واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > پاکستان کی سیاحت




کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-10-09, 05:40 PM  
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور

السلام و علیکم،

ہم لوگ کافی عرصے سے پاکستان ٹور کا پروگرام بنا رہے تھے مگر ہر دفعہ کوئی نا کوئی مسئلہ ہوجاتا اور ہمارا یہ پروگرام دھرا کا دھرا رہ جاتا۔ اس رمضان میں ہم گھر والوں نے پھر سے پروگرام بنانا شروع کیا اور میں نے اپنے آفس میں سالانہ چھٹیوں کے لیے اپلائی بھی کردیا۔ جب چھٹیاں مل گئیں تو ہم نے یہ عید لاہور میں منانے کا پروگرام بنایا اور اس کے بعد راولپنڈی جانے کا بھی ارادہ تھا۔ چونکہ ہمارے فورم کے بہت سے ساتھی راولپنڈی اور لاہور میں رہتے ہیں تو میں نے سب کو ڈھونڈا اور ان سے ملنے کا پروگرام بھی بنایا، جس کی تفصیلات میں اگلی پوسٹ میں دوں گا۔ میرے اس ٹرپ کو منتظمین بھائی نے ‘کاروان پاک۔نیٹ‘ کا نام دیا اور حکم دیا کہ میں اپنے ساتھ کیمرہ لے جائوں اور تصاویر کھینچ کر آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں۔ یہ پوری تھریڈ کاروان پاک۔نیٹ کے پاکستان ٹور کی ہے۔

تو جناب ہمارا پروگرام یہ بنا کہ ہم اپنی مہران پرعید سے دو دن پہلے کراچی سے لاہور کے لیے چلیں گے۔ ایک رات صادق آباد میں گزار کے دوسرے دن لاہور پہنچ جائیں گے۔ پھر لاہور سے عید کے دوسرے دن راولپنڈی کے لیے چلیں گے اور وہاں دو دن ٹھہر کر مری اور مظفرآباد کے لیے نکل جائیں گے۔ وہاں سے واپس راولپنڈی اور پھر لاہور اور پھر کراچی۔ ان شہروں کے درمیان جو بھی اہم مقامات آئیں گے وہاں بھی جانے کا ارادہ تھا اور جہاں کی جو بھی مشہور چیز ہیں وہ سب بھی کھانے کا ارادہ تھا۔

تو جناب ہم نے اللہ کے کرم سے اپنی توقعات سے کافی زیادہ جگہوں کی سیر کی اور خوب انجوائے کیا۔ یہ تھریڈ شروع کرنے کا میرا ایک مقصد تو یہ ہے کہ اپنے اس ٹرپ کو آپ لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کروں اور اس سفر میں ہونے والے اچھے برے تجربات بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں تاکہ آپ لوگ بھی ان سے مستفید ہوسکیں۔

اس سفر کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ اس پورے سفر میں ہماری گاڑی نے 4105 کلومیٹر سفر کیا۔ پورے سفر میں ہمیں 34 دفعہ سی این جی اور 6 مرتبہ پیٹرول ڈلوانا پڑا۔ سی ان جی 7401 روپے اور پیٹرول 3000 کا خرچ ہوا۔ اس طرح ہماری گاڑی نے ایک کلومیٹر تقریباً ڈھائی روپے میں کیا، جو کہ میرے حساب سے بہت اچھی ایوریج رہی۔ بلکہ میں یہ کہوں گا کہ اتنے لمبے ٹرپ پر یہ ہمیں ٹرین، بس اور ٹیکسیوں سے بہت سستا پڑا۔ پورے سفر میں ہمیں 38 مرتبہ 755 روپے کا ٹول ٹیکس دینا پڑا جو ہمیں اس وجہ سے بہت برا لگا کہ ہمیں ہر جگہ گاڑی روکنی پڑتی تھی۔

اس سفر میں ہم جن بڑے بڑے شہروں میں گئے ان میں لاہور، کھیوڑہ، راولپنڈی، اسلام آباد، مظفرآباد، مری، منگلا ڈیم، میرپور (آزاد کشمیر) اور بہاولپور شامل ہیں۔ اپنی اگلی پوسٹ میں، میں ان سب شہروں کی تفصیل اور تصاویر بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ ایک چیز جس کا ہمیں بہت افسوس رہا، وہ یہ کہ ہر شہر میں ہم سے کوئی نا کوئی جگہ گھومنے سے رہ گئی۔ کئی مرتبہ اپنے بجٹ یا گاڑی یا معلومات کی کمی یا پھر وقت کی کمی کی وجہ سے کسی بھی شہر کو ہم پورا نہیں دیکھ سکے۔ اب انشاءاللہ اگلی مرتبہ ان سب جگہوں کو بھی اپنے پروگرام میں شامل کریں گے۔

تو جناب یہ تو تھا ہمارے سفر کا خلاصہ، اب اگلی آنے والی پوسٹ میں، میں ہر شہر کی الگ سے تفصیلات دوں گا اور اس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو کلپ بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ امید ہے آپ لوگ بھی ہمارے تجربات سے لطف اندوز ہوں گے۔


جاری ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
36 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (09-10-09), saraah (28-03-11), shafresha (06-10-09), فیصل ناصر (20-12-09), فاروق سرورخان (05-10-09), گوہر (21-10-09), پاکستانی (05-10-09), ھارون اعظم (10-01-11), یاسر عمران مرزا (05-10-09), نیلم خان (05-10-09), منتظمین (08-10-09), محمد کاشف حبیب (01-11-09), محمدخلیل (05-10-09), محمدعدنان (05-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), مزمل فاروق (06-10-09), مسافر (06-10-09), معظم (17-10-09), wajee (05-10-09), ایس اے نقوی (07-10-09), ام طلحہ (06-10-09), احمد بلال (18-10-09), بلال الراعی (05-09-11), راجہ اکرام (05-10-09), رضی (06-10-09), سیلانی (05-11-09), سحر (03-11-09), شاہ جی 90 (06-10-09), طاھر (06-10-09), طارق راحیل (06-10-09), عامرشہزاد (06-10-09), عبدالقدوس (05-10-09), عبداللہ حیدر (06-10-09), عدنان دانی (12-01-11), عروج (04-10-11)
پرانا 07-10-09, 12:52 PM   #31
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابنِ شبیر مراسلہ دیکھیں
بہت اچھا لگا پڑھ کر آپ کا سفر تو بہت اچھا گزرا ہو گا
لیکن جناب تصویریں تو ساری نئی لگانی تھی نا کچھ تصویریں پُرانی ہیں یا پھر پہلے کمیرے کی تاریخ ٹھیک نہیں تھی
بہت مزہ ایا پڑھ کر اور تصویریں دیکھ کر
سفرنامہ پسند کرنے کا شکریہ۔ بھائی تصاویر تو ساری ہی نئی ہیں مگر جیسے میں شروع میں بتا چکا ہوں کہ ہمارے کیمرے کی تاریخ سیٹ نہیں تھی جس کا ہمیں لاہور جاکر پتا چلا۔ آپ کو لاہور کے بعد کی تصاویر میں تاریخ صحیح ملیں گی۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (07-10-09), راجہ اکرام (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 01:13 PM   #32
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,563
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
سفرنامہ پسند کرنے کا شکریہ۔ بھائی تصاویر تو ساری ہی نئی ہیں مگر جیسے میں شروع میں بتا چکا ہوں کہ ہمارے کیمرے کی تاریخ سیٹ نہیں تھی جس کا ہمیں لاہور جاکر پتا چلا۔ آپ کو لاہور کے بعد کی تصاویر میں تاریخ صحیح ملیں گی۔
میں نے تو ویسے ہی مذاق کیا تھا
ابو عمار بھائی بہت اچھا لگا اپ کا سفر نامہ پڑھ کر آپ ایک اچھے لکھاری ہیں اچھا لکھتے ہیں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-10-09), نیلم خان (07-10-09), ابو عمار (07-10-09), راجہ اکرام (07-10-09), عامرشہزاد (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 03:38 PM   #33
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 554,688
شکریہ: 25,087
10,146 مراسلہ میں 37,531 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،

واہ جناب -- آغاز تو بہت عمدہ ہے، لگتا ہے آپ کا کاروان ہمیں بھی خوب مزے کروائے گا۔
تمام ممبران سے ملکر خوب مزاہ آیا ہو گا۔

کیا کراچی والوں سے بھی ملنے کا پروگرام ہے

والسلام

طاہر
سرمد بھای کیا کہنے آپ کے کراچی میں رہ کر کراچی والوں‌سے کوئ رابطہ نہیں ۔
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (09-10-09), shafresha (12-10-09), محمدعدنان (11-10-09), ابو عمار (07-10-09), احمد بلال (18-10-09), عامرشہزاد (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 03:56 PM   #34
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : neelum مراسلہ دیکھیں
سرمد بھای کیا کہنے آپ کے کراچی میں رہ کر کراچی والوں‌سے کوئ رابطہ نہیں ۔
کراچی میں کافی سارے لوگوں سے رابطے ہیں۔ اور پہلے میں نے ملنے کا پروگرام بھی بنایا تھا مگر کوئی انٹرسٹیڈ ہی نہیں تھا۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (08-10-09), علی شاہ 7 (09-10-09)
پرانا 07-10-09, 04:28 PM   #35
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,614
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے واہ سرمد بھائی بہت مزہ آ رہا ہے پڑھنے میں آپ کا ٹوٹل پیڑول اور سی این جی کا گیارہ ہزار کا کرچہ ہوا

سرمد بھائی میں حیدرآباد سے کراچی گیا تھا گھومنے ہم دوست گے تھے پہلے ہم گے گڈانی پھر ہم ہاکس بے اسکے بعد ہم منوڑہ گے پھر عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر صرف اتنی دور گھومنے پر ہماری دو ہزار کی سی این جی اور 700 روپے کا پیڑول ڈلوایا تھا یعنی کے ہمیں بہت زیادہ لگ رہا ہے یہ کار ہم نے رینٹ پر لی تھی

آپکی مہران تو بہت زبردست ہے ماشاءاللہ
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-10-09), فاروق سرورخان (09-10-09), نیلم خان (08-10-09), محمدعدنان (11-10-09), ابو عمار (07-10-09), راجہ اکرام (07-10-09), علی شاہ 7 (09-10-09), عامرشہزاد (07-10-09)
پرانا 07-10-09, 04:42 PM   #36
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
ارے واہ سرمد بھائی بہت مزہ آ رہا ہے پڑھنے میں آپ کا ٹوٹل پیڑول اور سی این جی کا گیارہ ہزار کا کرچہ ہوا

سرمد بھائی میں حیدرآباد سے کراچی گیا تھا گھومنے ہم دوست گے تھے پہلے ہم گے گڈانی پھر ہم ہاکس بے اسکے بعد ہم منوڑہ گے پھر عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر صرف اتنی دور گھومنے پر ہماری دو ہزار کی سی این جی اور 700 روپے کا پیڑول ڈلوایا تھا یعنی کے ہمیں بہت زیادہ لگ رہا ہے یہ کار ہم نے رینٹ پر لی تھی

آپکی مہران تو بہت زبردست ہے ماشاءاللہ
بھائی میری فیول کی کھپت اس وجہ سے بھی اچھی رہی کہ میں نے سارا سفر ہائی وے پر کیا اور آپ لوگ شہر میں گھومتے رہے۔ اگر ایک گاڑی فل سی این جی پر شہر میں 140 کلومیٹر چلتی ہے تو ہائی وے پر وہ 160 کلومیٹر تک چل جاتی ہے۔

ویسے میرا تھوڑا سا خرچہ اس وجہ سے بھی زیادہ ہوگیا تھا کہ راولپنڈی سے آگے سی این جی کہیں نہیں ملتی اور وہاں مجھے 2000 تک کا پیٹرول ڈلوانا پڑا۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-10-09), فاروق سرورخان (09-10-09), نیلم خان (08-10-09), محمدعدنان (11-10-09), wajee (07-10-09), علی شاہ 7 (09-10-09), عروج (04-10-11)
پرانا 07-10-09, 04:42 PM   #37
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,236
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
آپکی مہران تو بہت زبردست ہے ماشاءاللہ
سرمد بھائی کی مہران کافی مہربان لگتی ہے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (09-10-09), نیلم خان (08-10-09), منتظمین (08-10-09), ابو عمار (07-10-09), علی شاہ 7 (09-10-09), عبداللہ حیدر (07-10-09), عروج (04-10-11)
پرانا 07-10-09, 04:46 PM   #38
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرمد بھائی بہت مزا آرہاہے
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (09-10-09), نیلم خان (08-10-09), ابو عمار (07-10-09), علی شاہ 7 (09-10-09)
پرانا 08-10-09, 11:00 AM   #39
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کاروان پاک۔نیٹ لاہور میں


لاہور میں ہمارا قیام تین دن کا تھا، یعنی عید سے ایک دن پہلے سے لے کر عید کے دوسرے دن تک اور تیسرے دن ہمیں راولپنڈی کے لیے نکلنا تھا۔ لاہور میں ہم چچا کے گھر ٹہرے اور ہمیشہ کی طرح ان سے بہت ساری محبتیں سمیٹیں۔

لاہور ہم نے پہلے بھی بہت مرتبہ دیکھا ہوا ہے اور یہاں ہمارے لیے کوئی خاص اٹرکیشن نہیں تھی۔ ہاں اٹریکشن تھی تو یہاں کے کھانے پینے کی جگہیں اور اس کے علاوہ ہمیں بچوں کو چڑیا گھر بھی گھمانا تھا اور واہگہ بارڈر جانے کا بھی ارادہ تھا۔ یہاں زیادہ تر وقت لوگوں سے ملنے ملانے میں لگا اور گاڑی صحیح کرانے میں۔

یہاں قابل ذکر واقعات جو ہمارے ساتھ ہوئے ان میں ایک تو یہ کہ عید کے دن ہم نے ایک جاننے والے کے گھر جانا تھا اور اسکے بعد واہگہ بارڈر جانے کا ارادہ تھا۔ ہم ان کے گھر سے عصر کے وقت نکلے اور انہوں نے ہمیں ایک لنک روڈ پر چڑھا دیا جو کہ جلو پارک کی طرف نکلتا ہے اور اس سے الٹے ہاتھ پر کافی سفر کر کے واہگہ بارڈر آجاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آگے جا کر روڈ کافی خراب ہے۔ خیر جناب جب اس لنک روڈ پر ہم نے کافی سفر طے کر لیا تو گاڑی نے ایک دم مسنگ کرنا شروع کردیا اور بند ہوگئی۔ یہ روڈ کافی ویران تھا اور اکا دکا گاڑیاں وہاں سے گزررہی تھیں۔ یہاں سرمد صاحب نے پھر سے اپنے ٹولز کی پوٹلی نکالی اور لگے گاڑی کو چیک کرنے اور ہمیشہ کی طرح سرمد صاحب کو گاڑی میں کچھ نہ ملا۔ اتنی دیر میں ایک موٹر سائیکل وہاں آکر رکی جس پر ایک انکل اور تین بچے سوار تھے۔ انہوں نے بھی گاڑی کو ہر طریقے سے دیکھ لیا مگر انہیں بھی اس میں‌ کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔ کافی دیر چیک کرنے کے بعد وہ کہنے لگے کہ آج ہے بھی عید کا دن اور کہیں کوئی الیکٹریشن بھی نہیں ملے گا مگر میں پھر بھی کوشش کرتا ہوں کہ ساتھ والی کالونی سے کسی الیکٹریشن کو لے آئوں مگر آپ میرا انتظار نہ کیجئیے گا اگر مجھے نہیں ملا تو میں نہیں آئوں گا۔ خیر میں نے اپنے چچا کو فون کیا کہ وہ یہاں آجائیں اور اپنی گاڑی کے ساتھ میری گاڑی کو 'ٹو' کر کے لے جائیں کیونکہ اندھیرا چھانے والا تھا۔ چچا کا گھر یہاں سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر تھا۔ آدھے گھنٹے بعد وہی صاحب دوبارہ آتے ہوئے نظر آئے اور ان کے ساتھ ایک اور موٹر سائیکل پر الیکٹریشن صاحب بھی تھے۔ کہنے لگے اسے گھر سے اٹھا کر لایا ہوں۔ ان صاحب نے چیک کیا تو پتہ چلا کہ کوائل کو جہاں سے کرنٹ آتا ہے وہاں شاید فیوز کا مسئلہ ہے، اس نے اسے ڈائرکٹ کیا تو گاڑی چل پڑی۔ ان صاحب کا میں نے بہت شکریہ ادا کیا اور ہم گھر آگئے۔ اسی چکر میں ہمارا واہگہ بارڈر کا ٹرپ رہ گیا۔

اگلے دن عید کا دوسرا دن تھا اور لاہور میں کوئی الیکٹریشن نہیں مل رہا تھا تو چچا نے اپنے ایک جاننے والے الیکٹریشن کو فون کیا تو وہ راضی ہوگیا اور ہمیں اپنی دکان پر آنے کا کہا۔ ان کا نام شاہ جی تھا اور کافی مانے ہوئے الیکٹریشن ہیں۔ کہتے ہیں کہ لاہور میں زیادہ تر الیکٹریشن انہیں کے شاگرد ہیں۔ انہوں نے گاڑی کو دیکھ کر کہا کہ اس کے سی این جی والو پر 'کٹ آئوٹ' نہیں لگا ہوا، اس سے کافی فرق پڑے گا۔ میں نے کہا شاہ جی گاڑی کی مسنگ کا 'کٹ آئوٹ' سے کیا تعلق، بہرحال آپ استاد ہیں اور میری کیا مجال کہ میں آپ کا فرمان ٹال سکوں، لگا دیں جناب۔ ویسے میری گاڑی کو کٹ آئوٹ راس نہیں‌ آتے، کچھ عرصے بعد خراب ہوجاتے ہیں۔ کہنے لگے نہیں بچہ میں نے ابھی تک 80 گاڑیوں یہی کٹ آئوٹ لگائے ہیں اور کسی نے شکایت نہیں کی، پوچھ لے اپنے چاچا سے۔ ہمارے چاچا جی بھی انہیں‌ کے معتقدین میں سے لگتے تھے، کہنے لگے ہاں بیٹا شاہ جی جو کہتے ہیں صحیح کہتے ہیں۔ خیر صاحب شاہ جی نے اپنی کرنی تھی اور کی اور اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ ان کے گیراج سے نکلتے ہی گاڑی بند ہوگئی۔ میرا تو دل چاہ رہا تھا کہ باہر نکل کر بھنگڑے ڈالنا شروع کردوں کیونکہ جو میں نے بات کی تھی وہ صحیح نکلی۔ چچا سے میں‌ نے کہا کہ چاچا جی آپ کا شاہ جی تو جعلی پیر میرا مطلب ہے جعلی الیکٹریشن نکلا، مسئلہ تو حل ہی نہیں ہوا۔ چاچا جی کہنے لگے نہیں بیٹا شاہ جی نے صحیح‌ کیا ہے یہ کسی اور وجہ سے ہوا ہوگا، گاڑی واپس لے چلو۔ خیر جناب گاڑی واپس لے گئے اور ان کو بتایا کہ شاہ جی آپ کے تعویز یعنی کٹ آئوٹ نے بھی کام نہیں‌ کیا گاڑی ویسی کی ویسی ہی ہے۔ کہنے لگے نہ بچہ یہ تعویز تو تجھے لٹکانا ہی پڑے گا باقی میں دیکھ لیتا ہوں کہ گاڑی کیوں بند ہوئی۔ خیر انہوں نے کافی وقت اس پر لگایا اور انجن کے علاوہ ہر چیز نکال باہر کی اور آخرکار اس نتیجے پر پہنچے کہ اس کا کوائل کمزور ہے جب گاڑی زیادہ چلتی ہے تو یہ کرنٹ کم پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے گاڑی مسنگ کرتی ہے۔ مزاق اپنی جگہ مگر میں شاہ جی کی مہارت کا قائل ہوگیا۔ انہوں نے کوائل تبدیل کی اور گاڑی نے اس کے بعد واپس کراچی تک مسنگ نہیں کی۔ قارئین اس سے یہ نہ سمجھیں کہ گاڑی نے اس کے بعد مجھے تنگ نہیں کیا۔ ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں ۔ پرے سے آگے پراں اور بھی ہیں۔

اب ذرا لاہور کے کھانے پینے کی جگہوں کی طرف آتے ہیں۔ یہاں مجھے جو سب سے اچھی چیز لگی وہ تھی 'بابے دی کلفی'۔ یہ جو بابے دی کلفی ہے نا یہ اگر آپ اچھرہ سے کلمہ چوک کر طرف آئیں تو کینال روڈ کے سگنل سے پہلے الٹے ہاتھ پر ملے گی۔ قیمت اس کی 10، 15 اور 20 روپے ہے۔ 10 والی سے تو داڑہ بھی گیلی نہیں ہوتی اور 20 والی منہ میں ہی نہیں جاتی بلکہ 20 والی تو ایسا لگتا ہے کہ بندہ کلفی سے لٹک کر کھا رہا ہے۔ بہرحال اگر دلی تشفی چاہئیے تو 20 والی ہی کھائیں ورنہ بعد میں افسوس ہی رہے گا۔ اس کے علاوہ یہاں کپ میں بھی کلفی ڈال کر دیتے ہیں جس میں سویاں اور روح افزا بھی ڈال کر دیتے ہیں۔ میری تاکید ہے کہ یہ کپ والی کلفی نہ کھائیں کیونکہ اس میں وہ مزہ ہی نہیں ہے جو ڈنڈے والی کلفی میں ہے۔ ہم لاہور میں کہیں بھی ہوتے گھر جانے سے پہلے اپنی گاڑی کا رخ اچھرہ کی طرف کر دیتے اور بابے دی کلفی ضرور کھا کر جاتے۔

یہ رہی 20 روپے والی کلفی کی تصویر:



اسکے علاوہ ایک رات ہم گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ گئے تو پتہ چلا کہ اسے تو ختم کردیا گیا ہے مگر وہاں ابھی تک کھانے کی کچھ دکانیں باقی ہیں۔ گھومتے گھومتے ہمیں وہاں 'لاہور تکہ شاپ' نظر آئی جس پر لکھا تھا کہ 1947 سے قائم ہے۔ دکان دیکھ کر لگ بھی رہا تھا کہ 1947 سے یہاں کوئی نہیں آیا خیر میں نے وہاں ایک پلیٹ سیخ کباب جو کہ میری پسند ہے اور ہماری محترمہ نے ایک پلیٹ چکن بوٹی جو کہ ان کی پسند ہے اور میرے بیٹے نے ڈیڑھ لیٹر ڈیو کی بوتل جو کہ ان صاحب کی پسند ہے اور جب ویٹر نے میری بیٹی کو دیکھا تو اس نے میری گودی میں آ کر مجھے کھانا شروع کردیا کیونکہ میں ان کی پسند ہوں۔ خیر کھانا یہاں کا واقعی بہت اچھا تھا۔

میں جب بھی لاہور آتا ہوں تو فورٹریس اسٹیڈیم کے بندوخان ضرور جاتا ہوں۔ یہاں میری سب سے پسندیدہ ڈش 'چکن شاشلک' ہے۔ مگر اس مرتبہ ان کا ذائقہ اور معیار بالکل ہی گِر چکا ہے اور قیمت بھی بہت ذیادہ بڑھا دی ہے۔

اسکے علاوہ آپ لاہور آئیں اور یہاں کے پائے، چھولے اور کلچوں کے ساتھ ناشتہ نہ کریں تو سمجھیں کہ آپ کا لاہور کا ٹرپ ادھورا رہا۔ تو جناب وقت کی کمی کی وجہ سے میں 'پھجے کے پائے' تو نہیں کھا سکا مگر والٹن میں ہی ایک مشہور پائے والے سے پائے اور چھولے کھائے اور وہ بھی گرم گرم کلچوں کے ساتھ۔ کیا بات ہے جناب یہاں کے ناشتے کی۔

لاہور کی ایک بات مشہور ہے کہ یہاں کا پانی بہت ہاضم ہے۔ اور یہ بات ہم نے محسوس کی کہ اگر اتنا مرغن کھانا اگر ہم کراچی میں کھاتے تو ہمارے پیٹ کی بُری حالت ہوجاتی، مگر یہاں مجال ہے کہ پیٹ نے کوئی شکایت تک کی ہو۔

دوستو اگلی قسط میں آپ سے میں اپنے موٹر وے اور کھیوڑہ کی روداد شئیر کروں گا۔



جاری ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
saraah (28-03-11), shafresha (12-10-09), نیلم خان (08-10-09), محمدعدنان (11-10-09), wajee (08-10-09), ام طلحہ (02-11-09), عبدالقدوس (08-10-09), عروج (04-10-11)
پرانا 08-10-09, 11:24 AM   #40
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,614
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا لکھ رہے ہیں سرمد بھائی
قلفی تو ایسی لگ رہی ہے جیسے قلفا بہت بڑی ہے صرف ۲۰ روپے میں ہاہاہا
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (08-10-09), محمدعدنان (21-10-09), ابو عمار (08-10-09), راجہ اکرام (08-10-09), عامرشہزاد (15-10-09)
پرانا 08-10-09, 11:30 AM   #41
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آئیں دعا مانگیں
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (08-10-09)
پرانا 09-10-09, 01:41 AM   #42
Senior Member
 
Kamran_Tabasum's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,088
کمائي: 13,282
شکریہ: 12,431
974 مراسلہ میں 2,828 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
کاروان پاک۔نیٹ کراچی سے لاہور - حصہ دوم


یہ بات میں آپ کو بتانا بھول گیا کہ دوپہر کے کھانے کے لیے پراٹھے اور کباب ہم لوگ ساتھ لائے تھے تاکہ ایک وقت کے کھانے کی بچت ہوجائے۔ تو روہڑی کراس کرتے وقت ہم نے چلتی گاڑی میں ہی پراٹھوں کا رول بنا کر دوپہر کا کھانا کھایا۔

میر پور ماتھیلو سے تھوڑا آگے آم کے باغات:



اس تصویر میں کوئی خاص بات نہیں ہے مگر ہماری محترمہ کو ایسے درختوں میں ایک آرٹ نظر آتا ہے۔ خصوصاً خزاں کے بعد جو درخت گنجے ہوجاتے ہیں، اللہ جانے ان میں کیا آرٹ ہوتا کہ مجال ہے کہ ہماری محترمہ وہاں سے بغیر تصویر کھینچے آگے بڑھ جائیں۔ تو جناب ہم نے ایسے درختوں کو 'آرٹیشٹک درَخت' کہنا شروع کردیا:



راستے کے چند اور خوبصورت مناظر:







آہا اینٹوں کا بھٹا اس کا مطلب ہے کہ پنجاب کچھ زیادہ دور نہیں ہے:



دوپہر کے 2 بجے ہم پنجاب میں داخل ہوئے اور صادق آباد ہم 2:35 پر پہنچ چکے تھے۔ صادق آباد کراچی اور لاہور کے عین درمیان میں ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں پہنچ کر آپ کا لاہور تک کا آدھا سفر طے ہوچکا ہوتا ہے۔ سفر کے آغاز میں ہم نے یہ پروگرام بنایا تھا کہ ہم مغرب تک صادق آباد پہنچ جائیں گے اور رات وہاں کسی ہوٹل میں ٹھہر کر اگلی صبح لاہور کے لیے چل پڑیں گے۔ مگر اللہ نے کرم کیا، روڈ بھی اچھے ملے اور گاڑی بھی بہترین چلتی رہی اور ہم لوگ بھی ہشاش بشاش تھے۔ تو اس جگہ ہم نے پلان بنایا کہ اگر ہم اسی رفتار سے چلتے رہے تو ہم رات 11 بجے تک لاہور پہنچ سکتے ہیں۔ تو ہم نے ہمت کی اور گاڑی آگے بڑھا دی۔

5:40 پر ہم بہاولپور پہنچ چکے تھے۔ بہاولپور سے تقریباً 30 کلومیٹر آگے لودھراں آجاتا ہے۔ لودھراں سے سیدھی ایک سڑک ملتان کی طرف جاتی ہے اور جنہیں لاہور جانا ہوتا ہے وہ سیدھے ہاتھ پر خانیوال کی طرف مڑجاتے ہیں۔

لودھراں سے خانیوال تک کا فاصلہ تقریباً 50 کلومیٹر تک کا ہے۔ یہ سارا روڈ ٹو وے ہے اور کہیں کہیں روڈ کافی خراب ہے مگر ہے خوبصورت علاقہ:




اسی روڈ پر شام کا ایک منظر:



اس طرح خانیوال ہم لوگ شام 7:45 پر پہنچ چکے تھے۔ خانیوال سے باہر نکل کر ہم پھر سے ہائی وے پر چڑھ چکے تھے۔ تھوڑا آگے جا کر ہم نے 'قلندر کبریا' ہوٹل پر رات کا کھانا کھایا۔ یہاں ہم نے قیمہ مٹر اور پلائو آرڈر کیا۔ دونوں ہی کھانے بہت زبردست تھے۔ آپ لوگ یہاں سے گزریں تو آپ لوگ بھی اسے آزما سکتے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کی تصویر ہم نے واپسی پر لی تھی:



یہاں تک کا سفر ہمارا خیر خیریت سے گزرا تھا اور آگے لاہور صرف 250 کلومیٹر رہ گیا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد ہڑپہ پر ہم نے 'الم فلنگ اشٹیشن' پر اپنی گاڑی میں سی این جی بھرائی اور جیسے ہی اسٹیشن سے باہر نکلے تو گاڑی نے بُری طرح مسِنگ کرنا شروع کردیا۔ بہت مشکل سے اسے اگلے 'ہڑپہ فلنگ اسٹیشن' تک لے گیا۔ وقت تقریباً رات کے 8:15 ہورہے تھے۔ وہاں میں نے گاڑی اسٹیشن کے ایک کھمبے کے ساتھ لگائی، اوزاروں کی پوٹلی نکالی، بونٹ کھولا، ائیرفلٹر چیک کیا اور سارے پلگ اور پلگ کی تاریں چیک کیں، مگر سب کچھ ہی ٹھیک تھا اور اب تو گاڑی اسٹارٹ ہی نہیں ہورہی تھی۔ اس چکر میں ہمیں آدھا گھنٹہ گزر گیا۔ اتنی دیر میں اسٹیشن کے لوگ ہمارے پاس آئے اور گاڑی کو دھکا لگایا مگر پھر بھی گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوئی۔ اسکے بعد اسٹیشن والے نے اپنی ٹیلیفون ڈائری میں سے ایک کار الیکٹریشن کا نمبر نکالا اور اسکو بلا لیا۔ الیکٹریشن صاحب آدھے گھنٹے میں آئے۔ اتنی دیر میں اسٹیشن والوں نے ہمارے ساتھ بہت اچھا برتائو کیا۔ الیکٹریشن صاحب نے گاڑی کا پورا معائنہ کر کے یہ اخذ کیا کہ ڈسٹریبیوٹر کے اندر ایک 'سکہ' ہوتا ہے، وہ اس میں نہیں ہے، جس کی وجہ سے کرنٹ پلگوں کو پاس نہیں ہورہا۔ یہ 'سکہ' صاحب کب غائب ہوئے اور اس کے بغیر گاڑی اب تک کیسے چل رہی تھی یہ ایک الگ معمہ ہے۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ اس ویرانے میں کہاں سے یہ سکہ لایا جائے۔ اس جگہ اس بندے نے اپنی مہارت دکھائی، وہ اس طرح کہ ٹارچ کے بڑے سائز کے سیل کو توڑا اور اس میں سے ایک موٹا سکہ نکالا اور پھر اس کر گھسا گھسا کر پنسل کے سکے جتنا پتلا کردیا۔ اس کے بعد اسے گاڑی میں لگایا تو گاڑی فوراً چل پڑی۔ میں اس بندے کی مہارت سے بہت متاثر ہوا۔ اب میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ کم از کم 500 تو ضرور مانگے گا اور اگر مانگ بھی لے تو میں اتنا مطمئن ہوگیا تھا کہ اسے دے بھی دیتا مگر جب اس سے پوچھا تو اس نے بڑے اسٹائل سے کہا کہ بھائی 200 سے ایک روپیہ کم نہیں لوں گا۔ میں نے اسے 200 سے زیادہ ہی پیسے دیے۔ ایک اور مژدہ ان صاحب نے سنایا کہ بھائی جی جو آئل آپ نے کراچی سے ڈلوایا تھا وہ شاید نقلی تھا کیونکہ اس نے انجن کمزور کردیا ہے اور آپ کی گاڑی نے آئل بھی کم کیا ہے اور اب آپ گاڑی 80 یا 90 سے زیادہ نہیں بھگا سکتے، بس جیسے تیسے لاہور پہنچیں اور اس میں نیا آئل ڈلوائیں۔ مجھے بہت حیرت ہوئی کیونکہ جو آئل میں نے گاڑی میں ڈالا تھا وہ تھا بھی شیل کا اور لیا میٹرو سے تھا اور تھا بھی مہنگا والا، شاید میں نے سی این جی والا آئل نہیں ڈالا تھا جس کی وجہ سے ایسا ہوا۔ بہرحال جناب اس چکر میں ہمارے وہاں دو گھنٹے ضائع ہوگئے۔ اس کے بعد ہم نے گاڑی آہستہ ہی چلائی زیادہ سے زیادہ 90 یا 100۔

اوکاڑہ ہم لوگ شاید 10:30 پر پہنچ گئے تھے۔ اس سے آگے مجھے سخت نیند آنے لگی تھی اور باقائدہ جھونکے لینے لگا تھا۔ مجھے مسلسل ڈرائیونگ کرتے ہوئے اب 16 گھنٹے ہوچکے تھے اور پچھلی رات کو سفر کی تیاری کی وجہ سے مشکل سے صرف دو گھنٹے ہی سو پایا تھا۔ اور اب ایسا ہونے لگا تھا کہ سامنے والی گاڑیاں مجھے دو دو نظر آرہی تھیں۔ ہم نے مناسب یہی سمجھا کہ کہیں رک کر تھوڑا آرام کر لیا جائے۔ راستے میں ایک شیل پمپ پر گاڑی روک کر 15 منٹ کے لیے آرام کر لیا۔ اس کے بعد آدھے گھنٹے تک تو میں صحیح رہا مگر اس کے بعد پھر سے نیند نے تنگ کرنا شروع کردیا۔ اسکے بعد ہم ایک ٹرک ہوٹل پر رکے اور چائے پی لی، جس سے میں کافی ہشاش بشاش ہوگیا اور ہم لوگ لاہور خیر خیریت سے پہنچ گئے۔

لاہور ہم رات کے 3:15 پر پہنچ گئے تھے۔
سرمد بھائ لاھور سے تو آپ کی سیکیورٹی رسک کا آغاز ھو گیا تھا کیا خیال ھے اکرام بھائ
Kamran_Tabasum آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Kamran_Tabasum کا شکریہ ادا کیا
saraah (28-03-11), نیلم خان (09-10-09), محمدعدنان (11-10-09), ابو عمار (09-10-09), راجہ اکرام (09-10-09), عروج (04-10-11)
پرانا 09-10-09, 06:57 AM   #43
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,236
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Kamran_Tabasum مراسلہ دیکھیں
سرمد بھائ لاھور سے تو آپ کی سیکیورٹی رسک کا آغاز ھو گیا تھا کیا خیال ھے اکرام بھائ
آہو کامران پا جی
بات کچھ ایسی ہی ہے
لیکن احتیاط لازمی ہے۔۔کیوں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کئی پردہ نشینوں کے نام آئیں گے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (09-10-09)
پرانا 09-10-09, 09:11 AM   #44
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 29
مراسلات: 46
کمائي: 976
شکریہ: 240
44 مراسلہ میں 93 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرمد بھائی یہ آپ کی گاڑی پر پولیس کا سائن کیسے ؟
علی شاہ 7 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے علی شاہ 7 کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (09-10-09), طاھر (10-10-09)
پرانا 09-10-09, 09:21 AM   #45
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,053
کمائي: 75,300
شکریہ: 50,023
10,110 مراسلہ میں 31,972 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا لگا پڑھ کر احوال ابو عمار بھائی۔ تاہم مجھے ایک بات پر سخت اعتراض ہے ۔ آپ نے کہا تھا کہ آپ آگے جا کر مورو کے بارے میں اپنا ایک تجربہ شیئیر کریں گے۔ آپ کیا نتھیا گلی جا کر تجربہ شئیر کریں گے؟
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (09-10-09)
جواب

Tags
فورم, کوشش, کلپ, کلومیٹر, کباب, کراچی, پوسٹ, پاکستان, پسند, پسندیدہ, یو ٹیوب, لوگ, اللہ, اسلام, بھائی, تحریر, تصاویر, حکم, رمضان, رات, سفر, سیر, عید, عمدہ, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 2 (0 members and 2 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی گلاب خان کرکٹ 10 05-05-10 10:02 AM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 06:38 PM
سہ ملکی ٹورنامنٹ :بھارت کو ہرا کر پاکستان نے فائنل جیت لیا عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 09:06 PM
آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:46 AM
ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ:جاپان نے پاکستان کو 3-1سے ہرا دیا خرم شہزاد خرم ہاکی 1 03-09-07 11:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger