واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > پروگرامنگ



پروگرامنگ پروگرامنگ


ایکس ایم ایل کیا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-10, 02:14 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ایکس ایم ایل کیا ہے؟

ایکس ایم ایل کیا ہے؟

اگر آپ انٹرنیٹ سے آشنا ہیں اور کسی قدر ویب کے اسٹینڈرز سے واقف ہیں تو آپ نے یقینا ایکس ایم ایل کا نام سن رکھا ہوا۔ ایکس ایم ایل اپنے آغاز ہی سے انٹرنیٹ کی زبان یعنی Lingua Franca of Internet کہلانے لگی۔ موجودہ انٹرنیٹ کو اگر آپ بغور دیکھیں تو اس بات کی تصدیق ہوتی ہے۔ بیشتر ویب سروسز کا زیادہ تر انحصار ایکس ایم ایل ہے۔ اسی طرح پروگرامنگ کی دنیا میں ایکس ایم ایل کا راج چل رہا ہے۔
ڈیٹا کی محفوظ منتقلی یعنی ڈیٹا ایکسچینج کے لئے ایکس ایم ایل سے بہتر کوئی حل نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ پر اس کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے۔
یہ مضمون آپ کو ایکس ایم ایل سے روشناس کروانے کے لئے ہی لکھا گیا ہے۔ اس کا مقصد آپ کو ایکس ایم ایل کے بارے میں بنیادی باتوں سے آگاہ کرنا ہے۔ آئیے شروع کرتے ہیں۔

ایکس ایم ایل کیا ہے؟

ایکس ایم ایل کا مطلب ایکس ٹینس ایبل مارک اپ لینگویج ہے۔ اس کو سی /سی پلس پلس جیسی لینگویج سمجھنا غلط ہوگا۔ یہ درحقیقت دوسری مارک اپ لینگویجز بنانے کے لئے ایک اسٹینڈرڈ ہے ۔ یعنی آپ اس کے ذریعے دوسری مارک اپ لینگویجز بنا سکتے ہیں۔ ایچ ٹی ایم ایل جو اس وقت ورلڈ وائیڈ ویب کی روح رواں ہے، بھی دراصل ایس جی ایم ایل میں بنائی گئی ایک مارک اپ لینگویج ہے۔ آپ ایکس ایم ایل جو ایس جی ایم ایل کا جدید ورژن بھی کہہ سکتے ہیں۔
اگر وضاحت کے دائرے کو وسیع کیا جائے تو ایکس ایم ایل ایک اوپن فارمیٹ اور میکینزم ہے جو کسی بھی ڈاکیومنٹ کی بنیاد واضح کرنے کے لئے استعمال ہوتاہے ۔ اس ڈاکیومنٹ میں محفوظ تمام معلومات مکمل طور پر قابل انتقال ہوتی ہے۔ اس لئے ایکس ایم ایل کو ڈیٹا ایکسچینج فارمیٹ بھی کہا جاتا ہے۔
ایچ ٹی ایم ایل کا نیا ورژن ایکس ایچ ٹی ایم ایل بھی ایکس ایم ایل میں ڈیفائن کی گئی مارک اپ لینگویج ہے۔ اسی طرح ڈبلیو ایم ایل اور دیگر کئی مارک اپ لینگو یجز بھی ایکس ایم ایل میں بنائی گئی ہیں۔

ایکس ایم ایل کی تاریخ

ایکس ایم ایل کا تصور کئی عشرے پرانا ہے۔ 1970 ءمیں ڈاکٹر سی ایف گولڈفرب نے ٹیکسٹ پر مبنی معلومات کو محفوظ کرنے کے لئے ایک طریقہ متعارف کروایا جو کسی ہارڈویئر یا ایپلی کیشن سافٹ ویئر کی ضرورت سے آزاد تھا۔ انہوں نے جنرلائز ڈ مارک اپ لینگویج بنائی ۔ اس لینگویج کی بنیادی باتیں یہ تھیں۔

٭.... مارک اپ لینگویج کو ڈاکیومنٹ کے اسٹرکچر بیان کرنا چاہئے نہ کہ ڈاکیومنٹ کا فارمیٹ یا اسٹائل۔
٭.... آسان استعمال بذریعہ ٹیگس (<>, </>)
٭.... مارک اپ لینگویج کے کوڈ کو ہر طرح سے درست ہونا چاہئے تاکہ انسان اور کمپیوٹر سافٹ ویئر اسے آسانی سے سمجھ سکیں۔

جی ایم ایل کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں اپنے ٹیگس شامل کرنا بہت آسان تھا۔
سن 1986 میں جی ایم ایل کو بہتر اور معیاری بنا کر SGML کی شکل دے دی گئی۔ اسی طرح ڈاکیومنٹ ٹائپ ڈیفینیشن یعنی DTD کو بھی ایک نئی شکل دی گئی۔
1990میں جب انٹرنیٹ تیزی سے ترقی کررہا تھا اور انٹرنیٹ پر معیاری ہائپر ٹیکسٹ ایپلی کیشنز کی ضروت میں اضافہ ہوگیا تھا۔ ایسے وقت میں W3C نے HTML کو بطور ایک معیار قبول کرلیا۔ ایچ ٹی ایم ایل ، ایس جی ایم ایل ہی کا سب سیٹ ہے۔ آسان زبان میں ایچ ٹی ایم ایل کو ایس جی ایم ایل میں بنایا گیا ہے۔
جیسے جیسے انٹرنیٹ کے حجم میں اضافہ ہوتا گیا انٹرنیٹ پر موجود مختلف ڈاکیومنٹس کی ضرورت میں اضافہ ہوتا گیا۔ اس کے علاوہ ایچ ٹی ایم ایل میں محفوظ کی گئی معلومات غیر محفوظ ہوتی تھی۔ لہٰذا W3C نے ایک نئی لینگویج یعنی ایکس ایم ایل کی معیار بندی کا آغاز کردیا۔ جس کا نتیجہ آج ہم ایکس ایم ایل کی صورت میں دیکھتے ہیں۔

ایکس ایم ایل کے لئے طے کئے گئے مقاصد

جنوری 1998 میں W3C نے ایکس ایم ایل کے مقاصد متعارف کروائے۔ ان مقاصد کا لب لباب مندرجہ ذیل ہے۔

٭.... ایکس ایم ایل مکمل طور پر انٹرنیٹ پر قابل استعمال ہوگی۔
٭.... ایکس ایم ایل ہر طرح کی ایپلی کیشنز کی سپورٹ رکھتی ہوگی۔
٭.... ایکس ایم ایل ، ایس جی ایم ایل کے ساتھ بھی مکمل طور پر قابل استعمال ہوگی۔
٭....ایکس ایم ایل ڈاکیومنٹس کو پروسیس کرنے کے لئے استعمال ہونے والے سافٹ ویئر بنانا بھی آسان ہوگا۔
٭.... ایکس ایم ایل ڈاکیومنٹ انسانوں کے لئے قابل فہم ہونگے۔
٭.... ایکس ایم ایل ڈاکیومنٹ تیزی سے بنائے جاسکیں گے۔
٭.... سب سے بڑھ کر یہ کہ ایکس ایم ایل میں ایس جی ایم ایل کے طاقت اور ایچ ٹی ایم ایل کی آسانی موجود ہوگی۔

انہی مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایکس ایم ایل کو ڈیزائن کیا گیا اور یہ تمام خصوصیات ایکس ایم ایل میں شروع دن سے موجود ہیں۔

ایکس ایم ایل کا حال

ایکس ایم ایل اب بھی ڈیویلپمنٹ کے عمل سے گزر رہی ہے اور اس پر مزید تحقیق کی جارہی ہے۔ ایکس ایم ایل کا موجود ورژن 1.1ہے جسے 2000 میں جاری کیا گیا۔ اس وقت تمام نئے ویب براﺅزرز میں ایکس ایم ایل کی سپورٹ موجود ہے۔ جبکہ تقریبا ہر سافٹ ویئر اپنے کنفگریشن کی معلومات وغیرہ ایکس ایم ایل فارمیٹ ہی میں محفوظ رکھتا ہے۔ ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز وستا میں ایکس ایم ایل کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے ایکس ایم ایل پر بہت کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت انٹرنیٹ ایکسپلورر ایکس ایم ایل کی سب سے معیاری سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ ایکس ایم ایل کی تمام خصوصیات ہی انٹرنیٹ ایکسپلورر پر قابل استعمال ہیں۔

ایکس ایم ایل کے بارے میں چند یاد رکھنے والی باتیں

٭.... ایکس ایم ایل ، ایس جی ایم ایل کا derivative ہے۔
٭.... ایچ ٹی ایم ایل کی طرح ایکس ایم ایل میں بھی ٹیگز استعمال ہوتے ہیں۔
٭.... ایچ ٹی ایم ایل کی طرح ایکس ایم ایل کے کوئی مخصوص ٹیگز نہیں۔ بلکہ آپ ایکس ایم ایل میں اپنے ٹیگز خود بناتے ہیں۔
٭.... ایکس ایم ایل کا کوئی مخصوص فارمیٹ نہیں۔

ایکس ایم ایل کی بنیاد

یاد رکھئے کہ ایکس ایم ایل بھی ایچ ٹی ایم ایل کی طرح مارک اپ لینگویج ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مارک اپ لینگویجز کیا ہوتی ہیں؟
مارک اپ لینگویج دراصل اصول و ضوابط کا ایک مجموعہ (Set of Rules and Regulations ) ہوتی ہے جس کے تحت کوئی ڈاکیومنٹ اپنا رویہ ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر کوئی ویب پیج کس طرح آن اسکرین دکھائی دیتا ہے اور ویب براﺅزر کس طرح اس کو پڑھتا ہے، یہ سب چند اصول و ضوابط کے تحت ہوتا ہے جو ایچ ٹی ایم ایل کے ذریعے پہلے ہی ڈیفائن کئے جاچکے ہیں۔ یعنی ایچ ٹی ایم ایل اصول و ضوابط کا مجموعہ ہی ہے۔
مارک اپ لینگویجز ڈیٹا کے لے آﺅٹ اور لوجیکل اسٹرکچر کے بارے میں معلومات رکھتی ہیں۔
مارک اپ تین طرح کے ہوتے ہیں۔

Stylistic : یعنی ڈاکیومنٹ کسی طرح دکھائی دے گا۔ ایچ ٹی ایم ایل میں <i> اور <b> ٹیگز جو بالترتیب ٹیکسٹ کو اٹالک اور بولڈ کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں، Stylistic مارک اپ کی مثالیں ہیں۔

Structural : یعنی ڈاکیومنٹ کی ساخت کیسے تشکیل دی جائے گی۔ ایچ ٹی ایم ایل میں <div> اور <p> ٹیگس جوبالترتیب گروپنگ اور پیراگراف بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں، structural مارک اپ کی مثالیں ہیں۔

Semantic : یہ ہمیں ڈاکیومنٹ میں موجود ڈیٹا کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل میں <title> اور <head> ٹیگز Semantic مارک اپ کی مثالیں ہیں۔ <title> ٹیگ کے ذریعے ہم ڈاکیومنٹ کا ٹائٹل جبکہ <head> ٹیگ کے ذریعے ہم ڈاکیومنٹ کے قسم وغیرہ ڈیفائن کرتے ہیں۔
ایکس ایم ایل میں صرف Structural مارک اپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ آگے آپ یہی پڑھیں گے کہ ایکس ایم ایل دراصل کسی ڈاکیومنٹ کا اسٹرکچر ڈیفائن کرنے ہی کا نام ہے۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
wajee (07-01-10), ابو عمار (07-01-10), رضی (13-01-10)
پرانا 07-01-10, 09:45 AM   #2
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,776
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب عدنان آپ نے بہت اچھے انداز میں ایکس ایم ایل کے بارے میں بتایا ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-01-10, 08:40 PM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-01-10, 11:11 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,616
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت زبردست عدنان بھائی اگلی کلاس جلدی سے شروع کرو xml ایس کیو ایل میں بھی استعمال ہوتی ہے چلو جلدی سے اسکی اگلی کلاس لگانا ۔ شکریہ
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-01-10, 11:27 PM   #5
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوشش کرون گا وقاص بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔
صحت کی خرابی کے باعث آجکل ذیادہ ٹایم نہیں دے پارہا۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-01-10, 07:25 AM   #6
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,776
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Adnandani مراسلہ دیکھیں
کوشش کرون گا وقاص بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔
صحت کی خرابی کے باعث آجکل ذیادہ ٹایم نہیں دے پارہا۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ آپ کو صحت عطا فرمائیں۔ خیریت تو ہے، کیا ہوا ہمارے بھائی کو ؟
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-01-10, 09:22 AM   #7
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس بھائی کیا کہے۔۔۔ دماغ میں رسولی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-01-10, 01:45 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,616
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدنان بھائی آپ مذاق کر رہے ہو نا
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-01-10, 08:08 PM   #9
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہیں یار میں بھلا مذاق کیوں کروں گا۔۔۔ سچ میں۔۔ آپ دعا کیجئے کہ ذیادہ دنوں تک آپ کے ساتھ رہوں۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-01-10, 04:33 AM   #10
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدنان بھائی اللہ آپکو صحت دے اور بہت اچھا ٹیٹوریل پیش کیا آپ نے ۔میں بھی کوشش کروں گا کہ ڈاٹ نیٹ میں ایگس ایم ایل ریڈ اور رائیٹ کرنے کے بارے میں ایک چھوٹا سا ٹیٹوریل کرواؤں ۔
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (13-01-10)
پرانا 13-01-10, 05:26 PM   #11
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ رضی بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
head, internet, کنفگریشن, کمپیوٹر, ویب, ڈیزائن, ونڈوز, نظر, مکمل, موجودہ, منتقلی, متعارف, آج, انٹرنیٹ, انسان, اسکرین, جیسی, حل, حال, دنیا, سافٹ, ضوابط, عشرے, غلط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger