واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس

پاک۔نیٹ پراجیکٹس پاک۔نیٹ پراجیکٹس

ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-09, 02:00 PM  
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,496
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

تمام بھائیوں سے درخواست ہے اس موقع کی نصبت سے ھمیں سنت نبوی کو تازہ کرنا ہے ، اس موقع کی مناسبت سے معلومات شئیر کریں ، ہو سکتا ہے اللہ ہماری اس کوشش سے خوش ہو کر ہماری حالت پر رہم کرے وہ ذات بڑی رحیم ہے۔

سب بھائی درود پڑیں،
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
GSM MAMA (09-03-09), کنعان (11-02-11), پاکستانی (28-05-09), نبیل خان (16-12-11), محمدخلیل (24-02-09), yashaka (24-02-09), ام غزل (06-03-09), ابن جلال (13-03-09), اجمل (16-12-11), حسن قادری (16-12-11), رانا امر (24-02-09), سیپ (24-02-09), سحر (28-05-09), طارق راحیل (09-03-09)
پرانا 07-03-09, 08:24 AM   #16
Senior Member
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,016
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

ماشااللہ ،
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (28-05-09)
پرانا 07-03-09, 10:51 PM   #17
Senior Member
 
TapalDanaDar's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 583
کمائي: 3,606
شکریہ: 194
226 مراسلہ میں 384 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

TapalDanaDar آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
TapalDanaDar کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (09-03-09)
پرانا 09-03-09, 02:56 PM   #18
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,496
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

تمام دوستوں کو جشن عید میلاد النبی مبرک ہو، آؤ مل کر دعا کریں کہ اللہ ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے کی توفیق دے آمین
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-03-09, 10:19 PM   #19
Senior Member
 
arslansun's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,476
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اشتعال انگیزی والا پیغام تھا۔ صارفین کی درخواست پر خذف کیا گیا۔

Last edited by منتظمین; 13-03-09 at 07:49 PM.
arslansun آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
arslansun کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (28-05-09)
پرانا 09-03-09, 10:35 PM   #20
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم صل وسلم وبارک علٰی محمد بعدد کل معلم لک دائما ابدا۔
جزاللہ عنا سیدنا ومولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ما ھو اہلہ۔۔
اللھم صل علی محمدن النبی الامی وعلٰی آلہ وسلم تسلیما۔۔
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یارسول اللہ
وعلٰی آلک واصحابک یا سیدی یا حبیب اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا نور من نور اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یا سیدی یا خیر خلق اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا شفیع المذنبین
وعلیٰ الک واصحابک یا سیدی رحمۃ اللعٰلمین
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
مفتی (16-12-11), رضی (28-05-09)
پرانا 13-03-09, 07:27 PM   #21
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: TOBA TEK SINGH
مراسلات: 7
کمائي: 213
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

ہوں نہ میں قاری نہ مفتی نہ میرے پاس اتنا علم ہے کہ کچہ لکھسکوں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رہ ا نہیں گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حدیث ابولہب کی لونڈی تھی جس کا نام ثوبیہ تھا اور جب رحمتہ للعالمین شفیع المزنین (صلیٰ اللہ علیہ وسلم(کی پیدائش مبارکہ ہوئی تو ثوبیہ نے ابولہب کو مبارک باددی مبارکباد سن کر ابولہب نے انگلی سے اشارہ کر کے اس ثوبیہ لونڈی کوسیددوعالم(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کی پیدائش مبارکہ کی خوشی میں آزاد کر دیا اور جب ابو لہب مرگیا تو اس کے بھائی سیدنا عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے خواب میں ابولہب کو دیکھا اور پوچھا بھائی کیا حال ہے تو ابولہب نے کہا میں دوزخ میں ہوں لیکن پیر کے دن مجھے اس انگلی سے کوئی آرام دہ چیز ملتی ہے جس سے مجھےآرام ملتا ہے کیونکہ میں نے اس انگلی سےاشارہ کرکے ثوبیہ کوآزادکیا تھا-
یعنی اے عزیز غور کر کہ جب یہ کافر ابولہب جس کی مذ مت میں قرآن پاک (کی سورۃ الھب(نازل ہوئی اسکو حبیب خدا(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کی ولادت پاک کی خوشی کی وجہ سے دوزخ میں یہ انعام ملا-تو نبی کریم (صلیٰ اللہ علیہ وسلم(کے اس امتی مسلمان کا کیا حال ہوگا جو نبی کریم(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کی ولادت پاک کی خوشی میں اورنبی کریم (صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کی محبت میں اپنی استطاعت کے مطابق(اللہ کے دیئےہوئے( مال کو خرچ کرتاہے مجھے جان کی قسم ایسے مسلمان کی جزااللہ کریم
کی طرف سے یہ ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے فضل سے اسے نعمتوں والی جنت میں داخل کرے گا-
اقول
علامہ ابوالقاسم سہیلی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ لکھتے ہیںترجمہ(ابلیس(شیطان( نے چارمرتبہ واویلا کیا تھا ایک مرتبہ جب اس کےگلے میں لعنت کاطوق پڑا تھا دوم جب اسکو دھتکارکراتارا گیا تیسری بار جب کہ حبیب خدا سیدانبیاء(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(کی ولادت پاک ہوئی چوتھی بار جب سورہ فاتحہ نازل ہوئی اوررونا واویلا کرنا یہ شیطانی عمل ہے-بحوالہ(عیون الاثرالسیرۃالنبویۃلابنکثی ر،ضیاءالنبی-ص56
جلد2( حضرت علامہ مولاناصالح لکھتے ہیں:
نبی اکرم(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کی امت کیا عرب کیا مصرکیا شام کیا اور روم اور اندلس اور اسلامی ممالک سب کا اجتماع اور اتفاق ہے کہ میلاد مصطفٰے(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(مستحب اور مستحسن ہے-بحوالہ(اقامۃالقیامۃ-ص19(حضرت علامہ شامی نے فرمایا:نبی اکرم(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(کے میلاد پاک پر علمائے کرام نے کتابیں لکھیں اور اس میلادشریف کرنے پر رغبت دلائی اور فرمایا میلاد مصطفٰے(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کا انکار کرنے والا بدمذہب ہےحاکم شریعت پر لازم ہے کہ ایسے منکر کو سزادے-(بحوالحہ اقامۃ القیامۃ-ص19(
اکابرعلماء دیوبند کے پیرو مرشد حضرت حاجی امداداللہ صاحب مہاجرمکی رحمتہ اللہ علیہ کا قول مبارک:مشرب فقیرکا یہ ہے کہ محفل مولودشریف میں شریک ہوتا ہوںبلکہ ذریعہ برکات سمجھکر ہر سال منعقد کرتا ہوں اور قیام میں لطف اٹھاتا ہوں-
بحوالہ(فیصلہ ہفت مسئلہ-ص9( نواب صدیق حسن بھوپالی اہلحدیث کاقول:سوجس کوحضرت کے میلاد کا حال سنکر فرحت حاصل نہ ہو اور شکر خدا کاحصول پر اس نعمت کے نہ کرے وہ مسلمان نہیں-بحوالہ (الشمامۃالعنبریہ-ص12(
واقعہفارس میںلوگ آتش پرست تھے وہ آگ کی پوجا کرتےتھےانہوں نےآگ جلارکھی تھی جو کہ ہزارسال تک کبھی بجھی نہ تھی تو جب میلاد پاک کا دن آیااللہ تعالٰی کے حبیب(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(کی ولادت پاک ہوئی تو وہ ہزار سالہ آگ یکدم بجھگئی-کِسریٰ کےایوانوں،محلوں میں زلزلہ آگیا حتی کہ کِسریٰ کے محل کےچودہ کنگرے گرگئے- بحوالہ(1 مواھب لدنیہ-2انوارمحمدیہ-ص 26-3 شمامہ عنبریہ-ص86 -
اپیل
اے میرے مسلمان بھائی اےمیرے عزیز ذرا غورکر کہ اتنے بڑے جلیل القدر ائمہ دین علمائے راسخین نےمیلاد پاک کے متعلق ارشادات مبارکہ فرمائے ہیں کیا یہ سب غیر معتبر ہی ہیں اور تو یہی رٹ لگائے جائے کہ فلاں نے لکھاہے کہ یوں میلاد پاک کرنا بدعت ہےناجائزن ہے- اے میرے عزیز کیا یہی عشق رسول ہے؟اس کی مثال یوں ہوئی کہ کسی کا باپ حافظ قرآن تھا اس کے فوت ہونے کے بعد لوگوں میں اختلاف ہو گیا کہ مولوی صاحب کاباپ حافظ قرآن تھا یا نہیں-ایک آدمی بولا میں اور مولوی صاحب کا باپ فلاں مدرسہ میں فلاں سال میں اکٹھے پڑھتے رہے ہیں اور فلاں سال ہم فارغ ہوئےتھے
دوسرابولا میں نے ان کے پیچھے دس تراویح پڑھی ہیں وہ بڑے پختہ حافظ قرآن تھے یوں کرتے کرتے
پچاس ساٹھآدمیوںنے گواہی دی کہ مولوی صاحب کے والد صاحب حافظ قرآن تھے مگرایک بولا میں نےتو کبھی نہیں سنا تھا کہ وہ حافظ قرآن تھےمولوی صاحب کیہں میں تو پچاس آد میوں کو چھوڑ کر اس ایک کی بات مانوں گا جو یہ کہہ رہا ہے کہ وہ حافظ قرآن نہیں تھے-۔۔۔۔۔
ذرا گریبان میں منہ ڈال کر سوچ کربتائیں کیا یہی محبت کا تقاضے ہیں یہی حال ان عاشق رسول(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(کے دعویداروں کا ہے کہ امام جلال الدین سیوطی،امام ابن حجرعسقلانی،شیخ المحدثین شاہ عبدالحق محدث دہلوی،امام نووی کےاستاد امام ابوشامہ،امام سخاوی شاہ احمد سعید دہلوی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ،جیسے بیسوں بڑے بڑے ائمہ دین اور علمائے راسخین کتابیں لکھکرمیلاد پاک کے جائزومستحب ہونے کا ثبوت پیش کریں ان میں سے کسی کا اعتبار نہ کیا جائے اور ایک دو مخالف نظریات والوں نے کہہ دیا یہ بدعت ہے ناجائز ہے ان کو متعبر مان لیا جائے کیا عشق رسول(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(اسی کو کہتے ہیں؟ایسا انوکھا عشق انہی لوگوں کو مبارک ہو-
دوسری اپیل
اے میرے عزیز آپ سے سوال ہے کہ کن وجوہ کی بنا پر آپ میلاد پاک کو ناجائز وبدعت کہتے ہیں۔؟
آپ جواب میں کہیں گے جناب ناجائز وبدعت ہونے کی کئی وجوہ ہیں ایک یہ کہ اس میں تعیین یوم ہے دوم اس میں تداعی وتہشیر ہے جوکہ شرعاً ممنوع ہے سوم اس میں فضول خرچی ہے اسراف ہےجو کہ ناجائز ہے ممنوع ہے------------اس پر آپ سے سوال ہے کہآپ اپنے اکابر کا دن مناتے ہیں وہاں
تعیین یوم بھی ہوتا ہے اخباروں میں اشتہاروں کے ذریعہ خوب تداعی اور تشہیر بھی ہوتی ہے کہ فلاں دن فلاں جگہ جلسہ یادگار ہوگا اور یہ بھی معین کر لیا جاتا ہے کہ فلاں فلاں عالم اور لیڈر بیان کریں گے اعر فضول خرچی بھی ازحد ہوتی ہے اتنی ٹیوبیں اتنے بلب لگائے جاتے ہیں کہ شمار نہیں ہوسکتا-
آج سے تقریباً پندرہ بیس بلکہ اسےبھی ذیادہ سال پہلے گوجرانوالہ میں ایک جہاد کانفرنس منعقد کی گئی
تھی احباب نے بتایا کہ اس میں مولوی اسماعیل صاحب دہلوی کا جہاد والا جھنڈاآویزاں کیا گیا تھا تو موحدین حضرات جو کہ نبی اکرم(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کے ناپ پر انگھوٹھے چومنے کو چدعت کہتے
ہیں وہ سب قطار درقطار اس جھنڈے کو چومتے اور سروں پر لگاتے منہ پر ملتے گزررہے تھے اور ٹیوبیں اور بلب اتنے آویزاں تھے کہ دیکنھے والے بیان کرتے ہیں گننے والے کو گننا مشکل تھا
نیزاسی سال 2003ء میں میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقعہ پر غیر مقلدیں کے سیاسی
امام ساجدمیر نے میاں صاحب کی پیدائش کی خوشی میں کیک کاٹا چنانچہ رزنامہ انصاف 3جنوری میںایک تصویر شائع ہوئی ہے جس میں اہلحدیث پروفیسر ساجد میر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف
کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں ،،،،،یہاں تک کہ جب تم پیدا ہوئے تو تمہارے ماں باپ عزیز رشتے دار سب نے خوشیاں منائی ہونگی۔کیا یہ سب جائز ہو گیا آپ جواب دیں گے بھئی دنیا میں سب کچھچلتا ہے اس کے سوا تو چارہ نہیں -بس سارے فتوی تو اللہ تعالیٰ کے حبیب کے لئے ہیں ان کے لئے جو کچھبھی کیا جائے وہ ناجائز و بدعت ہی رہے گا باقی سب ٹھیک ہے یہ ہے انوکھا عشق رسول(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(-اگر یہی عشق رسول ہے تو اسے دور ہی سے سلام۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ اپ پر لا کھوں رحمتیں نا ز ل فر ماے
عمر فاروق عطاری آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عمر فاروق عطاری کا شکریہ ادا کیا
مفتی (16-12-11), رضی (28-05-09)
پرانا 13-03-09, 07:52 PM   #22
Banned
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مراسلات: 24
کمائي: 924
شکریہ: 19
17 مراسلہ میں 63 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عمر فاروق عطاری مراسلہ دیکھیں
ابولہب کی لونڈی تھی جس کا نام ثوبیہ تھا اور جب رحمتہ للعالمین شفیع المزنین (صلیٰ اللہ علیہ وسلم(کی پیدائش مبارکہ ہوئی تو ثوبیہ نے ابولہب کو مبارک باددی مبارکباد سن کر ابولہب نے انگلی سے اشارہ کر کے اس ثوبیہ لونڈی کوسیددوعالم(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کی پیدائش مبارکہ کی خوشی میں آزاد کر دیا اور جب ابو لہب مرگیا تو اس کے بھائی سیدنا عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے خواب میں ابولہب کو دیکھا اور پوچھا بھائی کیا حال ہے تو ابولہب نے کہا میں دوزخ میں ہوں لیکن پیر کے دن مجھے اس انگلی سے کوئی آرام دہ چیز ملتی ہے جس سے مجھےآرام ملتا ہے کیونکہ میں نے اس انگلی سےاشارہ کرکے ثوبیہ کوآزادکیا تھا-
ہ بات صحیح البُخاری ، کتاب النکاح کے باب نمبر ٢٠ کی تیسری حدیث کے ساتھ بیان کی گئی ہے ، اور یہ حدیث نہیں بلکہ عروہ بن الزبیر کا قول ہے کہ ''' و ثُویبَۃٌ لِابی لھبٍ و کان ابو لھبٍ اعتقھا فارضعت النبيّ صلی اللَّہ عَلیہِ وَسلم ، فلما مات ابو لھب اُرِیَہُ بعضُ اھلہِ بِشرِّ حِیبۃٍ ، قال لہ ُ : ما ذا لّقَیت َ ؟ قال ابو لھب : لم القَ بعدَکُم ، غیرَ انی سُقِیتُ فی ھذہ بعتاقتی ثُویبَۃَ '''
اور اِس بات کو اِمام البیہقی نے سُنن الکبریٰ میں ، کتاب النکاح کے باب ''' ما جاء فی قول اللّہ تعالیٰ و اَن تجمعوا بین الاختین ''' میں اِلفاظ کے معمولی سے فرق سے نقل کِیا ہے اُن کے نقل کردہ اِلفاظ یہ ہیں ''' لم القَ بعدَکُم رخاءَ ، غیرَ انی سُقِیتُ فی ھذہ مِنی بعتاقتی ثُویبَۃَ و اشارَ اِلیِ النقیرۃ التی بین الابھام و التی تلیھا مِن الاصابع '''
اور اِمام ابو عوانہ نے اپنی مسند میں '' مبتداء کتاب النکاح و ما یشاکلہُ ''' کے باب ''' تحریم الجمع بین الاختین و تحریم نکاح الربیبۃ التی ہی تربیۃ الرجل و تحریم الجمع بین المراۃ و ابنتھا ''' میں اِن اِلفاظ کے ساتھ یہ واقعہ نقل کیا ''' لم القَ بعدَکُم راحۃ ، غیرَ انی سُقِیتُ فی ھذہ النقیرۃ التی بین الابھام والتی تلیھا بعتقی ثُویبَۃَ '''
سب سے پہلی اور بُنیادی بات یہ ہے کہ یہ بات حدیث نہیں ، بلکہ ایک تابعی کی بات ہے جو اِمام بُخاری نے بلا سند بیان کی ہے ،اِس بات سے کوئی بھی اِنکار نہیں کر سکتا کہ ابو لہب کافر تھا ، اور کفر کی حالت میں ہی مرا ، اور جب اُس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی خوشخبری دینے والی اپنی باندی ثویبہ کو آزاد کِیا تھا تو اِس لیے نہیں کیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے ہیں ، بلکہ اِس خوشی میں کِیا تھا اُس کے فوت شُدہ بھائی عبداللہ بن عبدالمطلب کا بیٹا پیدا ہوا ہے ، اگر اُسے اپنے بھتیجے کے رسول اللہ ہونے کی خوشی ہوتی تو اُن صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلانِ نبوت کے بعد یہ ابو لہب پہلے اِیمان لانے والوں میں ہوتا نہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے مخالفین میں ،
اِمام ابن حجر العسقلانی نے اِس بات کی شرح کرتے ہوئے ''' فتح الباری شرح صحیح البُخاری ''' میں لکھا ''' السہیلی نے لکھا کہ یہ خواب عباس بن عبدالمطلب ( رضی اللہ عنہُ ) نے دیکھا تھا ''' پھر چند سطر کے بعد لکھا ''' یہ خبر مرُسل ہے یعنی عروہ بن الزبیر نے یہ بیان نہیں کِیا کہ اُنہوں نے یہ بات کِس سے سُنی ، اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ یہ خبر مُرسل نہیں ، پھر بھی خوابوں کے بارے میں اہلِ سُنّت و الجماعت کا فیصلہ یہ ہی ہے کہ خوابوں میں کِسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کی کوئی دلیل نہیں ہوتی ،
یہ ایک دِینی مسئلہ ہے اور ایسا مسئلہ ہے جِس کا تعلق عقیدے اور عِبادت دونوں سے ہے ، دِین کے کِسی بھی مسئلے کا حکم جاننے کے لیے مندرجہ ذیل میں سے کِسی ایک چیز کی دلیل کا ہونا ضروری ہے :::
( ١ ) قرآن (٢) صحیح حدیث (٣) آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم ا جمعین ،،،
''' اَثرٌ''' کا مطلب ہے نشانی ، یا نقشِ قدم ، اور صحابہ رضوان اللہ علیہم کے اقوال و افعال کو ''' مصطلح الحدیث ''' یعنی علمِ حدیث کی اصطلاحات میں''' آثار''' کہا جاتا ہے ، اور کچھ محدثین ''' آثار ''' کا اطلاق ''' حدیث ''' پر بھی کرتے ہیں ، اور اسکا عکس بھی استعمال ہوتا ہے ، (٤) اِجماع (٥) اِجتہاد یا قیاس:::
عِبادت اور عقیدے کے مسائل میں اِجتہاد یا قیاس کی کوئی گنجائش نہیں ، اِس کے لیے قرآن اور صحیح حدیث دونوں یا دونوں میں سے کِسی ایک میں سے نصِ صریح یعنی واضح دلیل کا ہونا ضروری ہے اگر قرآن اور حدیث میں سے کوئی صریح نص یعنی بالکل واضح جواب نہ مِل سکے تو پھر اِجماع اور آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی طرف توجہ کی جاتی ہے ، اور اِن تمام مصادر میں ''' عید میلاد النبی ''' منانے یا کرنے کی کوئی علامت تک بھی نہیں ملتی (بشکریہ اردو محفل)
جمعہ خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے جمعہ خان کا شکریہ ادا کیا
ukan (27-05-09), فیصل ناصر (14-03-09), نبیل خان (16-12-11), حسن قادری (16-12-11), رضی (28-05-09)
پرانا 13-03-09, 07:55 PM   #23
Banned
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مراسلات: 24
کمائي: 924
شکریہ: 19
17 مراسلہ میں 63 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عمر فاروق عطاری مراسلہ دیکھیں
یعنی اے عزیز غور کر کہ جب یہ کافر ابولہب جس کی مذ مت میں قرآن پاک (کی سورۃ الھب(نازل ہوئی اسکو حبیب خدا(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کی ولادت پاک کی خوشی کی وجہ سے دوزخ میں یہ انعام ملا-تو نبی کریم (صلیٰ اللہ علیہ وسلم(کے اس امتی مسلمان کا کیا حال ہوگا جو نبی کریم(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کی ولادت پاک کی خوشی میں اورنبی کریم (صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کی محبت میں اپنی استطاعت کے مطابق(اللہ کے دیئےہوئے( مال کو خرچ کرتاہے مجھے جان کی قسم ایسے مسلمان کی جزااللہ کریم کی طرف سے یہ ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے فضل سے اسے نعمتوں والی جنت میں داخل کرے گا-
سبحان اللہ! ایک خواب کی بنیاد پر جنت میں داخلے کی نوید۔
جمعہ خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جمعہ خان کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (16-12-11), حسن قادری (16-12-11), رضی (28-05-09)
پرانا 13-03-09, 07:58 PM   #24
Banned
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مراسلات: 24
کمائي: 924
شکریہ: 19
17 مراسلہ میں 63 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عمر فاروق عطاری مراسلہ دیکھیں
حضرت علامہ مولاناصالح لکھتے ہیں:
نبی اکرم(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کی امت کیا عرب کیا مصرکیا شام کیا اور روم اور اندلس اور اسلامی ممالک سب کا اجتماع اور اتفاق ہے کہ میلاد مصطفٰے(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(مستحب اور مستحسن ہے-بحوالہ(اقامۃالقیامۃ-ص19(حضرت علامہ شامی نے فرمایا:نبی اکرم(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(کے میلاد پاک پر علمائے کرام نے کتابیں لکھیں اور اس میلادشریف کرنے پر رغبت دلائی اور فرمایا میلاد مصطفٰے(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کا انکار کرنے والا بدمذہب ہےحاکم شریعت پر لازم ہے کہ ایسے منکر کو سزادے-(بحوالحہ اقامۃ القیامۃ-ص19(
کیا صحابہ رضی اللہ عنہُم اجمعین اور اُن کے بعد تابعین ، تبع تابعین اور چھ سو سال تک اُمت کے کِسی عالم کو کِسی اِمام کو ، نبی علیہ الصلاۃُ و السلام سے محبت نہیں تھی ؟ ؟؟کیا مُحبت کے اِس فلسفہ کو صحابہ رضی اللہ عنہم نہ سمجھ پائے تھے کہ وہ اِس بات کو بنیاد بنا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی عید مناتے ، یا تابعین یا تبع تابعین ، یعنی سُبحان اللہ عید میلاد منوانے اور منانے والے بھائیوں کو مُحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ مفہوم سمجھ میں آ گیا جو درست ہے اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین ، تابعین تبع تابعین چھ ساڑہے چھ سو سال تک اُمت کے عُلمااور ائمہ رحمہم اللہ جمعیاًبے چارے غلطی پر رہے ؟؟؟ نہ صرف یہ بلکہ ائمہ اربعہ میں سے بھی کسی نے اس کے منانے کی ترغیب نہ دی۔
جمعہ خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے جمعہ خان کا شکریہ ادا کیا
arslansun (14-03-09), ukan (27-05-09), فیصل ناصر (14-03-09), نبیل خان (16-12-11), حسن قادری (16-12-11), رضی (28-05-09)
پرانا 13-03-09, 08:02 PM   #25
Banned
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مراسلات: 24
کمائي: 924
شکریہ: 19
17 مراسلہ میں 63 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عمر فاروق عطاری مراسلہ دیکھیں
اے میرے مسلمان بھائی اےمیرے عزیز ذرا غورکر کہ اتنے بڑے جلیل القدر ائمہ دین علمائے راسخین نےمیلاد پاک کے متعلق ارشادات مبارکہ فرمائے ہیں کیا یہ سب غیر معتبر ہی ہیں اور تو یہی رٹ لگائے جائے کہ فلاں نے لکھاہے کہ یوں میلاد پاک کرنا بدعت ہےناجائزن ہے- اے میرے عزیز کیا یہی عشق رسول
اللہ کے قران سے سمجھا دو یا پھر مدینے والے (صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم) کی سنت سے دکھا دو، اللہ کی قسم اسے بدعت کہنا تو درکنار اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیں گے ان شاء اللہ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم فرمائیں کہ "دین میں نکالی گئی نئی نئی چیزوں سے بچنا" اور ہم ان کے مقابلے پر کسی دوسرے کے فتوے قبول کر لیں۔ واللہ! ایسا نہیں ہو گا باذن ربنا۔
جمعہ خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے جمعہ خان کا شکریہ ادا کیا
arslansun (14-03-09), ukan (27-05-09), فیصل ناصر (14-03-09), رضی (28-05-09)
پرانا 13-03-09, 08:07 PM   #26
Banned
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مراسلات: 24
کمائي: 924
شکریہ: 19
17 مراسلہ میں 63 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عمر فاروق عطاری مراسلہ دیکھیں
اے میرے عزیز آپ سے سوال ہے کہ کن وجوہ کی بنا پر آپ میلاد پاک کو ناجائز وبدعت کہتے ہیں۔؟
آپ جواب میں کہیں گے جناب ناجائز وبدعت ہونے کی کئی وجوہ ہیں ایک یہ کہ اس میں تعیین یوم ہے دوم اس میں تداعی وتہشیر ہے جوکہ شرعاً ممنوع ہے سوم اس میں فضول خرچی ہے اسراف ہےجو کہ ناجائز ہے ممنوع ہے------------اس پر آپ سے سوال ہے کہآپ اپنے اکابر کا دن مناتے ہیں وہاں
تعیین یوم بھی ہوتا ہے اخباروں میں اشتہاروں کے ذریعہ خوب تداعی اور تشہیر بھی ہوتی ہے کہ فلاں دن فلاں جگہ جلسہ یادگار ہوگا اور یہ بھی معین کر لیا جاتا ہے کہ فلاں فلاں عالم اور لیڈر بیان کریں گے اعر فضول خرچی بھی ازحد ہوتی ہے اتنی ٹیوبیں اتنے بلب لگائے جاتے ہیں کہ شمار نہیں ہوسکتا-
آج سے تقریباً پندرہ بیس بلکہ اسےبھی ذیادہ سال پہلے گوجرانوالہ میں ایک جہاد کانفرنس منعقد کی گئی
تھی احباب نے بتایا کہ اس میں مولوی اسماعیل صاحب دہلوی کا جہاد والا جھنڈاآویزاں کیا گیا تھا تو موحدین حضرات جو کہ نبی اکرم(صلیٰ اللہ علیہ وسلم( کے ناپ پر انگھوٹھے چومنے کو چدعت کہتے
ہیں وہ سب قطار درقطار اس جھنڈے کو چومتے اور سروں پر لگاتے منہ پر ملتے گزررہے تھے اور ٹیوبیں اور بلب اتنے آویزاں تھے کہ دیکنھے والے بیان کرتے ہیں گننے والے کو گننا مشکل تھا
نیزاسی سال 2003ء میں میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقعہ پر غیر مقلدیں کے سیاسی
امام ساجدمیر نے میاں صاحب کی پیدائش کی خوشی میں کیک کاٹا چنانچہ رزنامہ انصاف 3جنوری میںایک تصویر شائع ہوئی ہے جس میں اہلحدیث پروفیسر ساجد میر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف
کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں ،،،،،یہاں تک کہ جب تم پیدا ہوئے تو تمہارے ماں باپ عزیز رشتے دار سب نے خوشیاں منائی ہونگی۔کیا یہ سب جائز ہو گیا آپ جواب دیں گے بھئی دنیا میں سب کچھچلتا ہے اس کے سوا تو چارہ نہیں -بس سارے فتوی تو اللہ تعالیٰ کے حبیب کے لئے ہیں ان کے لئے جو کچھبھی کیا جائے وہ ناجائز و بدعت ہی رہے گا باقی سب ٹھیک ہے یہ ہے انوکھا عشق رسول(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(-اگر یہی عشق رسول ہے تو اسے دور ہی سے سلام۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ اپ پر لا کھوں رحمتیں نا ز ل فر ماے
ان میں سے کون سا کام ہے جو دین سمجھ کر کیا جاتا ہو اور اس کے تارک پر فتوے لگائے جاتے ہوں؟ جن شخصیات کے حوالے آپ نے دیے ہیں ان میں سے کون ہے جس کے قول یا عمل کو نبی محترم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے فرمان کے مقابلے پر لایا جا سکے؟ کیا نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم فرما نہیں گے کہ "ہر بدعت گمراہی ہے" اور یہ کہ "جس نے ہمارے اس دین میں‌کوئی نئی چیز نکالی وہ مردود ہے"۔ قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو کیا یہی جواب دیں گے کہ ہم نے آپ کے حکم کو اس لیے پشت پیچھے پھینک دیا تھا کہ اکابر دیوبند یا اکابر اہل حدیث کا عمل اس کے‌خلاف تھا؟
جمعہ خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جمعہ خان کا شکریہ ادا کیا
arslansun (14-03-09), ukan (27-05-09), رضی (28-05-09)
پرانا 13-03-09, 08:28 PM   #27
Banned
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مراسلات: 24
کمائي: 924
شکریہ: 19
17 مراسلہ میں 63 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عمر فاروق عطاری مراسلہ دیکھیں
بھئی دنیا میں سب کچھچلتا ہے اس کے سوا تو چارہ نہیں -بس سارے فتوی تو اللہ تعالیٰ کے حبیب کے لئے ہیں ان کے لئے جو کچھبھی کیا جائے وہ ناجائز و بدعت ہی رہے گا باقی سب ٹھیک ہے یہ ہے انوکھا عشق رسول(صلیٰ اللہ علیہ وسلم(-اگر یہی عشق رسول ہے تو اسے دور ہی سے سلام۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ اپ پر لا کھوں رحمتیں نا ز ل فر ماے
اس لیے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے جو کچھ منسوب کیا جائے گا وہ دین سمجھا جاتا ہے۔ ضروری ہے کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے فرامین، افعال مبارک اور احکام اور سنتوں بلا کم و کاست اسی طرح پیش کیا جائے جس طرح انہوں نے خود سکھایا۔ ورنہ چوتھی یا پانچویں صدی ہجری میں شروع ہونے والی میلاد کی بدعت کی طرح ہر کوئی اپنی پسند سے اضافے کرتا چلا جائے گا اور امت تفرقے میں پڑتی رہے گی۔ محبت رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی اتباع کی جائے، نہ کہ میلاد جیسی بدعات کا ارتکاب۔
جمعہ خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے جمعہ خان کا شکریہ ادا کیا
arslansun (14-03-09), ukan (27-05-09), فیصل ناصر (14-03-09), رضی (28-05-09)
پرانا 14-03-09, 12:51 AM   #28
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,790
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,004 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اللہ آپ کو استقامت عطا فر مائے
حق کی بات دل کو چھوتی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (28-05-09)
پرانا 14-03-09, 12:55 AM   #29
Senior Member
 
arslansun's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,476
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اللہ اپکی خدمت قبول فرمائے۔جمعہ خان بھائی۔
arslansun آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے arslansun کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-03-09), رضی (28-05-09)
پرانا 14-03-09, 09:08 AM   #30
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,496
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ربیع الاول کا مہینہ آنے والا ہے

اللہ ہم سب پر کرم فرمائے
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
com, پیارے, پاک, وزیراعظم, قرآن, نواز شریف, نماز, ماں, محبت, آدمی, اللہ, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, حدیث, خدا, دل, زلزلہ, زندگی, سالگرہ, عقل, عبادت, عشق, صحابہ

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
12 ربیع الول naeemuddin میری ڈائری 2 11-02-11 12:56 AM
رفیع انجم رفیع انجم تعارف 10 11-07-10 11:42 PM
ربیع الثانی کا مہینہ naeemuddin میری ڈائری 0 26-04-09 12:04 AM
عدنان سمیع خان اور مائیکل جیکسن کا مشترکہ البم؟ طارق راحیل خبریں 0 23-02-09 10:02 PM
خوش آمدید ندیم رفیع صاحب! منتظمین تعارف 6 07-07-07 08:30 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger