| پروین شاکر پروین شاکر |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
اسلام و علیکم !
دوستوں آج ام غزل صاحبہ نے شاعری کے سیکشن میں جا کر چند غزلیں لکھ دیں اور میں مجبور ہو گیا چونکہ آج طبیعت میں کچھ اداسی سی تھیں دل کے اندر کا ماحول عجیب کیفیت میں تھا اور غزلیں پڑھی تو رہا نہ گیا اس لئے ایک شاعری کا سیکشن ہم نے بھی شروع کر دیا مگر یہاں صرف پروین شاکر کی شاعری لکھی جائے گی باقی ہر شخص اپنے دیوان سے کچھ نہ کچھ لکھ سکتا ہے تمام احباب کا شکریہ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
دل پہ اک طرفہ قیامت کرنا
دل پہ اک طرفہ قیامت کرنا مسکراتے ہوئے رخصت کرنا اچھی آنکھیں جو ملی ہیں اسکو کچھ تو لازم ہوا وحشت کرنا جرم کس کا تھا،سزا کس کو ملی کیا گئی بات پہ حجت کرنا کون چاہے گا تمہیں میری طرح اب کسی سے نہ محبت کرنا گھر کا دروازہ کھلا رکھا ہے وقت مل جائے تو زخمت کرنا (پروین شاکر) |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (30-05-09), رضی (31-05-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
ہتھیلیوں کی دعا پھول لے کے آئی ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ہتھیلیوں کی دعا پھول لے کے آئی ہو کبھی تو رنگ مری ہاتھ کا حنائی ہو کوئی تو ہو جو مرے تن کو روشنی بیھجے کسی کا پیار ہوا میرے نام لائی ہو گلابی پائوں مرے چمپئی بنانے کو کسی نے صحن میں مہندی کا باڑھ اگائی ہیو کبھی تو ہو مرے کمرے میں ایسا منظر بہار دیکھ کے کھڑکی مسکرائی ہو وہ سوتے جاگتے رہنے کا موسموں کا فسوں یہ نیند میں ہوں مگر نیند بھی نہ آئی ہو |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
ہجر کی شب کا کسی اسم سے کٹنا مشکل
چاند پورا ہے تو پھر درد کا گھٹنا مشکل موجہ خواب ہے وہ ،اس کے ٹھکانے معلوم اب گیا ہے تو یہ سمجھو کہ پلٹنا مشکل جن درختوں کی جڑیں دل میں اتر جاتی ہیں ان کا آندھی کی درانتی سے بھی کٹنا مشکل قوت غم ہے جو اس طرح سنبھالے ہے مجھے ورنہ بکھروں کسی لمحے تو سمٹنا مشکل اس سے ملتے ہوئے چہرے بھی بہت ہونے لگے شہر کے شہر سے اک ساتھ نمٹنا مشکل اب کے بھی خوشوں پہ کچھ نام تھے پہلے سے لکھے اب کے بھی فصل کا دہقانوں میں بٹنا مشکل (پروین شاکر) |
|
|
|
| ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (31-05-09) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
اسی طرح سے ہر ایک زخم خوشنما دیکھے
وہ آئے تو مجھے اب بھی ہرا بھرا دیکھے گزر گئے ہیں بہت دن رفاقت شب میں اک عمر ہو گئی چہری وہ چاند سا دیکھے مرے سکوت سے جس کا گلے رہے کیا کیا بچھڑتے وقت ان آنکھوں کا بولنا دیکھے ترے سوا بھی کئی رنگ خوش نظر تھے مگر جو تجھ کو دیکھ چکا ہو وہ اور کیا دیکھے بس ایک ریت کا ذرہ بچا تھا آنکھوں میں ابھی تلک جو مسافر کا راستہ دیکھے اسی سےپوچھے کوئی دشت کی رفاقت جو جب آنکھ کھولے پہاڑوں کا سلسلہ دیکھے تجھے عزیز تھا اور میں نے اسکو جیت لیا مری طرف بھی تو اک پل ترا خدا دیکھے (پروین شاکر) |
|
|
|
| ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (31-05-09) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
کنگن بیلے کا
اس نے میرے ہاتھ میں باندھا اجلا کنگن بیلے کا پہلے پیار سے تھامی کلائی بعد اسکے ہولے ہولے پہنایا گہنا پھولوں کا پھر جھک کر ہاتھ کو چوم لیا! پھول تو آخر پھول ہی تھے مرجھا ہی گئے لیکن میری راتیں انکی خوشبو سے اب تک روشن ہیں بانہوں پر وہ لمس ابھی تک تازہ ہے (شاخ صنوبر پر اک چاند دمکتا ہے!) پھول کا گہنا پریم کا کنگن پیار کا بندھن اب تک میری یاد کے ہاتھ لپٹا ہوا ہے!!! پروین شاکر میری انتہائی پسند آپ سب کی نظر امید ہے کہ احباب کو بھی پسند آی ہو گی |
|
|
|
| ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (31-05-09) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
کیا کیا دکھ دل نے پائے
نھنی سی خوشی کے بدلے ہاں کون سے زخم نہ کھائے تھوڑی سی ہنسی کے بدلے زخموں کا کون شمار کرے یادوں کا کیسے حصار کرے اور جینا پھر سے عذاب کرے اس وقت کا کون حساب کرے وہ وقت جو تجھ بن بیت گیا !! پروین شاکر |
|
|
|
| ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (31-05-09) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
کھلی آنکھوں میں سپنا جھانکتا ہے
وہ سویا ہے کہ کچھ کچھ جاگتا ہے تری چاہت کے بھیگے جنگلوں میں مرا تن،مور بن کر ناچتا ہے مجھے ہر کیفیت میں کیوں نہ سمجھے وہ میرے سب حوالے جانتا ہے میں اس کی دسترس میں ہوں،مگر وہ مجھے میری رضا سے مانگتا ہے کسی کے دھیان میں ڈوبا ہوا دل بہانے سے مجھے بھی ٹالتا ہے سڑک کو چھوڑ کر چلنا پڑے گا کہ میرے گھر کا کچا راستہ ہے رقصمیں رات ہے بدن کی طرح بارشوں کی ہوا میں بن کی طرح چاند بھی میری کروٹوں کا گواہ میرے بستر کی ہر شکن کی طرح چاک ہے دامن قبائے بہار میرے خوابوں کے پیرہن کی طرح زندگی ،تجھ سے دور رہ کر میں کاٹ لوں گی جلا وطن کی طرح مجھ کو تسلیم میرے چاند کہ میں تیرے ہمراہ ہوں گہن کی طرح بار ہا تیرا انتظار کیا اپنےخوابوں میں اک دلہن کی طرح پروین شاکر |
|
|
|
| ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (31-05-09) |
|
|
#12 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
شاہ جی, ہمیشہ خوش رہیں یار،
آمین ثم آمین |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (31-05-09), رضی (31-05-09) |
|
|
#13 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اتنے اچھے موسم میں روٹھنا نہیں اچھا ہار جیت کی باتیں کل پہ ہم اٹھا رکھیں آج دوستی کر لیں!!
__________________
![]() اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
|
|
|
|
|
| رضی کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (31-05-09) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
رستہ بھی کٹھن دھوہ میں شدت بھی بہت تھی
سائے سے مگر اس کو محبے بھی بہت ہے خیمے نہ کوئی میرے مسافر کے جلائے زخمی تھا بہت پائوں مسافت بھی بہت تھی سب دوست مرے منتظر پردہ شب تھے دن میں تو سفر کرنے میں دقت بھی بہت تھی بارش ملی دعائوں میں نمی آنکھ کی مل جائے جذبے کی کبھی اتنی رفاقت بھی بہت تھی کچھ تو ترے موسم ہی مجھے راس کم آئے اور کچھ مری مٹی میں بغاوت بھی بہت تھی پھولوں کا بکھرنا تو مقدر ہی تھا لیکن کچھ اس میں ہوائوں کی سیاست بھی بہت تھی وہ بھی سر مقتل ہے کہ سچ جس کا تھا شاید اور واقف احوال عدالت بھی بہت تھی اس ترک رفاقت پہ پریشان تو ہوں لیکن اب تک کے ترے ساتھ پہ حیرت بھی بہت تھی خوش آئے تھے شہر منافق کی امیری ہم لوگوں کو سچ کہنے کی عادت بھی بہت تھی پروین شاکر |
|
|
|
| ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (31-05-09) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() |
تجھ سے تو کوئی گلہ نہیں ہے
قسمت میں مری صلہ نہیں ہے بچھڑے تو نجانے حال کیا ہو جو شخص ابھی ملا نہیں ہے جینے کی تو آرزو ہی کب تھی مرنے کا بھی حوصلہ نہین ہے جو زیست کو معتبر بنا دے ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے خوشبو کا حساب ہو چکا ہے اور پھول ابھی کھلا نہیں ہے سرشاری رہبری میں دیکھا پیچھے مرا قافلہ نہیں ہے اک ٹھیس پہ دل کا پھوٹ بہنا چھونے میں تو آبلہ نہیں ہے پروین شاکر |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, پھول, پروین شاکر, پسند, نیند, چاہت, نظر, محبت, آج, اسلام, بھائی, جیت, خوش, خدا, دل, دعا, راستہ, شاعری, شخص, عزیز, غم, غزل, صاحبہ, صحن, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ | جاویداسد | خبریں | 2 | 18-10-10 07:22 PM |
| کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ | جاویداسد | خبریں | 2 | 04-10-10 02:20 PM |
| سودا تو اس زمین میں غزل در غزل لکھ | رضی | میر تقی میر | 1 | 08-09-09 08:06 PM |
| غزہ کی اپیل پر بی بی سی کا انکار پریشان کن ہے، گارڈین | عبیداللہ عبید | خبریں | 0 | 28-01-09 01:04 PM |
| سلطنت غزنویہ | خرم شہزاد خرم | تاریخ کا آئینہ | 0 | 16-08-07 11:24 AM |