واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > پاکستان کی سیاحت




کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-10-09, 05:40 PM  
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور

السلام و علیکم،

ہم لوگ کافی عرصے سے پاکستان ٹور کا پروگرام بنا رہے تھے مگر ہر دفعہ کوئی نا کوئی مسئلہ ہوجاتا اور ہمارا یہ پروگرام دھرا کا دھرا رہ جاتا۔ اس رمضان میں ہم گھر والوں نے پھر سے پروگرام بنانا شروع کیا اور میں نے اپنے آفس میں سالانہ چھٹیوں کے لیے اپلائی بھی کردیا۔ جب چھٹیاں مل گئیں تو ہم نے یہ عید لاہور میں منانے کا پروگرام بنایا اور اس کے بعد راولپنڈی جانے کا بھی ارادہ تھا۔ چونکہ ہمارے فورم کے بہت سے ساتھی راولپنڈی اور لاہور میں رہتے ہیں تو میں نے سب کو ڈھونڈا اور ان سے ملنے کا پروگرام بھی بنایا، جس کی تفصیلات میں اگلی پوسٹ میں دوں گا۔ میرے اس ٹرپ کو منتظمین بھائی نے ‘کاروان پاک۔نیٹ‘ کا نام دیا اور حکم دیا کہ میں اپنے ساتھ کیمرہ لے جائوں اور تصاویر کھینچ کر آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں۔ یہ پوری تھریڈ کاروان پاک۔نیٹ کے پاکستان ٹور کی ہے۔

تو جناب ہمارا پروگرام یہ بنا کہ ہم اپنی مہران پرعید سے دو دن پہلے کراچی سے لاہور کے لیے چلیں گے۔ ایک رات صادق آباد میں گزار کے دوسرے دن لاہور پہنچ جائیں گے۔ پھر لاہور سے عید کے دوسرے دن راولپنڈی کے لیے چلیں گے اور وہاں دو دن ٹھہر کر مری اور مظفرآباد کے لیے نکل جائیں گے۔ وہاں سے واپس راولپنڈی اور پھر لاہور اور پھر کراچی۔ ان شہروں کے درمیان جو بھی اہم مقامات آئیں گے وہاں بھی جانے کا ارادہ تھا اور جہاں کی جو بھی مشہور چیز ہیں وہ سب بھی کھانے کا ارادہ تھا۔

تو جناب ہم نے اللہ کے کرم سے اپنی توقعات سے کافی زیادہ جگہوں کی سیر کی اور خوب انجوائے کیا۔ یہ تھریڈ شروع کرنے کا میرا ایک مقصد تو یہ ہے کہ اپنے اس ٹرپ کو آپ لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کروں اور اس سفر میں ہونے والے اچھے برے تجربات بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں تاکہ آپ لوگ بھی ان سے مستفید ہوسکیں۔

اس سفر کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ اس پورے سفر میں ہماری گاڑی نے 4105 کلومیٹر سفر کیا۔ پورے سفر میں ہمیں 34 دفعہ سی این جی اور 6 مرتبہ پیٹرول ڈلوانا پڑا۔ سی ان جی 7401 روپے اور پیٹرول 3000 کا خرچ ہوا۔ اس طرح ہماری گاڑی نے ایک کلومیٹر تقریباً ڈھائی روپے میں کیا، جو کہ میرے حساب سے بہت اچھی ایوریج رہی۔ بلکہ میں یہ کہوں گا کہ اتنے لمبے ٹرپ پر یہ ہمیں ٹرین، بس اور ٹیکسیوں سے بہت سستا پڑا۔ پورے سفر میں ہمیں 38 مرتبہ 755 روپے کا ٹول ٹیکس دینا پڑا جو ہمیں اس وجہ سے بہت برا لگا کہ ہمیں ہر جگہ گاڑی روکنی پڑتی تھی۔

اس سفر میں ہم جن بڑے بڑے شہروں میں گئے ان میں لاہور، کھیوڑہ، راولپنڈی، اسلام آباد، مظفرآباد، مری، منگلا ڈیم، میرپور (آزاد کشمیر) اور بہاولپور شامل ہیں۔ اپنی اگلی پوسٹ میں، میں ان سب شہروں کی تفصیل اور تصاویر بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ ایک چیز جس کا ہمیں بہت افسوس رہا، وہ یہ کہ ہر شہر میں ہم سے کوئی نا کوئی جگہ گھومنے سے رہ گئی۔ کئی مرتبہ اپنے بجٹ یا گاڑی یا معلومات کی کمی یا پھر وقت کی کمی کی وجہ سے کسی بھی شہر کو ہم پورا نہیں دیکھ سکے۔ اب انشاءاللہ اگلی مرتبہ ان سب جگہوں کو بھی اپنے پروگرام میں شامل کریں گے۔

تو جناب یہ تو تھا ہمارے سفر کا خلاصہ، اب اگلی آنے والی پوسٹ میں، میں ہر شہر کی الگ سے تفصیلات دوں گا اور اس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو کلپ بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ امید ہے آپ لوگ بھی ہمارے تجربات سے لطف اندوز ہوں گے۔


جاری ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
36 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (09-10-09), saraah (28-03-11), shafresha (06-10-09), فیصل ناصر (20-12-09), فاروق سرورخان (05-10-09), گوہر (21-10-09), پاکستانی (05-10-09), ھارون اعظم (10-01-11), یاسر عمران مرزا (05-10-09), نیلم خان (05-10-09), منتظمین (08-10-09), محمد کاشف حبیب (01-11-09), محمدخلیل (05-10-09), محمدعدنان (05-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), مزمل فاروق (06-10-09), مسافر (06-10-09), معظم (17-10-09), wajee (05-10-09), ایس اے نقوی (07-10-09), ام طلحہ (06-10-09), احمد بلال (18-10-09), بلال الراعی (05-09-11), راجہ اکرام (05-10-09), رضی (06-10-09), سیلانی (05-11-09), سحر (03-11-09), شاہ جی 90 (06-10-09), طاھر (06-10-09), طارق راحیل (06-10-09), عامرشہزاد (06-10-09), عبدالقدوس (05-10-09), عبداللہ حیدر (06-10-09), عدنان دانی (12-01-11), عروج (04-10-11)
پرانا 09-10-09, 03:50 PM   #61
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,053
کمائي: 75,300
شکریہ: 50,023
10,110 مراسلہ میں 31,972 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
آپ مزاق نہ بھی کریں
پھر بھی ہم نے جب آنا ہوا تو ضرور آئیں گے
شہر تو ہمارا اپنا ہے۔۔۔۔۔ اس دیس کے سارے شہر اپنے ہیں

بس آپ کو بچنا پڑے گا کہیں ہماری نظر نہ پڑ جائے
بتا کر آئیں گے تو پھر تو نہیں پڑے گی ۔اب ویسے قسمت خراب ہوئی تو الگ بات ہے
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (09-10-09), شاہ جی 90 (11-10-09)
پرانا 09-10-09, 03:56 PM   #62
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,236
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے آپ نے خود ہی ذکر کیا تھا کہ میری طرح آپ منہ پر بہت عمدہ انداز سے جھوٹ بول سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو بس انکار کر دیجئے گا پہچاننے سے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (10-10-09), شاہ جی 90 (11-10-09)
پرانا 10-10-09, 11:50 AM   #63
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کاروان پاک۔نیٹ لاہور سے کھیوڑہ


لاہور میں ہم نے گوگل میپ میں سارے علاقے کھنگال لیے کے ہمارے رستے میں کون کونسے قابل دید علاقے آتے ہیں۔ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ موٹر وے پر تھوڑا سا اندر جا کر کھیوڑہ آتا ہے۔ فاصلہ دیکھا تو تقریباً 30 کلومیٹر بنتا تھا۔ ہمارا اندازہ تھا کہ ہمیں آدھا گھنٹہ کھیوڑہ جانے میں اور آدھا گھنٹہ وہاں سے آنے میں لگے گا اور ہم وہاں ایک گھنٹہ گزاریں گے۔ اس طرح ہم شام تک راولپنڈی پہنچ سکتے ہیں۔ لاہور پہنچنے تک میں نے اتنا ہارن بجایا کہ وہ بیچارہ اب گونگا ہوچکا تھا۔

عید کے تیسرے دن 23 اکتوبر 2009 کو ہم لاہور سے صبح 10:30 پر راولپنڈی کے لیے نکلے۔ چونکہ عید کا تیسرا دن تھا اس لیے ہمیں کہیں بھی کوئی گاڑیوں کے پارٹس کی دکان نہیں مل رہی تھی جہاں سے میں گاڑی کا ہارن خرید سکوں۔ اسی تلاش میں تھا کہ میرے موبائل پر اپنے پاک نیٹ کے ایک ممبر 'مرزا قاروق' کی کال آئی کہ سرمد بھائی آپ راولپنڈی میں کہاں ملیں گے ہم آپ سے ملنے کے لیے اپنے شہر سے نکل چکے ہیں۔ مجھے بھی ایک جھٹکا لگا اور میں نے ان کو بتایا بھی کہ بھائی ہمارا تو یہ پروگرام تھا کہ ہم سب پاک نیٹ والوں نے 24 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے راجہ اکرام کے گھر اکٹھا ہونا تھا اور یہ پوری تفصیل میں نے سب کو ای میل بھی کردی تھی اور ابھی تو میں لاہور سے نکلا ہوں راولپنڈی کے لیے۔ وہ تھوڑا سا پریشان ہوگئے اور کہنے لگے کہ میں اورخلیل آپ سے ملنے کے لیے اپنے شہروں سے نکل چکے ہیں‌ اور ہم نے تو کھاریاں بھی کراس کر لیا ہے۔ مجھے بہت شرمندگی بھی ہوئی اور میں نے ان کو سمجھایا بھی کہ بھائی شروع سے ہی عید کے چوتھے دن ملنے کا پروگرام تھا اور آج تو عید کا تیسرا دن ہے۔ اس کے بعد میں نے ان سے ریکوسٹ کی کہ آپ کل کا پروگرام بنا لیں۔ میں خلیل اور فاروق کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اتنا کیا۔

دوپہر 11 بجے ہم موٹروے پر چڑہ چکے تھے۔ موٹروے پر گاڑی چلانے کا یہ میرا پہلا تجربہ تھا۔ موٹروے ہمیں بہت اچھا لگا سوائے کچھ چیزوں کے۔ مثال کے طور پر موٹروے پر آپ کو سی این جی صرف 3 جگہ پر ملتی ہے اور وہاں بھی اتنی لمبی لائن لگی ہوتی ہے کہ آپ کو آدھے سے پونا گھنٹہ تک لگ جاتا ہے، جس سے آپ کے سفر میں بہت حرج ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ موٹروے بہت ہی عمدہ ہے اس میں کوئی ایک گڑھا نہیں ہے، ایک ہی روڈ آخر تک چلا جا رہا ہے، بہت ہی عمدہ ہے۔ پر میں اپنی طبیعت کا کیا کروں کہ مجھ جیسے پینڈو ڈرائیور کو ایڈونچر چاہئیے۔ جب روڈ بھی بالکل بہترین ہو اور گاڑی بھی بہترین ہو تو مجھے بوریت ہونے لگتی ہے، کچھ کام ہی نہیں ہوتا کرنے کو بلکہ مجھے تو نیند آنے لگتی ہے۔ یہاں بہت سے لوگ مجھ سے اختلاف کریں گے مگر میں کیا کروں کہ میں ہوں ہی ایسا۔ اس کے مقابلے میں واپسی پر میں جی ٹی روڈ سے آیا اور بہت مزہ آیا، کبھی آپ بھینس کے روڈ کراس کرنے کا انتظار کررہے ہیں اور کبھی اپ گدھا گاڑی والے کی منتیں کررہے ہیں کہ بھائی آپ روڈ کراس کرلیں تو میں گاڑی آگے بڑھائوں۔ میرے وطن کی دھول ہے مٹی ہے جو پھانکنے کو ملتی ہے، شہروں سے گزریں تو دیواروں پر اوپلے لگے ہوئے ہوتے ہیں، ان کی بو آتی ہے۔ جی ٹی روڈ مکمل پاکستانی روڈ ہے جبکہ موٹروے مکمل انگریز روڈ لگتا ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ اگر آپ کو جلدی جانا ہے تو موٹروے سے جائیے اور اگر لطف اندوز ہونا ہے تو جی ٹی روڈ سے۔

کچھ تصاویر موٹروے کی:



















یہ فیصل آباد انٹرچینج ہے:



راستے میں ایک جگہ 'بھیرہ' آتی ہے، وہاں ہم نے کھانا کھایا اور گاڑی میں سی این جی بھی بھرائی۔

تھوڑا آگے چلیں تو دریائے جہلم آتا ہے۔ اسے بھی دیکھ کر ہمیں بہت افسوس ہوا کہ اس میں بھی پانی بہت کم تھا:


دریائے جہلم سے تھوڑا آگے چلیں تو 'لِلٰی انٹرچینج' آتا ہے۔ اگر آپ کو کھیوڑہ جانا ہو تو یہاں سے 'پنڈ دادن خان' کی طرف جانا پڑتا ہے۔ یہاں سے کھیوڑہ تقریبا 30 کلومیٹر دور ہے۔ روڈ چھوٹا سا ہے مگر ہے صحیح حالت میں۔

یہ ہے پنڈ دادن - جہلم روڈ کی تصویر:



دوپہر 3:15 پر ہم کھیوڑہ شہر پہنچ چکے تھے:



اور یہ ہے کھیوڑہ کا ریلوے اسٹیشن:





آج کی پوسٹ میں یہیں ختم کرتا ہوں۔ کل آپ سے کھیوڑہ کان کے تجربات، تصاویر اور کچھ ویڈیو کلپ شئیر کروں گا، انشاءاللہ۔



جاری ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-10-09), ھارون اعظم (10-01-11), نیلم خان (16-10-09), محمدعدنان (11-10-09), احمد بلال (19-10-09), حیدر (10-10-09), راجہ اکرام (10-10-09), شاہ جی 90 (11-10-09)
پرانا 10-10-09, 01:37 PM   #64
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,563
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جاری کرتے رہیں بہت اچھا لگ رہا ہے پڑھ کر اور ساتھ تصویریں بھی
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (16-10-09), محمدعدنان (11-10-09), ابو عمار (10-10-09), شاہ جی 90 (11-10-09)
پرانا 11-10-09, 11:58 AM   #65
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,149
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سرمد بھائی بہت اچھا لگا آپ کے سفر کا حال پڑھ کر اور آپ رپورٹنگ بھی بہت اچھی کررہے ہو ماشاء اللہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم بھی آپ کے ساتھ ساتھ سفر کررہے ہیں ۔
بھائی ایک تو آپ سے نہ ملنے کا بہت افسوس ہے اور دوسرا آپ کو ممبرز کی فوٹو بنانی چاہئیے تھیں اسی بہانے ہم بھی یاروں کا دیدار کرلیتے
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (12-10-09), شاہ جی 90 (11-10-09)
پرانا 11-10-09, 12:29 PM   #66
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,236
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدنان بھائی
مفت میں‌ دیدار نہیں ہوتا
کچھ خرچہ کرو۔۔ پھر دیدار بھی ہو جائے گا
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-10-09), محمدعدنان (11-10-09), ابو عمار (12-10-09), شاہ جی 90 (11-10-09)
پرانا 11-10-09, 12:39 PM   #67
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,149
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
عدنان بھائی
مفت میں‌ دیدار نہیں ہوتا
کچھ خرچہ کرو۔۔ پھر دیدار بھی ہو جائے گا
اچھا یار !
دیکھتے ہیں
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (11-10-09)
پرانا 11-10-09, 12:52 PM   #68
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,236
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دیکھتے ہی رہ جائیں گے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (11-10-09)
پرانا 11-10-09, 11:46 PM   #69
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعی ایسا لگتا ہے کہ ہم بھی سرمد بھائی کے ساتھ سفر کر رہے ہیں اور ہاں سفر کی تھکاوٹ بھی ایسے ہی محسوس کر رہے ہیں جیسی سرمد بھائی نے کی ہو گی
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (12-10-09)
پرانا 11-10-09, 11:48 PM   #70
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,236
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی ابھی سے تھک گئے ہہیں
ابھی تو پنڈی بھی نہیں پہنچے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (12-10-09), شاہ جی 90 (12-10-09)
پرانا 12-10-09, 12:09 AM   #71
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
شاہ جی ابھی سے تھک گئے ہہیں
ابھی تو پنڈی بھی نہیں پہنچے
راجہ جی کیا کریں معاملہ کچھہ ایسا ہے کہ سفر ہمیں ہمیشہ تھکا دیتا ہے ، ہاں سفر کے بعد کچھہ دیر آرام کر لیں تو پھر فریش ہوتے ہیں ، اور یہ سفر تو ہم 15/15 گھنٹے دفتر میں کام کرنے کے ساتھہ ساتھہ کر رہے ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (12-10-09), ابو عمار (12-10-09)
پرانا 12-10-09, 12:24 AM   #72
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,150
شکریہ: 1,693
1,084 مراسلہ میں 2,449 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تھوڑا سا آرام خود بھی کرو اور ہم کو بھی کرنے دو بھائی
آخر ہم بھی ساتھ ساتھ ہیں
مسافر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مسافر کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (12-10-09)
پرانا 12-10-09, 12:38 AM   #73
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مسافر مراسلہ دیکھیں
تھوڑا سا آرام خود بھی کرو اور ہم کو بھی کرنے دو بھائی
آخر ہم بھی ساتھ ساتھ ہیں
ارے نہیں یہ سفر تو اتنا پیارا ہے کہ تھکن کی انتہا پر بھی جاری رکھنے کو دل چاہتا ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (12-10-09), ابو عمار (12-10-09)
پرانا 12-10-09, 12:48 AM   #74
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,135
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,713 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
اپنے اس سفر کی میرے پاس کچھ ویڈیو کلپس بھی ہیں مگر ان کا سائز بڑا ہونے کی وجہ سے اپلوڈ نہیں کرپارہا۔ ان کو میں نے zip کرنے کی بھی کوشش کی ہے مگر کوئی خاص فرق نہیں پڑ رہا۔ آخری پوسٹ میں بھی میں ایک کلپ اپلوڈ کرنا جاہ رہا تھا مگر شاید سائز بڑا ہونے کی وجہ سے اپلوڈ نہیں کرپایا۔
کیا اس میں میری کوئی مدد کرسکتا ہے ؟
سرمد جانی السلام علیکم،
بندہ آپ کی مدد کے لیئے حاضر ہے!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (12-10-09), شاہ جی 90 (12-10-09)
پرانا 12-10-09, 12:49 AM   #75
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,135
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,713 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
ایم پی فور میں کر لیں اور ممبران کی تصاویر تو آپ کو سپیشلی کھینچنی چاہئیے تھیں

اس معاملے میں سرمد بہت "ٹچی" ہے!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (12-10-09), شاہ جی 90 (12-10-09)
جواب

Tags
فورم, کوشش, کلپ, کلومیٹر, کباب, کراچی, پوسٹ, پاکستان, پسند, پسندیدہ, یو ٹیوب, لوگ, اللہ, اسلام, بھائی, تحریر, تصاویر, حکم, رمضان, رات, سفر, سیر, عید, عمدہ, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 2 (0 members and 2 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی گلاب خان کرکٹ 10 05-05-10 10:02 AM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 06:38 PM
سہ ملکی ٹورنامنٹ :بھارت کو ہرا کر پاکستان نے فائنل جیت لیا عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 09:06 PM
آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:46 AM
ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ:جاپان نے پاکستان کو 3-1سے ہرا دیا خرم شہزاد خرم ہاکی 1 03-09-07 11:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger