوب عالم; 30-09-08 at 02:13 AM.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
مون لائیٹ آفریدی (29-09-08), محمد کاشف حبیب (04-10-08), عکس (30-09-08), عبدالقدوس (30-09-08)
پرانا 29-09-08, 04:33 AM   #65
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

اقتباس:
انشاء اللہ اس بار لاہور سے پشتو اردو لغت خرید کر لاؤں گا آخر ہمیں بھی تو اپنے بھائوں کی زبان سیکھنی چاہیے
GOOD (ڈیر شہ)

اقتباس:
ھلکہ داسہ کے ؟
پہ پختو کے فارسی وئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہ زڑہ مریضان دی ۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-09-08, 10:11 AM   #66
Senior Member
 
مون لائیٹ آفریدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 326
کمائي: 3,012
شکریہ: 783
145 مراسلہ میں 297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مون لائیٹ آفریدی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

محبوب رورا ۔۔۔۔۔۔۔۔ډيره مهرباني ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ډير په خه طريقے سره دے تفصيل بيان کړو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خو يوه مشوره بله درکوؤم ، هغه دا چه په خپل پوسټ کښے لګ غوندے رنګونه هم استعمال که چه نورو رونړو له ډيره آسانه شي ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (يعني ده پښتو او اردو ټکو له بيل بيل رنګ ورکه ۔)
مننه ۔
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مون لائیٹ آفریدی کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (04-10-08)
پرانا 30-09-08, 02:30 AM   #67
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: pakistan,lhr
مراسلات: 11
کمائي: 63
شکریہ: 18
6 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

اسلام علیکم
آپ سب کو عید مبارک
خدا سب کے لئے یہ مبارک ثابت کرے(آمین)
عکس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عکس کا شکریہ ادا کیا
محبوب عالم (30-09-08), ابن جلال (04-10-08)
پرانا 30-09-08, 02:30 AM   #68
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: pakistan,lhr
مراسلات: 11
کمائي: 63
شکریہ: 18
6 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

خدا سب کے لئے یہ عید مبارک ثابت کرے(آمین)
عکس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عکس کا شکریہ ادا کیا
محبوب عالم (30-09-08), ابن جلال (04-10-08)
پرانا 30-09-08, 09:46 AM   #69
Senior Member
 
مون لائیٹ آفریدی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 326
کمائي: 3,012
شکریہ: 783
145 مراسلہ میں 297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مون لائیٹ آفریدی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default تقبل اللہ مناومنکم

السلام عليکم ورحمته الله وبرکاته ۔
ځه تاسو ټولو مسلمانانو رونړو او خويندو ته ده اخترده خوشحالو زيرے درکوؤم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روغ جوړ او خوشحاله اوسئي ۔
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مون لائیٹ آفریدی کا شکریہ ادا کیا
محبوب عالم (30-09-08), ابن جلال (04-10-08), عکس (30-09-08)
پرانا 30-09-08, 02:20 PM   #70
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,341
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

عید مبارک ہو!


اختر مو مبارک شہ!
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (04-10-08), عکس (01-10-08), عبدالقدوس (30-09-08)
پرانا 03-10-08, 05:42 PM   #71
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 39
کمائي: 1,099
شکریہ: 6
25 مراسلہ میں 58 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

پیارے بھائی کاشف ، سلام کیا آپ مجھے پشتو سکھا سکتے ھیں ، اور کیا پشتو سیکھنے کے لیے کوئی کورس سی ڈی CD پر ھے ، شکریھ
جواب کا منتظر

منیب
بھاولپور
email: pearl.sublime@gmail.com
منیب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منیب کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (05-10-08)
پرانا 04-10-08, 08:09 PM   #72
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,830
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

اقتباس:
پیارے بھائی کاشف ، سلام کیا آپ مجھے پشتو سکھا سکتے ھیں ، اور کیا پشتو سیکھنے کے لیے کوئی کورس سی ڈی CD پر ھے ، شکریھ
جواب کا منتظر

منیب
بھاولپور
منیب بھائی میں پشتو تو کیا مکمل پنجابی بھی نہیں جانتا۔(ہوں میں پنجابی)میرے ہمساۓ دوست اور مسلمان بھائی پٹھان ہیں لیکن مجھے چند جملے ہی پشتو کے آتے ہیں۔اس تھریڈ میں ہمارے دو بھائی صاحب خصوصی توجہ سے پشتو سکھلا رہے ہیں۔سی ڈی کا مچھے علم نہیں ہاں کتب مل جاتی ہیں۔
شکریہ
کامی بہاولپوری کا دوست
محمد کاشف حبیب
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد کاشف حبیب کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (05-10-08)
پرانا 05-10-08, 12:48 AM   #73
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,341
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

جناب! مزید پشتو سیکھنے کیلئے درج ذیل فورم ملاحظہ فرمائیے:
دَ پښتو سبقونه - پشتو اسباق
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
منیب (10-10-08), محمد کاشف حبیب (05-10-08), ابن جلال (13-10-08)
پرانا 28-10-08, 12:07 AM   #74
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 173
کمائي: 1,411
شکریہ: 252
77 مراسلہ میں 102 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

اس کو جاری رکھیں-----رورا-----دہ ڈیر آسانہ جابہ دا
کیا یہ درست فقرہ ہے
گلز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-10-08, 12:14 AM   #75
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ

اقتباس:
اس کو جاری رکھیں-----رورا-----دہ ڈیر آسانہ جابہ دا
کیا یہ درست فقرہ ہے
ایک لحاظ سے درست ہے ۔
ہم گھر میں جس لہجے میں بات کرتے ہیں‌وہ کچھ اس طرح ہے

دا ڈیرہ آسانہ زبہ دا
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
asia, color, green, فورم, کوئٹہ, گذارش, پیاسا, پوسٹ, چینل, نظر, معذرت, اللہ, اردو, اعلیٰ, بھائی, جواب, حال, حضرات, خوش, درخواست, عالم, عبدالقدوس, صوبہ, صبر, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جب سو کر اٹھے تو یہ دعا پڑھیں naeemuddin دعاء اور اذکار 0 27-12-09 07:24 AM
مجھے حوصلہ تو دیتے جو مرے شریک غم ھیں The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 12:03 PM
ہجر کی آنکھوں سے آنکھیں تو ملاتے جائیں جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 1 04-01-09 05:52 PM
اگرآپ بھی سسرال جانے والی ہیں تو اس تحریر کو ضرور پڑھیں راجہ صاحب گپ شپ 9 27-08-08 08:06 PM
یہ مجنوں کوہکن تو جس زمینِ شعر کو دیکھیں Zullu230 مزاحیہ شاعری 0 30-01-08 05:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger