واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > پاکستان کی سیاحت




کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-10-09, 05:40 PM   #1
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,777
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور

کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور

السلام و علیکم،

ہم لوگ کافی عرصے سے پاکستان ٹور کا پروگرام بنا رہے تھے مگر ہر دفعہ کوئی نا کوئی مسئلہ ہوجاتا اور ہمارا یہ پروگرام دھرا کا دھرا رہ جاتا۔ اس رمضان میں ہم گھر والوں نے پھر سے پروگرام بنانا شروع کیا اور میں نے اپنے آفس میں سالانہ چھٹیوں کے لیے اپلائی بھی کردیا۔ جب چھٹیاں مل گئیں تو ہم نے یہ عید لاہور میں منانے کا پروگرام بنایا اور اس کے بعد راولپنڈی جانے کا بھی ارادہ تھا۔ چونکہ ہمارے فورم کے بہت سے ساتھی راولپنڈی اور لاہور میں رہتے ہیں تو میں نے سب کو ڈھونڈا اور ان سے ملنے کا پروگرام بھی بنایا، جس کی تفصیلات میں اگلی پوسٹ میں دوں گا۔ میرے اس ٹرپ کو منتظمین بھائی نے ‘کاروان پاک۔نیٹ‘ کا نام دیا اور حکم دیا کہ میں اپنے ساتھ کیمرہ لے جائوں اور تصاویر کھینچ کر آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں۔ یہ پوری تھریڈ کاروان پاک۔نیٹ کے پاکستان ٹور کی ہے۔

تو جناب ہمارا پروگرام یہ بنا کہ ہم اپنی مہران پرعید سے دو دن پہلے کراچی سے لاہور کے لیے چلیں گے۔ ایک رات صادق آباد میں گزار کے دوسرے دن لاہور پہنچ جائیں گے۔ پھر لاہور سے عید کے دوسرے دن راولپنڈی کے لیے چلیں گے اور وہاں دو دن ٹھہر کر مری اور مظفرآباد کے لیے نکل جائیں گے۔ وہاں سے واپس راولپنڈی اور پھر لاہور اور پھر کراچی۔ ان شہروں کے درمیان جو بھی اہم مقامات آئیں گے وہاں بھی جانے کا ارادہ تھا اور جہاں کی جو بھی مشہور چیز ہیں وہ سب بھی کھانے کا ارادہ تھا۔

تو جناب ہم نے اللہ کے کرم سے اپنی توقعات سے کافی زیادہ جگہوں کی سیر کی اور خوب انجوائے کیا۔ یہ تھریڈ شروع کرنے کا میرا ایک مقصد تو یہ ہے کہ اپنے اس ٹرپ کو آپ لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کروں اور اس سفر میں ہونے والے اچھے برے تجربات بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں تاکہ آپ لوگ بھی ان سے مستفید ہوسکیں۔

اس سفر کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ اس پورے سفر میں ہماری گاڑی نے 4105 کلومیٹر سفر کیا۔ پورے سفر میں ہمیں 34 دفعہ سی این جی اور 6 مرتبہ پیٹرول ڈلوانا پڑا۔ سی ان جی 7401 روپے اور پیٹرول 3000 کا خرچ ہوا۔ اس طرح ہماری گاڑی نے ایک کلومیٹر تقریباً ڈھائی روپے میں کیا، جو کہ میرے حساب سے بہت اچھی ایوریج رہی۔ بلکہ میں یہ کہوں گا کہ اتنے لمبے ٹرپ پر یہ ہمیں ٹرین، بس اور ٹیکسیوں سے بہت سستا پڑا۔ پورے سفر میں ہمیں 38 مرتبہ 755 روپے کا ٹول ٹیکس دینا پڑا جو ہمیں اس وجہ سے بہت برا لگا کہ ہمیں ہر جگہ گاڑی روکنی پڑتی تھی۔

اس سفر میں ہم جن بڑے بڑے شہروں میں گئے ان میں لاہور، کھیوڑہ، راولپنڈی، اسلام آباد، مظفرآباد، مری، منگلا ڈیم، میرپور (آزاد کشمیر) اور بہاولپور شامل ہیں۔ اپنی اگلی پوسٹ میں، میں ان سب شہروں کی تفصیل اور تصاویر بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ ایک چیز جس کا ہمیں بہت افسوس رہا، وہ یہ کہ ہر شہر میں ہم سے کوئی نا کوئی جگہ گھومنے سے رہ گئی۔ کئی مرتبہ اپنے بجٹ یا گاڑی یا معلومات کی کمی یا پھر وقت کی کمی کی وجہ سے کسی بھی شہر کو ہم پورا نہیں دیکھ سکے۔ اب انشاءاللہ اگلی مرتبہ ان سب جگہوں کو بھی اپنے پروگرام میں شامل کریں گے۔

تو جناب یہ تو تھا ہمارے سفر کا خلاصہ، اب اگلی آنے والی پوسٹ میں، میں ہر شہر کی الگ سے تفصیلات دوں گا اور اس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو کلپ بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ امید ہے آپ لوگ بھی ہمارے تجربات سے لطف اندوز ہوں گے۔


جاری ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
36 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (09-10-09), saraah (28-03-11), shafresha (06-10-09), فیصل ناصر (20-12-09), فاروق سرورخان (05-10-09), گوہر (21-10-09), پاکستانی (05-10-09), ھارون اعظم (10-01-11), یاسر عمران مرزا (05-10-09), نیلم خان (05-10-09), منتظمین (08-10-09), محمد کاشف حبیب (01-11-09), محمدخلیل (05-10-09), محمدعدنان (05-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), مزمل فاروق (06-10-09), مسافر (06-10-09), معظم (17-10-09), wajee (05-10-09), ایس اے نقوی (07-10-09), ام طلحہ (06-10-09), احمد بلال (18-10-09), بلال الراعی (05-09-11), راجہ اکرام (05-10-09), رضی (06-10-09), سیلانی (05-11-09), سحر (03-11-09), شاہ جی 90 (06-10-09), طاھر (06-10-09), طارق راحیل (06-10-09), عامرشہزاد (06-10-09), عبدالقدوس (05-10-09), عبداللہ حیدر (06-10-09), عدنان دانی (12-01-11), عروج (04-10-11)
پرانا 05-10-09, 07:16 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب سرمد بھائی
اگلی اقساط کا بے چینی سے انتظار ہے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (09-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), ابو عمار (05-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 05-10-09, 07:40 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں تو کئی دن سے انتظار کر رہا تھا اس کا
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (09-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), ابو عمار (05-10-09), احمد بلال (18-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 05-10-09, 08:06 PM   #4
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,054
شکریہ: 8,654
3,902 مراسلہ میں 11,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا سفرنامہ ہے، انتظار ہے اگلی تحریر کا
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (06-10-09), ابو عمار (05-10-09), احمد بلال (18-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 05-10-09, 09:53 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے واہ سرمد بھائی شدت سے اگلے دھاگے یا مراسلات کا انتظار رہے گا
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (05-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 06-10-09, 12:13 AM   #6
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

واہ جناب -- آغاز تو بہت عمدہ ہے، لگتا ہے آپ کا کاروان ہمیں بھی خوب مزے کروائے گا۔
تمام ممبران سے ملکر خوب مزاہ آیا ہو گا۔

کیا کراچی والوں سے بھی ملنے کا پروگرام ہے

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-03-11), نیلم خان (07-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), ابو عمار (06-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 06-10-09, 12:13 AM   #7
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

------ ------------- -------------------------- ------------------------------------

Last edited by طاھر; 06-10-09 at 12:42 AM. وجہ: Double Post
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 06-10-09, 12:24 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا سفرنامہ ہے، انتظار ہے اگلی تحریر کا،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (06-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), ابو عمار (06-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 06-10-09, 08:44 AM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آغاز تو اچھا ہے ماشا اللہ۔ انتظار کرتے ہیں باتصویری سفر نامے کا
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (06-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), ابو عمار (06-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 06-10-09, 08:56 AM   #10
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سرمد بھائی انتظاررہے گا
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (06-10-09), ابو عمار (06-10-09), احمد بلال (18-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 06-10-09, 09:02 AM   #11
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,777
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،

واہ جناب -- آغاز تو بہت عمدہ ہے، لگتا ہے آپ کا کاروان ہمیں بھی خوب مزے کروائے گا۔
تمام ممبران سے ملکر خوب مزاہ آیا ہو گا۔

کیا کراچی والوں سے بھی ملنے کا پروگرام ہے

والسلام

طاہر
طاہر بھائی تمام ممبران سے ملاقات تو نہیں ہوسکی مگر جن سے ملاقات ہوئی بہت مزہ آیا۔ اگلی پوسٹ میں ان کا تذکرہ بھی کروں گا۔
جی طاہر بھائی کراچی والوں سے بھی ملنے کا پروگرام بنانا ہے۔ کچھ عرصے بعد اس کے لیے ایک الگ سے تھریڈ بنائوں گا۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-12-09), محمدعدنان (11-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 06-10-09, 09:39 AM   #12
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,386
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست، انتطار رہے گا۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (06-10-09), ابو عمار (06-10-09), راجہ اکرام (06-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 06-10-09, 09:41 AM   #13
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے
مزید تفصیلات کا انتظار۔۔۔ہے
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (06-10-09), ابو عمار (06-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09)
پرانا 06-10-09, 09:41 AM   #14
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شادی ایک مذہبی فریضہ یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نمائشی شو
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 06-10-09, 10:43 AM   #15
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,777
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کاروان پاک۔نیٹ کراچی سے لاہور

کاروان پاک۔نیٹ کراچی سے لاہور - حصہ اول


اس پوسٹ میں، میں‌آپ لوگوں سے کراچی سے لے کر لاہور تک کے سفر کے حالات شئیر کروں گا۔ یہ سفر میرے لیے بہت ہی ایڈونچرس رہا کیوں کہ میں نے بہت ہی تیز رفتار گاڑی چلائی اور سارا سفر بہت کم وقت میں طے کرلیا۔ ہم لوگ اس سفر میں اتنے کھو چکے تھے کہ تصاویر کھینچنے کا کسی کو ہوش ہی نہیں تھا۔ پھر بھی ہم نے آپ کے لیے کچھ تصاویر کھینچی ہیں۔ ایک بات آپ لوگوں کو بتاتا چلوں اور آپ لوگ جانتے ہی ہوں گے کہ ڈیجیٹل کیمرے سے تصویر کھینچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ منظر پر 3 سے 4 سیکنڈ تک اپنے کیمرے کو فوکس رکھیں تو یہ بہت اچھی تصویر کھینچتا ہے اور ہمارے ساتھ یہ مسئلہ تھا کہ ہمیں چلتی گاڑی سے تصاویر کھینچنی تھیں تو کئی مرتبہ تصویر کھینچتے کھینچتے بیچ میں ٹرک آجاتا تھا یا وہ منظر پیچھے رہ جاتا تھا۔ بہرحال میں نے چُن چُن کے آپ لوگوں کے لیے کچھ اچھی تصاویر سلیکٹ کی ہیں۔ امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئیں گی۔ ایک غلطی کا احساس ہمیں لاہور جاکر ہوا وہ یہ کہ ہم نے کیمرے کی تاریخ تو سیٹ ہی نہیں کی تھی اور وہ تو ہر تصویر میں 3 جنوری 2005 دکھا رہا تھا۔ آپ کو لاہور کے بعد والی تصاویر میں صحیح تاریخ نظر آئے گی۔

اس سفر کا آغاز ہم نے 19 ستمبر کی صبح 5:45 پر کیا۔ ہائی وے پر ہمارا پسندیدہ اسٹیشن PSO کا براق اسٹیشن ہے۔ یہاں سے ہم نے اپنی سی این جی فُل کرائی اور کچھ پیٹرول بھی گاڑی میں ڈلوا لیا۔ یہ سمجھ لیں کہ ہائی وے پر ہم نے اپنے سفر کا آغاز صبح 6:15 پر کیا۔

جب آپ ہائی وے پر گلشن حدید فلائی اوور کراس کریں تو اپنے دائیں ہاتھ پر آپ کو ایک سیمنٹ فیکٹری نظر آتی ہے۔ شاید اس کا نام 'لکی سیمنٹ فیکٹری' ہے۔ یہ اس کی فجر کے وقت کی تصویر ہے:




آگے بڑہ کر میں نے اپنی گاڑی کو ہر طرح سے چیک کر لیا کہ کوئی مسئلہ تو نہیں ہے۔ اب میں نے گاڑی کو خوب بھگانا شروع کردیا یہ دیکھنے کے لیے کہ یہ کہاں تک جاسکتی ہے۔ میری گاڑی ماشاءاللہ 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک بہترین بھاگتی رہی مگر اس کے بعد اس نے تھوڑا مسنگ کرنا شروع کردیا۔ جس سے مجھے اندازہ ہوگیا کہ یہ اس گاڑی کی حد رفتار ہے۔ چونکہ ہائی وے پر چھوٹی گاڑیوں کی حد رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے تو اپنے باقی سفر میں، میں نے اپنی گاڑی کی رفتار 110 ہی رکھی۔

آدھا سپر ہائی وے گزرا تو سورج طلوع ہونا شروع ہوگیا۔ کچھ تصاویر سپر ہائی وے پر سورج طلوع ہونے کی:







صبح 7:45 پر ہم حیدرآباد کے دریائے سندھ پر پہنچ گئے تھے۔ دریائے سندھ کا اتنا کم پانی دیکھ کر ہمیں بہت افسوس ہوا۔

کچھ تصاویر دریائے سندہ سے گزرتے ہوئے:





دن کے 10:00 بجے ہم مورو پہنچھ چکے تھے۔ مورو کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ چوروں کا شہر ہے۔ مگر یہ بات کافی پرانی ہوچکی ہے اب ایسا نہیں ہے۔ آگے جاکر آپ لوگوں سے مورو کا اپنا ایک اور تجربہ شئیر کروں گا۔

راستے میں کپاس کی فصل:



اور یہ ہے جناب باجرے کی فصل:



ہمیں ہمارے توقعات کے برخلاف بہت ہی اچھا روڈ ملا جس پر گاڑی بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل 110 کی رفتار سے دوڑتی رہی۔

راستے کی ایک تصویر:



دن کے 12 بجے کے قریب ہمیں کھجوروں کے درخت نظر آنا شروع ہوگئے، جس کا مطلب ہے کہ ہم سکھر سے کافی قریب ہیں۔

کچھ تصاویر سکھر کے کھجوروں کے باغات کی:









تقریباً 12:25 پر ہم روہڑی پہنچ چکے تھے۔

روہڑی بائی پاس کی تصویر، سامنے روہڑی کی پہاڑیاں نظر آرہی ہیں:



دن کے تقریباً 1:30 بجے ہم میرپور ماتھیلو پہنچ گئے تھے۔ یہاں پر پہلے ایک سعودی فرٹیلائزر فیکٹری ہوتی تھی جو اب FFC ہوچکی ہے۔ اس سے میرا تھوڑا بہت تعلق رہ چکا ہے۔ وہ ایسے کہ جب میں تیسری جماعت میں تھا تو میرے پھوپا یہاں کام کرتے تھے، تو میں نے یہاں گرمیوں کی چھٹیاں گزاری تھیں۔ یہاں کی کالونی بہت ہی خوبصورت اور سسٹم بہترین ہے۔

یہ اسی فیکٹری کی تصویر ہے:



تھوڑا سا آگے بڑہیں تو ENGRO کی خوبصورت فیکٹری آجاتی ہے:



کراچی سے لاہور کے سفر کی روداد ابھی جاری ہے۔ باقی روداد میں اپنی اگلی پوسٹ میں دوں گا۔


جاری ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (09-10-09), saraah (28-03-11), shafresha (12-10-09), فیصل ناصر (20-12-09), پاکستانی (06-10-09), ھارون اعظم (10-01-11), محمدعدنان (11-10-09), رضی (06-10-09), شاہ جی 90 (06-10-09), طاھر (07-10-09), عبدالقدوس (06-10-09), عبداللہ حیدر (07-10-09), عروج (04-10-11)
جواب

Tags
فورم, کوشش, کلپ, کلومیٹر, کباب, کراچی, پوسٹ, پاکستان, پسند, پسندیدہ, یو ٹیوب, لوگ, اللہ, اسلام, بھائی, تحریر, تصاویر, حکم, رمضان, رات, سفر, سیر, عید, عمدہ, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی گلاب خان کرکٹ 10 05-05-10 10:02 AM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 06:38 PM
سہ ملکی ٹورنامنٹ :بھارت کو ہرا کر پاکستان نے فائنل جیت لیا عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 09:06 PM
آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:46 AM
ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ:جاپان نے پاکستان کو 3-1سے ہرا دیا خرم شہزاد خرم ہاکی 1 03-09-07 11:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger